نظام سلسلہ کی پابندی کے بغیر ترقی محال ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۳
جلد سوم
نظام سلسلہ کی پابندی کے بغیر ترقی محال ہے
حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲ جون ۱۹۳۳ء کو خطبہ ارشادفرمایا جس میں نظام سلسلہ کی
پابندی کے بغیر ترقی محال ہے کا ذکر کرتے ہوئے خلیفہ وقت کی اطاعت کے بارہ میں فرمایا۔خلیفہ وقت کے ایک حکم کا انکار بھی انسان کو جماعت سے خارج کر دیتا ہے مگر یہاں
یہ حالت ہے کہ خلیفہ تین مرتبہ ایک بات کو دُہراتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں اس کی
اجازت نہیں دیتا مگر وہی بات کر لی جاتی ہے۔پھر یہ بیوقوف کہتے ہیں ناظر امور عامہ ظالم
ہے کہ اُس نے سزا دی حالانکہ اگر ان کے اندر غیرت ہوتی اور واقعہ میں ان کے دلوں میں
ایمان ہوتا تو بجائے اس کے کہ امور عامہ یہ سزا دیتا ، انہیں خود ایسے لوگوں کو سزا دینی چاہیے
تھی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔ایک دفعہ کسی منافق کا ایک
یہودی سے جھگڑا ہو گیا۔وہ دونوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فیصلہ فرمایا یا جو فرمانے لگے اُس منافق نے سمجھا کہ یہ میرے خلاف ہو
گا تب اس نے یہودی سے کہا بہتر ہے کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس چلیں اور
وہاں سے فیصلہ کرائیں۔وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دروازہ پر پہنچے اور کہا ہمارا فیصلہ کر
دیجئے۔گفتگو کے دوران میں یہودی نے یہ بھی کہہ دیا کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
فیصلہ کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہوا۔آپ نے کہا اچھا یہ بات ہے۔میں ابھی آتا ہوں یہ کہہ کر
گھر میں گئے تلوار لی اور باہر آ کر اُس منافق کی گردن اڑادی اور کہا جسے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا فیصلہ منظور نہیں اُس کا فیصلہ یہ ہےلے تو بجائے اسکے کہ امور عامہ سزا تجویز کرتا ، اگر
ان لوگوں کے دلوں میں ایمان ہوتا تو چاہئے تھا کہ خود سزا دیتے۔یہ نہیں کہ ان لوگوں کو اس
سے انکار ہو کہ میں نے انہیں منع نہیں کیا۔انہوں نے خود اپنے بیان میں اس امر کو تسلیم کیا ہے

خلافة على منهاج النبوة
۴۴
جلد سوم
کہ ہم نے تین دفعہ پوچھا مگر تینوں دفعہ ہمیں روکا گیا لیکن باوجود اس کے نکاح کر دیا گیا۔اس پر جب سزا دی گئی تو میں نے پانچ پانچ صفحوں کے بعض لوگوں کے خطوط پڑھے جن میں
ایسی ایسی دلالیاں کی گئی ہیں کہ دلا لہ جو عرب میں مشہور ہے اُس نے بھی نہیں کی ہوں گی۔ایک شور مچا رکھا ہے کہ ظلم ہو گیا ، اندھیر نگری اور چوپٹ راجہ والی مثال بن گئی۔قادیان کے
مخلصین ، مجاہدین اور مہاجرین جو سلسلہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور اپنے اخلاص
اور تقویٰ میں بے نظیر ہیں ان کی کوئی بات سنی نہیں جاتی۔بغیر سوچے سمجھے دباؤ ڈالا جاتا اور
ہر طرح اپنی حکومت جتائی جاتی ہے۔میں ایسے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ فرمانبرداری کس
جانور کا نام ہے۔تین دفعہ فیصلہ دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نکاح نہ ہو مگر دو چار بے وقوف
اور دو چار لونڈے سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں نکاح پڑھ دیتے ہیں۔کیا قادیان کے نکاح
اسی طرح ہوا کرتے ہیں؟ میں ان جو فروش گندم نما احمدی کہلانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ
وہ جو سزا دیے جانے پر پانچ پانچ صفحے کے مجھے خط لکھتے ہیں کہ کتنا ظلم اور اندھیر ہو گیا کیا وہ
خط ان کی فرمانبرداری اور اطاعت کی روح پر دلالت کرتے ہیں یا اس بات پر کہ ان کے
اندر اطاعت کی روح ہی نہیں ؟ وہ لوگ جنہوں نے براہِ راست نافرمانی کی انہوں نے تو
ممکن ہے کسی معذوری کے ماتحت ایسا کیا ہو۔ممکن ہے جس کے پاس لڑکی رہتی ہو اس نے چاہا
ہو کہ میں جلدی اس کے بوجھ سے فارغ ہو جاؤں۔اور ممکن ہے لڑکے نے یہ خیال کیا ہو کہ
مجھے اور رشتہ تو ملتا نہیں چلو اسی سے نکاح کرلوں بعد میں معافی مانگ لوں گا۔مگر یہ خط لکھنے
والے وہ ہیں جن کا اس نکاح سے کوئی بھی واسطہ اور تعلق نہیں اور محض پرائے شگون میں ناک
کٹا کر اپنے آپ کو جہنم میں گرا رہے ہیں۔بظاہر وہ خطوط میں اپنا انتقاء بھی ظاہر کرتے ہیں مگر
ان کا انقاء ایسا ہی ہے جیسے عبد اللہ بن ابی بن سلول بنو قینقاع اور بنو نضیر کے معاملہ میں ظاہر
کرتا تھا۔وہ بھی یہی کہتا تھا کہ رحم رحم مگر کیا قرآن نے اسے رحیم قرار دیا۔قرآن مجید ا سے
رحیم نہیں بلکہ منافق قرار دیتا ہے۔اگر نظام سلسلہ کو اس رنگ میں چلا یا جائے اور اس قسم کے
احمقوں کی بات کو مان لیا جائے تو وہی بے لگامی احمدیت میں آجائے جو اس وقت
دوسروں میں ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۵
جلد سوم
پس گو میں کئی دفعہ جماعت کے لوگوں کو توجہ دلا چکا ہوں کہ اگر انہوں نے بیعت کی ہے تو
اس کے کوئی معنی ہونے چاہئیں ، کوئی قیمت ہونی چاہئے ، چاہے دھیلہ اور دمڑی ہی کیوں نہ
ہو۔مگر اس قسم کی بیعت کی کہ منہ سے بیعت کا اقرار کیا جائے اور اطاعت کے معاملہ میں
خلیفہ وقت کی صریح نافرمانی کی جائے ایک دمڑی بھی قیمت نہیں۔مگر اب میں پھر توجہ
دلاتا ہوں کہ کمزور سے کمزور ایمان والوں کی بیعت کی بھی کچھ نہ کچھ قیمت ہوتی ہے۔چاہے
وہ کوڑی ہی ہولیکن اس قسم کی نا معقول حرکت کے بعد تو بیعت کی کوڑی بھر بھی قیمت نہیں رہتی
اور یہ اطاعت کا اقرار نہیں بلکہ دھوکا بازی اور فریب ہے جسے کوئی بھی دنیا میں وقعت دینے
کے لئے تیار نہیں ہو سکتا۔انسانوں کے سامنے ایسا آدمی ممکن ہے متقی بن جائے اور حقیقت
سے نا واقف انسان اسے دیکھ کر کہے کہ کیا ہی متقی شخص ہے مگر خدا کے حضور وہ متقیوں کی
فہرست میں نہیں ہوسکتا۔اور ایسا شخص جو ان حالات میں دوسرے پر رحم کرنے کی تلقین کرتا
ہے اور اگر خود اسے کسی دفتر کا چپڑاسی بھی بنا دیا جائے تو وہ ساری دنیا کی گردنیں کاٹنے لگ
جائے اور کہے کہ چپڑاسی کی یہ لوگ کیوں بات نہیں مانتے۔میں دیکھتا ہوں کہ اس قسم کے
خطوط لکھنے والے اگر مدرس ہیں تو چھوٹے چھوٹے طالب علموں کے متعلق ایسے ایسے بغض
نکالتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔دکاندار ہیں تو وہ اپنے معاملات میں اتنے بغیض
ہوتے ہیں کہ گویا خدا کی خدائی بھی انکی حکومت کے آگے بیچ ہے۔مگر کوئی سلسلہ کے نظام کے
خلاف بغاوت کرے تو اُس وقت یہ لوگ کو دکر سب سے آگے آجائیں گے اور کہیں گے رحم
کریں ، رحم کریں۔میں سمجھتا ہوں کبھی کوئی جماعت منافقوں سے خالی نہیں ہوئی۔اگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت منافق موجود تھے تو اب بھی ہونے چاہئیں۔مگر عموماً اس
قسم کے لوگوں کا ذکر نہیں کیا جاتا۔ہاں مومنوں کو بیدار کرنے کے لئے کبھی کبھی یہ باتیں بتائی
جاتی ہیں۔چونکہ ان کی باتیں سننے والا یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ جسے سزا دی گئی وہ ہمارا ایک بھائی
ہے ، اس لئے وہ کہہ دیتا ہے کہ کتنا ظلم ہو گیا۔حالانکہ منافق جب لوگوں سے باتیں کرتے ہیں
تو انہیں یہ نہیں بتاتے کہ خلیفہ وقت سے تین دفعہ پوچھا گیا اور تینوں دفعہ انکار کے باوجود چند
لفنگوں اور بدمعاشوں کو اکٹھا کر کے نکاح پڑھوا دیا گیا۔بلکہ وہ کہتے ہیں تو یہ کہ ہمیں یہ پتہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۶
جلد سوم
نہیں تھا کہ مسجد مبارک میں نکاح ہونا ضروری ہے اور اگر کسی اور جگہ نکاح پڑھوائیں گے تو
ہمارا بائیکاٹ کر دیا جائے گا۔وہ تین دفعہ کے انکار کا ذکر نہیں کرتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ سزا
صرف اس لئے دی گئی ہے کہ کیوں یہ نکاح مسجد مبارک میں نہیں ہوا ؟ یہ سننے والا جھٹ کہہ
اُٹھتا ہے
کتنا بڑا ظلم ہے۔شریعت میں یہ کہاں لکھا ہے کہ ہر نکاح مسجد مبارک میں ہی ہو یا کیا
جماعت کے ذمہ دار افسروں کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ نکاح ہمیشہ مسجد مبارک میں ہی
پڑھے جایا کریں ؟ تب سننے والا کہتا ہے یہاں کے لوگ کتنے ظالم اور سیاہ دل ہو گئے کہ مسجد
مبارک میں نکاح نہیں ہوا تو محض اس بناء پر بائیکاٹ کر دیا گیا۔منافق کھا جائیں گے اس
بات کو کہ مجلس شوری میں یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ قادیان کے نکاح اور باہر کے بھی ایک مقرر شدہ
فارم کی خانہ پری اور اس کی تصدیق کے بعد پڑھے جائیں مگر ایسا نہیں کیا گیا۔وہ اس بات کو
بھی کھا جائیں گے کہ تین دفعہ خلیفہ وقت سے پوچھا گیا مگر اس کے انکار کے باوجود چند
لونڈے جن میں سے چند او باش اور چند بدمعاش تھے انہیں اکٹھا کر کے سمال ٹاؤن کمیٹی کے
دفتر میں نکاح پڑھ دیا گیا۔سمال ٹاؤن کمیٹی کے دفتر میں آخر کیا برکت ہو سکتی تھی سوائے اس
کے کہ اس نکاح کی پوشیدگی مد نظر تھی۔وہ ان تمام باتوں کو کھا جائیں گے اور صرف یہ کہہ کر
پرو پیگنڈا کریں گے کہ دیکھئے کتنا ظلم ہو گیا ہے۔صرف اتنے قصور پر کہ کیوں یہ نکاح مسجد
مبارک میں نہیں ہوا ہمارا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔اور اس طرح نا واقفوں کو دھوکا دینے کی
کوشش کی جاتی ہے۔بالکل ممکن تھا میرے حکم کو سننے میں انہیں کوئی غلط نہی ہوگئی ہو۔گو میں
نہیں سمجھ سکتا کہ تین دفعہ کے واضح انکار کے باوجود کس طرح کوئی غلط نہی ہوسکتی ہے۔خصوصاً
جبکہ ان کا اقرار ہے کہ انہیں کہا گیا کہ اس نکاح کی اجازت نہیں لیکن انہوں نے اس کے
با وجود نکاح کر دیا۔تا ہم مان لیا جا سکتا تھا کہ انہیں غلط فہمی ہوئی مگر وہ جو کہا جاتا ہے کہ
خدا مجھے نادان دوستوں سے بچائے ان کے منافق دوست ہیں جو اس معاملہ کو بھیا نک
شکل دیتے چلے جارہے ہیں۔پس اس لئے اب انہیں جتنی بھی شدید سزا ملے اس کی ذمہ داری ان منافق پر و پیگینڈا
کرنے والوں پر ہے جو ان کی تائید میں لکھتے ہیں اور محض جھوٹ اور فریب سے کام لے کر

خلافة على منهاج النبوة
۴۷
جلد سوم
لکھتے ہیں۔اگر اس موقع پر رحم کیا جائے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو ذمہ داری مجھ پر عائد ہے
اس سے میں عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔خلیفہ وقت کا کام ہے کہ وہ ایک مضبوط چٹان کی طرح
ہو۔ایسی چٹان کہ دنیا بھر کے سمندر بھی مل کر اسے ہلا نہ سکیں۔اگر چند منافقوں سے میں ڈر
جاؤں اور ایسے موقع پر رحم کرنے پر آمادہ ہو جاؤں جبکہ رحم مناسب نہیں تو میں اپنی خلافت کی
ذمہ داریوں میں کوتا ہی کرنے والا ہوں گا۔مجھے یہ چند منافق کیا اگر دنیا کی حکومتیں بھی مل کر
ایک مقصد سے ہٹانا چاہیں تو نہیں ہٹا سکتیں اور اگر میں یا کوئی اور خلیفہ اس لئے نرمی کرے کہ
لوگ اسے مجبور کرتے ہیں تو یقیناً وہ خدا کا قائم کردہ خلیفہ نہیں ہوسکتا۔رحم ہمارا کام ہے لیکن
دباؤ سے ماننا ہمارا کام نہیں ، بلکہ دباؤ کو کچلنا ہمارا کام ہے۔یہ لوگ کیا ہیں ؟ شیطان کا ایک
آلہ ہیں۔مگر خدا کے خلفاء شیطان پر غالب آیا کرتے ہیں مغلوب نہیں ہوتے۔اور ایک دن
آتا ہے کہ شیطانی ہتھیاروں کو وہ تو ڑ کر رکھ دیتے ہیں۔“
خطبات محمود جلد ۱۴ صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۸)
ل الصارم المسلول على شاتم الرسول صفحه ۳۹ ، ۴۰۔ابن تیمیہ طبقہ اولیٰ حیدر آباد دکن

آج 10 میں سے 10 باقی