حقیقی اطاعت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۲۷
جلد سوم
حقیقی اطاعت
۲۹ مارچ ۱۹۳۱ء کو ایک نکاح کا اعلان کرتے ہوئے یہ مضمون بیان فرمایا کہ اگر
میاں بیوی محض اللہ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے معاملہ کریں تو ان کے لئے رحمت کے
دروازے کھل جاتے ہیں اور پھر ا براہیم کی اطاعت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔دو حقیقی اطاعت عبودیت تامہ کسی ایسی ذات کی نہیں ہوسکتی جو صحیح احکام نہ دے سکے۔سوحقیقی اطاعت اسی کیلئے ہے جس کیلئے حقیقی حمد ہے اور وہ خدا تعالیٰ ہی ہے۔پھر ظل کے طور پر
جو اس کے مظہر ہوتے ہیں جیسے انبیاء اور خلفاء وغیرہ ان کی اطاعت کرنا بھی ضروری ہے۔چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا ل جو
خدا اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ کامیاب ہو جائے گا۔تو حمد کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے
عبودیت کو رکھا اور اطاعت کے جواب میں فوز فرمایا۔جس کا مطلب یہی ہے کہ اطاعت سے
فوز اور حمد سے اطاعت پیدا ہوتی ہے۔کامل حمد سے کامل اطاعت پیدا ہوگی اور کامل اطاعت
کے بدلے فیضانِ الہی نازل ہوں گے۔اس پر انسان اور حمد کرے گا اور خدا کے فضل زیادہ
66
سے زیادہ نازل ہوتے رہیں گے۔“۔الاحزاب : ۷۲
( الفضل ۷ پریل ۱۹۳۱ء )

آج 10 میں سے 10 باقی