شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی طرف سے انکسار کا جھوٹا دعوی
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۸
جلد سوم
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی طرف سے انکسار
کا جھوٹا دعویٰ
خطبہ جمعہ ۳۰ جولائی ۱۹۳۷ء میں شیخ عبد الرحمن صاحب مصری کے متعلق اظہارِ خیال
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔ان لوگوں کی طرف سے ایک دستی اشتہار آج ہی مجھے دفتر نے بھیجا ہے جس میں مصری
صاحب کی امارت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ہمیں اس سے خوشی ہے کیونکہ جو شخص جماعت میں
تفرقہ پیدا کرے اسے خدا تعالیٰ خود سزا دیتا ہے۔اور یہ اعلان کر کے انہوں نے اپنے آپ کو
اس مقام پر کھڑا کر دیا ہے کہ الہی سزا کے مستحق ہو گئے ہیں۔اس اعلانِ امارت کے ساتھ انہوں
نے اللہ تعالیٰ کی سزا کو کھینچا ہے دور نہیں کیا۔۔اسی اشتہار میں ان کی پارٹی کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ دیکھو! ہمیں مرتد ، منافق ،
فاسق وغیرہ الفاظ سے پکارا جاتا ہے، ایسا نہ کیا جائے۔سو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم نے تو
انہیں ان ناموں سے نہیں پکا را بلکہ ہمارے آدمیوں نے تو صرف اُن کی اپنی باتیں دُہرائی
ہیں۔پکارنے والا تو ابتدا کرنے والا ہوتا ہے۔انہوں نے مجھے مرتد قرار دیا، معزول کرنے
کے لائق کہا حالانکہ میں تو خلیفہ ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے
کہ جب تک تم اپنے دُنیوی بادشاہ میں کفر بواح نہ دیکھو اس کی اطاعت کرویے اللہ تعالیٰ خود
اسے سزا دے گا اور اس لحاظ سے مصری صاحب نے گویا یہ کہا ہے کہ مجھ میں کفر بواح یعنی کھلا
کھلا پایا جاتا ہے۔باقی رہا فتنہ پرداز کہنا ، سو جیسا کہ میں نے بتایا ہے اپنے پہلے خط میں ہی
انہوں نے مجھے فتنہ پرداز کہا ہے اور پھر فتبينوا والی آیت مجھ پر چسپاں کر کے مجھے فاسق
خلافة على منهاج النبوة
۱۴۹
جلد سوم
قرار دیا ہے۔پھر مجھے منافق بھی کہا ہے یہ کہہ کر کہ میں جماعت کو دہریت کی طرف لے جا رہا
ہوں حالانکہ بظاہر اسلام سے تعلق ظاہر کرتا ہوں۔پس یہ ثابت ہے کہ پہل انہوں نے کی اور
اُنہوں نے جو کچھ ہمارے متعلق کہا جماعت نے اُسے دُہرا دیا ہے۔وہ اپنے الفاظ واپس لے
لیں تو میں جماعت کو بھی آئندہ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے روک دوں گا مگر پہلے وہ تو بہ
کریں پھر ان کا حق ہوگا کہ ہم سے ایسا مطالبہ کریں۔حقیقت یہ ہے کہ وہ خود کہتے ہیں کہ میں نے بیعت توڑی ہے اور ہر جماعت کی اصطلاح
میں ایسے شخص کو مرتد کہتے ہیں۔بیعت میں یہ اقرار ہوتا ہے کہ مبالع کامل فرمانبرداری اور گلی
طور پر تعاون کرے گا اور جو شخص اس اقرار کو تو ڑ دے اُسے اگر مرتد نہیں تو اور کیا کہا جائے
گا۔مرتد کے معنی ہیں واپس جانے والا۔پس جو بیعت کو توڑ دے اُسے مرتد ہی کہا جاسکتا
ہے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے غیر احمدی کہتے ہیں کہ ہمیں کا فر کیوں کہا جاتا ہے۔حالانکہ
کافر کے معنی ہیں نہ ماننے والا۔اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہیں مانتا اسے ہم
مومن کس طرح کہہ دیں۔اگر ہم ان سے پوچھیں کہ کیا آپ لوگ مرزا صاحب کے دعوئی
