سادہ زندگی اور خلیفہ وقت کا حکم
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۶
جلد سوم
سادہ زندگی اور خلیفہ وقت کا حکم
حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ۲۵ اکتو بر ۱۹۴۶ء کے خطبہ جمعہ میں سادہ زندگی اپنانے
اور خلیفہ وقت کے حکم پر ہر احمدی کو اپنی جان قربان کر دینے کے لئے تیار رہنے کا ارشاد
فرماتے ہوئے فرمایا : -
جماعت کا ہر فرد جو اس سلسلہ میں منسلک ہے اس کا فرض ہے کہ امام کی طرف سے جو
بھی آواز بلند ہواس پر خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی تحریک کرے
اور چاہے صدرانجمن احمد یہ ہو یا کوئی اور انجمن حقیقی معنوں میں وہی انجمن سمجھی جاسکتی ہے جو
خلیفہ وقت کے احکام کو ناقدری کی نگاہ سے نہ دیکھے بلکہ ان پر عمل کرے اور کرتی چلی جائے
اور اس وقت تک آرام کا سانس نہ لے جب تک ایک چھوٹے سے چھوٹا حکم بھی ایسا موجود ہو
جس پر عمل نہ کیا جا تا ہو۔پس ہر احمدی جس نے منافقت سے میری بیعت نہیں کی اور ہر احمدی
جو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سُر خرو ہونا چاہتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ خلیفہ وقت
کے احکام پر عمل کرنے اور دوسروں سے عمل کرانے کے لئے کھڑا ہو جائے اور صرف اپنے
آپ
کو اللہ تعالیٰ کے حضور اس کے متعلق جوابدہ سمجھے۔اگر امام کی طرف سے ایک آواز بلند
ہوتی ہے سننے والے سنتے ہیں اور پھر اس پر عمل کرنے کی بجائے پیٹھ پھیر کر چلے جاتے ہیں تو
خواہ اس قسم کا کام کرنے والی صدر انجمن احمد یہ ہو ، خواہ تحریک جدید کا کوئی سیکرٹری ہو، خواہ
فنانشل سیکرٹری ہو یا امیر جماعت مقامی ہو یا کوئی اور عہدیدار ہو وہ محض اپنے نام سے اللہ
تعالیٰ کے حضور سُرخرو نہیں ہو سکتے۔ان کے متعلق یہی کہا جائے گا کہ ان کا عمل منافقانہ عمل ہے
اور ان کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے اپنے امام کے ہاتھ پر بیعت کی ہوئی ہے ایک جھوٹا دعویٰ
ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اُس وقت حضرت ابو بکڑ نے ایک
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۷
جلد سوم
تقریر کی جس میں فرمایا اے لوگو ! تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت
کیا کرتا تھا اسے معلوم ہونا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں لیکن وہ
شخص جو خدا تعالیٰ کی عبادت کیا کرتا تھا اُسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا خدا زندہ ہے اور وہ
کبھی مر نہیں سکتا۔اسی طرح میں کہتا ہوں جس نے خلیفہ وقت کی بیعت کی ہے اسے یاد رکھنا
چاہئے کہ خلیفہ وقت کی بیعت کے بعد اس پر یہ فرض عائد ہو چکا ہے کہ وہ اس کے احکام کی
اطاعت کرے اور اگر کسی نے صدر انجمن احمدیہ کی بیعت کی ہے تو اس سے خدا وہی معاملہ
کرے گا جو صدرانجمن احمدیہ کی بیعت کے نتیجے میں ہوسکتا ہے۔خلیفہ وقت کی بیعت کرنے
والوں میں وہ شامل نہیں ہو گا۔پس میں جماعت کو پھر متنبہ کرتا ہوں کہ اسے اپنے حالات کی
اصلاح کرنی چاہئے۔ہمارے سپرد ایک بہت بڑا کام ہے اور وہ کام کبھی سرانجام نہیں دیا
جاسکتا جب تک ہر شخص اپنی جان اس راہ میں لڑا نہ دے۔پس تم میں سے ہر شخص خواہ دنیا کا
کوئی کام کر رہا ہوا گر وہ اپنا سارا زور اس غرض کیلئے صرف نہیں کر دیتا، اگر خلیفہ وقت کے حکم
ہوا
پر ہر احمدی اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار نہیں رہتا ، اگر اطاعت اور فرمانبرداری اور قربانی
اور ایثار ہر وقت اس کے سامنے نہیں رہتا تو اس وقت تک نہ ہماری جماعت ترقی کر سکتی ہے
اور نہ وہ اشخاص مومنوں میں لکھے جاسکتے ہیں۔یاد رکھو ایمان کسی خاص چیز کا نام نہیں بلکہ ایمان
نام ہے اس بات کا کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ نمائندہ کی زبان سے جو بھی آواز بلند ہو اس کی
اطاعت اور فرمانبرداری کی جائے۔اگر اسلام اور ایمان اس چیز کا نام نہ ہوتا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہوتے ہوئے کسی مسیح کی ضرورت نہیں تھی لیکن اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہوئے مسیح موعود
کی ضرورت تھی تو مسیح موعود کے ہوتے ہوئے ہماری بھی ضرورت ہے۔ہزار دفعہ کوئی شخص کہے
کہ میں مسیح موعود پر ایمان لاتا ہوں ہزار دفعہ کوئی کہے کہ میں احمد بیت پر ایمان رکھتا ہوں خدا کے
حضور اس کے ان دعوؤں کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔جب تک وہ اس شخص کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ
نہیں دیتا جس کے ذریعہ خدا اس زمانہ میں اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔جب تک جماعت کا ہر شخص
پاگلوں کی طرح اس کی اطاعت نہیں کرتا اور جب تک اس کی اطاعت میں اپنی زندگی کا ہرلمحہ بسر نہیں کرتا
اس وقت تک وہ کسی قسم کی فضیلت اور بڑائی کا حقدار نہیں ہوسکتا۔(الفضل ۱۵ نومبر ۱۹۴۶ء)
"