تحریک جدید کے تقاضے اور اہمیت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۳
جلد سوم
تحریک جدید کے تقاضے اور اہمیت
رت خلیفہ المسیح الثانی نے ۸ دسمبر ۱۹۴۴ء کے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے تقاضے
حضرت
اور اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا : -
ہمارا نظام بھی محبت اور پیار کا ہے کوئی قانون ہمارے ہاتھ میں نہیں کہ جس کے
ذریعہ ہم اپنے احکام منوا سکیں بلکہ میری ذاتی رائے تو یہی ہے کہ احمد بیت میں خلافت ہمیشہ
بغیر د نیوی حکومت کے رہنی چاہئے۔دنیوی نظام حکومت الگ ہونا چاہئے اور خلافت الگ تا
وہ شریعت کے احکام کی تعمیل کی نگرانی کر سکے ابھی تو ہمارے ہاتھ میں حکومت ہے ہی نہیں لیکن
اگر آئے تو میری رائے یہی ہے کہ خلفاء کو ہمیشہ عملی سیاسیات سے الگ رہنا چاہئے اور کبھی
بادشاہت کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کرنی چاہئے۔ورنہ سیاسی پارٹیوں سے براہ راست
خلافت کا مقابلہ شروع ہو جائے گا اور خلافت ایک سیاسی پارٹی بن کر رہ جائے گی اور خلفاء
کی حیثیت باپ والی نہ رہے گی۔اس میں شک نہیں کہ اسلام کے ابتداء میں خلافت اور
حکومت جمع ہوئی ہیں مگر وہ مجبوری تھی کیونکہ شریعت کا ابھی نفاذ نہ ہوا تھا اور چونکہ شریعت کا
نفاذ ضروری تھا اس لئے خلافت اور حکومت کو اکٹھا کر دیا گیا اور ہمارے عقیدہ کی رو سے یہ
جائز ہے کہ دونوں اکٹھی ہوں اور یہ بھی جائز ہے کہ الگ الگ ہوں۔ابھی تو ہمارے ہاتھ
میں حکومت ہے ہی نہیں مگر میری رائے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ ہمیں حکومت دے اُس وقت
بھی خلفاء کو اسے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے بلکہ الگ رہ کر حکومتوں کی نگرانی
کرنی چاہیے اور دیکھنا چاہئے کہ وہ اسلامی احکام کی پیروی کریں اور ان سے مشورہ لے کر
چلیں اور حکومت کا کام سیاسی لوگوں کے سپر د ہی رہنے دیں۔پس اگر حکم کا سوال ہو تو میرا
نقطہ نگاہ تو یہ ہے کہ اگر میری چلے تو میں کہوں گا کہ حکومت ہاتھ میں آنے پر بھی خلفاء اسے
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۴
جلد سوم
اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔انہیں اخلاق اور احکام قرآنیہ کے نفاذ کی نگرانی کرنی چاہئے۔پس
اگر کوئی ہماری نصیحت کو نہیں مانتا تو اس طرح کا حکم تو جیسے حکومت کے احکام ہوتے ہیں نہ
ہمارے اختیار میں ہے اور نہ ہم دے سکتے ہیں اور نہ اس کا نفاذ کرا سکتے ہیں اور میرے دل کا
میلان یہ ہے کہ ایسے اختیارات کو لینا میں پسند نہیں کرتا اس لئے ہم تو جب بھی کوئی بات کہیں
گے محبت اور پیار سے ہی کہیں گے اور اگر اس سے کوئی یہ استدلال کرتا ہے کہ حکم نہیں تو اسے
ا
یا د رکھنا چاہیے کہ ایسے احکام دینا نہ تو ہمارے اختیار میں ہے اور نہ ہی ہم ایسے احکام کے
نفاذ کی طاقت رکھتے ہیں“۔( الفضل ۱۲؍ دسمبر ۱۹۴۴ء)