ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنے کی ہدایت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۵
جلد سوم
ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنے کی ہدایت
۲۱ رفروری ۱۹۳۰ء کو خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا
نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فرمایا :۔صحابہ کو دیکھو۔خلیفہ کے انتخاب کے لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سات آدمیوں
کی ایک کمیٹی بنادی تھی۔لیکن انہوں نے بھی آپس میں پرو پیگنڈ ا نہیں کیا۔اس وقت میں اس
بحث میں نہیں پڑتا کہ انہوں نے آپس میں کس طرح رائے کو پختہ کر لیا۔باوجود یکہ پرو پیگنڈا
بھی نہ کیا۔مگر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس طرح پرو پیگنڈا جائز نہیں۔اس لئے اگر کسی خاص شخص
کی تائید میں کوئی شخص پرو پیگنڈا کر رہا ہو تو میں یہ کہوں گا کہ اس کی مخالفت کی جائے۔لیکن یہ
بات صرف جماعت کے لئے ہے۔جب جماعت کسی فیصلہ پر پہنچ جائے تو پھر دوسروں میں
اس کے متعلق پرو پیگنڈا ضرور ہونا چاہئے۔کیونکہ اس کا اثر جماعت کی رائے پر نہیں بلکہ
دوسروں کی رائے پر ہو گا لیکن اگر ثابت ہو جائے کہ جماعت میں کسی شخص کا دوست دشمن
نہیں۔کیونکہ ہوسکتا ہے کوئی دشمن کسی کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کے حق میں پرو پیگنڈا کر
کے میرے ان الفاظ سے بھی فائدہ اُٹھانا چا ہے۔اس لئے دشمن نہیں بلکہ اگر کسی دوست کی
طرف سے پرو پیگنڈا ہورہا ہو تو اس کی مخالفت کی جائے۔اس کے متعلق ایک ہدایت میں اور
بھی دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ سمال ٹاؤن کمیٹی کا کام ابھی نیا نیا ہے اور نئے کا موں کو جاری
رکھنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ کام کرنے والوں کو کافی وقت دیا جائے۔اس لئے اگر کسی
ممبر پر کوئی خاص اعتراض نہ ہو تو میں یہی مشورہ دوں گا کہ موجودہ ممبران کو برقرار رکھا جائے
تا انہیں کام کرنے کے لئے چھ سال کا موقع مل سکے۔چھ سال کے بعد اگر بہتر آدمی ملے تو
ضرور اسے منتخب کر لیا جائے۔لیکن اب کے چاہے بہتر آدمی ملے پھر بھی اگر کسی ممبر کی ذات

خلافة على منهاج النبوة
۲۶
جلد سوم
میں کوئی خاص نقص نہ ہو جس کا اثر جماعت کے فوائد پر پڑتا ہو تو اسے ہی رہنے دینا چاہیے۔تا انہیں کام کرنے کا موقع اور مل سکے۔ابھی کام ابتدائی حالت میں تھا اور کمیٹی نے ٹیکس بھی
وصول کرنے تھے۔اور یہ قدرتی بات ہے کہ ایسی حالت میں کام کرنے والوں سے منافرت
سی پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن وہ جو کچھ کرتے رہے ہیں اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ جماعت کے
فائدہ کے لئے کرتے رہے ہیں۔کیونکہ جب تک کسی قوم کو تمدنی حقوق نہ ملیں اور اس میں
انہیں استعمال کرنے کی عادت نہ ہو جائے خاطر خواہ ترقی نہیں ہوسکتی۔ٹیکس وغیرہ کا لگانا اور
وصول کرنا جن لوگوں کے ذمہ ہوتا ہے وہ ہمیشہ نکو بن جایا کرتے ہیں۔اور ہمیشہ یہی کہا جاتا
ہے کہ انہوں نے سختی کی۔حالانکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں شہر کے فائدہ اور آئندہ ممبروں کی
سہولت کے لئے کرتے ہیں۔اس ڈیوٹی کے لحاظ سے ان کے خلاف بعض باتیں ایسی ہو سکتی ہیں جن کی بنا پر ان کی
مخالفت کا خیال پیدا ہو۔لیکن ان کا خیال نہیں کرنا چاہئے۔اگر موجودہ ممبروں میں سے کسی کا
وجو د سلسلہ کے مفاد کے لحاظ سے نقصان رساں ہو تو اسے ضرور بدل دینا چاہئے۔لیکن اگر
ضرر کا سوال نہ ہو تو خواہ ان سے بہتر آدمی بھی مل سکیں تو بھی انکوا بھی نہیں ہٹانا چاہئے بلکہ کام
کرنے کے لئے انہیں مزید موقع دینا چاہئے تا کہ وہ مفید عام کا م کر کے دکھا سکیں۔الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۰ء )
66

آج 10 میں سے 10 باقی