خلفاء کی سچے دل سے اطاعت کرو
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
خلفاء کی سچے دل سے اطاعت کرو
( فرمود ه ۲۹ جون ۱۹۱۷ء )
تشہد وتعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَقُولُوارًا عنا وَقُولُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوا، وَلِلْكَفِرِينَ
عذاب اليمن مايود الّذينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الكِتُبِ وَلَا الْمُشْرِكِينَ أَن يُنَزِّل
عَلَيْكُمْ مِّن خَيْرٍ مِّن رَّبِّكُمْ، وَاللهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
فرمایا:۔بہت سے لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے کلام اور اپنی تحریر پر قابو نہیں رکھتے۔حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ صوفیاء کا قول ہے۔الطَّرِيقَةُ كُلُّهَا اَدَبٌ “ تو جب تک
انسان اپنے قول اور تحریر پر قابونہیں رکھتا اور نہیں جانتا کہ اس کی زبان اور قلم سے کیا نکل رہا
ہے وہ انسان کہلانے کا مستحق نہیں وہ تو حیوان سے بھی بدتر ہے کیونکہ جانور بھی خطرہ کی
جگہوں سے بچتا ہے۔لیکن انسان مال اندیشی سے ہرگز کام نہیں لیتا۔جانور کو کسی خطرہ کی جگہ
مثلاً غار کی طرف کھینچیں تو وہ ہرگز ادھر نہیں جائیگا۔مولوی رومی صاحب نے اپنی مثنوی میں
ایک مثال لکھی ہے۔کہ ایک چوہا ایک اونٹ کو جس طرف وہ اونٹ جار ہا تھا ادھر ہی اس کی
نکیل پکڑ کر لے چلا لیکن جب راستہ میں ندی آئی تو اونٹ نے اپنا رخ پھیر لیا اور چوہا ادھر
گھٹتا ہوا چلنے لگا جدھر اونٹ جارہا تھا تو ایک چوہا بھی ایک اونٹ کو جہاں خطرہ نہ ہو لے
جا سکتا ہے مگر جہاں خطرہ ہو وہاں چوہا تو کیا ایک طاقتور آدمی بھی اونٹ کو نہیں لے جاسکتا۔
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
یا شکرے اور باز جس وقت آتے ہیں تو جانور درختوں میں اس طرح دبک کر بیٹھتے ہیں
گویا وہاں کوئی جانور ہے ہی نہیں مگر انسانوں میں ایک ایسی جماعت ہے جو بات کہتی ہے اور
نہیں سمجھتی کہ اس کا کیا مطلب ہے حالانکہ اکثر اوقات ذراسی غلطی خطرناک نتائج پیدا کر دیا
کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے مومنو! دو معنی والے لفظ رسول کے مقابلہ میں استعمال
نہ کرو۔ورنہ تمہارا ایمان ضائع ہو جائے گا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ مومن تھے اس
لئے فرمایا کہ تمہار ایمان ضائع ہو جائے گا۔فرمایا کہ تم اگر چہ اس وقت مومن ہو لیکن اگر تم
نے اپنی زبانوں پر قابو نہ رکھا تو یا درکھو کہ ہم تمہیں کا فر بنا کے دُکھ کے عذاب میں مبتلا کر کے
ماریں گے مومن سے شروع کیا لیکن اس غلطی کے باعث کفر پر انجام ہوا۔پس انسان کے
لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے قول کا نگران ہو۔ورنہ ایمان کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ زبان سے تو اقرار کرتے ہیں اور تحریر و تقریر میں
خلیفة امسیح خلیفہ امسیح کہتے ہیں مگر جو حق اطاعت ہے اس سے بہت دور ہیں زبانی خلیفہ امسیح
کہنا یا لکھنا کیا کچھ حقیقت رکھتا ہے؟ شیعوں نے لفظ خلیفہ کے استخفاف اور ہنسی کے لئے
نائیوں اور درزیوں تک کو خلیفہ کہنا شروع کر دیا۔لیکن کیا خلفاء ان لوگوں کی ہنسی سے
ذلیل ہو گئے ہر گز نہیں۔لوگوں نے اس لفظ خلیفہ کو معمولی سمجھا ہے۔مگر خدا کے نزدیک
معمولی نہیں۔خدا نے ان کو بزرگی دی ہے اور کہا ہے کہ میں خلیفہ بنا تا ہوں اور پھر فرمایا
ومن كفر بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الفسقون ان خلفاء کے انکار کا نام فسق ہے جوانکا
انکار کرے گا وہ میری اطاعت سے باہر ہو گیا۔پس لفظ خلیفہ کچھ نہیں لوگ نائی کو بھی خلیفہ کہتے ہیں۔مگر وہ خلفاء جو خدا کے مامورین
کے جانشین ہوتے ہیں ان کا انکار اور ان پر ہنسی کوئی معمولی بات نہیں وہ مومن کو بھی فاسق بنا
دیتی ہے۔پس یہ مت سمجھو کہ تمہارا اپنی زبانوں اور تحریروں کو قابو میں نہ رکھنا اچھے نتائج پیدا
کرے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اپنی جماعت سے علیحد ہ کر دوں گا۔فاسق
کے معنی ہیں کہ خدا سے کوئی تعلق نہیں۔اس کو خوب یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو ا نتظام
ہو جو شخص اس کی قدر نہیں کرے گا اور اس انتظام پر خواہ مخواہ اعتراضات کرے گا خواہ وہ
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
مومن بھی ہو۔اور جو اس کے متعلق بولتے وقت اپنے الفاظ کو نہیں دیکھے گا تو یا درکھو کہ وہ کا فر
ہو کر مرے گا۔اس آیت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَقُولُوارًا عِنَا وَقُولُوا انظرنا مگر جس کیلئے ادب کا حکم ہوتا
ہے وہ بھی اس آیت میں داخل ہوتا ہے۔خدا نے حضرت ابو بکر کو اس مقام پر کھڑا کیا تھا جو
ادب کی جگہ تھی۔جس وقت اختلاف شروع ہوا آپ نے کہا کہ میں اُس وقت تک تم لوگوں
سے لڑوں گا خواہ تمام جہان میرے برخلاف ہو جائے جب تک یہ لوگ اگر ایک رستی بھی جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتے تھے نہیں دیں گے۔سے
پس یہ مت سمجھو کہ حفظ مراتب نہ کرنا کوئی معمولی بات ہے اور کسی خاص شخص سے تعلق
رکھتا ہے۔بلکہ خواہ دینی ہو یا دنیا وی خلافت جب ان کے لئے ادب کا حکم ہے سب کے لئے
ضروری ہے کہ اس کا ادب کیا جائے۔کوئی شخص اگر با دشاہ کا ادب نہیں کرے گا تو جانتے ہو
وہ سزا سے بچ جائے گا ؟
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ انشاء اللہ خان بڑا شاعر تھا اور ہمیشہ اس امر کی کوشش کیا کرتا
تھا کہ بادشاہ کی تعریف میں دوسروں سے بڑھ کر بات کہے۔دربار میں بادشاہ کی تعریف
ہونے لگی کسی نے کہا ہمارے بادشاہ کیسے نجیب ہیں۔انشاء اللہ خان نے فوراً کہا نجیب کیا
حضور تو انجب ہیں۔اب انجب کے معنی زیادہ شریف کے ہیں اور ساتھ ہی لونڈی زادہ کے
بھی۔اتفاق یہ ہوا کہ بادشاہ تھا بھی لونڈی زادہ۔تمام دربار میں سناٹا چھا گیا اور سب کی
توجہ لونڈی زادہ کی طرف ہی پھر گئی۔بادشاہ کے دل میں بھی یہ بات بیٹھ گئی اور انشاء اللہ
خان کو قید کر دیا جہاں وہ پاگل ہو کر مر گیا۔۔پس زبان سے محض خلیفہ اسیح خلیفہ اسیح کہنا کچھ نہیں۔مجھے آج ہی ایک خط آیا ہے جس
میں اس خط کا لکھنے والا لکھتا ہے کہ آپ نے جو فیصلہ کیا ہے ، وہ غریب سمجھ کر ہمارے خلاف
کیا ہے۔اب اگر فی الواقع ایسی ہی بات ہو کہ کوئی شخص فیصلوں میں درجوں کا خیال رکھے تو
وہ تو اول درجہ کا شیطان اور خبیث ہے چہ جائیکہ کہ اس کو خلیفہ کہا جائے۔دیکھو میں نے ان
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
لوگوں کی بھی کچھ پرواہ نہیں کی جو میرے خیال میں سلسلہ کے دشمن تھے۔پس میں کسی انسان
کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتا خواہ سب کے سب مجھ سے علیحدہ ہو جائیں کیونکہ مجھ کو کسی انسان
نے خلیفہ نہیں بنایا بلکہ خدا نے ہی خلیفہ بنایا ہے۔اگر کوئی انسان کی ہی حفاظت میں آئے تو
انسان اس کی کچھ حفاظت نہیں کر سکتا۔خدا ایسے شخص کو ایسے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے جن
میں پڑ کر بُری طرح جان دے۔میں اس خلافت کو جو کسی انسان کی طرف سے ہو لعنت سمجھتا ہوں۔نہ مجھے اس کی پرواہ
ہے کہ مجھے کوئی خلیفہ امسیح کہے۔میں تو اُس خلافت کا قائل ہوں جو خدا کی طرف سے ملے
بندوں کی دی ہوئی خلافت میرے نزدیک ایک ذرہ کے بھی برابر قدرنہیں رکھتی۔مجھے کہا گیا
ہے کہ میں انصاف نہیں کرتا غریبوں کی خبر گیری نہیں کرتا۔پس اگر میں عادل نہیں ہوں تو
میرے ساتھ کیوں تعلق رکھتا ہے۔جو عدل نہیں کرتا وہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا ایسے لوگوں کا
مجھے کوئی نقصان نہیں مجھے تو اس سے بھی زیادہ لکھا گیا ہے۔قاتل مجھ کو کہا گیا۔سلسلہ کو مٹانے
والا غاصب اور اسی قسم کے اور بُرے الفاظ سے مجھ کو مخاطب کیا گیا ہے۔پس اس کے مقابلہ
میں تو یہ کچھ بھی نہیں۔ہر ایک وہ شخص جو مقدمہ کرتا ہے وہ اپنے تئیں ہی حق پر سمجھتا ہے لیکن عدالت جو فیصلہ
کرتی ہے وہ اس کو قبول کرنا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ
حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ "
جب تک یہ لوگ کامل طور پر تیرے فیصلوں کو نہ مان لیں یہ مومن ہو ہی نہیں سکتے۔جب
لوگوں کو عدالتوں کے فیصلوں
کو ماننا پڑتا ہے تو خدا کی طرف سے مقرر شدہ خلفاء کے فیصلوں کا
انکار کیوں۔اگر دنیا وی عدالتیں سزا دے سکتی ہیں تو کیا خدا نہیں دے سکتا۔خدا کی طرف
سے فیصلہ کرنے والے کے ہاتھ میں تلوار ہے مگر وہ نظر نہیں آتی اس کی کاٹ ایسی ہے کہ دور
تک صفایا کر دیتی ہے۔دنیاوی حکومتوں کا تعلق صرف یہاں تک ہے مگر خدا وہ ہے جس کا
آخرت میں بھی تعلق ہے۔خدا کی سزا گو نظر نہ آوے مگر حقیقت میں بہت سخت ہے۔اپنی
تحریروں اور تقریروں کو قابو میں لا ؤ اگر تم خدا کی قائم کی ہوئی خلافت پر اعتراض کرنے سے
خلافة على منهاج النبوة
11
جلد سوم
باز نہیں آؤ گے تو خدا تمہیں بغیر سزا کے نہیں چھوڑے گا جہاں تمہاری نظر بھی نہیں جاسکتی وہاں
خدا کا ہاتھ پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں فہم دے اپنے آپ کو اور اس شخص کے درجہ کو جو تمہارے
لئے کھڑا کیا گیا ہے پہچانو۔کسی شخص کی عزت اس شخص کے لحاظ سے نہیں ہوا کرتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس لئے نہیں کہ آپ عرب کے باشندہ تھے اور عبداللہ کے
بیٹے تھے بلکہ اس درجہ کے لحاظ سے ہے جو خدا نے آپ کو دیا تھا۔اسی طرح میں ایک انسان ہوں اور کوئی چیز نہیں۔مگر خدا نے جس مقام پر مجھ کو کھڑا
کیا ہے اگر تم ایسی باتوں سے نہیں رکو گے تو خدا کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔بعض
باتیں معمولی ہوتی ہیں مگر خدا کے نزدیک بڑی ہوتی ہیں۔خدا تم کو سمجھ دے۔آمین۔البقرة: ۱۰۶،۱۰۵
النور: ۵۶
خطبات محمود جلد نمبر ۵ صفحه ۴۹۸ تا ۵۰۲)
تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
النساء: ۶۶