خلافت کے مخالفین کا ذکر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
٣١٣
جلد سوم
خلافت کے مخالفین کا ذکر
خطبہ جمعہ ۷ جون ۱۹۴۰ء میں حضور نے اپنے ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے خلافت
کے مخالفین کا ذکر کیا آپ فرماتے ہیں :۔۔میں نے ایک خواب دیکھا پہلے تو میں سمجھتا تھا کہ اس کا مطلب کچھ اور ہے مگر اب
میں سمجھتا ہوں کہ شاید یہ ان کے اور ان کی قماش کے دوسرے لوگوں کے متعلق ہو۔میں نے
دیکھا کہ ایک چار پائی ہے جس پر میں بیٹھا ہوں۔سامنے ایک بڑھیا عورت جو بہت ہی
کر یہہ النظر ہے کھڑی ہے اس نے دو سانپ چھوڑے ہیں جو مجھے ڈسنا چاہتے ہیں۔وہ
چار پائی کے نیچے ہیں اور سامنے نہیں آتے تا جب میں نیچے اتروں تو پیچھے سے کود کر ڈس
لیں۔میرا احساس یہ ہے کہ ان میں سے ایک چارپائی کے ایک سرے پر ہے اور دوسرا
دوسرے سرے پر تا میں جدھر سے جاؤں حملہ کر سکیں۔میں کھڑا ہو گیا ہوں اور جلدی جلدی
کبھی پائنتی کی طرف جاتا ہوں اور کبھی سرہانے کی طرف۔میں خیال کرتا ہوں کہ جب میں
پائنتی کی طرف جاؤں گا تو سر ہانے کی طرف کا سانپ اس طرف دوڑے گا اور جب سرہانہ
کی طرف آؤں گا تو پائنتی والا اس طرف آئے گا اور اس طرح میں ان کو جھانسہ دے کر نکل
جاؤں گا۔پانچ سات مرتبہ اس طرح کرنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اب دونوں سانپ
ایک ہی طرف ہیں اور میں دوسری طرف سے کود پڑا۔جب نیچے اترا تو میں نے دیکھا کہ
واقعی وہ دونوں دوسری طرف تھے۔میں فوراً ان کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو گیا۔ان میں سے
ایک نے مجھ پر حملہ کیا اور میں نے اسے مار دیا پھر دوسرے نے حملہ کیا اور میں نے اسے
مارا۔مگر میں سمجھتا ہوں ابھی وہ کچھ زندہ سا ہی ہے۔اس جگہ کے پہلو میں ایک علیحدہ جگہ ہے
میں ہٹ کر اس کی طرف چلا گیا ہوں۔وہاں ایک نہایت خوبصورت نوجوان
ہے
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۴
جلد سوم
جو میں سمجھتا ہوں فرشتہ ہے اور گویا میری مدد کے لئے آیا ہے۔وہ عورت چاہتی ہے کہ اس
سانپ کو پکڑ کر مجھ پر پھینکے مگر وہ نوجوان میرے آگے آ گیا اور میری حفاظت کر نے لگا۔عورت نے نشانہ تاک کر اس پر مارا اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی فوق العادت طاقت کا
ہے۔اس نے اسے سر سے پکڑ لیا اور چاقو نکال کر اس کی گردن کاٹ دی۔اس عورت نے
پھر اس کٹی ہوئی گردن کو اُٹھایا اور ہماری طرف پھینکنا چاہتی ہے۔کبھی اس کی طرف نشانہ
باندھتی ہے اور کبھی میری طرف۔مگر اس فرشتہ نے مجھے پیچھے کر دیا اور خود آگے ہو گیا اور
اسے پھینکنے کا موقع نہیں دیتا۔آخر ایک دفعہ اس عورت نے پھینکا مگر فرشتہ آگے سے ایک
طرف ہو گیا۔سامنے کچی دیوار تھی وہ اس دیوار میں لگا اور اس میں سوراخ ہو گیا وہ اس
سوراخ کے اندر ہی گھس گیا۔میری پیٹھ اس طرف ہے۔وہ فرشتہ ایک کمرہ کی طرف جو پہلو
میں ہے اشارہ کر کے مجھ سے کہتا ہے کہ تم ادھر ہو جاؤ اس سوراخ میں سے یہ سانپ پھر نکلیں
گے ( گویا ان کی موت مجازی تھی اور جسمانی موت نہ تھی اور ابھی وہ حقیقتا زندہ تھے )۔میں
نے دیکھا کہ کبھی وہ اس سوراخ میں سے سر نکالتا ہے اور کبھی زبان ہلاتا ہے کبھی ادھر اور کبھی
اُدھر رُخ کرتا ہے۔گویا چاہتا ہے کہ ہم ذرا غافل ہوں تو حملہ کر دے۔جونہی وہ سر نکالتا ہے
فرشتہ اس کو ڈراتا ہے اور وہ جھٹ اندر چلا جاتا ہے۔اتنے میں یکدم یوں معلوم ہوا کہ ایک
کی بجائے دوسانپ ہیں اور گویا دوسرا سانپ جسے میں نے مردہ سمجھا تھا وہ بھی درحقیقت
زندہ تھا۔چنانچہ پہلے تو ایک ہی سوراخ تھا مگر یکدم ایک اور نمودار ہو گیا اور دونوں سانپ
ان سوراخوں میں سے کو دے اور زمین پر گرتے ہی آدمی بن گئے جو بڑے قَوِی الْجُنّه
ہیں۔اس پر فرشتہ نے کسی عجیب سی زبان میں کوئی بات کی جسے میں نہیں سمجھ سکا۔ایسا معلوم
ہوتا ہے جیسے اس نے کسی زبان میں جسے میں نہیں جانتا دعائیہ الفاظ کہے ہیں اور وہ الفاظ
ہا کی پاکی“ کے الفاظ سے مشابہ ہیں۔مگر چونکہ وہ غیر زبان ہے میں نہیں کہہ سکتا کہ یہی
الفاظ ہیں یا ان سے ملتے جلتے کوئی اور الفاظ۔اس کے دعائیہ الفاظ کا اس کی زبان سے
جاری ہونا تھا کہ میں نے دیکھا دونوں حملہ آور قید ہو گئے اور ان میں سے جو میرے قریب تھا
میں نے دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھ اوپر اُٹھے اور ان میں ہتھکڑیاں پڑ گئیں مگر اس طرح کہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۵
جلد سوم
ایک کلائی دوسری کے اوپر ہے اور دایاں ہاتھ بائیں طرف کر دیا گیا ہے اور بایاں دائیں
طرف کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ایک کمان دونوں ہاتھوں پر رکھی گئی ہے اور اس کے
ایک سرے سے ایک ہاتھ کی انگلیاں اور دوسرے سرے سے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں باندھ
دی گئی ہیں۔دوسرے آدمی کو کس طرح قید کیا گیا ہے میں اچھی طرح نہیں دیکھ سکا۔پھر فرشتہ
نے مجھے اشارہ کیا کہ باہر آ جاؤ۔یہ خواب جب میں نے دیکھا یہ لوگ ابھی پوشیدہ تھے اور
اندر ہی اندر اتحاد عالمین کے نام سے اپنی گدی بنانے کی سکیمیں بنارہے تھے۔ان کے اندر
خود پسندی اور خودستانی تھی اور اپنی ولایت بگھارتے پھرتے تھے۔لوگوں سے کہتے تھے کہ ہم
سے دعائیں کراؤ۔حالانکہ خلافت کی موجودگی میں اس قسم کی گدیوں والی ولایت کے کوئی
معنی ہی نہیں۔جیسے گوریلا وار کبھی جنگ کے زمانہ میں نہیں ہوا کرتی۔چھاپے اسی وقت مارے جاتے
ہیں جب با قاعدہ جنگ کا زمانہ نہ ہو۔خلفاء کے زمانہ میں اس قسم کے ولی نہیں ہوتے۔نہ
حضرت ابوبکر کے زمانہ میں کوئی ایسا ولی ہوا۔نہ حضرت عمر یا عثمان یا حضرت علی کے زمانہ
میں۔ہاں جب خلافت نہ رہی تو اللہ تعالیٰ نے ولی کھڑے کئے کہ جولوگ ان کے جھنڈے
تلے جمع ہوسکیں انہیں کر لیں تا قوم بالکل ہی تتر بتر نہ ہو جائے۔لیکن جب خلافت قائم ہو
اس وقت اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔جیسے جب منتظم فوج موجود ہو تو گوریلا جنگ نہیں
کی جاتی۔“
( الفضل ۶ ارجون ۱۹۴۰ء )