خلیفہ وقت کی اطاعت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
13
خلیفہ وقت کی اطاعت
خطبه جمعه ۲۴ / جنوری ۱۹۳۶ء میں قرآن کریم کے ذوالبطون ہونے کا ذکر نے کے بعد
خلیفہ وقت کی اطاعت کا مضمون سمجھاتے ہوئے فرمایا :۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت محسوس کرے کہ خلیفہ وقت جو کچھ کہتا ہے اُس
پر عمل کرنا ضروری ہے۔اگر تو وہ سمجھتی ہے کہ خلیفہ نے جو کچھ کہا وہ غلط کہا اور اس کا نتیجہ اچھا
نہیں نکل سکتا تو جو لوگ یہ سمجھتے ہوں ان کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ کو سمجھائیں اور اُس سے ادب کے
ساتھ تبادلۂ خیالات کریں لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر ان کا فرض ہے کہ وہ اُسی طرح کام
کریں جس طرح ہاتھ دماغ کی متابعت میں کام کرتا ہے۔ہاتھ کبھی دماغ کو سمجھاتا بھی ہے کہ
ایسا نہ کرو۔مثلاً دماغ کہتا ہے فلاں جگہ مُکا مارو۔ہاتھ مُکا مارتا ہے تو آگے وہ زرہ کی سختی محسوس
کرتا ہے اور ہاتھ کو درد ہوتا ہے۔اس پر ہاتھ دماغ سے کہتا ہے کہ اس جگہ مگا نہ مروائیں یہاں
تکلیف ہوتی ہے اور دماغ اس کی بات مان لیتا ہے۔اسی طرح جماعت میں سے ہر شخص کا حق
ہے کہ اگر وہ خلیفہ وقت سے کسی بات میں اختلاف رکھتا ہے تو وہ اُسے سمجھائے اور اگر اس کے
بعد بھی خلیفہ اپنے حکم یا اپنی تجویز کو واپس نہیں لیتا تو اس کا کام ہے کہ وہ فرما نبرداری کرے۔اور یہ تو دینی معاملہ ہے دُنیوی معاملات میں بھی افسروں کی فرمانبرداری کے تاریخ میں ایسے
ایسے واقعات آتے ہیں کہ انہیں پڑھ کر طبیعت سرور سے بھر جاتی ہے۔بیلا کلاوا کی جنگ ایک نہایت مشہور جنگ ہے۔اس میں انگریزوں کو روسی فوج کا
مقابلہ کرنا پڑا۔ایک دن جنگ کی حالت میں اطلاع ملی کہ روسی فوج کا ایک دستہ حملہ کیلئے
آ رہا ہے اور اُس میں آٹھ نو سو کے قریب آدمی ہیں۔اس اطلاع کے آنے پر انگریز کمانڈر
نے ماتحت افسر کو حکم دیا کہ تم اپنی فوج کا ایک دستہ لے کر مقابلے کیلئے جاؤ۔اس افسر کو اطلاع
جلد سوم

خلافة على منهاج النبوة
۶۶
جلد سوم
مل چکی تھی کہ روسی دستہ آنے کی اطلاع غلط ہے اصل میں روسی فوج آ رہی ہے جو ایک لاکھ
کے قریب ہے۔جب انگریز کمانڈر نے حکم دیا کہ ایک دستہ لے کر مقابلے کیلئے جاؤ تو اُس
افسر نے کہا یہ خبر صحیح نہیں ایک لاکھ فوج آرہی ہے اور اُس کا مقابلہ ایک دستہ نہیں کرسکتا۔انگریز کمانڈر نے کہا مجھے صحیح اطلاع ملی ہے تمہارا کام یہ ہے کہ اطاعت کرو۔وہ سات آٹھ سو
کا دستہ لے کر مقابلہ کیلئے چل پڑا لیکن جب قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ حقیقت میں ایک لاکھ
کے قریب دشمن کی فوج ہے۔بعض ماتحتوں نے کہا کہ اس موقع پر جنگ کرنا درست نہیں ہمیں
واپس چلے جانا چاہئے مگر اُس افسر نے گھوڑے کو ایڑ لگا کر آگے بڑھایا اور کہا ماتحت کا کام
اطاعت کرنا ہے اعتراض کرنا نہیں۔باقیوں نے بھی گھوڑے بڑھا دئیے اور سب ایک ایک
کر کے اس جنگ میں مارے گئے۔قوم آج تک اس واقعہ پر فخر کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس
کی قوم کے لوگوں نے اطاعت کا کیسا اعلیٰ نمونہ دکھایا اور گو یہ انگریز قوم کا واقعہ ہے مگر کون
ہے جو اس واقعہ کو سن کر خوشی محسوس نہیں کرتا۔ایک جرمن بھی جب اس واقعہ کو پڑھتا ہے تو وہ
فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی ، ایک فرانسیسی بھی جب یہ واقعہ
پڑھتا ہے تو فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش ! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی ، ایک روسی بھی جب یہ
واقعہ پڑھتا ہے تو فخر محسوس کرتا اور کہتا ہے کاش ! یہ نمونہ ہماری قوم دکھاتی۔پس اطاعت اور
افسر کی فرمانبرداری ایسی اعلیٰ چیز ہے کہ دشمن بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا مگر بغیر
مصائب میں پڑے اور تکلیفوں کو برداشت کرنے کے یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح ایک اور موقع پر ایک ترک جرنیل نے روسیوں سے لڑائی کی۔ترک جرنیل کو
مشورہ دیا گیا کہ اپنے ہتھیار ڈال دو کیونکہ دشمن بہت زیادہ طاقتور ہے لیکن وہ اس پر تیار نہ
ہوا۔آخر وہ قلعہ میں بند ہو گیا روسیوں نے مہینوں اُس کا محاصرہ رکھا اور کوئی کھانے پینے کی چیز
باہر سے اندر نہ جانے دی۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب غذا کا ذخیرہ ختم ہو گیا تو اُس نے سواری کے
گھوڑے ذبح کر کے کھانے شروع کر دیئے مگر ہتھیار نہ ڈالے لیکن آخر وہ بھی ختم ہو گئے تو اُس
نے بوٹوں کے چمڑے اور دوسری ایسی چیزیں اُبال اُبال کر سپاہیوں کو پلانی شروع کر دیں مگر
ہتھیار نہ ڈالے۔آخر سب سامان ختم ہو گئے اور روسی فوج نے قلعہ کی دیواروں
کو بھی توڑ دیا تو

خلافة على منهاج النبوة
۶۷
جلد سوم
یہ بہادر سپاہی اطاعت قبول کرنے پر مجبور ہوئے۔چونکہ یہ ایک عام قاعدہ ہے کہ مفتوح فاتح
کے سامنے اپنی تلوار پیش کرتا ہے اسی قاعدہ کے مطابق جب اُس ترکی جرنیل نے روسی کمانڈر
کے سامنے اپنی تلوار پیش کی تو روسی کمانڈر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ کہنے لگا میں ایسے
بہادر جرنیل کی تلوار نہیں لے سکتا۔تو اطاعت اور قربانی اور ایثا ر ایسی اعلیٰ چیزیں ہیں کہ دشمن
کے دل میں بھی درد پیدا کر دیتی اور اُس کی آنکھوں کو نیچا کر دیتی ہیں۔انگریزی قوم سے جہاں اچھے واقعات ہوئے ہیں وہاں اس سے ایک بُرا واقعہ بھی ہوا مگر
اس کے اندر بھی یہ سبق ہے کہ قربانی اور ایثار نہایت اعلیٰ چیز ہے۔جب نپولین کو انگریزوں کے
مقابلہ میں شکست ہوئی اور اُس کے اپنے ملک میں بغاوت ہوگئی تو اس نے کہا میں اپنے آپ کو
اب خود انگریزوں کے سپر د کر دیتا ہوں۔انگریزوں سے ہی اس کی لڑائی تھی چنانچہ وہ اُسے پکڑ
کر انگلستان لے گئے۔جب پارلیمنٹ کے سامنے معاملہ پیش ہوا تو اُس نے کہا نپولین سے تلوار
کیوں نہیں لی گئی ؟ یہ تلوار لینے کا وہی طریق تھا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ مفتوح جرنیل
سے فاتح جرنیل تلوار لے لیا کرتا تھا۔جب پارلیمنٹ نے یہ سوال اُٹھایا تو ایک انگریز لارڈ کو
اس غرض کیلئے مقرر کیا گیا کہ وہ جا کر نپولین سے تلوار لے آئے۔جب اُس کے سپرد یہ کام کیا
گیا تو وہ پارلیمنٹ میں کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا ایسے بہادر دشمن سے جس نے اپنے آپ کو خود
ہمارے حوالے کر دیا ہے تلوار لینا ہماری ذلت ہے۔مگر چونکہ اُس وقت انگریزوں میں بہت
جوش تھا اور اُنہیں نپولین کے خلاف سخت غصہ تھا اس لئے بہادری کے خیالات ان کے دلوں
میں دبے ہوئے تھے انہوں نے کہا یہ نہیں ہوسکتا نپولین سے تلوار ضرور لی جائے گی۔پھر انہوں
نے اُس لارڈ کے ساتھ ایک ایسے شخص کو کر دیا جو ایسے اعلیٰ اخلاق کا مالک نہیں تھا جن اعلیٰ
اخلاق کا وہ لارڈ مالک تھا اور کہا کہ نپولین سے ضرور تلوار لی جائے۔جب وہ نپولین کے پاس
پہنچے تو وہ لارڈ نہایت رقت کے ساتھ نپولین سے کہنے لگا میری زبان نہیں چلتی اور مجھے شرم آتی
ہے کہ میں آپ کو وہ پیغام پہنچاؤں مگر چونکہ مجھے حکم ہے اس لئے میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ
اپنی تلوار ہمارے حوالے کر دیں۔نپولین نے یہ سن کر کہا کیا انگریز قوم جس کو میں اتنا بہادر سمجھتا
تھا اپنے مفتوح دشمن سے اتنی معمولی رعایت بھی نہیں کر سکتی ! یہ سن کر اُس لارڈ کی چیخ نکل گئی اور

خلافة على منهاج النبوة
۶۸
جلد سوم
وہ پیچھے ہٹ گیا مگر اس کے نائب نے آگے بڑھ کر اُس کی تلوار لے لی۔تو بہادری اور جرات
کے واقعات غیر کے دل پر بھی اثر کر جاتے ہیں۔اگر ہمارے کارکن بھی وہ اطاعت، قربانی اور ایثار پیدا کریں جن کا حقیقی جرات تقاضا کرتی ہے تو
دیکھنے والوں کے دل پر جماعت احمدیہ کا بہت بڑا رعب پڑے گا اور ہر شخص یہی سمجھے گا کہ یہ جماعت
دنیا کو کھا جائے گی۔اور اگر یہ نہ ہو بلکہ میں خطبے کہتا چلا جاؤں لوگ کچھ اور ہی کرتے جائیں، مبلغین
کسی اور رستے پر چلتے رہیں، ناظر اپنے خیالوں اور اپنی تجویزوں کو عملی جامہ پہنانے کی فکر میں رہیں،
اسی طرح کارکن ، سیکرٹری، پریذیڈنٹ ، استاد، ہیڈ ماسٹر سب اپنے اپنے راگ الاپتے رہیں اور بندھے
ہوئے جانور کی طرح اپنے کیلے کے گرد بار بار پھرتے رہیں تو بتاؤ کیا اس طرح ترقی ہوسکتی ہے؟
خلافت کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ جس وقت خلیفہ کے منہ سے کوئی لفظ نکلے اُس وقت سب
سکیموں ، سب تجویزوں اور سب تدبیروں کو پھینک کر رکھ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب
وہی سکیم، وہی تجویز اور وہی تدبیر مفید ہے جس کا خلیفہ وقت کی طرف سے حکم ملا ہے۔جب
تک یہ روح جماعت میں پیدا نہ ہو اُس وقت تک سب خطبات رائیگاں ، تمام سکیمیں باطل
اور تمام تدبیریں نا کام ہیں۔میں آج تک جس قدر خطبات دے چکا ہوں انہیں نکال کر
ناظر دیکھ لیں کہ آیا وہ ان پر عمل نہ کرنے کے لحاظ سے مجرم ہیں یا نہیں ؟ اسی طرح محلوں کے
پریذیڈنٹ ان خطبات کو سامنے رکھ کر دیکھیں کہ آیا وہ مجرم ہیں یا نہیں ؟ ۱۴ ماہ اس تحریک
کو ہو گئے مگر کیا ناظروں ، محلہ کے پریذیڈنٹوں اور دوسرے کارکنوں نے ذرا بھی اُس روح
سے کام لیا جو میں ان کے اندر پیدا کرنا چاہتا تھا۔اگر وہ میرے ساتھ تعاون کرتے تو پچھلے
سال ہی اتنا عظیم الشان تغیر ہو جاتا کہ جماعت کی حالت بدل جاتی اور دشمن مرعوب ہو جاتا
مگر چونکہ وہ اس رنگ میں رنگین نہیں ہوئے جس رنگ میں میں اُنہیں رنگین کرنا چاہتا تھا اس
لئے عملی طور پر انہوں نے وہ نمونہ نہیں دکھایا جو انہیں دکھانا چاہئے تھا۔ان کی مثال بدر کے
ان گھوڑوں کی سی نہیں جن کے متعلق ایک کافر نے کہا تھا کہ ان گھوڑوں پر آدمی نہیں موتیں
سوار ہیں۔بلکہ ان کی مثال حنین کے ان گھوڑوں کی سی ہے جنہیں سوار میدانِ جنگ کی
طرف موڑتے مگر وہ مکہ کی طرف بھاگتے تھے کے

خلافة على منهاج النبوة
۶۹
جلد سوم
پس میں بریکاری کو دور کرنے کی طرف پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور تمام کارکنوں کو خواہ وہ
ناظر ہوں یا افسر، کلرک ہوں یا چپڑاسی، پریذیڈنٹ ہوں یا سیکرٹری توجہ دلاتا ہوں کہ اس روح کو
اپنے اندر پیدا کرو۔کیا فائدہ اس بات کا کہ تم نے چار سو یا تین سو یا دوسو یا ایک سو ، یا ساٹھ یا پچاس
روپیہ چندہ میں دے دیا، اگر تمہارے اندر وہ روح پیدا نہیں ہوئی جو ترقی کرنے والی قوموں کیلئے
ضروری ہوتی ہے۔ہم اگر پچاس روپے کا بیج خرید تے ہیں جسے گھن لگا ہوا ہے تو وہ سب ضائع ہے
لیکن اگر ہم ایک روپیہ کا بیج خریدتے ہیں اور وہ تازہ اور عمدہ ہے تو وہ پچاس روپوں کے بیج سے
اچھا ہے۔اسی طرح صرف روپیہ کوئی فائدہ نہیں دے سکتا جب تک وہ ایثار، وہ قربانی ، وہ تعاون
اور وہ محبت و اخوت کی روح پیدا نہیں ہوتی جو جماعت کو یکجان و دو قالب “ بنادیتی ہے۔اگر خلافت کے کوئی معنی ہیں تو پھر خلیفہ ہی ایک ایسا وجود ہے جو ساری جماعت میں ہونا چاہئے
اور اُس کے منہ سے جو لفظ نکلے وہی ساری جماعت کے خیالات اور افکار پر حاوی ہونا چاہئے ، وہی
اوڑھنا ، وہی بچھونا ہونا چاہئے ، وہی تمہارا ناک، کان، آنکھ اور زبان ہونا چاہئے۔ہاں تمہیں حق ہے
کہ اگر کسی بات میں تم خلیفہ وقت سے اختلاف رکھتے ہو تو اسے پیش کرو۔پھر اگر خلیفہ تمہاری بات
مان لے تو وہ اپنی تجویز واپس لے لے گا اور اگر نہ مانے تو پھر تمہارا فرض ہے کہ اُس کی کامل اطاعت
کرو ویسی ہی اطاعت جیسے دماغ کی اطاعت اُنگلیاں کرتی ہیں۔دماغ کہتا ہے فلاں چیز کو پکڑو اور
اُنگلیاں جھٹ اُسے پکڑ لیتی ہیں۔لیکن اگر دماغ کہے اور اُنگلیاں نہ پکڑیں تو پھر ماننا پڑے گا کہ ہاتھ
مفلوج اور انگلیاں رعشہ زدہ ہیں کیونکہ رعشہ کے مریض کی یہ حالت ہوا کرتی ہے کہ وہ چاہتا ہے ایک
چیز کو پکڑے مگر اس کی اُنگلیاں اسے نہیں پکڑ سکتیں۔پس خلیفہ ایک حکم دیتا ہے مگر لوگ اُس کی تعمیل نہیں
کرتے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ رعشہ زدہ وجود ہیں۔لیکن کیا رعشہ والے وجود بھی دنیا میں
کوئی کام کیا کرتے ہیں؟“
خطبات محمود جلد۷ اصفحہ اے تا ۷۶ )
ل السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه ۶۸۲ زیرعنون تشاور قریش فی
الرجوع عن القتال ، مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء
السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول صفحه ۲۴ از رعنون رجوع الناس بنداء
66
العباس مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی