نئے سال کے لئے جماعت احمدیہ کا پروگرام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۸
جلد سوم
وو
نئے سال کے لئے جماعت احمدیہ کا پروگرام
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۴ / جنوری ۱۹۳۵ء کو نئے سال کے لئے جماعت احمد یہ کا
پروگرام بیان فرمایا جس میں مختلف سکیموں کا ذکر کیا۔عملی حصہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔دو مجھے قتل کی دھمکیوں کے کئی خطوط ملے ہیں لیکن میں پھر بھی یہی کہوں گا کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ
يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِ ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ اپنے جوشوں کو اپنے قابو میں
رکھیں۔میں جانتا ہوں کہ وہ دُہرے طور پر جکڑے ہوئے ہیں۔ان پر ا یک قانون کی گرفت
ہے اور ایک ہماری ، اور ہماری گرفت قانون کی گرفت سے بہت زیادہ سخت ہے۔میں نہیں
سمجھ سکتا کہ اس ناراضگی کے بعد جو ہمارے دلوں میں پیدا کی جا رہی ہے قانون کی گرفت کسی
احمدی کے دل پر رہ سکتی ہے کیونکہ اشتعال اس قدر سخت ہے کہ صبر ہاتھوں سے نکالا جا رہا
ہے۔اگر احمدیت ہمیں نہ روکتی تو جس طرح سلسلہ کی بے حرمتی کی جا رہی ہے میں نہیں سمجھتا
ایک منٹ کے لئے بھی قانون ہم میں سے کسی کو روک سکتا لیکن بہر حال قانون چلتا ہے اور
ہمارا مذہب ہمیں اس کی پابندی کرنے کا حکم دیتا ہے۔پس ایک طرف تو اس کی رُکاوٹ ہے
دوسری طرف سے ہماری گرفت جماعت کے دوستوں پر ہے کہ وہ حتی الوسع اپنے جذبات کو
دبائے رکھیں اور ہماری گرفت ایسی سخت ہے کہ اس کے مقابل میں قانون کی گرفت کوئی چیز
نہیں۔اور ان حالات میں میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کے دل خون ہو رہے ہیں، طبیعتیں بے چین
ہیں ، صحتوں پر بہت بُرا اثر پڑ رہا ہے اور انہیں موت سے زیادہ تلخ پیالہ پینا پڑ رہا ہے مگر میں
پھر بھی یہی کہتا ہوں کہ میں ان کی تکالیف سے ناواقف نہیں ہوں۔جس وقت تک کہ میں
دیکھوں گا کہ ہم دونوں پہلو نبھاہ سکتے ہیں میں ان کو صبر کی تلقین کرتا رہوں گا مگر جب میں
دیکھوں گا کہ ہمارے صبر کی کوئی قیمت نہیں ، حاکم اسے کوئی وقعت نہیں دیتے بلکہ وہ اسے

خلافة على منهاج النبوة
۴۹
جلد سوم
ہماری بزدلی پر محمول کرتے ہیں تو اس دن میں دوستوں سے کہہ دوں گا کہ میں ہر کوشش کر چکا
لیکن تمہاری تکلیف کا علاج نہیں کر سکا اب تم جانو اور قانون۔کیونکہ قانون صرف اپنی
پابندی کا مجھ سے مطالبہ کرتا ہے یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ میں اس کے حکم سے بھی زیادہ لوگوں کو
رو کے رکھوں۔جیسا کہ میں اب کر رہا ہوں کہ جہاں قانون اجازت دیتا ہے وہاں بھی
تمہارے ہاتھ باندھے رکھتا ہوں۔قانون یہ تو حکم دے سکتا ہے کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو مگر اپنے
مذہب کو اس کی تائید میں استعمال کرنے کا مجھے پابند نہیں کر سکتا۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت
تک جو احمدی جوش میں آتے ہیں وہ قانون کے منشاء سے بھی بڑھ کر اپنے نفس پر قابو رکھتے
ہیں اور اس کا باعث میری وہ تعلیم ہے جو میں اسلام کے منشاء کے مطابق انہیں دیتا
ہوں۔جب میری آواز اُنہیں آتی ہے کہ رُک جاؤ تو وہ رُک جاتے ہیں۔جیسا کہ احرار کے
جلسہ پر ہوا کہ میں نے انہیں کہا کہ خواہ کوئی مارے تم آگے سے جواب نہ دوحالانکہ قانون
خود حفاظتی کی اجازت دیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارے گھروں میں احرار گھس گئے۔خود میری
کوٹھی میں وہ لوگ آتے رہے اور بعض دوستوں نے ان کی تصاویر بھی لیں لیکن کسی نے انہیں
کچھ نہ کہا حالانکہ گھر میں گھسنے والوں پر وہ قانو نا گرفت کر سکتے تھے لیکن آئندہ کے لئے میں
یہ سوچ رہا ہوں کہ حالات ایسی صورت اختیار کر رہے ہیں کہ ممکن ہے کسی وقت مجھے یہ بھی کہنا
پڑے کہ میں اب تمہیں اپنے قانونی حق کے استعمال سے نہیں روکتا۔تم اپنے حالات کو خود
سوچ لو ، میری طرف سے تم پر کوئی گرفت نہ ہو گی لیکن اُس وقت تک کہ میں کوئی ایسا اعلان
کروں مجھے امید ہے کہ ہماری جماعت کے دوست اپنے جوشوں کو اسی طرح دبائے رکھیں
گے جس طرح کہ اس وقت تک دباتے چلے آئے ہیں۔اور اگر چہ حکومت کے متعلق ان کے
دل کتنے ہی رنجیدہ کیوں نہ ہوں اور انہیں بہت بُری طرح مجروح کیا جا چکا ہو مگر پھر بھی وہ
میری اطاعت سے باہر نہیں جا سکتے اور انہیں صبر سے کام لینا چاہئے۔میں جانتا ہوں کہ اس
قسم کے مواقع پر کسی قسم کا ڈر یا خوف یا تعزیر کا خیال انسان کو نہیں روک سکتا۔میں نے مولوی
رحمت علی صاحب کا واقعہ کئی بار سنایا ہے۔جس وقت ان کے کان میں یہ آواز پڑی کہ نیر صاحب
مارے گئے ہیں اور بعض احمدی زخمی ہو گئے ہیں تو وہ پاگل ہو کر اس مکان کی طرف جا رہے

خلافة على منهاج النبوة
۵۰
جلد سوم
تھے وہ جانتے تھے کہ ممکن ہے وہاں لڑائی ہو اور میں مارا جاؤں یا زخمی ہو جاؤں۔یا ممکن ہے
مقدمہ چلے اور با وجود دفاعی پہلو اختیار کرنے کے میری براءت ثابت نہ ہو اور میں قید یا
پھانسی کی سزا پاؤں مگر پھر بھی وہ تھر تھر کانپ رہے تھے کہ کیوں ہمیں روکا جا رہا۔جا رہا ہے اور کوئی
خیال انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا تھا۔اُس وقت میری آواز تھی کہ اگر ایک قدم بھی
آگے بڑھے تو جماعت سے نکال دوں گا۔یہ لفظ تھے جنہوں نے اُن کو آگے بڑھنے سے
رو کاور نہ کوئی قانون اُس وقت تک نہ انہیں روکتا تھا اور نہ روک سکتا تھا۔مگر کون سا قانون
ہے جو مجھ سے یہ امید کرتا ہے کہ جب کسی کے بھائی بندوں پر یا اس پر دشمن حملہ آور ہو اور
قانون اُسے خود حفاظتی کی اجازت دیتا ہو میں اسے اس حق کے استعمال سے روکوں۔جہاں
تک مجھے معلوم ہے ایسا کوئی قانون نہیں اور میں صرف سلسلہ کی نیک نامی اور حکومت کی
خیر خواہی کے لئے یہ کام کر رہا ہوں مگر حکومت کا بھی تو فرض ہے کہ وہ اس قربانی کی قدر
کرے وگرنہ ہمارے دل اس قدر زخمی ہیں کہ اگر دشمنوں کے حملوں کا جواب ہم سختی سے
سے دیں
تو کوئی قانون ایک لمحہ کے لئے بھی ہمیں گرفت نہیں کر سکتا کیونکہ مجرم وہ ہے جو پہلے گالی دیتا
ہے۔اس وقت تک میں یہی سمجھتا ہوں کہ انسانی فطرت ایسی سیاہ نہیں ہو گئی کہ ملک کے لوگ
زیادہ دیر تک اس گند کی اجازت دیں اور نہ حکومت کی ساری کی ساری مشینری خراب ہو چکی
ہے بلکہ اس کا بیشتر حصہ ابھی اچھا ہے چند مقامی افسر اسے دھوکا دے رہے ہیں اور ان کی نیست
یہ ہے کہ احمد یوں کو گورنمنٹ سے لڑا کر وہ کام کریں جو کانگرس نہیں کر سکی مگر میں ان لوگوں کو
نا کام کرنے کے لئے انتہائی کوشش کروں گا اور جماعت کا قدم وفاداری کی راہ سے ہٹنے نہ
دوں گا۔پس جب تک میں یہ نہیں کہہ دیتا کہ میری سب تدابیر ختم ہو چکی ہیں اُس وقت تک
ہماری جماعت کے احباب کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے نفوس کی قربانی کر کے اور دلوں کا خون کر
کے بھی جوشوں کو دبائیں اور ایسی باتوں سے مجتنب رہیں جن سے میری گرفت ان پر ہو
اور میں یہ کہہ سکوں کہ تم نے ایسا فعل کیا ہے جس کی سزا گو قانون نہ دیتا ہومگر میں خود دینی
چاہتا ہوں۔یاد رکھو کہ ہمارا سلسلہ کوئی ایک دو دن کا نہیں بلکہ یہ ایک لمبی چیز ہے۔ساری دنیا کی

خلافة على منهاج النبوة
۵۱
جلد سوم
باگیں ایک دن ہمارے ہاتھ میں آتی ہیں اس لئے ہمارے مد نظر ہر وقت یہ بات ہونی
چاہئے کہ ہمارا مقصود ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔ہمیں آدمیوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ان
میں سے کوئی زندہ رہتا ہے یا مرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق قتل کے منصوبے
کئے گئے ، حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے زمانہ میں پیغامی آپ کو اس قدر بد نام کرتے رہتے
تھے کہ جس کے نتیجہ میں دلوں کے اندر اس قدر شکوک پیدا ہو چکے تھے کہ آپ سے محبت رکھنے
والے بعض لوگ یہ بھی پسند نہ کرتے تھے کہ ان میں سے کسی کی دی ہوئی دوائی آپ استعمال
کریں۔اگر چہ میں آج بھی اس قدر مخالفت کے باوجود اس بات کو غلط سمجھتا ہوں اور میں یہ
امید بھی نہیں کر سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے اس قدر گندے ہو
سکتے تھے مگر میں دیکھتا تھا کہ ایسے لوگ موجود تھے جن کے دلوں میں یہ شکوک پائے جاتے تھے۔اب یہ زمانہ ہے اور مجھے صراحتاً ہر سال کئی کئی بار قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور زمیندار
کے مضمون کی اشاعت کے بعد متواتر تین چٹھیاں ایسی موصول ہوئیں۔ایک ابھی ۳۱ / دسمبر
کو ملی تھی کہ یکم جنوری کے روز تم کو قتل کر دیا جائے گا۔میں ان کے بیشتر حصہ کو دھمکی سمجھتا
ہوں مگر ایک حصہ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو سنجیدگی سے میرے متعلق ایسا ہی ارادہ رکھتا ہو لیکن جیسا
کہ میں نے کہا ہے ہمارا سلسلہ انسانوں کا نہیں کہ یہ سمجھ لیا جائے کہ کسی شخص کی وفات کے بعد
یہ ختم ہو جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مخالف خیال کیا کرتے تھے کہ
آپ کی زندگی کے ساتھ ہی یہ سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔لیکن پھر حضرت خلیفہ اول کے زمانہ
میں یہ کہا جانے لگا کہ مرزا صاحب تو جاہل تھے سارا کام مولوی صاحب ہی کرتے تھے ان کی
آنکھیں بند ہونے کی دیر ہے تو بس یہ سلسلہ ختم۔پھر ان کی آنکھیں بند ہوئیں اور لوگوں نے
خیال کیا کہ اصل کام انگریزی خوان لوگ کرتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی نکال کر باہر
کیا اور جماعت کی باگ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دے دی جس کے متعلق پیغامی کہتے تھے
کہ ہم خلافت کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہماری مخالفت کی بناء یہ ہے کہ اگر جماعت کی باگ ایک
بچے کے ہاتھ میں آگئی تو سلسلہ تباہ ہو جائے گا۔مگر دیکھو کہ اس بچے کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ
نے جماعت کی گاڑی ایسی چلائی کہ وہ ترقی کر کے کہیں سے کہیں جا پہنچی اور اب اللہ تعالیٰ کا

خلافة على منهاج النبوة
۵۲
جلد سوم
ایسا فضل ہے کہ ان لوگوں کے وقت میں جتنے لوگ جلسہ سالانہ پر شامل ہوتے تھے اُس سے
بہت زیادہ آج میرے جمعہ میں ہیں۔سوائے افغانستان کے باقی تمام بیرونی ممالک کی
جماعتیں میرے ہی زمانہ میں قائم ہوئی ہیں اور یہ ساری باتیں بتاتی ہیں کہ یہ سلسلہ خدا کے
ہاتھوں میں ہے اس لئے دشمن کی باتوں سے نہ گھبراؤ۔وہ کسی کو مار بھی دیں تو بھی یہ سلسلہ
ترقی کرے گا۔تمہیں چاہئے کہ تم اپنے اصول
کو قائم رکھو، حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اپنے
ایمان کو قائم رکھو اور آپ کی آمد کے مقصد کو یاد رکھو ، خلافت کی اہمیت کو نہ بھولو اور اسے
پکڑے رہو پھر تمہیں کوئی نہیں مٹا سکتا۔ڈر کی بات صرف یہ ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ اپنے
اصول کو نہ بھول جائیں اور سلسلہ کی وجہ سے جو فوائد حاصل ہو رہے ہیں انہیں اپنی طرف
منسوب نہ کر لیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے اور آپ کی نبوت اور ماموریت سے
آپ کی جماعت نے فائدہ اُٹھایا مگر بعض انگریزی دانوں نے سمجھا کہ ترقی ہم سے ہو رہی
ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو الگ کر دیا اور پھر بھی سلسلہ کو ترقی دے کر بتا دیا کہ اس سلسلہ
کی ترقی کسی انسان سے وابستہ نہیں۔پس مجھے یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد کیا ہوگا بلکہ ڈریہ ہے کہ خلافت سے علیحدہ ہو کر تم لوگ
نقصان نہ اٹھاؤ۔کسی خلیفہ کی وفات سلسلہ کے لئے نقصان کا موجب نہیں ہو سکتی لیکن خلافت
سے علیحدگی یقیناً نقصان کا باعث ہے۔یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میں نے ایک رؤیا
دیکھا ہے جس کے دونوں پہلو ہو سکتے ہیں ، منذ ر بھی اور مبشر بھی۔لیکن چونکہ باہر سے بھی قریباً
ایک درجن خطوط آئے ہیں جن میں دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے خواب میں دیکھا ہے کہ
آپ
کو قتل کر دیا گیا ہے اور اسی طرح دشمنوں کے ارادوں کے متعلق بھی دوست اطلاع دیتے
رہتے ہیں اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ دوستوں کو ہوشیار کر دوں کہ اصل چیز اصول
ہیں۔اگر تم ان کو یاد رکھو گے تو کوئی تمہیں نہیں مٹا سکتا لیکن اگر اصول کو بھول جاؤ تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت خلیفہ اصبح الاول اور میں مل کر بھی تم کو نہیں بچا سکتے۔بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے دعائیں کیں تو معلوم ہوا کہ آپ کی عمر میں سال
بڑھ گئی ہے مگر اصل بات اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔اگر چہ دعا سے مبرم تقدیر میں بھی بدل جاتی

خلافة على منهاج النبوة
۵۳
جلد سوم
ہیں مگر وثوق سے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بہر حال اس جلسہ پر بھی شبہ کیا جا تا تھا کہ
دشمن شرارت کریں گے اور اس کے آثار بھی موجود تھے اس لئے ہمارے دوستوں نے کئی
قسم کی تدابیر اختیار کیں لیکن چوبیس یا پچیس دسمبر کی شب کو میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ لوگ
کہتے ہیں کہ جلسہ کے ایام میں مجھ پر حملہ کیا جائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ موت انہی دنوں میں
ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ ہے جس سے میں یہ بات پوچھتا ہوں اُس نے کہا کہ میں
نے تمہاری عمر کے متعلق لوحِ محفوظ دیکھی ہے آگے مجھے اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ اس نے کہا
میں بتانا نہیں چاہتا یا بھول گیا ہوں۔زیادہ تر یہی خیال ہے کہ اُس نے کہا میں بتانا نہیں
چاہتا۔لیکن جلسہ کی اور بعد کی دو ایک تاریخیں ملا کر اس نے کہا کہ ان دنوں میں یہ بات یقیناً
نہیں ہو گی۔اُس دن سے میں نے تو بے پروا ہی شروع کر دی اور اگر چہ دوست کئی ہدایتیں
دیتے رہے کہ یوں کرنا چاہئے مگر میں نے کہا کوئی حرج نہیں۔چند دن ہوئے میں نے ایک اور رویا دیکھا ہے جس کا مجھ پر اثر ہے اور اس سے مجھے
خیال آیا کہ جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ وہ ہمیشہ اصل مقصود کو مد نظر رکھیں۔میں
نے دیکھا کہ ایک پہاڑی کی چوٹی ہے جس پر جماعت کے کچھ لوگ ہیں میری ایک بیوی اور
بعض بچے بھی ہیں۔وہاں جماعت کے سرکردہ لوگوں کی ایک جماعت ہے جو آپس میں کبڈی
کھیلنے لگے ہیں جب وہ کھیلنے لگے تو کسی نے مجھے کہا یا یو نہی علم ہوا کہ انہوں نے شرط یہ باندھی
ہے کہ جو جیت جائے گا، خلافت کے متعلق اس کا خیال قائم کیا جائے گا۔میں یہ نہیں کہہ سکتا
کہ اس فقرہ کا مطلب یہ تھا کہ جیتنے والے جسے پیش کریں گے وہ خلیفہ ہوگا یا یہ کہ اگر وہ کہیں
گے کہ کوئی خلیفہ نہ ہو تو کوئی بھی نہ ہوگا۔بہر حال جب میں نے یہ بات سنی تو میں ان لوگوں کی
طرف گیا اور میں نے ان نشانوں کو جو کبڈی کھیلنے کے لئے بنائے جاتے ہیں مٹا دیا اور کہا کہ
میری اجازت کے بغیر کون یہ طریق اختیار کر سکتا ہے یہ بالکل نا جائز ہے اور میں اس کی
اجازت نہیں دے سکتا۔اس پر کچھ لوگ مجھ سے بحث کرنے لگے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
چه اکثریت پہلے صرف ایک تلعب کے طور پر یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ کون جیتا ہے اور خلیفہ کا
تعین کرتا ہے اور کم لوگ تھے جو خلافت کے ہی مخالف تھے مگر میرے دخل دینے پر جو لوگ

خلافة على منهاج النبوة
۵۴
جلد سوم
پہلے خلافت کے مؤید تھے وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے گویا میرے روکنے کو اُنہوں نے
اپنی ہتک سمجھا۔نتیجہ یہ ہوا کہ میرے ساتھ صرف تین چار آدمی رہ گئے اور دوسری طرف
ڈیڑھ دوسو۔اُس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ گویا احمدیوں کی حکومت ہے اور میں اپنے
ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے خون ریزی کے ڈر سے بھی میں پیچھے
قدم نہیں ہٹا سکتا اس لئے آؤ ہم اُن پر حملہ کرتے ہیں۔مخلصین میرے ساتھ شامل ہوئے
مجھے یاد نہیں کہ ہمارے پاس کوئی ہتھیار تھے یا نہیں مگر بہر حال ہم نے ان پر حملہ کیا اور فریق مخالف
کے کئی آدمی زخمی ہو گئے اور باقی بھاگ کر تہہ خانوں میں چھپ گئے۔اب مجھے ڈر پیدا ہوا کہ یہ
لوگ تو تہہ خانوں میں چُھپ گئے ہیں ہم ان کا تعاقب بھی نہیں کر سکتے۔اور اگر یہاں کھڑے
رہے تو یہ لوگ کسی وقت موقع پا کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور چونکہ ہم تعداد میں بالکل تھوڑے
ہیں ہمیں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور اگر ہم یہاں سے جائیں تو یہ لوگ پشت پر سے آ کر حملہ
کر دیں گے۔پس میں حیران ہوں کہ اب ہم کیا کریں؟ میری ایک بیوی بھی ساتھ ہیں
اگر چہ یہ یاد نہیں کہ کونسی اور ایک چھوٹا لڑکا انور احمد بھی یاد ہے کہ ساتھ ہے۔میرے ساتھی
ایک زخمی کو پکڑ کر لائے ہیں جسے میں پہچانتا ہوں اور جو اس وقت وفات یافتہ ہے اور با اثر
لوگوں میں سے تھا۔میں اُسے کہتا ہوں کہ تم نے کیا یہ غلط طریق اختیار کیا اور اپنی عاقبت
خراب کر لی مگر وہ ایسا زخمی ہے کہ مر رہا ہے۔مجھے یہ درد اور گھبراہٹ ہے کہ اس نے یہ طریق
لی
کیوں اختیار کیا مگر جواب میں اُس کی زبان لڑکھڑائی اور وہ گر گیا۔اتنے میں پہاڑی کے
نیچے سے ایک شور کی آواز پیدا ہوئی اور ایسا معلوم ہوا کہ تکبیر کے نعرے بلند کئے جا رہے
ہیں۔میں نے کسی سے پوچھا کہ یہ کیا شور ہے؟ تو اُس نے بتایا کہ یہ جماعت کے غرباء ہیں
ان کو جب خبر ہوئی کہ آپ سے لڑائی ہو رہی ہے تو وہ آپ کی مدد کے لئے آئے ہیں۔میں
خیال کرتا ہوں کہ جماعت تو ہمیشہ غرباء سے ہی ترقی کیا کرتی ہے۔یہ خدا کا فضل ہے کہ غرباء
میرے ساتھ ہیں مگر تھوڑی دیر بعد وہ تکبیر کے نعرے خاموش ہو گئے اور مجھے بتایا گیا کہ آنے
والوں سے فریب کیا گیا ہے۔انہیں کسی نے ایسا اشارہ کر دیا ہے کہ گویا اب خطرہ نہیں اور وہ
چلے گئے ہیں۔کوئی مجھے مشورہ دیتا ہے کہ ہمارے ساتھ بچے ہیں اس لئے ہم تیز نہیں چل سکیں

خلافة على منهاج النبوة
۵۵
جلد سوم
گے آپ نیچے جائیں آپ کو دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو جائیں گے اور آپ اس قابل ہو نگے کہ
ہماری مدد کر سکیں۔چنانچہ میں نیچے اُترتا ہوں اور غرباء میں سے مخلصین کی ایک جماعت کو
دیکھتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں کہ میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ تا مخلصین اکٹھے ہو
جائیں۔تم اوپر جاؤ اور عورتوں اور بچوں کو باحفاظت لے آؤ۔اس پر وہ جاتے ہیں اتنے
میں میں دیکھتا ہوں کہ پہلے مرد اترتے ہیں اور پھر عورتیں لیکن میرا لڑکا انور احمد نہیں آیا۔پھر
ایک شخص آیا اور میں نے اُس کو کہا کہ انوراحمد کہاں ہے؟ اس نے کہا وہ بھی آ گیا ہے۔پھر
جماعت میں ایک بیداری اور جوش پیدا ہوتا ہے۔چاروں طرف سے لوگ آتے ہیں۔ان
جمع ہونے والے لوگوں میں سے میں نے شہر سیالکوٹ کے کچھ لوگوں کو پہچانا ہے۔ان لوگوں
کے ساتھ کچھ وہ لوگ بھی آجاتے ہیں جو باغی تھے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے
تمہیں اتحاد کے ذریعہ طاقت دی تھی اگر تم ایسے فتنوں میں پڑے تو کمزور ہوکر ذلیل ہو جاؤ
گے۔کچھ لوگ مجھ سے بحث کرتے ہیں میں انہیں دلائل کی طرف لاتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہوں
کہ اس سے جماعت کا تو کچھ نہیں بگڑے گا البتہ اس کے وقار کو جو صدمہ پہنچے گا اس کے لئے
اللہ تعالیٰ کے حضور تم ذمہ دار ہو گے۔اس پر بعض لوگ کچھ نرم ہوتے ہیں لیکن دوسرے انہیں
پھر ور غلا دیتے ہیں اور اسی بحث مباحثہ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس رؤیا کے کئی حصوں سے معلوم ہوتا ہے یہ واقعات میری وفات کے بعد کے ہیں
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَاب اور اس موقع پر اس رویا کا آنا شاید اس امر پر دلالت کرتا ہو کہ مجھے
جماعت کو آئندہ کے لئے ہوشیار کر چھوڑ نا چاہئے کیونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔اس
رؤیا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میرے ساتھ تعلق رکھنے والے خواہ تھوڑے ہوں اپنے
دشمنوں پر غالب آئیں گے۔اِنشَاءَ اللهُ
جب میں ابھی بچہ تھا اور خلافت کا کوئی وہم وگمان نہ تھا۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ میں اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔یعنی تیرے ماننے والے اپنے مخالفوں پر قیامت تک غالب رہیں
گے۔اُس وقت میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہے کیونکہ

خلافة على منهاج النبوة
۵۶
جلد سوم
میرے اتباع کا تو خیال بھی میرے ذہن میں نہ آ سکتا تھا کہ کبھی ہوں گے۔یہ عبارت
قرآن کریم کی ایک آیت سے لی گئی ہے جو حضرت مسیح ناصری کے متعلق ہے مگر آیت میں
وَجَاعِلُ الَّذِينَ ہے اور میری زبان پر اِنَّ الَّذِینَ کے لفظ جاری کئے گئے۔غرضیکہ اللہ تعالیٰ
نے اس قدر عرصہ پہلے سے یہ خبر دے رکھی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اپنی ذات کی قسم ہے کہ تیرے
متبع تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔اب اس کی ایک مثال تو موجود
ہے۔کتنے شاندار وہ لوگ تھے جنہوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی مگر دیکھو اللہ تعالیٰ نے
ان کو کس طرح مغلوب کیا ہے۔بعد کا میرا ایک اور رویا بھی ہے جو اس کی تائید کرتا ہے۔میں نے ایک دفعہ دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نور کے ستون کے طور پر زمین کے نیچے سے نکلا۔یعنی پاتال سے آیا اور اوپر آسمانوں کو پھاڑ کر نکل گیا۔اگر چہ مثال بُری ہے لیکن ہندوؤں
میں یہ عقیدہ ہے کہ شو جی زمین کے نیچے سے آیا اور آسمانوں سے گزرتا ہوا او پر چلا گیا۔یہ
مثال اچھی نہیں مگر اس میں اسی قسم کا نظارہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاتال سے نکل کر افلاک
سے بھی اوپر نکل گیا۔میں نے بھی دیکھا کہ ایک نور کا ستون پاتال سے آیا اور افلاک کو چیرتا
ہوا چلا گیا۔میں کشف کی حالت میں سمجھتا ہوں کہ یہ خدا کا نور ہے۔پھر اس نور میں سے ایک
ہاتھ نکلا لیکن مجھے ایسا شبہ پڑتا ہے کہ اس کے رنگ میں ایسی مشابہت تھی کہ گویا وہ گوشت کا
ہے۔اس میں ایک پیالہ تھا جس میں دودھ تھا جو مجھے دیا گیا اور میں نے اسے پیا اور پیالے
کو منہ سے ہٹاتے ہی پہلا فقرہ جو میرے منہ سے نکلا وہ یہ تھا کہ اب میری اُمت کبھی گمراہ نہ
ہو گی۔معراج کی حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تین
پیالے پیش کئے گئے۔پانی ، شراب اور دودھ کا اور آپ نے دودھ کا پیالہ پیا تو جبرائیل نے
کہا کہ آپ کی اُمت کبھی گمراہ نہ ہو گی۔ہاں اگر آپ شراب کا پیالہ پیتے تو یہ اُمت کی
گمراہی پر دلالت کرتا ہے۔پس ان رؤیاؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکن ہے دشمن باہر سے مایوس ہو کر ہم میں سے
بعض کو دور غلا نا چا ہے لیکن بہر حال فتح اُن کی ہے جو میرے ساتھ ہیں۔میں یقینی طور پر نہیں
کہہ سکتا کہ یہ واقعات میری زندگی میں ہوں گے یا میرے بعد کیونکہ بعض اوقات زندگی کے

خلافة على منهاج النبوة
۵۷
جلد سوم
مسلمان
بعد کے واقعات بھی رویا میں دکھا دیے جاتے ہیں۔اور بظاہر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ بعد
کے واقعات ہیں مگر میں جماعت کو ہوشیار کرتا ہوں کہ یہ قیمتی اصول ہیں جن پر انہیں مضبوطی
سے قائم رہنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مأموریت اور آپ کے امتی ہونے کو
کبھی نہ بھولو۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے سب سے بڑی لذت اس میں ملتی ہے کہ میں
امتی نبی ہوں۔پس جس خوبصورتی پر آپ کو ناز تھا اسے کبھی نہ چھوڑو۔پھر آپ کی تعلیم
اور الہامات کو سامنے رکھو۔اس کے بعد خلافت ہے جس کے ساتھ جماعت کی ترقی وابستہ
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی تھی کہ جس دن مسلمانوں نے اس چادر کو پھاڑ
دیا اُس کے بعد ان میں اتحاد نہیں ہو گا۔حضرت عبد اللہ بن سلام نے جو یہود سے
ہوئے تھے حضرت عثمان کی شہادت کے وقت کہا کہ اب مسلمانوں میں قیامت تک اتحاد نہیں
ہوسکتا ہے پس خلافت بہت قیمتی چیز ہے۔بے شک خلیفہ کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے بہت
زیادہ قیمتی چیز خلافت ہے۔جس طرح نبی کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے زیادہ قیمتی چیز نبوت
ہوتی ہے۔پس یہ اصول ہیں ان کو مضبوطی سے پکڑو۔پھر یہ خیال نہ کرو کہ تم تھوڑے ہو یا بہت
کیونکہ ان اصولوں کے پیچھے خدا ہے اور جو تم پر ہاتھ ڈالے گا وہ گویا خدا پر ہاتھ ڈالنے والا ہو
گا۔جس طرح بجلی کی تار پر غلط طریق پر ہاتھ ڈالنے والا ہلاک ہو جاتا ہے لیکن صحیح طور پر ہاتھ
ڈالنے والا اس سے انجن چلاتا ہے اور بڑے بڑے فوائد حاصل کر لیتا ہے اسی طرح ان
اصول کے اگر تم پابند رہو، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہر قربانی کے لئے تیار ہو تو تم پر حملہ آور
ہو نیوالا ہلاکت سے نہیں بچ سکے گا۔“
خطبات محمود جلد ۶ اصفحه ۱۱ تا ۱۹)
لبخارى كتاب الجهاد والسير باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْاِمَامِ صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷
مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
ال عمران: ۵۶
بخاری کتاب مناقب الانصار باب المعراج صفحه ۶۵۳ حدیث نمبر ۳۸۸۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية
تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۱۷۸،۱۷۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی