اھدنا الصراط المستقیم کی تفسیر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی تفسیر
۱۹ جون ۱۹۳۶ء کو خطبہ جمعہ اهدنا الصراط الْمُسْتَقِيمَ کی تفسیر بیان کرتے
ہوئے فرمایا :۔میں نے متواتر بتایا ہے کہ ہر چیز اپنے ماحول کے ساتھ ہی ترقی کر سکتی ہے بغیر اس
کے نہیں۔تم اچھے سے اچھا گیہوں کا بیج اگر جیٹھ یا ہاڑ میں بو دو تو اس سے کھیتی پیدا نہیں ہو گی ،
تم عمدہ سے عمدہ کپاس کا بیج اگر اگست اور ستمبر میں بود و تو اس پیج سے کپاس کی فصل نہیں ہوگی ،
یا بہتر سے بہتر کتا اگر تم اپریل یا مئی میں بود و تو اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا کیونکہ ہر چیز
کیلئے خدا تعالیٰ نے کچھ قانون مقرر فرمائے ہیں اور ان کے ماتحت ہی نتیجہ نکلا کرتا ہے۔میں
نے ہمیشہ بتایا ہے اور اب دو سال سے تو متواتر بتاتا چلا آ رہا ہوں کہ خلافت کی غرض و غایت
کچھ نہ کچھ ضرور ہونی چاہئے اور جب کوئی شخص خلیفہ کی بیعت کرتا ہے تو اس کی بیعت کے بھی
کوئی معنے ہونے چاہئیں۔اگر تم بیعت کے بعد اور میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دینے کے بعد
میری سنتے ہی نہیں اور اپنی ہی کہے چلے جاتے ہو تو ایسی بیعت کا فائدہ ہی کیا؟ اس صورت میں تو
ایسی بیعت کو تہہ کر کے الگ پھینک دینا زیادہ فائدہ مند ہے بہ نسبت اس کے کہ انسان دنیا میں بھی
ذلیل ہوا اور خدا تعالیٰ کی نظر میں بھی لعنتی بنے۔میں نے متواتر آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ ہر کام جو آپ لوگ کریں عقل کے ماتحت کریں
اور ان ہدایات کے ماتحت کریں جو میں آپ لوگوں کو دیتا آ رہا ہوں۔آپ لوگ اس بات کو
سمجھیں یا نہ سمجھیں ، اسی طرح دنیا اس بات کو سمجھے یا نہ سمجھے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ اس وقت
اسلام کی ترقی خدا تعالیٰ نے میرے ساتھ وابستہ کر دی ہے جیسا کہ ہمیشہ وہ اپنے دین کی ترقی
خلفاء کے ساتھ وابستہ کیا کرتا ہے۔پس جو میری سُنے گا وہ جیتے گا اور جو میری نہیں سنے گا وہ
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
ہارے گا ، جو میرے پیچھے چلے گا خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے اُس پر کھولے جائیں گے
اور جو میرے راستہ سے الگ ہو جائے گا خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے اُس پر بند
کر دئیے جائیں گے۔ایسا انسان جس کی آنکھوں کے سامنے نمونہ نہ ہو وہ معذور ہوتا ہے مگر
جس شخص کے سامنے نمونہ ہو اُس کا باوجود نمونہ سامنے ہونے کے صداقت پر مضبوطی سے قائم
نہ رہنا بہت بڑا جرم ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے خلافت کی باگ میرے ہاتھ میں اُس وقت دی جب ہمارے خزانے میں صرف
چند آنے کے پیسے تھے غالباً اٹھارہ آنے تھے جو اُس وقت خزانہ میں موجود تھے۔پھر پندرہ
ہیں ہزار روپیہ قرض تھا اور جماعت کا اٹھانوے فیصدی حصہ دشمنوں کے ساتھ ملا ہوا تھا تب
اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ اور میرے ہاتھوں سے تمام جماعت کو اکٹھا کیا ، اس کی مالی
پریشانیوں کو دور کیا اور جماعت آگے سے بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ چلنے لگی۔پھر مسائل کی بحث
شروع ہوئی اگر اہل پیغام اس جنگ میں جیتے تو کیا نتیجہ نکلتا۔احمدیت بالکل مٹ جاتی اور
روحانی دنیا پر ایک موت آجاتی مگر کیا اس جنگ کے ہر حصہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے فتح نہیں دی ؟
کیا ليمكنن لهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارْتَضَى لَهُمْ لا کا نظارہ اس نے نہیں دکھایا ؟ پھر تبلیغ دین
اور اشاعت احمدیت کی جنگ میں اس نے میری پالیسی کو کامیاب نہیں کیا ؟ سلسلہ کے نظام
کے بارہ میں میری سکیم کو غیر معمولی برکت نہیں بخشی ؟ حتی کہ دشمن بھی اس پر رشک کرتے ہیں
اور اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پھر نیم سیاسی امور میں ہماری شرکت کے سوال کو
لو کیا اس میدان میں اس نے میری باتوں کو درست ثابت نہیں کیا ؟ جب جنگ عظیم کے بعد
ادھر خلافت کی شورش پیدا ہوئی ادھر کانگرس کی شورش نے ملک میں ایک آگ لگا دی تو یہ
ایک بہت بڑا ابتلاء تھا اور ہندوستان کے عقلمند سے عقلمند انسان بھی اس شورش میں بہ گئے تھے
اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے جو راستہ مجھے بتایا وہی ٹھیک اور درست نکلا اور آخر لوگ پچھتا
کراسی جگہ پر واپس آگئے جس جگہ میں لانا چاہتا تھا۔پھر ملکانوں میں تبلیغ کا زمانہ آیا خلافت
کے فساد کے بعد نئے رنگ میں خلافت کے مٹنے کا جوش پیدا ہوا ، عرب میں اختلافات کا سلسلہ
شروع ہوا، ان میں سے ہر معاملہ میں خدا تعالیٰ نے میری رائے کو صحیح ثابت کیا اور دوسروں
خلافة على منهاج النبوة
۷۲
جلد سوم
کی رائے غلط ثابت ہوئی۔ایک وہ وقت تھا کہ حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل کے زمانہ میں
پیغامیوں کے اس کہنے پر کہ ایک بچہ کے ذریعہ جماعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، مسجد میں بیٹھے
ہوئے احمدی گریہ و بکا کر رہے تھے اور رورہے تھے کہ واقعہ میں جماعت کو ایک بچہ کے
ذریعہ تباہ کیا جا رہا ہے مگر آج وہی بچہ ہے جس کے سامنے وہی لوگ اس کی بیعت میں داخل
ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں کیا یہ سب کچھ نشان اور معجز نہیں؟
پس اگر خلافت کے کوئی معنی ہیں تو آپ لوگوں کو وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو میں
بتا تا ہوں ورنہ بیعت چھوڑ دینا بیعت میں رہ کر اطاعت نہ کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔وہ
طریق جو میں نے متواتر بتایا ہے یہ ہے کہ ہمارے سامنے نہایت ہی اہم معاملات ہیں۔آج
تک ہمارے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت پر ایک عدالت نے جو حملہ کیا تھا وہ
بغیر بدلہ لئے قائم ہے۔میں ہر اُس احمدی سے جو سمجھتا ہے کہ وہ غیرت مند ہے کہتا ہوں اگر
اس کی غیرت کسی اور جگہ ظاہر ہوتی ہے تو وہ سخت بے غیرت ہے۔اگر وہ واقعہ میں غیرت مند
ہے تو کیوں اس کی غیرت اس جگہ ظاہر نہیں ہوتی جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت
پر حملہ کیا جاتا ہے۔ابھی تک نہ اس فیصلہ کی تردید ہندوستان میں پھیلا ئی گئی ہے نہ ہائی کورٹ
کا فیصلہ ہی کثرت سے لوگوں میں پھیلایا گیا ہے اور نہ اس کے ازالہ کیلئے گورنمنٹ کو مجبور کیا
گیا ہے۔آجکل تو میں نے طریق ہی یہ اختیار کیا ہوا ہے کہ جب کوئی احمدی مجھے اس قسم کا خط
لکھتا ہے کہ فلاں احمدی نے میرے ساتھ یہ معاملہ کیا تھا جس پر مجھے بڑا جوش آیا مگر میں نے
پہلے آپ کو خبر دینا مناسب سمجھا تو میں اُسے لکھا کرتا ہوں میں یہ ماننے کیلئے ہرگز تیار نہیں کہ تم
با غیرت ہو۔تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کی حفاظت کیلئے غیرت نہیں دکھائی تو
میں یہ کس طرح مان سکتا ہوں کہ تم میں اس وقت غیرت پیدا ہوسکتی ہے جب تمہاری ذات
پر کوئی حملہ کرے۔“
خطبات محمود جلد ۷ اصفحه ۳۹۶ تا ۳۹۸)
النور : ۵۶