جو شخص ایک خلیفہ پر حملہ کرتا ہے وہ دراصل سارے خلفاء پر حملہ ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۶
جلد سوم
جو شخص ایک خلیفہ پر حملہ کرتا ہے وہ دراصل سارے
خلفاء پر حملہ کرتا ہے
خطبه جمعه ۱۸ / فروری ۱۹۳۸ء میں حضور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص مجھ پر حملہ کرے گا
اس کے حملہ کی زد تمام انبیاء پر پڑے گی۔اسی طرح جو شخص ایک خلیفہ پر حملہ کرتا ہے وہ
دراصل سارے خلفاء پر حملہ کرتا ہے۔چنانچہ میں نے دیکھا ہے قریب کے عرصہ میں مصری
احب نے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ حضرت عثمان نے جب
فلاں فلاں غلطیاں کیں اور مسلمانوں نے آپ سے مطالبہ کیا کہ آپ خلافت سے دستبردار
ہو جائیں تو گوانہوں نے الگ ہونے سے انکار کر دیا مگر مسلمانوں نے تو بہر حال ایک رنگ
میں انہیں معزول کر ہی دیا۔گویا حضرت عثمان اسی بات کے مستحق تھے کہ خلافت سے معزول
کئے جاتے حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان کے متعلق بار ہا یہ فرمایا ہے کہ
انہوں نے جنت خرید لی اور وہ جنتی ہیں لے اور ایک دفعہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے دوبارہ بیعت لی اور حضرت عثمان اُس وقت
موجود نہ تھے تو آپ نے اپنا ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھا اور فرمایا یہ عثمان کا ہاتھ ہے میں اُس
کی طرف سے اپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھتا ہوں۔اس طرح آپ نے اپنے ہاتھ کو حضرت عثمان کا
ہاتھ قرار دیا۔پھر ایک دفعہ آپ سے فرمایا۔اے عثمان ! خدا تعالیٰ تجھے ایک قمیص پہنائے گا
منافق چاہیں گے کہ وہ تیری اس قمیص کو اُتار دیں مگر تو اُس قمیص کو اُتار یو نہیں ہے۔اب محمد
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو حضرت عثمان سے یہ فرماتے ہیں کہ اس قمیص کو نہ اُتارنا اور جو تم
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۷
جلد سوم
سے اس قمیص کے اتارنے کا مطالبہ کرینگے وہ منافق ہوں گے مگر مصری صاحب محض میری
مخالفت میں آج یہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان سے عزل کا مطالبہ کرنے والے حق پر تھے اور غلطی
پر حضرت عثمان ہی تھے۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی پٹھان کنز پڑھ رہا تھا۔اس
میں اس نے یہ لکھا دیکھا کہ حرکت سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اس کے بعد ایک دن جب وہ
حدیث کا سبق لے رہا تھا تو اتفاقاً یہ حدیث آگئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ
رہے تھے کہ آپ نے اپنے ایک نواسہ کو اُٹھا لیا تو وہ حدیث پڑھتے ہی کہنے لگا خوہ محمد
صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تو یہ فرماتے ہیں کہ
خدا تجھے خلافت کی قمیص پہنائے گا اور تو اُس کا قائم کردہ خلیفہ ہو گا اور جولوگ تجھ سے عزل کا
مطالبہ کرینگے وہ منافق ہو نگے۔مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ نہیں وہ خدا کے قائم کردہ
خلیفہ نہیں تھے اور جنہوں نے آپ سے عزل کا مطالبہ کیا وہی حق پر تھے۔گویا محمد صلی اللہ
علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات تو نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹ ہوئی۔لیکن منافق جو کچھ کہہ
رہے تھے وہ سچ تھا۔“
( الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۸ء)
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب عثمان بن عفان صفحه ۶۲۱
حدیث نمبر ۳۶۹۵ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية
سنن ابن ماجه كتاب السنة باب فضائل عثمان رضی الله عنه صفحه ۱۸ حدیث نمبر ۱۱۲
مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الاولى