خلیفہ وقت کے مقرر کردہ عہدیداروں کی اطاعت بھی ضروری ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
٣١٦
جلد سوم
خلیفہ وقت کے مقرر کردہ عہدیداروں کی اطاعت بھی
ضروری ہے
( خطبه جمعه فرمود ه ۳ استمبر ۱۹۴۰ء بمقام قادیان)
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔نظام جہاں اپنے اندر بہت سی برکات رکھتا ہے اور دینی اور دنیوی ترقیات کے لئے
ایک نہایت ضروری چیز ہے وہاں اس میں بہت سی پیچیدگیاں بھی ہوتی ہیں اور جتنا نظام
بڑھتا چلا جاتا ہے اتنی ہی اس میں پیچیدگیاں بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں
جتنی کوئی چیز منفرد او را کیلی ہو اتنی ہی وہ سادہ ہوتی ہے۔پس جہاں نظام کے ذریعہ قوموں
اور مذہبوں کو فوائد پہنچتے ہیں وہاں اس کی وجہ سے بعض دفعہ غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں اور
جو لوگ نظام سے سچا فائدہ اُٹھانا چاہیں ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان غلطیوں کی اصلاح کریں
اور اصلاح کرتے چلے جائیں۔اگر ان غلطیوں کی وہ اصلاح نہ کریں تو آہستہ آہستہ وہی نظام
جو نہایت مفید ہوتا ہے کسی وقت لوگوں کے لئے عذاب بن جاتا ہے۔یہ جو آجکل ڈکٹیٹر شپ،
نازی ازم اور فیسی ازم رائج ہیں یہ بھی نظام کی بگڑی ہوئی صورتیں ہیں۔یہ جو کمیونزم اور
بالشوزم کہلا تے ہیں یہ بھی نظام کی بگڑی ہوئی صورتیں ہیں۔ہیں وہ نظام ہی لیکن ان کی کل
ٹیڑھی چل گئی اور کل کے بگڑ جانے کی وجہ سے ان میں ایسی خرابیاں پیدا ہو گئیں کہ وہ دنیا
کے لئے مصیبت اور عذاب بن گئے۔اسلام نے بھی ایک نظام قائم کیا ہے اور ہمارا دعویٰ
ہے کہ وہ نہایت ہی اعلیٰ نظام ہے مگر جس طرح باقی نظام پیچیدہ ہیں ویسے ہی وہ بھی پیچیدہ
ہے۔چنانچہ اُمت مسلمہ میں سے ہی وہ ایک گروہ کو اٹھاتا ہے اور اسے اٹھا کر دوسروں
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۷
جلد سوم
موجود۔کے لئے ان کی اطاعت واجب کر دیتا ہے۔بعض لوگ غلط فہمی سے یہ خیال کرتے ہیں
کہ صرف خلیفہ ہی واجب الاطاعت ہوتا ہے۔حالانکہ قرآن کریم نے صاف طور پر
ایسا نظام بتایا ہے جس میں صرف خلیفہ ہی نہیں بلکہ خلیفہ کے مقرر کردہ عہد یدار بھی
واجب الاطاعت ہوتے ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا
الله واطِيعُوا الرَّسُول و اولى الأمْرِ مِنكُمْ ، اس کے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ جیسا
کہ کئے گئے ہیں کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کے بعد اولی الامر کی مگر اس کے
معنی یہ بھی ہیں بلکہ قریب ترین معنی یہی ہیں کہ تم اللہ کی اطاعت کرو۔تم رسول کی اطاعت کرو
اور تم اس زمانہ کے اُولی الامر کی بھی اطاعت کرو گویا اللہ بھی موجود اور رسول بھی
جود ہے اور اولی الامر کی اطاعت بھی ضروری ہے اور یہ وہ معنی ہیں جن کی قرآن کریم
کی متعدد آیات سے تصدیق ہوتی ہے۔مثلاً جہاں خبروں کے پھیلانے کا ذکر ہے وہاں
اللہ تعالیٰ
نے یہی فرمایا ہے کہ کیوں تم ان لوگوں تک خبریں نہیں پہنچاتے جو بات کو سمجھنے کے اہل ہیں اور
جن کے سپر د اس قسم کے امور کی نگرانی ہے گویا وہ ایک جماعت تھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے زمانہ میں موجود تھی اور لوگوں کو حکم تھا کہ بجائے پبلک میں غیر ذمہ دارانہ طور پر خبریں
پھیلانے کے اسے پہنچائی جائیں۔پس یہ آیت بتاتی ہے کہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ایسے لوگ موجود تھے جو عام لوگوں سے ایک امتیاز رکھتے تھے اور لوگوں کو حکم تھا
کہ وہ ضروری باتیں ان تک پہنچائیں۔پھر ایک اور دلیل اس بات پر کہ اولی الامر کی
اطاعت اللہ اور رسول کی موجودگی میں ہی ضروری ہے یہ ہے کہ اللہ کے بعد رسول کی
اطاعت نہیں ہوتی بلکہ اُس کی موجودگی میں ہی رسول کی اطاعت ضروری ہوتی ہے۔یہ معنی
نہیں ہیں کہ اللہ تعالٰی نَعُوذُ باللہ فوت ہو جائے تو تم رسول کی اطاعت کرو اور رسول فوت
ہو جائے تو اولي الامر کی اطاعت کرو بلکہ اللہ کی موجودگی میں رسول کی اطاعت کا حکم
ہے۔اسی طرح رسول کی موجودگی میں ہی اُولی الامر کی اطاعت اور ان کی فرمانبرداری
کا حکم ہے
م ہے۔ممکن ہے کہ کوئی اعتراض کر دے کہ رسول کی اطاعت کا تو حکم ہوا مگر خلیفہ کی اطاعت
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۸
جلد سوم
کا کہاں حکم ہے؟ سو ایسے لوگوں کو یا درکھنا چاہئے کہ خلیفہ رسول کا قائم مقام ہوتا ہے۔چنانچہ
خلیفہ کے معنی نائب کے ہیں مگر وہ نائب اور قائم مقام اولی الامر کا نہیں بلکہ رسول
کا ہوتا ہے۔پس قرآن کریم کا یہ حکم ہے کہ اللہ اور رسول کی اطاعت کرو۔اور جب رسول
فوت ہو جائے تو تم اس کے خلیفہ کی اطاعت کرو۔اور اس زمانہ میں اُولی الامر کی بھی
اطاعت کرو۔کیونکہ کوئی نظام اس وقت تک نہیں چل سکتا جب تک خلیفہ کے مقرر کردہ
عہد یداروں کی اطاعت لوگ اپنے لئے ضروری خیال نہ کریں اس لئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مَنْ أَطَاعَ أَمِيرِى فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى فَقَدْ
عَصَانِی یعنی جس نے میرے مقرر کردہ حاکم کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی
اور جس نے میرے مقرر کردہ حاکم کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی کیونکہ میں ہر جگہ
نہیں پہنچ سکتا۔مجھے لازماً کام کو عمدگی سے چلانے کے لئے اپنے نائب مقرر کرنے پڑیں
گے۔اور لوگوں کے لئے ضروری ہوگا کہ ان کی اطاعت کریں اگر وہ اطاعت نہیں کریں گے
تو نظام ٹوٹ جائے گا۔پس ان کی اطاعت در حقیقت میری اطاعت ہے اور ان کی نافرمانی
میری نافرمانی۔تو اَطِيْعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ میں ایک
ایسا مکمل نظام پیش کیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہی زمانہ میں اللہ کی اطاعت بھی ضروری ہے
رسول کی اطاعت بھی ضروری ہے اور اگر رسول نہ ہو تو اس کے خلیفہ کی اطاعت ضروری ہے
اور اس زمانہ میں اُولی الامر کی اطاعت بھی ضروری ہے۔اللہ ایک ہے رسول ایک ہے
خلیفہ بھی ایک ہی ہوگا۔لیکن اُولی الامر کئی ہو سکتے ہیں۔اس لئے اُولی الامر میں جمع کا
صیغہ رکھا گیا ہے کیونکہ یہ کئی ہوں گے اور گو خلیفہ ایک ہو گا مگر اس کے تابع بہت سے عہد یدار
ہوں گے۔یہ اسلامی نظام ہے جسے قرآن کریم پیش کرتا ہے اور وہ اُمت محمدیہ کو حکم دیتا ہے کہ
أولي الامر کی اطاعت کرو۔لیکن اس میں بعض دفعہ ایک بگاڑ بھی پیدا ہو جاتا ہے اور وہ یہ
کہ غلطی سے اولی الامر یہ خیال نہیں کرتے کہ لوگوں پر ان کی جو اطاعت فرض ہے وہ
أولي الأمر ہونے میں ہے زید اور بکر ہونے میں نہیں۔زید اور بکر ہونے میں تو رسول کی
خلافة على منهاج النبوة
۳۱۹
جلد سوم
اطاعت بھی نہیں۔یوں تو رسول کا مقام ایسا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کو یہی حکم دیتا ہے کہ اس
کی اطاعت کرو۔مگر خدا نے انہیں جو حق دیا ہے وہ ہر بات میں نہیں اور نہ ہر بات میں
انہوں نے کبھی اپنے حق کا اظہار کیا ہے۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو یہ حق
نہیں تھا اور نہ آپ نے کبھی ایسا کیا کہ کسی کی بیٹی کا اپنی مرضی سے کسی دوسرے سے نکاح
کر دیں۔اسی طرح آپ نے کبھی کسی سے نہیں کہا کہ اپنا مکان فلاں کو دے دو بلکہ آپ نے
ان امور میں ان کے اختیارات کو بحال رکھا۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے
زمانہ میں ایک لڑکی جو غلام تھی اور اس کا خاوند بھی غلام تھا کچھ عرصہ کے بعد آزاد ہوئی
تو اسے شریعت کے ماتحت اس امر کا اختیار دیا گیا کہ چاہے تو وہ اپنے غلام خاوند کے نکاح
میں رہے اور چاہے تو نہ رہے۔اتفاق کی بات ہے بیوی کو اپنے خاوند سے شدید نفرت تھی
اور ادھر خاوند کی یہ حالت تھی کہ اس کو بیوی سے عشق تھا۔جب وہ آزاد ہوئی اور غلام نہ رہی
تو اس نے کہا کہ میں اب اس کے پاس نہیں رہ سکتی۔خاوند کو چونکہ اس کے ساتھ شدید محبت
تھی اس لئے جہاں وہ جاتی وہ پیچھے پیچھے چلا جاتا اور رونا شروع کر دیتا۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اسے اس حالت میں دیکھا تو آپ کو رحم آیا اور آپ نے اس لڑکی
سے کہا کہ تم اس کے پاس رہو تمہارا کیا حرج ہے۔اس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ آپ کا حکم
ہے یا مشورہ۔آپ نے فرمایا مشورہ ہے حکم نہیں کیونکہ اب تم آزاد ہو چکی ہوا اور شریعت کی
طرف سے تمہیں اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ چا ہو تو تم اپنے غلام خاوند کے پاس رہو
اور چاہو تو نہ رہو۔اس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! اگر یہ آپ کا مشورہ ہے تو پھر میں اسے ماننے
کے لئے تیار نہیں۔مجھے اس سے نفرت ہے۔تو ذاتی معاملات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
وعلی آلہ وسلم کبھی دخل نہیں دیتے تھے۔اسی طرح خلفاء نے بھی کبھی ذاتی معاملات میں دخل
نہیں دیا۔خود میرے پاس کئی لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری لڑکی کا آپ جہاں
چاہیں نکاح پڑھا دیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔مگر باوجود اس کے کہ آج تک
مجھے سینکڑوں لوگوں نے ایسا کہا ہوگا میں نے کسی ایک کی بات بھی نہیں مانی میں نے ہمیشہ
کہا ہے کہ کہ مجھ پر کیا آگے ذمہ داریاں کم ہیں کہ اب میں اور ذمہ داریوں کو بھی اُٹھالوں۔
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
ممکن ہے میں انتخاب میں کوئی غلطی کر جاؤں اور اس طرح قیامت کے روز خدا تعالیٰ کے
حضور مجھے جواب دہ ہونا پڑے۔پس میں کیوں اس بوجھ کو برداشت کروں۔شاید ماں باپ
یہ سمجھتے ہوں کہ لڑکیوں کا نکاح کرتے وقت ان پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔مگر میرے
نزدیک والدین پر بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر
اور دعاؤں سے کام لینے کے بعد اپنی لڑکیوں کا نکاح کیا کریں۔اگر وہ بے احتیاطی سے کام
لیں گے تو یقیناً وہ خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہوں گے پس جبکہ نکاح کرانا ایک خاص ذمہ داری
کا کام ہے تو بالکل ممکن ہے مجھ سے کسی کے معاملہ میں کوئی بے احتیاطی ہو جائے اور قیامت
کے دن باپ تو آزاد ہو جائے اور میں اس کا جواب دہ ٹھہر جاؤں۔پس با وجود اس کے کہ
میرے زمانہ خلافت میں سینکڑوں لوگوں نے مجھے یہ کہا ہوگا کہ آپ جہاں چاہیں میری
لڑکیوں کا نکاح کر دیں۔مجھے اس وقت ایک مثال بھی ایسی یاد نہیں جس میں میں نے دخل
دیا ہو اور اپنی مرضی سے ان کی لڑکیوں کا کہیں نکاح کر دیا ہو۔میں ہمیشہ انہیں یہی جواب
دیتا ہوں کہ جب مجھے کسی رشتہ کا علم ہوا تو آپ کو اطلاع دے دوں گا۔آگے یہ ماں باپ کا
فرض ہے کہ وہ غور کر لیں کہ وہ یہ رشتہ ان کے لئے موزوں ہے یا نہیں۔ایسے موقع پر بعض
لوگ اصرار بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں میں نے اپنی لڑکیوں کا معاملہ آپ کے سپر د کر دیا ہے
مگر میں یہی کہتا ہوں کہ میں اس کے لئے تیار نہیں۔ہاں جب بھی مجھے رشتوں کا علم ہوگا میں
لڑکے آپ کے سامنے پیش کرتا چلا جاؤں گا۔آپ کو پسند آئیں تو لیتے جائیں اور اگر پسند نہ
آئیں تو رڈ کرتے جائیں۔تو اللہ تعالیٰ نے اُولی الامر کو جو حکومت دی ہے وہ ذاتی
معاملات میں نہیں قومی معاملات میں ہے۔رسول کو بھی اور خلیفہ کو بھی اور اولی الامر کو بھی یہ
قطعاً حق حاصل نہیں کہ وہ ذاتی معاملات میں لوگوں پر رعب جتائیں۔مثلاً مجھے یہ حق نہیں کہ
میں جماعت کے کسی آدمی سے یہ کہوں کہ میں چونکہ خلیفہ ہوں اس لئے تم میری نوکری کرو
اور جو تنخواہ میں دوں وہ قبول کرو۔یہ خلافت کا کام نہیں بلکہ ایک دنیوی کام ہے
اور دوسرے شخص کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ اگر چاہے تو انکار کر دے چاہے یہی کہے
کہ میں نو کر نہیں ہونا چاہتا اور چاہے یہ کہے کہ جو تنخواہ آپ دیتے ہیں وہ مجھے منظور نہیں ا۔ނ
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۱
جلد سوم
کوئی گناہ نہیں ہوگا کیونکہ شریعت نے ان معاملات میں اسے آزادی بخشی ہے۔یا فرض
کرو میں اپنا مکان بنانے کے لئے کسی دوست سے کوئی زمین خریدنا چاہتا ہوں تو ہر شخص کا
حق ہے کہ وہ اگر چاہے تو انکار کر دے۔مثلاً یہی کہہ دے کہ جو قیمت آپ دینا چاہتے
ہیں اس پر میں زمین فروخت کرنے کے لئے تیار نہیں۔یا یہ کہہ دے کہ میں زمین بیچنا ہی
نہیں چاہتا۔بہر حال یہ اس کا حق ہے جسے وہ استعمال کر سکتا ہے۔یہی حال اولی الامر کا
ہے۔ہماری جماعت میں بھی کچھ ناظر ہیں اور کچھ ناظروں کے ماتحت عہد یدار مقرر ہیں۔ان ناظروں اور عہدیداروں کو بھی وہی محدود اختیارات حاصل ہیں جو جماعتی نظام سے
تعلق رکھتے ہیں۔جہاں ایسے کاموں کا سوال آ جائے گا جو نظام جماعت سے
سے تعلق نہیں
رکھتے وہاں اگر بعض لوگ ان کے کرنے سے انکار کر دیں تو یہ ان کا حق سمجھا جائے گا۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میرے پاس ایسی رپورٹیں پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض آدمی
ذاتی کام لیتے وقت اپنے عہدہ کے جتانے کے عادی ہیں۔اور وہ بات کرتے وقت
دوسروں سے کہہ دیتے ہیں کہ تم جانتے ہو میں کون ہوں میں ناظرا مور عامہ ہوں یا ناظر تعلیم
وتر بیت ہوں یا ناظر اعلیٰ ہوں یا فلاں عہد یدار ہوں۔اس قسم کے الفاظ کا دہرا نا یقیناً اس
ذمہ داری کے ادا کرنے کے خلاف ہے جس کا اسلام ان سے مطالبہ کرتا ہے۔ہر شخص جسے
خدا نے بعض معاملات میں آزادی دے رکھی ہے اس کے متعلق ہم یہ حق نہیں رکھتے کہ
اس کی آزادی کو سلب کر یں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مثال
موجود ہے۔آپ نے ذاتی معاملات میں کبھی دخل نہیں دیا۔آپ نے بریرہ سے یہ نہیں کہا
کہ میں خدا کا رسول ہوں تم میری بات مان لو۔بلکہ فرمایا کہ یہ میرا ذاتی مشورہ ہے اسے
ماننا یا نہ ماننا تمہارے اختیار کی بات ہے۔اسی طرح بعض سو دے ہوئے جن کے متعلق
آپ نے صحابہ سے یہی فرمایا کہ لوگوں سے مشورہ کر لو اور جو کچھ صحیح سمجھو اس کے مطابق کام
تو جماعت کے ذمہ دار کارکنوں کو میں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے عہدے لوگوں کو
ڈرانے کے لئے استعمال نہ کیا کریں۔جو شخص کسی جھگڑے کے موقع پر یہ کہتا ہے کہ تم جانتے
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۲
جلد سوم
ہو میں کون ہوں میں ناظر امور عامہ ہوں یا ناظر تعلیم و تربیت ہوں یا ناظر اعلیٰ ہوں وہ اپنے
عمل سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ نظارت کو دوسرے معاملات میں بالا سمجھتا ہے۔حالانکہ نظارت کا
اپنا ایک محدود دائرہ ہے۔اس دائرہ سے باہر اس کے اختیارات نہیں یا سلسلہ کا کوئی مربی
اور کارکن ایسے مواقع پر اگر یہ کہتا ہے کہ تم جانتے ہو میں کون ہوں میں سلسلہ کا مربی ہوں یا
سلسلہ کا کارکن ہوں تو وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔مثلاً دو آدمی آپس میں
جھگڑ رہے ہوں تو اگر ایک ایسا شخص جسے نظام نے لوگوں کے جھگڑوں کا فیصلہ کرنے کے لئے
مقرر نہیں کیا وہاں جا کر کہتا ہے کہ میں سلسلہ کا مربی ہوں یا سلسلہ کا کا رکن ہوں تو اس کے
متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ اس نے اپنا عہدہ دوسروں پر رُعب جتانے کے لئے استعمال کیا
ہے کیونکہ مربی کا کام لوگوں کی تربیت و اصلاح کرنا ہے نہ کہ جھگڑوں کا فیصلہ کرنا۔اس کا یہ
ہر گز حق نہیں کہ وہ لوگوں کے جھگڑوں کا فیصلہ کرے یا اپنا فیصلہ لوگوں سے منوائے۔ہاں اگر
کوئی قاضی ہو تو وہ ایسا کہہ سکتا ہے اور اپنا فیصلہ بھی اس جھگڑے کے متعلق دے سکتا ہے۔تو یہ
ایک ایسی غلطی ہے جس کی اصلاح نہایت ضروری ہے۔پس میں جماعت کے تمام
عہد یداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس بارہ میں احتیاط ملحوظ رکھیں اور عَلَى الْإِعْلانَ
خطبہ جمعہ میں میں نے اس کا اظہار اس لئے کیا ہے تا دوسرے لوگ بھی نگران رہیں اور جب
سلسلہ کے کارکنوں میں سے کوئی اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کی فوری طور پر میر -
پاس رپورٹ کریں۔میں اس بارہ میں اپنا ہی ایک واقعہ سنا دیتا ہوں جس میں میرا نام ایک موقع پر ناجائز
طور پر استعمال کیا گیا تھا۔مگر جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے اس افسر کو سختی سے ڈانٹا۔وہ واقعہ
یہ ہے جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے ہم قادیان کے ارد گرد دیہات میں اپنے لئے زمینیں
خریدتے رہتے ہیں۔اسی سلسلہ میں ہماری طرف سے ایک زمین کا سودا ہوا۔مگرا بھی یہ سودا
ہو ہی رہا تھا کہ منگل کے ایک شخص نے ہم سے زیادہ قیمت دے کر اس زمین کو خرید لینا چاہا۔اس پر ہمارے مختار نے اُسے کہا کہ تم خلیفہ المسح ثانی کا مقابلہ کرتے ہو یہ تمہارے لئے اچھی
بات نہیں۔مجھے جب اس بات کا علم ہوا تو میں نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اس میں خلیفتہ المسیح کا
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۳
جلد سوم
کیا تعلق ہے یہ سودا خلیفتہ المسیح سے نہیں بلکہ مرزا محمود احمد سے ہو رہا تھا اور دوسرا فریق اس
بات کا حق رکھتا تھا کہ اگر وہ چاہے تو سودے سے انکار کر کے کسی دوسرے سے سودا شروع
کر دے۔یہ زمیندارہ معاملہ ہے اور اس میں دوسرا شخص اختیار رکھتا ہے کہ وہ چاہے تو مان لے
اور چاہے تو نہ مانے اس میں خلافت یا خلیفہ امسیح کا کوئی سوال نہیں اور نہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ
دوسرے نے خلیفہ المسیح کا مقابلہ کیا۔گو اخلاقی طور پر میرے نز دیک دوسرے فریق کی غلطی
تھی کیونکہ جب کوئی شخص سودا کر رہا ہو تو دوسرے کو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے مگر شریعت
میں چونکہ یہ بھی مسئلہ ہے کہ جب تک کچھ پیشگی رقم نہ دے دی جائے اس وقت تک سودا مکمل
نہیں ہوسکتا اس لئے دوسرے کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ چاہے تو سودے سے انکار کر دے
اور کسی دوسرے شخص کو زیادہ قیمت پر دے دے۔بہر حال ہمارے ملک میں چونکہ عام طور پر
لوگوں کو اپنے عہدے جتانے کی عادت ہے جیسے تحصیل دار کہہ دیا کرتے ہیں کہ تم جانتے ہو ہم
کون ہیں ہم تحصیلدار ہیں یا ڈپٹی کمشنر کہہ دیا کرتے ہیں تم جانتے ہو ہم کون ہیں ہم ڈپٹی کمشنر
ہیں۔اسی طرح انہوں نے بھی دھمکی دے دی اور کہا کہ تم جانتے ہو یہ سودا خلیفہ المسیح
کر رہے ہیں پس تم کسی اور سے نہیں بلکہ خلیفہ المسیح کا مقابلہ کر رہے ہو حالانکہ یہ زمین
خلیفہ امسیح نہیں بلکہ مرزا محمود احمد خرید رہا تھا اور مرزا محمود احمد کے مقابلہ میں ایسے معاملات
میں ہر شخص خواہ وہ احمدی ہو یا نہ ہو اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ اگر چاہے تو انکار کر دے۔غرض اخلاقی طور پر گو اس سے غلطی ہوئی مگر میں نے پسند نہ کیا کہ میں واقف ہوکر اس کی
ناواقفیت سے فائدہ اٹھا لوں۔تو لوگ بلا وجہ اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں۔اسی طرح جو عہد یدار ہیں ان کی عورتوں کے متعلق میرے پاس شکایت آتی رہتی ہے کہ وہ بھی
روں پر رعب جمانا چاہتی ہیں گویا جو احترام ناظر امور عامہ کو حاصل ہے وہی ناظر
امور عامہ کی بیوی بھی حاصل کرنا چاہتی ہے اور جس طرح ملکہ کو ایک حق حاصل ہوتا ہے اسی
طرح وہ بھی اپنا حق جتانا چاہتی ہے حالانکہ ناظر امور عامہ کی بیوی کو کوئی حق نہیں کہ وہ لوگوں
پر رعب جمائے وہ جماعت میں محض ایک فرد کی حیثیت رکھتی ہے۔اگر جماعت سے لوگ اس
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۴
جلد سوم
لحاظ سے کہ اس کا خاوند قوم کا ایک خادم ہے اس کی عزت کریں تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن
محض اس وجہ سے کہ وہ ناظر امور عامہ کی بیوی ہے یا ناظر امور خارجہ کی بیوی ہے یا
ناظر ضیافت کی بیوی ہے یا ناظر بیت المال کی بیوی ہے یا ناظر تعلیم و تربیت کی بیوی ہے یا
ناظر اعلی کی بیوی ہے اس کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ دوسروں پر رعب جتائے۔وہ جماعت کا
ایک ویسا ہی فرد ہے جیسے کوئی معمولی سے معمولی شخص کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بعض لوگوں کو رتبہ
دیا ہے وہ کام کے لحاظ سے دیا ہے اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو یہ قطعاً حق حاصل نہیں کہ
وہ ان کے رتبہ سے ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں پر رُعب جتانا شروع کر دیں۔میری جب
وصیت شائع ہوئی تو بعض انگریزی اخبارات کے نمائندے مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔اُن
کے آنے کی بڑی غرض یہ تھی کہ وہ مجھ سے یہ کہلوانا چاہتے تھے کہ میرے بعد یا تو چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب خلیفہ ہونگے یا میرا بیٹا ناصر احمد ؟ وہ بار بار ادھر ادھر کی باتیں کر کے پھر
یہی سوال میرے سامنے پیش کر دیتے اور کہتے کہ آپ کے بعد کون خلیفہ ہوگا۔کیا چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب ہونگے یا ناصر احمد۔میں نے اُنہیں کہا کہ خلافت تو خدا تعالیٰ کی ایک
دین ہے اس میں چوہدری ظفر اللہ خان اور ناصر احمد کا ویسا ہی حق ہے جیسے ایک نومسلم
چوہڑے کا۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے کیا معلوم اللہ تعالیٰ میرے بعد یہ رتبہ کس کو دیگا۔کسی
بڑے آدمی کو یا ایک معمولی اور حقیر نظر آنے والے انسان کو۔مگر وہ دنیا داری کے لحاظ سے
سمجھتے تھے کہ میرے بعد خلافت کے اہل یا تو چوہدری ظفر اللہ خان ہیں یا نا صراحمد۔چنانچہ چکر
کھا کر وہ پھر یہی سوال کر دیتے کہ اچھا تو پھر آپ کے بعد کیا صورت ہو گی ؟ مگر میں انہیں
یہی کہتا رہا کہ مجھے کچھ علم نہیں اللہ تعالیٰ میرے بعد یہ نعمت کس کو عطا کرے گا۔آخر انہیں
میرے جوابوں سے اتنی مایوسی ہوئی کہ انہوں نے ملاقات کا ذکر شائع کرتے وقت اس
سوال کو ہی اُڑا دیا۔ایک اخبار والے نے تو میرے ساتھ اس سوال پر بڑی بحث کی اور کہا
کہ آخر کچھ تو کہیں میں نے کہا میں اس بارہ میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔پھر میں نے انہیں بتایا
کہ حضرت خلیفہ اول جب فوت ہوئے اور جماعت میں خلافت کے متعلق جھگڑا شروع ہوا تو
بعض لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پید ہوا کہ شاید میں نے اپنی خلافت کے لئے یہ جھگڑا کھڑا کر رکھا
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۵
جلد سوم
ہے۔میں نے اس وقت اپنے رشتہ داروں کو جمع کیا ان رشتہ داروں میں میرے بزرگ بھی
تھے ، میرے برابر کے بھی تھے اور مجھ سے چھوٹے بھی تھے۔نانا جان صاحب مرحوم بھی موجود
تھے میرے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب بھی موجود تھے اسی طرح میرے چھوٹے بھائی
بھی تھے اور گھر کے دوسرے افراد بھی۔میں نے ان سب کو جمع کر کے کہا کہ دیکھو یہ وقت ایسا
نہیں کہ ہم ذاتیات کا سوال لے بیٹھیں اس وقت جو لوگ خلافت کی مخالفت کر رہے ہیں
انہیں یہ وہم ہو گیا ہے کہ چونکہ خلافت سے ہم فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں اس لئے ہم یہ جھگڑا پیدا
کر رہے ہیں۔یہ وہم خواہ کیسا ہی غلط اور بے بنیاد ہو ہمیں اپنے وجود سے سلسلہ میں تفریق
پیدا نہیں کرنی چاہیے اور اگر وہ اس بات پر متفق ہوں کہ کسی نہ کسی کو ضر و ر خلیفہ ہونا چاہئے
تو اول تو یہی مناسب ہے کہ اس کے متعلق لوگوں کی عام رائے لے لی جائے لیکن اگر انہیں
اس سے اتفاق نہ ہو تو ایسے لوگوں کو چھوڑ کر جیسے خواجہ کمال الدین صاحب یا مولوی محمد
علی صاحب ہیں کسی ایسے آدمی کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے جو دونوں فریق کے نزدیک بے
تعلق ہوا اور اگر وہ اسے بھی نہ مانیں تو پھر ان لوگوں میں سے ہی کسی کے ہاتھ پر بیعت کر لی
جائے۔میں نے اس پر اتنا زور دیا کہ میں نے اپنے رشتہ داروں سے کہا اگر آپ لوگ میری
اس بات کو نہیں مانتے تو میں پھر باہر جاتا ہوں اور باہر جا کر عام لوگوں کے سامنے اپنی اس
بات کو پیش کر دیتا ہوں نتیجہ یہ ہوا کہ سب میری بات پر متفق ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اوّل
تو یہی کوشش کرنی چاہئے کہ دونوں فریق کسی ایسے آدمی کے ہاتھ پر اکٹھے ہوں جو واضح
طور پر گزشتہ جھگڑوں میں شامل نہ ہوا ہو اور جو دونوں کے نزدیک بے تعلق ہو۔اور اگر ایسا نہ
ہو سکے تو پھر اتحاد کے خیال سے انہی لوگوں میں سے کسی کو منتخب کر لیا جائے تو میں نے ان سے
کہا کہ میں نے تو حضرت خلیفہ المسیح اول کی وفات پر بھی خلیفہ کے انتخاب میں اس حد تک
دخل دیا تھا اور کسی کا نام بالتصریح نہیں لیا تھا پھر تم کس طرح سمجھ سکتے ہو کہ اب میں کسی کا نام
لے لونگا اور اس کے متعلق کہہ دوں گا کہ وہ میرے بعد خلیفہ ہو گا۔پھر اس میں میری مرضی کا
بھی سوال نہیں۔ہمارا تو یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور جب خلیفہ بنانا خدا نے اپنے
ذمہ لے لیا ہوا ہے تو میرا اس میں دخل دینا کیسی حماقت ہوگی پھر اس نے کہا کہ کیا آپ کو یہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۶
جلد سوم
اختیار حاصل ہے یا نہیں کہ آپ اپنے بعد کسی کو خلیفہ مقرر کر جائیں ؟ میں نے کہا اختیار تو ہے
مگر میں اس اختیار کو استعمال کرنا نہیں چاہتا۔اور آئندہ کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ حالات
کیا صورت اختیار کریں۔غرض ان کی ساری کوشش اسی امر پر مرکوز رہی کہ میں یا تو اپنے
رشتہ داروں میں سے کسی کے متعلق کہہ دوں کہ میرے بعد وہ خلیفہ ہو گا یا دنیا کے لحاظ سے ان
کی نگاہ چونکہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب پر پڑ سکتی تھی اس لئے انہوں نے سمجھا کہ اگر کوئی
رشتہ دار خلیفہ نہ ہوا تو شاید وہ ہو جائیں میں نے انہیں کہا کہ یہ میرا کام نہیں کہ میں انتخاب
کرتا پھروں یہ خدا کا کام ہے اور میں تو محض سلسلہ کے ایک خادم کے طور پر کام کر رہا ہوں
غرض ہم میں سے کوئی بھی نہیں جسے اس قسم کا اختیار حاصل ہو ہمیں جو حکومت حاصل ہے وہ
شریعت کے ماتحت اولی الامر ہونے کے لحاظ سے ہے پس جتنا امر ہو گا اتنی ہی حکومت ہوگی
اور جو شخص اس حکومت کے دائرہ کو وسیع کرے گا وہ نظام کا دشمن قرار پائے گا۔پس عام
دنیوی معاملات میں دوسروں سے یہ کہنا کہ میں تو ناظر امور عامہ ہوں یا ناظر اعلیٰ ہوں
نظارت کے جامہ کی ہتک ہے وہاں وہ ناظر نہیں بلکہ ایک فرد کی حیثیت رکھے گا اور اسے
دوسروں پر کوئی تفوق حاصل نہیں ہوگا اسلام میں اس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں چنانچہ تاریخ
سے ثابت ہے کہ خلفاء پر دیوانی نالشیں ہوئیں اور انہیں قضا میں جواب کے لئے بلایا گیا۔اب فرض کرو کہ کسی کو میرے خلاف کوئی شکایت ہو مثلاً وہ کہے کہ انہوں نے میرا اتنا روپیہ
دینا ہے مگر دیتے نہیں یا اتنا دیا ہے اور اتنا نہیں دیا تو اسے اس بات کا پورا حق ہے کہ وہ اگر
چا ہے تو قضا میں میرے خلاف دعوی دائر کر دے وہاں مجھے اسی طرح جواب دینا پڑے گا
جس طرح ایک عام شخص قضا کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے لیکن جہاں خدا نے مجھے کوئی حق
دیا ہے وہاں وہ میرا حق چھین نہیں سکتا۔پس جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ نظام کی برکتیں اس کی پیچیدگیوں کو حل
کرنے سے حاصل ہوتی ہیں ورنہ نظام کے لفظ کا اندھا دھند استعمال خطرناک نتائج پیدا
کر سکتا ہے۔جیسے ہمارے مختار نے ایک زمین کے معاملہ میں دوسرے سے کہہ دیا کہ تمہارا
مقابلہ خلیفہ اسیح سے ہے حالانکہ وہاں خلافت کا کوئی سوال نہ تھا بلکہ اپنی ذاتی حیثیت میں
خلافة على منهاج النبوة
۳۲۷
جلد سوم
میری طرف سے ایک سودا ہو رہا تھا۔اور ایسی صورت میں دوسرے فریق کا حق تھا کہ وہ اگر
چاہتا تو زیادہ قیمت پر دوسرے کو دے دیتا۔اگر میں لوگوں کو وعظ ونصیحت کرتا ہوں تو میری
حیثیت خلیفہ کی ہوتی ہے اگر میں جماعت کو کوئی حکم دیتا ہوں تو میری حیثیت خلیفہ کی ہوتی ہے
لیکن اگر میں اپنے لئے یا اپنے خاندان کے لئے کوئی زمین خریدتا ہوں تو اس میں میری
حیثیت خلیفہ کی نہیں ہوتی اور دوسرا اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ سودے سے انکار کر دے یہ
ایسی ہی بات ہے جیسے تر کاری بکنے لگے تو ایک طرف سے میرا آدمی ترکاری لینے کے لئے
چلا جائے اور دوسری طرف سے جماعت کا کوئی اور آدمی۔اب ایسے موقع پر اگر میرا آدمی
دوسرے سے یہ کہے کہ تم تر کاری مت خرید و کیونکہ خلیفہ المسیح یہ تر کاری لینا چاہتے ہیں تو یہ
اس کی غلطی ہوگی کیونکہ جیسے میرا حق ہے کہ ترکاری لوں اسی طرح اس کا حق ہے کہ وہ تر کاری
لے۔اگر وہ پہلے پہنچ جاتا ہے تو یقیناً اسی کا حق ہے۔گوبعض دفعہ شریفانہ رنگ میں ایک
دوسرے کی ضروریات کو بھی ملحوظ رکھا جا سکتا ہے۔اگر اس کی ضرورت زیادہ اہم ہوگی تو میرا
آدمی اپنا حق چھوڑ سکتا ہے اور اگر میرے آدمی کی ضرورت زیادہ ہوگی تو دوسرا اپنا حق۔چھوڑ سکتا ہے۔پس جماعت کے عہدیداروں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہر چیز کو اس کی حد کے اندر رکھو
اگر تم اسے حد سے بڑھا دو گے تو وہ چیز خواہ کتنی ہی اعلیٰ ہو بُری بن جائے گی۔ایک شاعر کا
ایک شعر ہے جو مجھے یاد تو نہیں رہا مگر اس کا مفہوم یہ ہے کہ تل بڑی خوبصورت چیز ہے لیکن
جب وہ بڑا ہو جاتا ہے تو منہ بن جاتا ہے۔پس ہر چیز کو اس کی حد کے اندر رکھو۔نظام کو بھی
اور انفرادی معاملات کو بھی اور کبھی اپنے عہدوں کا نام لے کر ذاتی معاملات میں دوسروں
(الفضل ۲۷ جولائی ۱۹۶۰)
پر رعب نہ ڈالو۔“
ام النساء: ۶۰
بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أطِيعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُولَ صفحه
۱۲۲۸، ۱۲۲۹ حدیث نمبر ۱۳۷ے مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الثانية