لیڈر بنانا خدا کا کام ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۸
جلد سوم
لیڈر بنا نا خدا کا کام ہے
یکم اپریل ۱۹۳۸ء کو حضور نے خدام الاحمدیہ کی مجالس کے قیام کا ذکر فرمایا اور
خدام الاحمدیہ کے معنی احمدیت کا خادم بیان فرمائے۔نیز فرمایا کہ بعض لوگوں کے دلوں
میں خیال پایا جاتا ہے کہ کاش! ہم کسی طرح لیڈر بن جائیں یہ بیہودہ خیال ہے پھر فرمایا:۔لیڈر بنانا خدا کا کام ہے اور جس کو خدا لیڈر بنانا چاہتا ہے اسے پکڑ کر بنا دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں تحریر فرمایا ہے کہ :۔میں پوشیدگی کے حجرہ میں تھا اور کوئی مجھے نہیں جانتا تھا اور نہ مجھے یہ خواہش تھی کہ کوئی
مجھے شناخت کرے۔اس نے گوشہ تنہائی سے مجھے جبراً نکالا۔میں نے چاہا کہ میں پوشیدہ
رہوں اور پوشیدہ مروں۔مگر اس نے کہا کہ میں تجھے تمام دنیا میں عزت کے ساتھ شہرت
دوں گا۔حضرت خلیفۃ اسیح الاوّل کی مثال۔انکسار ”پھر حضرت خلیفہ
المسیح
الا قول کو ہم نے دیکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں آپ ہمیشہ پیچھے ہٹ کر بیٹھا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آپ پر نظر پڑتی تو آپ فرماتے مولوی صاحب آگے
آئیں اور آپ ذرا کھسک کر آگے ہو جاتے۔پھر دیکھتے تو فرماتے مولوی صاحب اور آگے
آئیں اور پھر آپ ذرا اور آگے آجاتے۔خود میرا بھی یہی حال تھا۔جب حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل
کی وفات کا وقت قریب آیا اُس وقت میں نے یہ دیکھ کر کہ خلافت کے لئے بعض لوگ میرا
نام لیتے ہیں اور بعض اس کے خلاف ہیں یہ ارادہ کر لیا تھا کہ قادیان چھوڑ کر چلا جاؤں تا
جو فیصلہ ہونا ہو میرے بعد ہو۔مگر حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ میں نہ جا سکا۔پھر جب
خلافة على منهاج النبوة
۲۱۹
جلد سوم
حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی وفات ہو گئی تو اُس وقت میں نے اپنے دوستوں کو اس بات پر
تیار کر لیا کہ اگر اس بات پر اختلاف ہو کہ خلیفہ کسی جماعت میں سے ہو تو ہم ان لوگوں میں
سے ( جو اب غیر مبائع ہیں ) کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔اور پھر میرے اصرار پر میرے
تمام رشتہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ اس امر کو تسلیم کر لیں تو اول تو عام رائے لی جائے۔اور
اگر اس سے وہ اختلاف کریں تو کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جائے جو دونوں فریق کے
نزدیک بے تعلق ہو۔اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر
بیعت کر لی جائے اور میں یہ فیصلہ کر کے خوش تھا کہ اب اختلاف سے جماعت محفوظ رہے
گی۔چنانچہ گزشتہ سال حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے بھی حلفیہ بیان شائع کرایا
تھا کہ میں نے حافظ صاحب کو اُنہی دنوں کہا تھا کہ اگر مولوی محمد علی صاحب کو اللہ تعالیٰ خلیفہ
بنا دے تو میں اپنے تمام متعلقین کے ساتھ ان کی بیعت کرلوں گا ' لیکن اللہ تعالیٰ نے دھکا
دے کر مجھے آگے کر دیا۔تو اللہ تعالیٰ جس کو بڑا بنانا چاہے وہ دنیا کے کسی کو نہ میں پوشیدہ ہو
خدا تعالیٰ اُس کو نکال کر آگے لے آتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی نظر سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں
(الفضل ۱۰ مارچ ۱۹۳۸ء )
ہوسکتی“۔الفضل ۱۰ را پریل ۱۹۳۸ء
الفضل ۲ را گست ۱۹۳۷ء