امام کی اطاعت کا ذکر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۰
جلد سوم
امام کی اطاعت کا ذکر
حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے ۳۱ مارچ ۱۹۴۴ء کے خطبہ جمعہ میں فرما یا کہ دین کے لئے
مالی اور جانی قربانیوں کا مطالبہ ہمیشہ اور ہر آن ہوتا رہے گا۔خدمت دین کے لئے زندگی
وقف کرنے والوں کو جلد اپنا نام پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے امام کی اطاعت کے بارہ
میں فرمایا۔یہ ایک خطرناک غلطی ہے جو بعض لوگوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم وہ کام
کریں گے جو ہماری مرضی کے مطابق ہوگا۔یہ تمہارا کام نہیں کہ تم فیصلہ کرو کہ تمہیں کس کام پر
لگایا جائے۔جو شخص تمہارا امام ہے، جس کے ہاتھ میں تم نے اپنا ہاتھ دیا ہے جس کی
اطاعت کا تم نے اقرار کیا ہے اُس کا فرض ہے کہ وہ تمہیں بتائے کہ تمہیں کس کام پر مقرر کیا
رو۔جاتا ہے۔تم اس میں دخل نہیں دے سکتے نہ تمہارا کوئی حق ہے کہ تم اس میں دخل
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں الاِمَامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَائِهِ امام ایک ڈھال کی
طرح ہوتا ہے اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے جنگ کریں۔پس
جہاں امام تمہیں کھڑا کرتا ہے وہاں تم کھڑے ہو جاؤ اور امام تمہیں سونے کا حکم دیتا ہے
تو تمہارا فرض ہے کہ تم سو جاؤ۔اگر امام تم کو جاگنے کا حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم جاگ
پڑو۔اگر امام تم کو اچھا لباس پہنے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری نیکی ،تمہارا تقویٰ اور تمہارا زہد یہی
ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ لباس پہنو اور اگر امام تم کو پھٹے پرانے کپڑے پہننے کا حکم دیتا ہے
تو تمہاری نیکی تمہارا تقویٰ اور تمہارا دینی عیش یہی ہے کہ تم پھٹے پرانے کپڑے پہنو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ کشفی حالت میں ایک شخص کے ہاتھ میں کسری
خلافة على منهاج النبوة
٣٣١
جلد سوم
کے سونے کے کنگن دیکھے۔۔جب حضرت عمر کا زمانہ آیا اور اسلامی فوجوں کے مقابلہ میں
کسری کو شکست ہوئی تو غنیمت کے اموال میں کسری کے سونے کے کنگن بھی آئے۔حضرت
عمر نے اُس شخص کو بلایا اور فرمایا تمہیں یاد ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ تمہیں
کہا تھا کہ میں تمہارے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کنگن دیکھ رہا ہوں۔اس نے عرض
کیا ہاں یاد ہے۔آپ نے فرمایا لو یہ کسری کے سونے کے کنگن اور انہیں اپنے ہاتھوں میں
پہنو۔اُس نے اپنے ہاتھ پیچھے کر لئے اور کہا عمر! آپ مجھے اس بات کا حکم دیتے ہیں جس
سے شریعت نے منع کیا ہے۔شریعت کہتی ہے کہ مردوں کے لئے سونا پہنا جائز نہیں اور آپ
مجھے یہ حکم دے رہے ہیں کہ میں کسری کے سونے کے کنگن اپنے ہاتھوں میں پہنوں۔حضرت
عمر جس طبیعت کے تھے وہ سب کو معلوم ہے۔آپ اُسی وقت کھڑے ہو گئے۔کوڑا اپنے
ہاتھ میں لے لیا اور فرمایا خدا کی قسم ! اگر تم یہ سونے کے کنگن نہیں پہنو گے تو میں کوڑے
مار مار کر تمہاری کمر اُدھیڑ دوں گا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ کہا تھا وہی میں پورا کروں گا
اور تمہارے ہاتھوں میں سونے کے کنگن پہنا کر رہوں گاتے۔تو درحقیقت یہی نیکی اور یہی حقیقی
ایمان ہے کہ انسان وہی طریق اختیار کرے جس طریق کے اختیار کرنے کا امام اُسے حکم
دے۔وہ اگر اسے کھڑا ہونے کے لئے کہے تو کھڑا ہو جائے اور اگر ساری رات بیٹھنے کے
لئے کہے وہ بیٹھ جائے اور یہی سمجھے کہ میری ساری نیکی یہی ہے کہ میں امام کے حکم کے ماتحت
بیٹھا رہوں۔پس جماعت میں یہ احساس پیدا ہونا چاہئے کہ نیکی کا معیار یہی ہے کہ امام کی کامل
اطاعت کی جائے۔امام اگر کسی کو مدرس مقرر کرتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ لڑکوں کو
عمدگی سے تعلیم دے امام اگر کسی کو ڈاکٹر مقرر کر کے بھیجتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ لوگوں
کا عمدگی سے علاج کرے امام اگر کسی کو زراعت کے لئے بھیج دیتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ
وہ زمین کی عمدگی سے نگرانی کرے اور امام اگر کسی کو صفائی کے کام پر مقرر کر دیتا ہے تو اس کی
تبلیغ یہی ہے کہ وہ عمدگی سے صفائی کرے۔وہ بظا ہر جھاڑو دیتا نظر آئے گا ، وہ بظا ہر صفائی
کرتا دکھائی دے گا مگر چونکہ اُس نے امام کے حکم کی تعمیل میں ایسا کیا ہوگا اس لئے اس کا
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۲
جلد سوم
جھاڑو دینا ثواب میں اس مبلغ سے کم نہیں ہو گا جو دلوں کی صفائی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔وہ
زمین پر جھاڑو دے رہا ہو گا لیکن فرشتے اس کی جگہ تبلیغ کر رہے ہوں گے کیونکہ وہ کہیں گے یہ
وہ شخص ہے جس نے نظام میں اپنے لئے ایک چھوٹی سے چھوٹی جگہ پسند کی اور امام کے حکم کی
اطاعت کی۔پس ایک نظام کے اندر رہ کر کام کرو اور تمہارا امام جس کام کے لئے تمہیں
مقرر کرتا ہے اس کو کرو کہ تمہارے لئے وہی ثواب کا موجب ہو گا۔تمہارے لئے وہی کام
تمہاری نجات اور تمہاری ترقی کا باعث ہوگا“۔( الفضل ۷ را پریل ۱۹۴۴ء )
ا بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام و یتقی به صفحه ۴۸۹
حدیث نمبر ۷ ۲۹۵ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الثانية
٣٢ اسد الغابة الجزء الثانی صفحه ۲۳۷ زیر عنوان سراقہ بن مالک، مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء
الطبعة الثانية