سلسلہ احمدیہ میں نظام خلافت خدا تعالی کا قائم کردہ ہے ۲۳ سالہ واقعات کی شہادت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۷۳
جلد سوم
سلسلہ احمدیہ میں نظام خلافت خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے
۲۳ سالہ واقعات کی شہادت
فرموده ۲۶ مارچ ۱۹۳۷ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج سے ۲۳ سال قبل اس مقام پر اسی مسجد میں ہمارے سامنے ایک ایسا سوال پیش ہوا
تھا جو ہماری جماعت کیلئے زندگی اور موت کا سوال تھا۔تاریخ آج کی نہ تھی لیکن مہینہ یہی تھا جبکہ
جماعت کے مختلف نمائندوں اور احباب کے سامنے یہ سوال اُٹھایا گیا تھا کہ آیا ہماری جماعت کا
نظام اسلامی طریق کے مطابق خلافت کے ماتحت ہوگا یا مغربی طریق پر ایک انجمن کے ماتحت۔میری عمر اُس وقت پچیس سال دو ماہ تھی۔دنیوی تجربہ کے لحاظ سے میں کوئی کام ایسا پیش
نہیں کر سکتا تھا اور نہیں کر سکتا کہ جس کی بناء پر یہ کہا جا سکے کہ مجھے دنیا کے کاموں کا کوئی تجربہ
حاصل تھا۔سلسلہ کے تمام کام ایک ایسی جماعت کے سپرد تھے جو اُس وقت نظام خلافت کی
شدید مخالف تھی اور اس کا دعویٰ تھا کہ نظام جماعت ایک انجمن کے ماتحت چاہئے جس کے
پریذیڈنٹ کو کسی قدر اختیارات تو دے دیئے جائیں لیکن وہ کثرتِ رائے کا پابند ہوا اور خلافت
کا نظام چونکہ اس زمانہ کے طریق اور اس زمانہ کی رو کے خلاف ہے اور اس نظام میں بہت
سے نقائص ہیں اس لئے اسے اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔حضرت خلیفہ اول کی بیعت ایک پریشانی،
گھبراہٹ اور صدمہ کے ماتحت ہوئی تھی اور ضروری نہیں کہ جماعت پھر اسی غلطی کا اعادہ
کرے۔اس کے برخلاف میں اور بعض میرے احباب اس بات پر قائم تھے کہ خلافت
شریعت اسلامیہ کا ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ کہ بغیر خلافت کے صحیح طریق کے اختیار کرنے کے

خلافة على منهاج النبوة
۷۴
جلد سوم
جماعت اور سلسلہ کو کوئی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔ہمارے متعلق کہا جاتا تھا کہ ہم لوگ صرف
خلافت کے حصول کیلئے اس مسئلہ کو پیش کر رہے تھے اور اپنی حکومت اور طاقت کے بڑھانے کا
ذریعہ اسے بنارہے تھے۔جب میں نے دیکھا کہ اس تائید کو ایک غلط رنگ دیا جاتا ہے اور غلط
پیرا یہ میں اسے پیش کیا جاتا ہے تو میں نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو کسی ایسے امر سے نقصان
نہیں پہنچنا چاہئے جس کا ازالہ ہمارے امکان میں ہو اور اس لئے میں نے مولوی محمد علی
صاحب کو جو اُس وقت اس تحریک کے لیڈر تھے اس غرض سے بلوایا تا ان کے ساتھ کوئی
مناسب
گفتگو کی جاسکے۔اس مسجد کے دائیں جانب نواب
محمد علی خان صاحب کا مکان ہے
جہاں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے وفات پائی تھی اس کے ایک کمرہ میں میں نے مولوی محمد علی
صاحب کو بلوا کر کہا کہ خلافت کے متعلق کوئی جھگڑا پیش نہ کریں اور اپنے خیالات کو صرف اس
حد تک محدود رکھیں کہ ایسا خلیفہ منتخب ہو جس کے ہاتھ میں جماعت کے مفاد محفوظ ہوں اور جو
اسلام کی ترقی کی کوشش کر سکے۔چونکہ صلح ایسے ہی امور میں ممکن ہوتی ہے جن میں قربانی ممکن
ہو میں نے مولوی صاحب سے کہا جہاں تک ذاتیات کا سوال ہے میں اپنے جذبات کو آپ کی
خاطر قربان کر سکتا ہوں لیکن اگر اصول کا سوال آیا تو مجبوری ہوگی کیونکہ اصول کا ترک کرنا کسی
صورت میں بھی جائز نہیں۔ہمارے اور آپ کے درمیان یہی فرق ہے کہ ہم خلافت کو ایک
مذہبی مسئلہ سمجھتے ہیں اور خلافت کے وجود کو ضروری قرار دیتے ہیں مگر آپ خلافت کے وجود کو
ائز قرار نہیں دے سکتے کیونکہ ابھی ابھی ایک خلیفہ کی بیعت سے آپ کو آزادی ملی ہے اور
چھ سال تک آپ نے بیعت کئے رکھی ہے اور جو چیز چھ سال تک جائز تھی وہ آئندہ بھی حرام
نہیں ہو سکتی۔آپ کی اور ہماری پوزیشن میں یہ ایک فرق ہے کہ آپ اگر اپنی بات کو چھوڑ دیں
تو آپ کو وہی چیز اختیار کرنی پڑے گی جسے آپ نے آج تک اختیار کئے رکھا۔لیکن ہم اگر اپنی
بات چھوڑیں تو وہ چیز چھوڑنی پڑتی ہے جسے چھوڑنا ہمارے عقیدہ اور مذہب کے خلاف ہے اور
جس کے خلاف ہم نے کبھی عمل نہیں کیا۔پس انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ آپ وہ راہ اختیار
کرلیں جو آپ نے آج تک اختیار کر رکھی تھی اور ہمیں ہمارے مذہب اور اصول کے خلاف
مجبور نہ کریں۔باقی رہا یہ سوال کہ جماعت کی ترقی اور اسلام کے قیام کیلئے کون مفید ہوسکتا ہے

خلافة على منهاج النبوة
۷۵
جلد سوم
سوجس شخص پر آپ متفق ہوں گے اُسے ہی ہم خلیفہ مان لیں گے۔کسی غیر جانبدار شخص کے سامنے اگر یہ باتیں پیش کر دی جائیں تو وہ تسلیم کرے گا کہ
میرا نقطہ نگاہ صحیح تھا مگر مولوی صاحب یہی کہتے رہے کہ ہم کسی واجب الا طاعت خلیفہ کو ماننا
نا جائز سمجھتے ہیں اور جب میں نے کہا کہ آپ لوگ حضرت خلیفہ اول کو چھ سال تک مانتے
آئے ہیں تو کہا کہ ایک بزرگ سمجھ کر ہم نے ان کی بیعت کر لی تھی۔اس پر میں نے کہا کہ اب
بھی کسی بزرگ کو خلیفہ مان لیں میں تیار ہوں کہ اُس کی بیعت کرلوں۔مگر وہ کسی بات پر
رضامند نہ ہوئے اور جب بحث لمبی ہوگئی تو طبائع میں سخت اشتعال پیدا ہو گیا کہ جماعت کسی
فیصلہ پر کیوں نہیں پہنچتی۔لوگوں نے کمرہ کا احاطہ کر لیا اور بعض نے دروازے کھٹکھٹانے
شروع کر دیئے اور اس میں اتنی شدت پیدا ہوئی کہ بعض شیشے ٹوٹ گئے۔جماعت کے افراد
کہہ رہے تھے کہ باہر آ کر فیصلہ کریں یا ہم خود فیصلہ کر لیں گے۔اُس وقت میں نے پھر مولوی
صاحب سے کہا کہ دیکھئے ! یہ بہت نازک وقت ہے اور شدید تفرقہ کا خطرہ ہے میں آپ سے
اسی چیز کا مطالبہ کرتا ہوں جو آپ آج تک خود کرتے آئے ہیں اور آپ اس چیز کا مطالبہ
کرتے ہیں جو ہمارے نزدیک جائز ہی نہیں۔آپ کے خدشات کا میں نے ازالہ کر دیا ہے
اس لئے آپ کے سامنے اب یہ سوال ہونا چاہئے کہ خلیفہ کون ہو؟ یہ نہیں کہ خلیفہ ہونا نہیں
چاہئے۔لیکن اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کیوں اس قدر زور
دے رہے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ لوگ کے خلیفہ منتخب کریں گے۔میں نے کہا مجھے تو معلوم
نہیں کہ کسے منتخب کریں گے لیکن میں خود اُس کی بیعت کرلوں گا جسے آپ چنیں گے۔اگر آپ
کا یہ خیال ہے کہ لوگ ہم میں سے کسی کو منتخب کریں گے تو جب میں آپ کے تجویز کردہ کی
بیعت کرلوں گا تو پھر چونکہ خلافت کے موید میری بات مانتے ہیں مخالفت کا خدشہ ہی پیدا نہیں
ہوسکتا۔لیکن انہوں نے پھر یہی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کیوں زور دے رہے ہیں۔میں
نے اُن سے کہا کہ میں اپنا دل چیر کر آپ کو کس طرح دکھاؤں۔میں تو جو قربانی میرے امکان
میں ہے کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن پھر بھی اگر آپ نہیں مانتے تو اختلاف کی ذمہ داری آپ پر
ہوگی نہ کہ مجھ پر۔یہ کہہ کر ہم وہاں سے اُٹھے اور اسی مسجد نور میں آگئے جہاں لوگ جمع تھے۔

خلافة على منهاج النبوة
۷۶
جلد سوم
بعض لوگوں کی رائے تھی کہ مولوی محمد احسن صاحب امروہوی کا نام تجویز کریں اور اس کیلئے
وہ تیار تھے۔مگر ابھی وہ لوگ اُٹھ ہی رہے تھے کہ مولوی محمد احسن صاحب نے خود کھڑے
ہو کر میرا نام تجویز کر دیا۔اُس وقت جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا کیونکہ بہت گھبراہٹ اور شور تھا
اور سارا مجمع مجھے نظر بھی نہ آتا تھا مولوی محمد علی صاحب نے کچھ کہنا چاہا مگر لوگوں نے اُن کو
روک دیا۔میں نے بعد میں سنا کہ انہوں نے یہی کہنے کی کوشش کی تھی کہ ہم نہیں چاہتے کہ
کوئی خلیفہ ہو مگر ان لوگوں نے جو اُن کے قریب بیٹھے تھے اُن سے کہہ دیا کہ ہم آپ کی بات
سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔اس پر مولوی صاحب مجمع سے اُٹھ کر اپنی کوٹھی میں جہاں اب
جامعہ احمد یہ ہے چلے گئے اور ان کے جانے کے بعد تمام جماعت کا رحجان میری طرف
ہو گیا۔حالانکہ جیسا مجھے بعض دوستوں نے بعد میں بتایا اُس وقت تک وہ اس کیلئے تیار تھے کہ
مولوی صاحب کی بیعت کر لیں۔خدا کی قدرت ہے مجھے بیعت کے الفاظ بھی یاد نہ تھے
اور جب لوگوں نے کہا کہ ہم آپ کی بیعت کرنا چاہتے ہیں تو چونکہ میں چاہتا تھا کہ ابھی ٹھہر
جائیں شاید صلح کی کوئی صورت نکل آئے۔میں نے کہا کہ مجھے تو بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں
ہیں لیکن مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب بھی وہاں موجود تھے وہ اُٹھ کر میرے قریب آگئے اور
کہا کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد ہیں میں کہتا جاتا ہوں آپ دُہراتے جائیں۔میں نے اس پر
بھی کچھ ہچکچاہٹ ظاہر کی لیکن لوگوں نے شور مچا دیا کہ فوراً بیعت لی جائے۔چونکہ میرا عقیدہ
ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے میں نے سمجھ لیا کہ اب یہ خدائی فیصلہ ہے اور میں نے بیعت لینی
شروع کر دی اور اُس وقت بیعت لی جبکہ جماعت پراگندگی کی حالت میں تھی ، جبکہ تمام لیڈر
مخالف تھے اور جب کہ وہ دھمکیاں دے رہے تھے کہ اگر یہ طریق اختیار کیا گیا تو ہم اُسے
کچلنے کیلئے تمام ذرائع اختیار کریں گے۔ماسٹر عبد الحق صاحب مرحوم جنہوں نے قرآن کریم کے پہلے پارہ کا ترجمہ انگریزی
میں کیا تھا وہ پہلے ان لوگوں کے ساتھ تھے مگر بعد میں بیعت میں شامل ہو گئے۔انہوں نے
مجھ سے ذکر کیا کہ یہاں سے جا کر مولوی صدر دین صاحب نے کہا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جس پر چالیس مومن اتفاق کریں وہ بیعت لے سکتا

خلافة على منهاج النبوة
22
جلد سوم
ہے۔(حالانکہ اس سے مراد جماعت میں شامل کرنے کی بیعت ہے اطاعت کی نہیں ) ہم یہ
کیوں نہ کریں کہ چالیس لوگوں کو جمع کر کے سید عابد علی شاہ صاحب کو خلیفہ بنادیں تا لوگوں کی
توجہ ادھر سے ہٹ جائے۔عابد علی شاہ صاحب کو الہام الہی کا دعوی تھا۔اُن کا خیال تھا کہ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں کوئی عہدہ ملنے والا ہے چنانچہ انہوں نے عابد علی شاہ صاحب کو
منوا بھی لیا لیکن لالٹین لے کر وہ ساری رات در بدر پھرتے رہے مگر انہیں چالیس آدمی بھی
میسر نہ آئے۔حالانکہ آبادی بہت کافی تھی اور ہزاروں اشخاص با ہر سے بھی آئے ہوئے
تھے۔خدا کی قدرت ہے اگر ان کو چالیس آدمی مل جاتے تو ممکن ہے اُسی وقت خلافت کا
ڈھونگ رچاتے۔لیکن اتنے آدمی بھی نہ ملے اور ادھر عابد علی شاہ صاحب کو دوسرے دن رؤیا
ہوا اور انہوں نے آکر میری بیعت کر لی وَالله اَعْلَمُ یہ ان کی کوئی خیالی بات تھی یا اللہ تعالیٰ کا
انہیں ہدایت دینے کا منشاء تھا۔انہوں نے دوسرے روز آکر بیعت کر لی۔لیکن پہلے چونکہ
انہوں نے خلیفہ بنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کر دیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کی انہیں بڑی سخت
سزا دی۔بیعت کے کچھ عرصہ بعد وہ کہنے لگے کہ دراصل اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیفہ منتخب کیا ہے۔میں نے کہا کہ آپ کا خدا بھی عجیب ہے بھی تو آپ کو خلیفہ مقرر کرتا ہے اور کبھی بیعت کرنے کا
حکم دیتا ہے۔مگر وہ آہستہ آہستہ اس دعوئی میں بڑھتے گئے اور آخر جماعت سے الگ ہوکر
بیعت لینے لگ گئے۔چند سالوں کے بعد جب طاعون پھیلی تو انہوں نے کہا کہ مجھے خدا تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ میرا گھر طاعون سے محفوظ رہے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی
یہی الہام تھا مگر دیکھو دونوں میں کتنا فرق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہام کے شائع ہونے کے بعد پانچ سات سال تک قادیان میں طاعون پھیلتی رہی بلکہ اس
محلہ میں جس میں آپ کا گھر تھا پھیلتی رہی اور ان گھروں میں پھیلتی رہی جو آپ کے مکان کے
دائیں بائیں واقع تھے اور پھر معمولی حالت میں نہیں بلکہ ایسی شدید تھی کہ تین تین ، چار چار
اموات ان گھروں میں ہوئیں مگر آپ کے مکان میں ایک چھو ہا تک نہ مرا۔لیکن سید عابد علی
صاحب کے الہام کے بعد نہ صرف یہ کہ ان کے گھر میں آنے والے بعض لوگ طاعون سے
ہلاک ہوئے بلکہ وہ خود بھی اور اُن کی بیوی بھی اسی سال طاعون سے فوت ہو گئے۔بیشک و
وہ

خلافة على منهاج النبوة
۷۸
جلد سوم
ظاہری نماز روزہ کے پابند اور صوفی منش آدمی تھے مگر بعض لوگوں کے اندر ایک مخفی رنگ کا
کبر ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کو پسند نہیں ہوتا۔ایسے لوگوں کو شیطان نیکی کی راہیں دکھا کر ہی قابو
کرتا ہے اور بعد میں خدا تعالیٰ کا سلوک یہ فیصلہ کر دیتا ہے کہ الہام شیطانی تھا یا اللہ تعالیٰ کی
طرف سے تو ان کا تو یہ حال ہوا۔ادھر وہ لوگ جو اپنے آپ کو جماعت کا لیڈر اور رئیس سمجھتے تھے اور جن میں سے ایک
نے اس سکول کی عمارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جاتے ہیں لیکن دس سال
نہیں گزریں گے کہ اس پر آریوں اور عیسائیوں کا قبضہ ہو گا مگر آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دس
سال گزرے پھر دس سال گزرے اور پھر تیسرے دس سالوں میں سے بھی تین سال گزر گئے
مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے اس عمارت پر کسی عیسائی یا آریہ کا قبضہ نہیں بلکہ عیسائیوں اور
آریوں کا مقابلہ کرنے والے احمدیوں کا ہی قبضہ ہے۔اور جن احمد یوں کا قبضہ ہے وہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھتے اور طاقتور ہوتے جارہے ہیں اور وہ شخص جس نے
اسی مسجد میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کرنا چاہا تھا کہ کوئی خلیفہ نہیں ہونا چاہئے اس سال ان کے
اخبار میں اعلان کیا جا رہا ہے کہ ہم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک کوئی
واجب الاطاعت خلیفہ مقرر نہ کریں اور ہمیں چاہئے کہ ہم مولوی محمد علی صاحب کو ایسا مان
لیں۔جس شخص کو میرے مقابلہ پر کھڑا کرنا چاہتے تھے وہ طاعون کا مارا ہوا اپنے گاؤں میں
پڑا ہے اور جو لوگ میرے مقابل پر یہ کہہ رہے تھے کہ خلافت کی ضرورت ہی نہیں وہ آج
نا کام ہو کر اس مسئلہ کی طرف آ رہے ہیں اور ۲۳ سال بعد پھر اسی نکتہ کی طرف کو ٹتے ہیں۔یہ
لوگ کہا کرتے تھے کہ صدرانجمن کا پریذیڈنٹ بھی ایسا ہونا چاہئے جو کم سے کم چالیس سال کی
عمر کا ہو کیونکہ اس سے کم عمر میں عقل اور تجربہ پختہ نہیں ہوسکتا۔کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ
۲۵ سال عمر والے کو تو یہ نکتہ اسی وقت معلوم ہو گیا اور چالیس سال والے کو آج جبکہ وہ
پینسٹھ سال
کو پہنچ چکا ہے معلوم ہوا۔مگر کیا وہ سمجھتے ہیں کہ انسانوں کے بنائے ہوئے خلیفے بھی
خلیفے ہوتے ہیں۔ہمارا اور ان کا ایک اختلاف یہ بھی تھا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور اب شاید
اللہ تعالیٰ انہیں یہ دکھانا چاہتا ہے کہ خلیفے وہی بناتا ہے۔انسانوں کے بنانے سے کوئی

خلافة على منهاج النبوة
29
جلد سوم
واجب الاطاعت خلیفہ نہیں بن سکتا۔دیکھو جماعت کتنے خطرات میں سے گزر رہی ہے اور غور کرو ان کو دبانا کس انسان کی
طاقت میں تھا۔کم سے کم وہ انسان تو نہیں دبا سکتا تھا جس کے متعلق دوست دشمن سب کی یہی
رائے تھی کہ یہ نا تجربہ کار نوجوان ہے۔پھر سوچو کہ اس قدر شدید خطرات کے باوجود کون
جماعت کو ترقی پر لے گیا ؟ کیا وہی خدا نہیں جس نے کہا ہوا ہے کہ خلیفے ہم بناتے ہیں؟ یہ
اللہ تعالیٰ کی توحید کا تقاضا ہے کہ وہ ہمیشہ کام ایسے ہی لوگوں سے لیتا ہے جنہیں دنیا نالائق
سمجھتی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کام کرنے والا کون ہوسکتا ہے نہ آپ
سے پہلے کوئی ایسا تھا نہ اب تک ہوا ہے اور نہ آئندہ ایسا ہو گا مگر دنیا نے آپ کی جو قیمت
سمجھی تھی وہ پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے ذریعہ بتا دی تھی یعنی وہ پتھر جسے معماروں نے
رڈ کر دیا۔بائبل میں یہ بتا دیا گیا تھا کہ جو لوگ اپنے آپ کو کارخانہ عالم کے انجینئر سمجھتے ہیں
اور دنیا کی عام اصلاح کے مدعی ہیں جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو ہر اُن کے
سامنے پیش کیا جائے گا تو وہ یہی کہیں گے کہ یہ ہمارے مطلب کا نہیں ، مگر دنیا کے قیام اور
زینت کا موجب وہی بنا۔پھر اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ ال
کام لیا۔آج دشمن کہتے ہیں کہ آپ پاگل تھے مگر خدا کی شان دیکھو کہ اُس نے آپ سے کتنا
کام لیا۔سب نبیوں کو اُن کے مخالف پاگل کہتے آئے ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ بہت اچھا پاگل ہی
سہی مگر ہمیں تو اُس شخص کی ضرورت ہے جو ہمیں خدا سے ملا دے اور اسلام کو دنیا میں قائم
کر دے۔اگر پاگل سے یہ امور سرزد ہوں تو ہم نے فلسفیوں کو کیا کرنا ہے بلکہ میں کہوں گا کہ
لاکھوں فلسفیوں کو اُس کی جوتی کی نوک پر قربان کیا جاسکتا ہے۔السلام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی کے ابتدائی زمانہ میں لوگ
کہتے تھے کہ مرزا صاحب تو نَعوذُ بِاللهِ جاہل ہیں۔سارا کام تو نور الدین
زمانہ گزرتا گیا گزرتا گیا اور گزرتا گیا۔پھر کہا گیا کہ نہیں ہماری غلطی تھی نورالدین صرف
مضامین بتا تا ہے لکھنا اور بولنا نہیں جانتا۔مرزا صاحب کی تحریر اور تقریر میں بجلیاں ہیں جس
دن آپ فوت ہوئے یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔تب اللہ تعالیٰ نے نورالدین کو خلیفہ مقرر کیا جن

خلافة على منهاج النبوة
ہے۔۸۰
جلد سوم
کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ لکھنا اور بولنا نہیں جانتے۔اُس وقت تو لوگوں نے بیعت کر لی
مگر زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ بعض نے کہا یہ ستر ا بہتر ہے، لائی لگ ہے، کمزور طبیعت ہے
اور اگر اس مسئلہ کا فیصلہ اس کے زمانہ میں نہ کرایا گیا تو پھر نہ ہو سکے گا کیونکہ یہ تو ڈر جاتا
مجھے اچھی طرح یاد ہے حضرت خلیفہ اول نے مسجد مبارک کے اوپر ان کو بلا یا۔مولوی
محمد علی صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب، شیخ رحمت اللہ
صاحب کے علاوہ جماعت کے دوسرے دوست بھی بکثرت تھے۔آپ نے فرمایا کہا جاتا ہے
کہ تمہارا کام صرف نمازیں پڑھانا ، درس دینا اور نکاح پڑھانا ہے مگر میں نے کسی کو نہیں کہا تھا
کہ میری بیعت کرو تم خود اس کی ضرورت سمجھ کر میرے پاس آئے۔مجھے خلافت کی ضرورت
نہ تھی لیکن جب دیکھا کہ میرا خدا مجھے بلا رہا ہے تو میں نے انکار مناسب نہ سمجھا۔اب تم کہتے
ہو کہ میری اطاعت تمہیں منظور نہیں۔لیکن یاد رکھو اب میں خدا کا بنایا ہوا خلیفہ ہوں اب
تمہاری یہ باتیں مجھ پر کوئی اثر نہیں کر سکتیں۔یاد رکھو خلفاء کے دشمن کا نام قرآن کریم نے
ابلیس رکھا ہے۔اگر تم میرے مقابل پر آؤ گے تو ابلیس بن جاؤ گے آگے تمہاری مرضی ہے
چاہے ابلیس بنو اور چاہے مومن۔اس پر میری آنکھوں نے ان لوگوں کے چہرے زرد دیکھے
ہیں۔جماعت میں اس قدر جوش تھا کہ میں خیال کرتا ہوں کہ اگر حضرت خلیفہ اول نہ ہوتے
تو لوگ شاید ان کو جان سے مار ڈالتے۔پھر میری آنکھوں نے وہ نظارہ بھی دیکھا ہے کہ
حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کے حکم سے مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ صاحب آگے بڑھے اور
دوبارہ بیعت کی۔گویا جسے وہ کہتے تھے کہ کمزور دل ہے خدا تعالیٰ نے طاقتوروں کو اُس کے
مقابل پر کھڑا کیا ، پھر اُس کمزور دل سے اُن کو شکست دلوائی اور دنیا پر ظاہر کر دیا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی اور حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں بھی وہ کی
خود ہی کام کرنے والا تھا۔پھر ان لوگوں نے کہا کہ بڑھا تجربہ کار اور خرانٹ تھا۔تھا تو نرم دل مگر تجربہ کار اور عالم
تھا۔تب اللہ تعالیٰ نے اُس شخص کو چنا جو پرائمری میں بھی فیل ہوتا رہا تھا۔جس نے کبھی کسی
دینی مدرسہ میں بھی پڑھائی نہ کی تھی۔صحت کمزور تھی اور عمر صرف ۲۵ سال تھی۔جسے کبھی۔

خلافة على منهاج النبوة
۸۱
جلد سوم
کوئی بڑا کام کرنے کا موقع نہ ملا تھا اور کوئی تجربہ کار نہ تھا۔اللہ تعالیٰ نے کہا کہ تم کہتے تھے
نورالدین بڑھا ، تجربہ کار اور علم والا تھا آؤ ہم اب اس سے کام لے کر دکھاتے ہیں جو نہ
عمر رسیدہ ہے اور نہ عالم۔میرے خلاف تو سب سے بڑا اعتراض ہی یہ تھا کہ بچہ ہے، نا تجربہ کار
ہے۔پھر اس بچہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو جس طرح شکستیں دی ہیں اور جس طرح ہر میدان
میں ذلیل کیا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔اور جس رنگ میں اللہ تعالیٰ نے اہم اسلامی مسائل کا
فیصلہ میرے ذریعہ سے کرایا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔وہ کونسا مسئلہ ہے جو پوشیدہ تھا اور
خدا نے میرے ذریعہ سے اسے صاف نہیں کرایا۔کئی معارف چھپے ہوئے موتیوں کی طرح
پوشیدہ پڑے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ نکلوایا ہے۔ایک طرف جماعت کی ترقی
اور دوسری طرف اسلام کی ترقی کا کام اللہ تعالیٰ نے اس بچہ سے لیا اور اُن مطالب کا اظہار
کیا جن سے دنیا فائدہ اُٹھا رہی ہے اور اُٹھاتی رہے گی۔مخالفوں نے کہا دراصل پیچھے اور
لوگ کام کر رہے ہیں اور بعض نے کہا کہ مولوی محمد احسن کا جماعت میں رسوخ تھا ان کے
ساتھ ہونے کی وجہ سے یہ سب کا رخانہ چل رہا ہے۔اس کے بعد مولوی محمد احسن صاحب کو
ایسا ابتلا آیا کہ وہ لا ہور چلے گئے اور جا کر اعلان کیا کہ میں نے ہی اسے خلیفہ بنایا تھا اور میں
ہی اسے معزول کرتا ہوں۔مگر خدا تعالیٰ نے کہا کہ تم کون ہو خلیفہ بنانے والے؟ اور چونکہ تم
نے ایسا دعویٰ کیا ہے اس لئے ہم تمہیں قوت عمل سے ہی محروم کرتے ہیں۔چنانچہ اُن پر فالج
گر ا پھر وہ قادیان آئے اور میرا ہاتھ پکڑ کر اور رو رو کر کہا کہ میرے بیوی بچوں نے مجھے گمراہ
کیا ورنہ دل سے تو میں آپ پر ایمان رکھتا ہوں۔سید حامد شاہ صاحب پرانے آدمیوں میں
سے تھے اور بہت کام کرنے والے ، خدا تعالیٰ کی حکمت ہے وہ جلد فوت ہو گئے اُن کو بھی پہلے
ابتلا آیا تھا مگر جلد ہی اللہ تعالیٰ نے اُن کو ہدایت دے دی اور وہ بیعت میں شامل ہو گئے۔ان کے علاوہ کچھ اور بھی ہیں جو ابتلا میں ہیں اور بجائے سلسلہ کی ترقی کا موجب ہونے کے
وہ نفاق کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں تا خدا تعالیٰ کا جلال دنیا پر ظاہر ہو اور وہ بتا دے کہ وہ
خود کام کر رہا ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے اور اب بھی کہتا ہوں اور یہ ایک سچائی ہے جس کا اظہار

خلافة على منهاج النبوة
۸۲
جلد سوم
کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری زبان یا قلم سے قرآن کریم کے جو معارف بیان کرائے ہیں
یا جو اور کوئی کام مجھ سے لیا ہے مجھ سے زیادہ جھوٹا اور کوئی نہ ہوگا اگر میں کہوں کہ یہ میرا کام
ہے۔میں جب بھی بولنے کیلئے کھڑا ہوا ہوں یا قلم پکڑا ہے میرا دماغ بالکل خالی ہوتا ہے۔شاید سو میں سے ایک آدھ دفعہ ہی ہو جب کوئی مضمون میرا سوچا ہوا ہوتا ہے ورنہ میرا ذہن
بالکل خالی ہوتا ہے اور میں جانتا ہوں کہ سب کچھ اُسی کا ہے جس کا یہ سلسلہ ہے۔اگر میں اس
پر اتراؤں تو یہ جھوٹی بات ہو گی ہاں جو غلطی ہو وہ بے شک مجھ سے ہے۔بھلا ایک انسان جو
ظاہری علوم سے بالکل ناواقف اور بے بہرہ ہو وہ ان باتوں کو کیسے نکال سکتا ہے جو شاید
آئندہ صدیوں تک اسلام کی ترقی کیلئے بطور دلیل کام دیں گی جیسے تعزیرات ہند ہندوستان
کے لئے کام دیتی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ غیر احمدی بھی اُن دلائل کو استعمال کر رہے ہیں جو
میں نے پیش کئے ہیں۔تمدن کے متعلق اسلامی تعلیم یعنی ترک سود، زکوۃ اور وراثت کا قیام
یہ تین نکات والی سہ پہلو عمارت کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ پچھلی صدیوں میں کسی نے تیار کی
ہو۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اللہ تعالیٰ نے مجھے ہی توفیق دی ہے اور
میں نے ان مسائل کو بیان کیا۔پھرا اور سینکڑوں مسائل ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم
سے مجھے سکھائے۔پس یہ سلسلہ خدا کا ہے آدمیوں کا نہیں۔اللہ تعالیٰ ہی اسے بڑھائے گا۔انسانوں سے
اس کا کوئی تعلق نہیں۔صرف ایک بات ہے جسے تمہیں یاد رکھنا چاہئے۔جب تک تمہارے
اندر اطاعت اور فرمانبرداری رہے گی وہ نور تم کو ملتا رہے گا۔لیکن جب اطاعت سے منہ
موڑو گے اللہ تعالیٰ کہے گا کہ جاؤ اب تو جوان ہو گئے ہوا اپنی جائیداد سنبھا لو۔تب تم محسوس کرو
گے کہ تم سے زیادہ کمزور اور کوئی نہیں۔حضرت علیؓ کے بعد بھی مسلمانوں نے فتوحات حاصل کیں۔ملک فتح کئے ، علمی تمدن
اور سیاسی غلبے پائے مگر جو برکت، جو رعب ، جود بد بہ اور جو شوکت حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ،
حضرت عثمان ، حضرت على رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ کے زمانہ میں تھی وہ تیرہ سو سال میں پھر
حاصل نہیں ہوئی۔اُس وقت تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ دنیا کے سر پر پاؤں رکھ کر کھڑے ہیں

خلافة على منهاج النبوة
۸۳
جلد سوم
اور کہہ رہے ہیں کہ کوئی ہے جو ہمارے مقابل پر آئے۔گویا خدا تعالیٰ کے فرشتے اُن کے
گرد کھڑے پہرہ دے رہے تھے۔حضرت علیؓ کے وقت میں بعض بدبختوں نے اختلاف کیا
جس سے ایسا تفرقہ پیدا ہوا کہ جو تیرہ سو سال میں بھی نہیں مٹا۔اب دوبارہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اتحاد کی بنیا درکھی ہے اور آپ سے خدا تعالیٰ نے
دوبارہ وعدہ کیا ہے کہ نُصِرْتَ بِالرُّعْب اور یہ رعب چلتا جائے گا۔جب تک تم اس فیصلہ کا
احترام کرو گے جو ۱۴ / مارچ ۱۹۱۴ء کو اس مسجد میں تم نے کیا تھا۔لیکن جب اس میں تزلزل آیا
اللہ تعالیٰ بھی اپنی نصرت کو کھینچ لے گا جو اُس نے اس مسجد میں تمہارے فیصلہ کے بعد نازل
کی تھی۔جب تک تم اس فیصلہ میں تبدیلی نہ کرو گے چونکہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ
إنَّ اللهَ لا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ لے وہ بھی نصرت کو واپس
نہیں لے گا۔اُس وقت تک تمام حکومتیں اور تمام طاقتیں تم سے ڈریں گی اور ہر ترقی پر تمہارا
قدم ہوگا۔دنیا کی تمام اقوام تمہارے پیچھے چلنے میں فخر محسوس کریں گی اور تمہارا سرسب۔اونچا ہو گا۔ابھی تو یہ ایک پیج ہے ، ایک کو نپل پھوٹی ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک مضبوط درخت
بنے گا جس پر دنیا کے بڑے بڑے حاکم آرام کیلئے گھونسلے بنائیں گے۔لیکن جس دن تم اس
فیصلہ کو بُھول جاؤ گے خدا نہ کرے اُس دن کے تصور سے بھی دل کانپ اُٹھتا ہے جب تم کہو
گے کہ خدا نے خلیفہ کیا بنانا ہے ہم خود بنائیں گے تب فرشتے تبر لے کر آئیں گے کہ لو ہم اس
درخت کو کاٹتے ہیں جسے خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے لگا یا تھا مگر تم نے اس کی قدر نہ کی۔اب
تم اپنے باغ لگاؤ اور مزے اُڑا ؤ۔پچھلوں نے اس غلطی کا تجربہ کیا خدا نہ کرے کہ تم بھی
کرو۔لیکن خدانخواستہ اگر کبھی ایسی غلطی کی گئی تو دنیا دیکھ لے گی کہ تم صدیوں میں ایک
66
درخت بھی نہ لگا سکو گے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ پھر کوئی ما مور مبعوث کرے۔“
تذکره صفحه ۵۶۶،۵۳ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء
خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ا۷ تا ۸۰)
الرعد: ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی