اپنے اندر ایمان اور جوش پیدا کرنے اور تبلیغ کرنے کا ذکر
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۸
جلد سوم
اپنے اندر ایمان اور جوش پیدا کرنے اور تبلیغ کرنے کا ذکر
حضرت
خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے اندر ایمان اور جوش پیدا کرنے اور دیوانہ وار تبلیغ
کرنے کا ذکر اپنے خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۴۶ء میں اس طرح کیا اور فرمایا :۔”ہماری جماعت کے بعض افراد میں یہ نہایت خطر ناک نقص پیدا ہو چکا ہے کہ جب کوئی
کام ان کے سپر د کیا جاتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ اب ہم کسی کے مشورہ کے محتاج نہیں ہم سب کچھ
کر سکتے ہیں۔حالانکہ ان کی عقل ناقص ہوتی ہے ان کا تجربہ ناقص ہوتا ہے ان کا علم ناقص
ہوتا ہے ان کا عمل ناقص ہوتا ہے اور وہ مرکز کے مشورے اور اس کی مدد کے بغیر ایسے ہی
ہوتے ہیں جیسے درخت سے کئی ہوئی شاخ مگر وہ اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے اور اپنے
زعم میں یہ کہتے ہیں کہ ہم سے بڑھ کر اس کام کا کون اہل ہے اب ہمیں مرکز کی راہنمائی کی
ضرورت نہیں۔یہ مرض اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ بعض مبلغ بھیجے جاتے ہیں تو وہ دو دو تین تین
ماه بلکه سال سال بھر خاموش رہتے ہیں اور اپنے اپنے ناقص دماغ کی وجہ سے یہ سمجھتے ہیں کہ
وہ سب کچھ کر سکتے ہیں حالانکہ اگر وہ سب کچھ کر سکتے تو خدا نے ان کو کیوں خلیفہ نہ بنایا۔پھر
تو چاہئے تھا وہ خلیفہ بنتے میں خلیفہ نہ بنتا۔پس ان کا اپنے کام کی رپورٹ نہ بھجوانا اس بات کی
علامت نہیں ہوتی کہ ان میں عقل ہے بلکہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ ان کی عقل کا خانہ
بالکل خالی ہے اور وہ اتنی معمولی سی بات کو بھی نہیں سمجھتے کہ خدا نے ہم کو ایک چھوٹی سی اینٹ
بنایا ہے مکان نہیں بنایا۔مگر کیسے تعجب کی بات ہے ایک اینٹ تو سمجھتی ہے کہ وہ اینٹ ہے ایک
پتہ تو سمجھتا ہے کہ وہ پتہ ہے۔ایک پھل تو سمجھتا ہے کہ وہ پھل ہے ایک بیج تو سمجھتا ہے کہ وہ بیج
ہے مگر ہمارا مبلغ اس بات کو بھول جاتا ہے کہ میں ایک بیج ہوں لاکھوں بیجوں میں سے ، میں
ایک دانہ ہوں کروڑوں دانوں میں سے ، میں ایک پتہ ہوں کروڑوں پتوں میں سے، میں
خلافة على منهاج النبوة
۳۳۹
جلد سوم
ایک پھل ہوں کروڑوں پھلوں میں سے ، ایک پھل درخت کا قائم مقام نہیں ہوسکتا نہ ایک
دانہ کھیتی کا قائم مقام ہو سکتا ہے مگر جہالت اور نادانی کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ حقیقت جو
ایک جاہل اور ان پڑھ صو بیدار جانتا ہے ہمارا مبلغ اس کو نہیں سمجھتا۔وہ اپنے مقام کو شناخت
نہیں کرتا اور مرکز سے اپنے آپ کو مستغنی سمجھنے لگ جاتا ہے۔یہ ایک مرض ہے جو ہمارے نو جوانوں میں پیدا ہو رہا ہے اور جب انہیں کسی کام پر مقرر
کیا جائے تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ایمان کو بھی برباد
کرتے ہیں اور سلسلہ کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں اور پھر اپنے حالات سے مرکز کو باخبر نہ رکھنے
کی وجہ سے مرکز سے بالکل کٹ جاتے ہیں اور ایسے بھی ہو جاتے ہیں جیسے غیر احمدی کیونکہ وہ
شاخ جس کا اپنے درخت سے تعلق ہے وہی سرسبز رہ سکتی ہے۔خواہ وہ کس قدر کمزور اور
نا طاقت کیوں نہ ہولیکن ایک شاخ خواہ کس قدر سر سبز اور مضبوط ہو تم اسے درخت سے کاٹ
کر پھینک دو وہ دو چار دن میں سوکھ کر کانٹا ہو جائے گی اور اس کی تمام سرسبزی اور تمام
شادابی اور تمام لطافت جاتی رہے گی۔پس میں سمجھتا ہوں کام لینے والوں میں بھی ابھی یہ
احساس پیدا نہیں ہوا کہ وہ بیداری سے کام لیویں اور پھر کام کرنے والوں کو بھی اپنی ذمہ داری
کا پوری طرح احساس نہیں۔دونوں طرف غفلت طاری ہے اور اس غفلت کے نتائج کبھی
اچھے نہیں نکل سکتے۔اس موقع پر میں بیرونی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی تنظیم
کریں اور تنظیم کے معنی یہ نہیں کہ وہ باقاعدہ اور بار بار مرکز میں اپنی رپورٹیں بھیجیں اور ہم
سے اپنی مشکلات میں مشورہ حاصل کریں۔جب تک وہ بار بار مرکز کی طرف رجوع نہیں
کریں گے اور جب تک بار بار ہم سے مشورہ نہیں لیں گے اس وقت تک ان کے کام میں کبھی
برکت پیدا نہیں ہوسکتی۔آخر خدا نے ان کے ہاتھ میں سلسلہ کی باگ نہیں دی میرے ہاتھ میں
سلسلہ کی باگ دی ہے۔انہیں خدا نے خلیفہ نہیں بنایا مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اور جب
خدا نے اپنی مرضی بتانی ہوتی ہے تو مجھے بتاتا ہے انہیں نہیں بتا تا۔پس تم مرکز سے الگ ہو کر
کیا کر سکتے ہو۔جس کو خدا اپنی مرضی بتاتا ہے، جس پر خدا اپنے الہام نازل فرماتا ہے ، جس
کو خدا نے اس جماعت کا خلیفہ اور امام بنا دیا ہے اس سے مشورہ اور ہدایت حاصل کر کے تم
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۰
جلد سوم
کام کر سکتے ہو۔اس سے جتنا زیادہ تعلق رکھو گے اسی قدر تمہارے کاموں میں برکت
پیدا ہوگی اور اس سے جس قدر دُور رہو گے اسی قدر تمہارے کاموں میں بے برکتی پیدا
ہوگی جس طرح وہی شاخ پھل لاسکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو۔وہ کٹی ہوئی شاخ پھل پیدا
نہیں کر سکتی جو درخت سے جدا ہو۔اسی طرح وہی شخص سلسلہ کا مفید کام کر سکتا ہے جو اپنے
آپ کو امام سے وابستہ رکھتا ہے۔اگر کوئی شخص امام کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ نہ رکھے
تو خواہ وہ دنیا بھر کے علوم جانتا ہو وہ اتنا بھی کام نہیں کر سکے گا جتنا بکری کا بکر وٹہ کام
کر سکتا ہے۔( الفضل ۲۰ نومبر ۱۹۴۶ء)