ماً موریت کو مانتے ہیں؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ نہیں۔پس چونکہ نہ ماننے والے کو عربی میں کافر
کہتے ہیں کسی مدعی ماموریت کو جب کوئی نہ مانے تو اُسے کافر کے سوا اور کیا کہا جاسکتا ہے۔اسی طرح اگر بیعت کرنے کے بعد کوئی واپس کوٹے تو اُسے مرتد کے سوا اور کیا کہا جائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد عرب میں اکثر لوگ نمازیں بھی پڑھتے تھے ،
روزے بھی رکھتے تھے صرف زکوۃ کے متعلق انہیں شبہ تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ صرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ہی کیلئے حکم تھا مگر پھر بھی اُن کو مرتد ہی کہا جاتا تھا۔پھر یہ لوگ اندر ہی اندر سازش کر رہے تھے۔میاں عبد العزیز کا فوراً الگ ہو جانا بتا تا ہے کہ
وہ پہلے ہی ان کے ہم خیال ہو چکے تھے۔اور فخر الدین صاحب کے اخراج پر مصری صاحب کا
نوٹس دینا بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ پہلے ہی جتھے بنارہے تھے اور اندر ہی اندر فتنہ پیدا کر رہے
تھے۔پھر ایسے لوگوں کو اگر فتنہ پرداز نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے۔پھر آیت استخلاف میں خلافت کی بیعت کے بعد انکار کرنے والوں کو فاسق کہا گیا ہے
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۰
جلد سوم
اور سب سے بڑھ کر لطیفہ یہ ہے کہ کہتے ہیں ہمیں منافق نہ کہا جائے۔لیکن اسی اشتہار میں جس
میں امارت کا اعلان بھی کیا گیا ہے یہ بھی لکھا ہے کہ جو شخص خلیفہ کی بیعت میں رہتے ہوئے بھی
ہمارے ساتھ ملنا چاہے اُس کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔گویا وہ صرف منافق ہی نہیں بلکہ
منافق گر ہیں۔وہ لوگوں کو یہ تعلیم دیتے ہیں کہ تم بظاہر خلیفہ کی بیعت میں رہوا اور خدا تعالیٰ کو
حاضر و ناظر جان کر عہد کر لو کہ ہم ہر ایک نیک بات میں آپ کی فرمانبرداری کریں گے۔سَمْعًا وَّ طَاعَةً کے نعرے بھی لگا ؤ، مگر در پردہ ہم سے ملے رہو اور پھر ساتھ ہی کہتے ہیں کہ
ہمیں منافق نہ کہو۔یہ تو صحیح ہے کہ جس جماعت کا کوئی نظام نہ ہو اُس کے افراد خفیہ بیعت
کر سکتے ہیں جیسے کہ سید محمد علی شاہ صاحب مرحوم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خفیہ بیعت
کی اجازت دی تھی۔مگر شاہ صاحب کسی اور پیر کے مرید تو نہ تھے وہ ایک آزاد آدمی تھے ان
کی خفیہ بیعت کسی عہد کو باطل نہ کرتی تھی۔ایسے شخص کو اگر کوئی مجبوری ہو تو اختیار ہے کہ
چاہے اپنے عقیدہ کو ظاہر کرے اور چاہے چُھپائے۔مگر ظاہر میں کسی اور کے ساتھ بیعت کا
رشتہ قائم کر کے در پردہ کسی اور سے تعلق رکھنا ہرگز ہرگز جائز نہیں۔اگر ایک شخص کا مکان کسی
کے پاس رہن نہیں تو اسے اختیار ہے کہ چاہے اپنا مکان خفیہ طور پر اسے رہن کر دے اور
چاہے ظاہرا کر دے لیکن جس کا مکان پہلے سے رہن ہے وہ اگر خفیہ طور پر کسی دوسرے کے
پاس رہن کر دیتا ہے تو ہر شخص کہے گا کہ یہ پکا بدمعاش ہے۔پس ایک طرف بیعت کرنے والا
دوسری طرف ملے تو یقینا وہ منافق ہے۔ہاں جو کسی سلسلہ میں شامل نہیں وہ اگر خفیہ طور پر کسی
سے ملتا ہے تو یہ اور بات ہے۔صحابہ اس امر کا اس قدر لحاظ رکھتے تھے کہ ایک دفعہ قیصر روم کا
ایلچی حضرت عمرؓ کے پاس آیا اور چاہا کہ اسلام قبول کرے۔انہوں نے اس سے صاف انکار
کیا اور فرمایا اس وقت تم قیصر کے ایچی ہو۔اس وقت تمہارا اسلام میں داخل ہونا بد دیانتی
ہوگا۔واپس جا کر استعفیٰ دے کر آؤ تو پھر تم کو اسلام میں داخل کرلوں گا۔پھر مصری صاحب کہتے ہیں کہ جماعت ایک آزاد کمیشن مقرر کرے مگر یہ معلوم نہیں اس
سے ان کا مطلب کیا ہے۔میں اس وقت تک ان کے اس مطالبہ کولغو سمجھتا ہوں مگر ممکن ہے ان
کے ذہن میں کوئی ایسی صورت ہو جو ہمارے ذہن میں نہ ہو اور وہ ہمارے نز دیک بھی معقول
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۱
جلد سوم
ہو اس لئے میں ان سے ان کے ان الفاظ کے معنے پوچھنا چاہتا ہوں اور اس ضمن میں پہلی
بات میں ان سے یہ پوچھتا ہوں کہ:۔پہلے خلفاء کے خلاف بھی بعض لوگوں نے شکایات کی ہیں اور بعض دفعہ ایسے مقدمات
عدالتوں میں بھی سنے گئے ہیں ، مصری صاحب بتائیں کہ ان کے فیصلوں کیلئے کس قسم کے کمیشن
مقرر ہوئے تھے؟ یا ان خلفاء کے اپنے مقرر کردہ قاضی ہی ان مقدمات کا فیصلہ کرتے تھے ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ آزاد کمیشن مانگنا مصری صاحب کا ہی حق ہے یا اور کسی کا بھی ؟ کیا
جب کوئی آکر کہے کہ خلیفہ کے متعلق آزاد کمیشن بٹھایا جائے یہ مطالبہ منظور ہو جانا چاہئے یا صرف اُس
وقت جب مصری صاحب اس کا مطالبہ کریں؟ جس طرح پنجابی میں مثل مشہور ہے کہ ” جتھے میاں نور جمال
اوتھے مُردہ کھو تا وی حلال“۔غرض وہ بتائیں کہ ہر معترض آزاد کمیشن طلب کر سکتا ہے یا صرف وہی ایسا
کر سکتے ہیں۔تیسرا سوال یہ ہے کہ وہ بتائیں کہ آزاد کمیشن سے ان کی مراد کیا ہے؟ کیا مادر
پدر آزاد؟ یعنی دہریوں کا کمیشن وہ مانگتے ہیں یا ان کے نزدیک آزاد کمیشن وہ ہے جسے وہ
مقرر کریں خلیفہ نہ مقرر کرے؟ اگر یہ دونوں مراد نہیں تو وہ بتائیں کہ ان کا مطلب کیا ہے۔آیا وہ چاہتے ہیں کہ ساری جماعت کو دعوت دی جائے اور پھر ووٹ لئے جائیں کہ کون کون
حج مقرر ہو؟ اور ہمیشہ کیلئے یہی طریق ہو کہ جب کوئی الزام لگائے جماعت کو یہاں
بلا لیا جائے ؟ اور ضمناً اس بات کا بھی وہ جواب دیں کہ ایسا کرنے پر پچاس ساٹھ ہزار بلکہ
لاکھ روپیہ کا خرچ ہوگا وہ مصری صاحب دیں گے یا کون دے گا ؟ پھر یہ ممکن ہے کہ کل کوئی
اور اُٹھے اور کہے کہ مصری صاحب نے جو الزام لگائے تھے وہ غلط تھے اب میں یہ الزام لگاتا
ہوں ان کی تحقیقات کی جائے اور ادھر لوگ مصری صاحب کے کمیشن سے فارغ ہو کر گھر
پہنچیں اور اُدھر پھر تاریں چلی جائیں کہ خلیفہ پر ایک اور مقدمہ ہو گیا ہے فوراً چلے آؤ۔اور
پھر اس سے فارغ ہو کر جائیں تو کوئی اور کہہ دے کہ میں خلیفہ پر یہ الزام لگا تا ہوں اور لوگ
ابھی بعض رستوں میں ہی ہوں اور بعض ابھی پہنچے ہی ہوں کہ پھر تاریں چلی جائیں کہ فوراً
آجاؤ پھر آزاد کمیشن بیٹھنے لگا ہے۔پھر یہ بھی سوال ہے کہ آیا ہر الزام پر آزاد کمیشن چاہئے یا
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۲
جلد سوم
آزاد کمیشن والے الزامات کی کوئی خاص نوعیت والے الزام ہی آزاد کمیشن کے حقدار ہوں
گے تو اس نوعیت کا فیصلہ قرآن وحدیث کی کس سند کے ذریعہ کیا جائے گا ؟ وہ یہ بھی بتائیں کہ
آزاد کمیشن کا مطالبہ کرنے کا حق ان کو اگر حاصل ہے تو صرف اس دفعہ ہی یا جب وہ چاہیں
جماعت سے اس کا مطالبہ کر لیں۔اور اگر دوسروں کو بھی اس کا حق حاصل ہے تو انہیں بھی
ایک ایک دفعہ عمر بھر میں یا جب اور جس وقت کوئی شخص آزاد کمیشن کا مطالبہ کرے فوراً آزاد
کمیشن بیٹھ جانی چاہئے۔اور یہ آزاد کمیشن جماعت کے اندر رہنے والے لوگ مانگ سکتے ہیں
یا جماعت سے باہر کے لوگ بھی اس کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔مثلاً پیغامی اور غیر احمدی اس بارہ
میں مطالبہ کریں تو آیا ان کا یہ مطالبہ جائز سمجھا جائے گا یا نا جائز ؟ اگر جماعت سے باہر کے
لوگوں کا یہ مطالبہ درست تسلیم نہ کیا جائے تو پھر مصری صاحب جو جماعت سے نکل چکے ہیں
ان کو ایسا مطالبہ کرنے کا حق کہاں سے حاصل ہوا ہے۔اور اگر یہ قانون ہے کہ جو جماعت
سے قریب زمانہ میں نکلا ہو وہ آزاد کمیشن کا مطالبہ کر سکتا ہے دوسرا نہیں تو پھر وہ یہ بھی بتا ئیں
کہ کتنی دیر تک کا مرتد اس قسم کا مطالبہ کر سکتا ہے۔پھر وہ یہ بھی بتائیں کہ آزاد کمیشن سے مراد
غیر احمدیوں کا کمیشن ہے یا احمدیوں کا یا مشترک؟ اگر مشترک مراد ہے تو کس کس نسبت سے
احمدی اور غیر احمدی ممبر مقرر کئے جائیں گے اور انہیں کون مقرر کرے گا۔اگر خلیفہ مقرر
کرے گا تو پھر وہ بقول مصری صاحب آزاد نہ رہے گا اور اگر احمدی مقرر کریں گے تو پھر بھی
آزاد کمیشن نہ رہے گا کیونکہ وہ تو پہلے ہی خلیفہ کو حق پر سمجھ رہے ہیں ورنہ مصری صاحب کے
ساتھ ہی بیعت تو ڑ کر الگ ہو جاتے اور اگر وہ کہیں کہ نہیں احمدی بہ حیثیت حج مقرر کرنے
والے کے دیانتدار ہیں تو پھر غیر احمدی کمیشن کی کیا ضرورت رہی۔پھر احمدی حج ہی کمیشن بن
سکتے ہیں۔اسی طرح وہ یہ سوال بھی حل کریں کہ ان ممبران کمیشن کو اگر جماعت احمدیہ نے
مقرر کرنا ہے تو کیا ساری جماعت کو اکٹھا ہو کر منتخب کرنا چاہئے یا الگ الگ جماعتیں ایسا
انتخاب کریں۔اور اگر غیر احمدیوں نے بھی کوئی حصہ منتخب کرنا ہے تو ان کے انتخاب کا کیا
ذریعہ ہوگا۔اور اگر آزاد کمیشن سے مراد یہ ہے کہ آدھے حج معترض تجویز کیا کریں اور
آدھے خلیفہ وقت کیا کرے تو پھر سوال یہ ہے کہ اگر غیر احمدی ججوں پر خلیفہ کو اعتبار نہ ہوتو کیا
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۳
جلد سوم
وہ حصہ بھی معترض ہی مقرر کر دیا کرے گا یا خلیفہ کو مجبور کیا جائے گا کہ ضرور کچھ غیر احمد یوں پر
یا غیر مسلموں پر اعتبار کر کے ان میں سے حج مقرر کرے۔اور جب احمدیت خدا تعالیٰ کے
فضل سے ترقی کر جائے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق دوسری
اقوام اس کے ماتحت آجائیں گی تو اُس وقت غیر احمدی یا غیر مسلم بھی جانبدار نہ رہیں گے۔اُس وقت آزاد کمیشن کیلئے ممبر کہاں سے لائے جائیں گے۔آیا یہ کوشش کی جائے گی کہ کچھ
حصہ دنیا کا بالکل آزاد ر ہے اور اسلامی حکومت میں داخل نہ ہو تا مصری صاحب کے ہم
خیالوں کیلئے آزاد کمیشن کے ممبر ملتے رہیں اور پھر یہ بھی سوال ہے کہ اگر آزاد کمیشن یہ کہے کہ
مصری صاحب جھوٹے ہیں تو ان کو کیا سزا دی جائے گی خلیفہ کیلئے تو یہ سزا ہوئی کہ وہ
غیر احمدیوں کے کہنے پر خلافت سے معزول ہو جائے گا مگر اس کے مقابل پر مصری صاحب
کیلئے کیا سزا ہو گی۔آیا ان کیلئے صرف یہ کافی ہوگا کہ ہنس کر کہیں کہ چلو تو بہ کرتے ہیں یا کوئی
اور سزا بھی ہوگی۔پھر یہ بھی سوال ہے کہ اگر ان کے خلاف کمیشن فیصلہ کرے تو کیا وہ اس
کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے آپ کو جھوٹا کہیں گے؟ یا یہ کہیں گے کہ خلیفہ ہے تو بد کا رہی
مگر کمیشن کی خاطر میں اسے مان لیتا ہوں۔اگر اپنے آپ کو جھوٹا کہیں گے تو اُس وقت وہ
براہین کہاں جائیں گے جن کی وجہ سے خلافت سے روگردانی ان کیلئے جائز ہو گئی ہے۔اگر
پھر بھی وہ اپنے آپ کو حق پر ہی سمجھتے رہیں گے اور باوجود اس کے خلیفہ کی بیعت کرلیں گے تو
آج آپ کو بیعت توڑنے کی کیا مجبوری پیش آئی تھی۔یا آپ کا ارادہ یہ ہے کہ اگر فیصلہ آپ
کے حق میں ہوا تو قابلِ قبول ہو گا ورنہ نہیں۔یہ بہت سے سوال ہیں جن کا جواب دینا آزاد
کمیشن کے مطالبہ سے پہلے ضروری ہے۔اور امید ہے کہ مصری صاحب جلد ان کا جواب
دے کر اپنے نقطہ نگاہ کو واضح کر دیں گے۔بہر حال ہمیں یہ علم ہونا چاہئے کہ وہ آزاد کمیشن
کسے کہتے ہیں۔اس کے فیصلہ کی پابندی ان کیلئے ضروری ہوگی یا نہیں۔اسے کون مقرر کرے،
کس طرح کرے اور کس کس کو ایسا کمیشن مقرر کرانے کا حق ہے۔ایک سوال اور بھی ہے کہ اگر خلافت کے عزل کا سوال آزاد کمیشن سے طے کرایا جا سکتا
ہے تو خلیفہ مقرر بھی کیوں غیر احمدیوں کی ایک کمیٹی سے نہ کروایا جائے۔آخر میں میں
خلافة على منهاج النبوة
۱۵۴
جلد سوم
ایک اور شبہ کا ازالہ کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس فتنہ کو اہمیت
کیوں دی جاتی ہے؟ مصری صاحب یا ان کے ساتھیوں کی حیثیت ہی کیا ہے۔ایسے لوگوں کی
واقفیت کیلئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسے اہمیت مصری صاحب کی حیثیت کی وجہ سے نہیں دی
جاتی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ احراریوں ، مستریوں اور پیغامیوں کے نمائندہ ہیں۔بلکہ شبہ
ہے کہ بعض حکام سے بھی ان کے تعلقات ہیں۔یا کم سے کم ان کے بعض ساتھی ایسا کہتے ہیں
اور چونکہ بعض حکام نیز احرار اور پیغامیوں کی امداد ان کی پشت پر ہے اور وہ مل کر حملہ کر
رہے ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ جماعتی طور پر اس فتنہ کا مقابلہ کریں اور اسے کچل دیں۔احرار کے فتنہ نے ہمارے ایمانوں کو بیشک خراب نہیں کیا مگر دنیوی طور پر تو انہوں نے ضرور
دق کیا ہے۔اسی طرح ان لوگوں کے متعلق خیال ہے کہ یہ سلسلہ کیلئے مشکلات نہ پیدا کریں۔پھر اس کے علاوہ ہمارا فرض صرف یہی نہیں کہ احمدیوں کی حفاظت کریں بلکہ جن لوگوں کو ہم
نے احمدی بنایا ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔یہ لوگ باہر ہمارے خلاف بہت
پرو پیگنڈا کر رہے ہیں اور غیر احمدیوں میں اپنا زہر پھیلا رہے ہیں۔کئی جگہ سے ہمارے
دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ان کے اشتہار تقسیم کر نیوالوں سے مانگے تو انہوں نے انکار
کر دیا اور کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ آپ لوگوں کو نہ دیے جائیں۔“
صلى الله
66
( خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۳۳۰ تا ۳۳۵)
بخاری کتاب الفتن باب قول النبي ﷺ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أُمُوراً تُنْكِرُونَهَا صفحه
۱۲۱۷ حدیث نمبر ۷۰۵۶ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية