جرمنی میں تغیر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۶
جلد سوم
جرمنی میں تغییر
( خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۳۹ء)
خطبہ جمعہ ے جولائی ۱۹۳۹ء میں حضور نے جرمنی میں تغیر کا ذکر کرتے ہوئے جرمنی میں
جاری شدہ نظام کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ جرمنی والوں کا نیا نظام نہیں بلکہ آج سے ۱۳۰۰ سال
پرانا نظام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے۔نیز فرمایا : -
حقیقت یہ ہے کہ یہ نیا نظام نہیں بلکہ یہ وہی نظام ہے جسے اسلام نے آج سے
ساڑھے تیرہ سو سال پہلے خلافت کی شکل میں دنیا میں قائم کیا۔تم میں سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ
آج یورپ میں چونکہ یہ ایک نظام قائم ہو چکا ہے اور اس کے فوائد بھی ظاہر ہو چکے ہیں اس
لئے اس کو دیکھ کر آپ نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے مگر میں بتا تا ہوں کہ یہ صحیح نہیں۔تم ۱۹۱۴ء کا
میرا وہ لیکچر نکال کر دیکھ لو جو برکات خلافت کے نام سے چھپا ہوا موجود ہے۔اس میں میں
نے وہی نظام پیش کیا ہے جس کی آج یورپین حکومتیں تقلید کر رہی ہیں۔۱۹۱۴ء میں تو نہ لینن تھا
نه مسولینی نه مصطفیٰ کمال پاشا تھا نہ ہٹلر۔اُس وقت میں نے یہ نظام لوگوں کے سامنے رکھا اور
انہیں بتایا کہ قومی ترقی انہی اصول پر ہوسکتی ہے۔پیغامی ہمیشہ میری اس تقریر اور اسی قسم کی
اور تقریروں پر اعتراض کرتے رہتے ہیں اور کہا کرتے ہیں دیکھو! یہ شخص خود رائی کی حکومت
قائم کرنا چاہتا ہے حالانکہ اسلام نے جو طریق بتایا ہے وہ اس ڈکٹیٹر شپ سے ہزاروں
درجے بڑھ کر ہے جو یورپین ممالک میں قائم ہے بے شک ان دونوں میں ایک مشابہت بھی
ہے اور وہ یہ کہ جس طرح لوگ ڈکٹیٹروں کی اطاعت اور فرمانبرداری کرتے ہیں اسی طرح
خدا تعالیٰ خلفاء کی اطاعت اور فرمانبرداری کی تلقین کرتا ہے مگر اس کے مقابلہ میں ایک بہت
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۷
جلد سوم
بڑا فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ ڈکٹیٹر خود قانون ساز ہوتا ہے مگر خلیفہ قانون ساز نہیں بلکہ ایک
اور قانون کے تابع ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتا ہے۔ہٹلر قانون ساز ہے
مسولینی قانون ساز ہے لینن قانون ساز ہے لیکن اسلامی خلیفہ نظام اور قانون کا اسی طرح
پابند ہے جس طرح جماعت کا ایک عام فرد۔وہ قانون ساز نہیں بلکہ خدائی قانون کا تابع
ہوتا ہے اور اسی قانون کو وہ لوگوں سے منواتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ خلافت کی وجہ سے
لوگوں پر وہ ظلم نہیں ہوتا جو ان ملکوں میں ہو رہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ یہاں ایک مکمل
قانون قرآن کریم کی شکل میں موجود ہے جس پر عمل کرنا اور دوسروں سے عمل کرا نا خلفاء کا کام
ہے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت میں ابھی تک احکامِ خلافت کی
پابندی کی وہ روح پیدا نہیں ہوئی جو اسلام لوگوں کے دلوں میں پیدا کرنا چاہتا ہے اور نہ اس
نظام کی قدر و قیمت کو اس نے پوری طرح محسوس کیا ہے۔مجھے حیرت ہوئی جب میں نے اپنی
جماعت کے ایک اخبار میں غیر مبائعین کے ایک انگریزی اخبار کا ایک نوٹ پڑھا جس میں
وہ ہٹلر کی کتاب ”میری جدو جہد کے بعض اقتباسات درج کرنے کے بعد لکھتا ہے کہ
مسلمانوں کو اپنی توجہ اس نئے سوشل فلسفہ کی طرف مبذول کرنی چاہیے کیونکہ بظاہر یہ ان
خیالات کے خلاف معلوم ہوتا ہے جو اسلامی جمہوریت کے متعلق قبول کئے جاچکے ہیں لیکن
اس تجربہ کے بعد جو جرمنی نے کیا اور اس تجربہ کے بعد جو یورپ کے بعض اور ممالک
میں کیا گیا یہ امر اس قابل ہو جاتا ہے کہ ہم دوبارہ تمام سوال پر غور کریں اور دیکھیں کہ
اسلامی نقطہ نگاہ کیا ہے؟ گویا غیر مبائعین کے دلوں میں بھی اب یہ احساس پیدا ہونے لگا ہے
کہ آج سے چھپیں سال پہلے جو تعلیم ہماری جماعت کی طرف سے پیش کی گئی تھی کہیں وہی
تو درست نہیں اور کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ غلطی پر ہوں اور اسلامی نظام کے سمجھنے میں
انہوں نے ٹھوکر کھائی ہو۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب غیر مبائعین کے دل بھی اس نظام
کی خوبی کو تسلیم کرنے لگ گئے ہیں اور ان پر بھی یہ امر آشکار ہو گیا ہے کہ سی نظام وہی ہے جو
خلافت کے ماتحت ہو۔میں نے دیکھا ہے لوگوں میں یہ ایک مرض پیدا ہو گیا ہے کہ جس کام پر خلیفہ کا ہاتھ رہتا
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۸
جلد سوم
ہے اُس کام کی طرف وہ خوب توجہ کرتے رہتے ہیں مگر جو نہی خلیفہ اپنے ہاتھ پیچھے کھینچ لیتا ہے
لوگوں کا جوش بھی سرد پڑ جاتا ہے اور ان پر غفلت طاری ہو جاتی ہے۔حالانکہ خلافت کا وجود
تو خدا تعالیٰ نے بطور محور رکھا ہے اب کون سا وہ خلیفہ ہوسکتا ہے جو ہر کا م کرے ابھی تو ہماری
جماعت بہت قلیل ہے مگر جوں جوں ہماری جماعت ترقی کرے گی کاموں میں بھی زیادتی
ہوتی چلی جائے گی۔ابھی تو ہمارے پاس نہ حکومت ہے نہ تجارت ہے نہ یو نیورسٹیاں ہیں نہ
علمی ادارے ہیں اور نہ کوئی اور چیز ہے مگر جب یہ تمام چیزیں آگئیں تو اُس وقت ہمارے
کام کا دائرہ اتنا وسیع ہو جائیگا کہ ہمیں ہزاروں کی تعداد میں بڑے بڑے لائق آدمیوں کی
ضرورت ہو گی جن کا یہ فرض ہو گا کہ وہ دن رات اپنے کاموں میں مشغول رہیں۔اگر وہ خود
کام نہیں کریں گے اور اپنا فرض صرف یہی سمجھیں گے کہ جس کام کی طرف خلیفہ توجہ دلاتا
رہے اسے کرتے رہیں اور جس کام کی طرف وہ توجہ دلانا چھوڑ دے اُسے ترک کر دیں تو
جماعت کی ترقی کس طرح ہوگی۔پس ضروری ہے کہ جماعت میں ابھی سے بیداری پیدا ہو
اور وہ یہ غور کرنے کی عادت ڈالے کہ جو کام وہ کر رہی ہے وہ اچھا ہے یا نہیں۔اور جب
اسے معلوم ہو کہ وہ اچھا ہے اور خلیفہ نے بھی ایک آدھ دفعہ اس کی طرف توجہ دلا دی ہے تو
پھر وہ اس کام کو چھوڑے نہیں بلکہ مستقل طور پر اسے اپنی زندگی کے پروگرام میں شامل کرے
کیونکہ اس کے بغیر ترقی ہونا ناممکن ہے۔پس ہماری جماعت کو یہ عادت ترک کرنی چاہیے کہ
جب تک خلیفہ کسی کام میں ہاتھ نہیں ڈالے گا اسے وہ نہیں کرے گی۔خلیفہ کا کام صرف توجہ
دلانا اور نگرانی کرنا ہے آگے جماعت کا یہ کام ہے کہ وہ کاموں کو اپنے ہاتھ میں لے اور اس
مضبوطی اور استقلال سے ان کو چلائے کہ پھر ان کو چھوڑے نہیں۔پس جماعت کے دوستوں
کو اپنے اندر بیداری پیدا کرنی چاہیے اور اُس دن کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے جب کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں وسعت برکات حاصل ہوگی اور ایک ایک کام کیلئے ہمیں
ہزاروں آدمیوں کی ضرورت ہوگی جو دن رات ان کا موں پر لگے رہیں۔تم آج ہی ان
اہم ذمہ داریوں کے کاموں کیلئے اپنے آپ کو تیار کرو اور اس بات کا انتظار نہ کیا کرو کہ ہر
کام کے کرنے کا تمہیں خلیفہ کی طرف سے حکم ملے یہ محض نمائش ہے کہ جب تک تمہارا سردار۔
خلافة على منهاج النبوة
۲۳۹
جلد سوم
جس کی تم نے بیعت کی ہوئی ہے تمہیں توجہ دلاتا رہتا ہے تم کام کرتے رہتے ہو اور جب اس
کی توجہ کسی اور کام کی طرف مبذول ہو جاتی ہے تو تم کام سے غافل ہو جاتے ہو۔یہ ایک
خطر ناک مرض ہے جس کو دور کرنے کی طرف ہماری جماعت کو توجہ کرنی چاہئے۔“
الفضل ۲ را گست ۱۹۳۹)