ہر حال میں خلیفہ کی اطاعت فرض ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۸
جلد سوم
ہر حال میں خلیفہ کی اطاعت فرض ہے
فرموده ۸/فروری ۱۹۳۵ء)
صلى الله۔تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں ایک انصاری صحابی کا ذکر کیا تھا کہ رسول کریم ﷺ کی
وفات کے بعد بعض انصار کی تحریک تھی کہ انصار میں سے خلیفہ مقرر کیا جائے لیکن جب
مہاجرین نے خصوصاً حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صحابہ کو بتایا کہ اس قسم کا انتخاب کبھی
بھی ملت اسلامیہ کے لئے مفید نہیں ہو سکتا اور یہ کہ مسلمان کبھی اس انتخاب پر راضی نہیں
ہونگے تو پھر انصار اور مہاجر اس بات پر جمع ہوئے کہ وہ کسی مہاجر کے ہاتھ پر بیعت کر لیں
اور آخر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ذات پر ان سب کا اتفاق ہوا۔میں نے بتایا تھا کہ اُس
وقت جب سعد نے بیعت سے تخلف کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اقْتُلُوا سَعْدًا یعنی
سعد کو قتل کر دو مگر نہ تو انہوں نے سعد کو قتل کیا اور نہ کسی اور صحابی نے بلکہ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کی خلافت تک زندہ رہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں شام میں فوت ہوئے جس
سے ائمہ سلف نے یہ استدلال کیا ہے کہ قتل کے معنی یہاں جسمانی قتل نہیں بلکہ قطع تعلق کے ہیں
اور عربی زبان میں قتل کے کئی معنی ہوتے ہیں جیسا کہ میں پچھلے خطبہ میں بیان کر چکا ہوں۔اُردو میں بے شک قتل کے معنی جسمانی قتل کے ہی ہوتے ہیں لیکن عربی زبان میں جب قتل کا
لفظ استعمال کیا جائے تو وہ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں سے ایک معنی قطع تعلق
کے ہیں اور لغت والوں نے استدلال کیا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مراد قتل سے قتل نہیں
بلکہ قطع تعلق تھا۔ورنہ اگر قتل سے مراد ظاہری طور پر قتل کر دینا تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ
خلافة على منهاج النبوة
۵۹
جلد سوم
نے جو بہت جو شیلے تھے انہیں خود کیوں نہ قتل کر دیا۔یا صحابہ میں سے کسی نے کیوں انہیں قتل
نہ کیا مگر جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نہ صرف انہیں اُس وقت قتل نہ کیا بلکہ اپنی خلافت کے
زمانہ میں بھی قتل نہ کیا۔اور بعض کے نزدیک تو وہ حضرت عمرؓ کی خلافت کے بعد بھی زندہ رہے
اور کسی صحابی نے ان پر ہاتھ نہ اُٹھایا۔تو بہر حال اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قتل سے مراد قطع تعلق
ہی تھا ظاہری طور پر قتل کرنا نہیں تھا۔اور گو وہ صحابی عام صحابہ سے الگ رہے لیکن کسی نے ان
پر ہاتھ نہ اُٹھایا۔پس میں نے مثال دی تھی کہ رویا میں بھی اگر کسی کے متعلق قتل ہونا دیکھا
جائے تو اس کی تعبیر قطع تعلق اور بائیکاٹ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ رویا بھی بسا اوقات الفاظ کے
ظاہری معنی پر مبنی ہوتی ہے۔مجھ سے ایک دوست نے بیان کیا ہے کہ انہی تین افراد میں سے جن کا میں نے ایک
گزشتہ خطبہ میں ذکر کیا تھا ایک نے خطبہ کے بعد کہا کہ سعد نے گو بیعت نہیں کی تھی لیکن
مشوروں میں انہیں ضرور شامل کیا جاتا تھا۔اس کے دو ہی معنی ہو سکتے ہیں یا تو میرے مفہوم
کی تردید یا یہ کہ خلافت کی بیعت نہ کرنا کوئی اتنا بڑا جرم نہیں کیونکہ سعد نے گو بیعت نہیں کی تھی
مگر مشوروں میں شامل ہوا کرتے تھے کسی شاعر نے کہا ہے
تا مرد سخن نگفته باشد عیب و ہنرش نهفته باشد
انسان کے عیب و ہنر اُس کے بات کرنے تک پوشیدہ ہوتے ہیں جب انسان بات کر
دیتا ہے تو کئی دفعہ اپنے عیوب ظاہر کر دیتا ہے۔اس شخص کا بات کرنا بھی یہ معنی رکھتا ہے کہ یا
تو وہ خلافت کی بیعت کی تخفیف کرنا چاہتا ہے یا اپنے علم کا اظہار کرنا چاہتا ہے لیکن یہ دونوں
با تیں غلط ہیں۔علم کے اظہار کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بات اتنی غلط ہے کہ ہر عقلمند اس
کوسن کر سوائے مسکرا دینے کے اور کچھ نہیں کر سکتا۔صحابہ کے حالات کے متعلق اسلامی تاریخ میں تین کتابیں بہت مشہور ہیں اور تمام تاریخ
جو صحابہ سے متعلق ہے انہی کتابوں پر چکر کھاتی ہے۔وہ کتابیں یہ ہیں تہذیب التہذیب،
اصابہ اور اسد الغابہ۔ان تینوں میں سے ہر ایک میں یہی لکھا ہے کہ سعد باقی صحابہ سے الگ
ہو کر شام میں چلے گئے اور وہیں فوت ہوئے سلے اور بعض لغت کی کتابوں نے بھی قتل کے لفظ پر
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
بحث کرتے ہوئے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔بات یہ ہے کہ صحابہ میں سے ساٹھ ستر کے نام سعد
ہیں۔انہی میں سے ایک سعد بن ابی وقاص بھی ہیں جو عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔حضرت عمرؓ کی
طرف سے کمانڈر انچیف مقرر تھے اور تمام مشوروں میں شامل ہوا کرتے تھے۔معلوم ہوتا
ہے کہ اس شخص نے کئی علم سے سعد کا لفظ سن کر یہ نہ سمجھا کہ یہ سعد اور ہے اور وہ سعد اور۔جھٹ
میرے خطبہ پر تبصرہ کر دیا۔یہ میں نے سعد بن ابی وقاص کا ذکر نہ کیا تھا جو مہاجر تھے بلکہ میں نے
جس کا ذکر کیا وہ انصاری تھے۔ان دو کے علاوہ اور بھی بہت سے سعد ہیں بلکہ ساٹھ ستر کے
قریب سعد ہیں جس سعد کے متعلق میں نے ذکر کیا ان کا نام سعد بن عبادہ تھا۔عرب کے لوگوں میں نام دراصل بہت کم ہوتے تھے اور عام طور پر ایک ایک گاؤں
میں ایک نام کے کئی کئی آدمی ہوا کرتے تھے جب کسی کا ذکر کرنا ہوتا تو اس کے باپ کے نام
سے اس کا ذکر کرتے مثلاً صرف سعد یا سعید نہ کہتے بلکہ سعد بن عبادہ یا سعد بن ابی وقاص
کہتے۔پھر جہاں باپ کے نام سے شناخت نہ ہو سکتی وہاں اس کے مقام کا ذکر کرتے اور
جہاں مقام کے ذکر سے بھی شناخت نہ ہو سکتی وہاں اس کے قبیلہ کا ذکر کرتے۔چنانچہ ایک
سعد کے متعلق تاریخوں میں بڑی بحث آئی ہے چونکہ نام ان کا دوسروں سے ملتا جلتا تھا اس
لئے مؤرخین ان کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مثلاً ہماری مراد اوسی سعد سے ہے یا مثلاً
خزرجی سعد سے ہے۔ان صاحب نے معلوم ہوتا ہے ناموں کے اختلاف کو نہیں سمجھا اور
یونہی اعتراض کر دیا مگر ایسی باتیں انسانی علم کو بڑھانے والی نہیں ہوتیں بلکہ جہالت کا پردہ
فاش کرنے والی ہوتی ہیں۔خلافت ایک ایسی چیز ہے جس سے جدائی کسی عزت کا مستحق
انسان کو نہیں بنا سکتی۔اسی مسجد میں میں نے حضرت خلیفہ اول سے سنا آپ فرماتے تم کو معلوم ہے
پہلے خلیفہ کا دشمن کون تھا ؟ پھر خود ہی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآن پڑھو
تمہیں معلوم ہو گا کہ اس کا دشمن ابلیس تھا اس کے بعد آپ نے فرمایا میں بھی خلیفہ ہوں اور
جو میرا دشمن ہے وہ بھی ابلیس ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خلیفہ مامور نہیں ہوتا گو یہ ضروری بھی نہیں کہ وہ ما مور نہ ہو۔حضرت آدم ما مور بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے۔حضرت داؤد ما مور بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے اسی
خلافة على منهاج النبوة
۶۱
جلد سوم
طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام مامور بھی تھے اور خلیفہ بھی تھے پھر تمام انبیاء ما مور بھی
ہوتے ہیں اور خدا کے قائم کردہ خلیفہ بھی۔جس طرح ہر انسان ایک طور پر خلیفہ ہے اسی طرح
انبیاء بھی خلیفہ ہوتے ہیں مگر ایک وہ خلفاء ہوتے ہیں جو کبھی مامور نہیں ہوتے۔گو اطاعت
کے لحاظ سے ان میں اور انبیاء میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔اطاعت جس طرح نبی کی ضروری
ہوتی ہے ویسے ہی خلفاء کی ضروری ہوتی ہے ہاں ان دونوں اطاعتوں میں ایک امتیاز اور
فرق ہوتا ہے اور وہ یہ کہ نبی کی اطاعت اور فرمانبرداری اس وجہ سے کی جاتی ہے کہ وہ
وحی الہی اور پاکیزگی کا مرکز ہوتا ہے مگر خلیفہ کی اطاعت اس لئے نہیں کی جاتی کہ وہ وحی الہی
اور تمام پاکیزگی کا مرکز ہے بلکہ اس لئے کی جاتی ہے کہ وہ تنفیذ وحی الہی اور تمام نظام کا
مرکز ہے۔اسی لئے واقف اور اہلِ علم لوگ کہا کرتے ہیں کہ انبیاء کو عصمت گبر کی حاصل
ہوتی ہے اور خلفاء کو عصمت صغر کی۔اسی مسجد میں اسی منبر پر جمعہ کے ہی دن حضرت خلیفہ اول
سے میں نے سنا آپ فرماتے تھے کہ تم میرے کسی ذاتی فعل میں عیب نکال کر اس اطاعت
سے باہر نہیں ہو سکتے جو خدا نے تم پر عائد کی ہے کیونکہ جس کام کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں وہ
اور ہے اور وہ نظام کا اتحاد ہے اس لئے میری فرمانبرداری ضروری اور لازمی ہے۔تو انبیاء
کے متعلق جہاں الہی سنت یہ ہے کہ سوائے بشری کمزوریوں کے جس میں توحید اور رسالت
میں فرق ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ دخل نہیں دیتا اور اس لئے بھی کہ وہ اُمت کی تربیت
کیلئے ضروری ہوتی ہیں (جیسے سجدہ سہو کہ وہ بھول کے نتیجہ میں ہوتا ہے مگر اس کی ایک غرض
اُمت کو سہو کے احکام
کی عملی تعلیم دینا تھی) ان کے تمام اعمال خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتے
ہیں وہاں خلفاء کے متعلق خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ انکے وہ تمام اعمال خدا تعالیٰ کی حفاظت
میں ہونگے جو نظام سلسلہ کی ترقی کے لئے اُن سے سرزد ہو نگے اور کبھی بھی وہ کوئی ایسی غلطی
نہیں کریں گے اور اگر کریں تو اس پر قائم نہیں رہیں گے جو جماعت میں خرابی پیدا کرنے
والی اور اسلام کی فتح کو اس کی شکست سے بدل دینے والی ہو۔وہ جو کام بھی نظام کی مضبوطی
اور اسلام کے کمال کے لئے کریں گے خدا تعالیٰ کی حفاظت اس کے ساتھ ہوگی اور اگر وہ کبھی
غلطی بھی کریں تو خدا اس کی اصلاح کا خود ذمہ دار ہو گا۔گویا نظام کے متعلق خلفاء کے اعمال
خلافة على منهاج النبوة
۶۲
جلد سوم
کے ذمہ دار خلفاء نہیں بلکہ خدا ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خلفا ء خود قائم کیا کرتا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ غلطی نہیں کر سکتے بلکہ مطلب یہ ہے کہ یا تو ان ہی کی زبان سے یا عمل
سے خدا تعالیٰ اس غلطی کی اصلاح کرا دے گا یا اگر ان کی زبان یا عمل سے غلطی کی اصلاح نہ
کرائے تو اس غلطی کے بدنتائج کو بدل ڈالے گا۔اگر اللہ تعالیٰ کی حکمت چاہے کہ خلفاء کبھی
کوئی ایسی بات کر بیٹھیں جس کے نتائج بظاہر مسلمانوں کیلئے مضر ہوں اور جسکی وجہ سے بظا ہر
جماعت کے متعلق خطرہ ہو کہ وہ بجائے ترقی کرنے کے تنزل کی طرف جائے گی تو اللہ تعالیٰ
نہایت مخفی سامانوں سے اس غلطی کے نتائج کو بدل دے گا اور جماعت بجائے تنزل کے ترقی
کی طرف قدم بڑھائے گی اور وہ مخفی حکمت بھی پوری ہو جائے گی جس کے لئے خلیفہ کے دل
میں ذہول پیدا کیا گیا تھا۔مگر انبیاء کو یہ دونوں باتیں حاصل ہوتی ہیں۔یعنی عصمت کبری بھی
اور عصمت صغری بھی۔وہ تنفیذ و نظام کا بھی مرکز ہوتے ہیں اور وحی و پاکیزگی اعمال کا مرکز
بھی ہوتے ہیں۔مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر خلیفہ کے متعلق ضروری ہے کہ وہ پاکیزگی اعمال
وہ
کا مرکز نہ ہو۔ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ پاکیزگی اعمال سے تعلق رکھنے والے بعض افعالہ
دوسرے اولیاء سے کم ہو۔پس جہاں ایسے خلفاء ہو سکتے ہیں جو پاکیزگی اعمال کا مرکز ہوں اور نظامِ سلسلہ کا مرکز
بھی ، وہاں ایسے خلفاء بھی ہو سکتے ہیں جو پاکیزگی اور ولایت میں دوسروں سے کم ہوں لیکن
نظامی قابلیتوں کے لحاظ سے دوسروں سے بڑھے ہوئے ہوں۔مگر ہر حال میں ہر شخص کے
لئے ان کی اطاعت فرض ہو گی چونکہ نظام کا ایک حد تک جماعتی سیاست کے ساتھ تعلق ہوتا
ہے اس لئے خلفاء کے متعلق غالب پہلو یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ نظامی پہلو کو برتر رکھنے والے
ہوں۔گو ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ دین کے استحکام اور اس کے صحیح مفہوم کے قیام کو بھی
وہ مد نظر رکھیں اس لئے خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں جہاں خلافت کا ذکر کیا وہاں بتایا ہے کہ
ويمكنن لهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارتضى لَهُمْ کے خدا ان کے دین کو مضبوط کرے گا اور اسے
دنیا پر غالب کر لگا۔پس جو دین خلفاء پیش کریں وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے مگر یہ
حفاظت صغری ہوتی ہے۔جزئیات میں وہ غلطی کر سکتے ہیں اور خلفاء کا آپس میں اختلاف بھی
خلافة على منهاج النبوة
۶۳
جلد سوم
ہوسکتا ہے مگر وہ نہایت ادنی چیزیں ہوتی ہیں۔جیسے بعض مسائل کے متعلق حضرت ابو بکر اور
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما میں اختلاف رہا بلکہ آج تک بھی اُمتِ محمد یہ ان مسائل کے
بارے میں ایک عقیدہ اختیار نہیں کر سکی مگر یہ اختلاف صرف جزئیات میں ہی ہو گا اصولی
امور میں ان میں کبھی اختلاف نہیں ہوگا بلکہ اس کے برعکس ان میں ایسا اتحاد ہوگا کہ وہ دنیا
کے ہادی وراہنما اور اسے روشنی پہنچانے والے ہوں گے۔پس یہ کہہ دینا کہ کوئی شخص با وجود بیعت نہ کرنے کے اسی مقام پر رہ سکتا ہے جس مقام
پر بیعت کرنے والا ہو درحقیقت یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایسا شخص سمجھتا ہی نہیں کہ بیعت اور نظام کیا
چیز ہے۔مشورہ کے متعلق بھی یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ایک ایکسپرٹ اور ماہر فن خواہ وہ
غیر مذہب کا ہو اس سے مشورہ لے لیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مقدمہ
میں ایک انگریز وکیل کیا مگر اس کا یہ مطلب نہ تھا کہ آپ نے اُمور نبوت میں اُس سے مشورہ
لیا۔جنگ احزاب ہوئی تو اُس وقت رسول کریم ﷺ نے سلمان فارسی سے مشورہ لیا اور
فرمایا کہ تمہارے ملک میں جنگ کے موقع پر کیا کیا جاتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک
میں تو خندق کھود لی جاتی ہے۔آپ نے فرمایا یہ بہت اچھی تجویز ہے چنانچہ خندق کھو دی گئی۔اور اسی لئے اسے غزوہ خندق بھی کہا جاتا ہے۔مگر باوجود اس کے ہم نہیں کہہ سکتے کہ سلمان
فارسی فنونِ جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ماہر تھے۔انہیں فنونِ جنگ میں
مہارت کا وہ مقام کہاں حاصل تھا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا۔یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو کام کئے وہ کب حضرت سلمان نے کئے بلکہ خلفاء کے زمانہ میں بھی انہیں کسی فوج کا
کمانڈر انچیف نہیں بنایا گیا حالانکہ انہوں نے لمبی عمر پائی۔تو ایک ایکسپرٹ خواہ وہ
غیر مذہب کا ہو اس سے بھی مشورہ لیا جا سکتا ہے۔میں جب بیمار ہوتا ہوں تو انگریز ڈاکٹروں
سے بعض دفعہ مشورہ لے لیتا ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ خلافت میں میں نے ان سے
مشورہ لیا۔یا یہ کہ میں انہیں اسی مقام پر سمجھتا ہوں جس مقام پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے صحابہ کو سمجھتا ہوں بلکہ اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ میں نے طب میں مشورہ لیا۔پس
فرض کر وسعد بن عبادہ سے کسی دُنیوی امر میں جس میں وہ ماہر فن ہوں مشورہ لینا ثابت ہو تب
خلافة على منهاج النبوة
۶۴
جلد سوم
-d
بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ مشوروں میں شامل ہوتے تھے مگر ان کے متعلق تو کوئی صحیح روایت
ایسی نہیں جس میں ذکر آتا ہو کہ وہ مشوروں میں شامل ہوتے تھے بلکہ مجموعی طور پر روایات
یہی بیان کرتی ہیں کہ وہ مدینہ چھوڑ کر شام کی طرف چلے گئے تھے اور صحابہ پر یہ اثر تھا کہ وہ
اسلامی مرکز سے منقطع ہو چکے ہیں اسی لئے ان کی وفات پر صحابہ کے متعلق آتا ہے کہ انہوں
نے کہا فرشتوں یا جنوں نے انہیں مار دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کے نزدیک ان کی
موت کو بھی اچھے رنگ میں نہیں سمجھا گیا کیونکہ یوں تو ہر ایک کو فرشتہ ہی مارا کرتا ہے۔ان کی
وفات پر خاص طور پر کہنا کہ انہیں فرشتوں نے یا جنوں نے مار دیا بتا تا ہے کہ ان کے نزدیک
وفات ایسے رنگ میں ہوئی کہ گویا خدا تعالیٰ نے انہیں اپنے خاص فعل سے اُٹھالیا کہ وہ شقاق
کا موجب نہ ہوں۔یہ تمام روایات بتلاتی ہیں کہ ان کی وہ عزت صحابہ کے دلوں میں نہیں
رہی تھی جو ان کے اس مقام کے لحاظ سے ہونی چاہئے تھی جو کبھی انہیں حاصل تھا اور یہ کہ صحابہ
ان سے خوش نہیں تھے ورنہ وہ کیونکر کہہ سکتے تھے کہ فرشتوں یا جنوں نے انہیں مار دیا بلکہ ان
الفاظ سے بھی زیادہ سخت الفاظ ان کی وفات پر کہے گئے ہیں جنہیں میں اپنے منہ سے کہنا نہیں
چاہتا۔پس یہ خیال کہ خلافت کی بیعت کے بغیر بھی انسان اسلامی نظام میں اپنے مقام کو قائم
رکھ سکتا ہے واقعات اور اسلامی تعلیم کے بالکل خلاف ہے اور جو شخص اس قسم کے خیالات
اپنے دل میں رکھتا ہے میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ بیعت کا مفہوم ذرہ بھر بھی سمجھتا ہو۔“
( خطبات محمود جلد ۱۶ صفحه ۹۰ تا ۱۰۱)
د الغابة الجزء الثانی صفحه ۲۵۸ زیر عنوان ” سعد بن عبادة، مطبوعہ بیروت
النور: ۵۶
تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۱۶۵۔مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء