خدمت دین کرنے والوں کا مقام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۱
جلد سوم
خدمت دین کرنے والوں کا مقام
خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۴۹ء بمقام یا رک ہاؤس کوئٹہ میں حضور نے فرمایا : -
’ یہ بات انبیاء سے ہی مخصوص نہیں بلکہ ان سے اُتر کر بھی اپنے اپنے زمانہ میں ایسے
لوگ ملتے ہیں کہ جو کام انہوں نے اس وقت کیا وہ ان کا غیر نہیں کر سکتا تھا مثلاً حضرت ابوبکر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہی لے لو۔حضرت ابو بکڑ کے متعلق کوئی شخص بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ آپ
بھی کسی وقت اپنی قوم کی قیادت کریں گے۔عام طور پر یہی سمجھا جاتا تھا کہ آپ کمز ورطبیعت
صلح کل اور نرم دل واقع ہوئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی جنگوں
کو دیکھ لو
آپ نے کسی بڑی جنگ میں بھی حضرت ابو بکر کو فوج کا کمانڈ رنہیں بنایا۔بے شک بعض
چھوٹے چھوٹے غزوات ایسے ہیں جن میں آپ کو افسر بنا کر بھیجا گیا مگر بڑی جنگوں میں
ہمیشہ دوسرے لوگوں کو ہی کمانڈر بنا کر بھیجا جاتا تھا۔اسی طرح دوسرے کاموں میں بھی آپ
کو انچارج نہیں بنایا جاتا تھا۔مثلاً قرآن کریم کی تعلیم ہے یا قضاء وغیرہ کا کام ہے یہ بھی
آپ کے سپرد نہیں کیا گیا۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ جب ابوبکر کا وقت
آئے گا تو جو کام ابو بکر کرے گا وہ اس کا غیر نہیں کر سکے گا۔چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فوت ہوئے اور مسلمانوں میں یہ اختلاف پیدا ہو گیا کہ کون خلیفہ ہو اُس وقت حضرت
ابو بکر کے ذہن میں بھی یہ بات نہ تھی کہ آپ خلیفہ ہوں گے۔آپ سمجھتے کہ حضرت عمرہ وغیرہ
ہی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔انصار میں جوش پیدا ہوا اور انہوں نے چاہا کہ خلافت انہی میں
ہو کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم نے اسلام کی خاطر قربانیاں کی ہیں اور اب خلافت کا حق ہمارا ہے
اور ادھر مہاجرین کہتے تھے کہ خلیفہ ہم میں سے ہو۔غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر ایک جھگڑا بر پا ہو گیا۔انصار کہتے تھے کہ خلیفہ ہم میں سے ہو اور مہاجرین کہتے تھے
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۲
جلد سوم
کہ خلیفہ ہم میں سے ہو۔آخر انصار کی طرف سے جھگڑا اس بات پر ختم ہوا کہ ایک خلیفہ
مہاجرین میں سے ہوا اور ایک خلیفہ انصار میں سے ہو۔اس جھگڑے کو دور کرنے کے
لئے ایک میٹنگ بلائی گئی۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں اس وقت میں نے سمجھا کہ حضرت ابو بکر
بے شک نیک اور بزرگ ہیں لیکن اس گتھی کو سلجھانا ان کا کام نہیں۔اس گتھی کو اگر کوئی سلجھا
سکتا ہے تو وہ میں ہی ہوں یہاں طاقت کا کام ہے اور نرمی اور محبت کا کام نہیں۔چنانچہ آپ
فرماتے ہیں میں نے سوچ سوچ کر ایسے دلائل نکالنے شروع کئے جن سے یہ ثابت ہو کہ خلیفہ
قریش میں سے ہونا چاہئے اور یہ کہ ایک خلیفہ انصار میں سے ہوا اور ایک مہاجرین میں سے یہ
بالکل غلط ہے۔آپ فرماتے ہیں میں نے بہت سے دلائل سوچے اور پھر اس مجلس میں گیا جو
اس جھگڑے کو نپٹانے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔حضرت ابوبکر بھی میرے ساتھ تھے میں نے
چاہا کہ تقریر کروں اور ان دلائل سے جو میں سوچ کر لے گیا تھا لوگوں کو قائل کروں۔میں سمجھتا تھا کہ حضرت ابو بکر اس شوکت اور دبدبہ کے مالک نہیں کہ اس مجلس میں بول سکیں۔لیکن میں کھڑا ہونے ہی لگا تھا کہ حضرت ابو بکر نے غصہ سے ہاتھ مار کر مجھ سے کہا کہ بیٹھ جاؤ
اور خود کھڑے ہو کر تقریر شروع کر دی۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں خدا کی قسم ! جتنی دلیلیں میں
نے سوچی تھیں وہ سب کی سب حضرت ابو بکڑ نے بیان کر دیں۔اور پھر اور بھی کئی دلائل بیان
کرتے چلے گئے اور بیان کرتے چلے گئے یہاں تک کہ انصار کے دل مطمئن ہو گئے اور
انہوں نے خلافت مہاجرین کے اصول کو تسلیم کر لیا۔یہ وہی ابو بکر تھا جس کے متعلق حضرت عمرؓ خود بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دفعہ
کسی جھگڑے پر بازار میں آپ کے کپڑے پھاڑ دیئے اور مارنے پر تیار ہو گئے تھے۔یہ وہی
ابو بکر تھا جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر فرمایا کرتے تھے کہ حضرت ابوبکر کا
دل رقیق ہے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب آیا تو وفات سے
قبل آپ نے حضرت عائشہ سے فرمایا عائشہ ! میرے دل میں بار بار یہ خواہش اُٹھتی ہے کہ
میں لوگوں سے کہہ دوں کہ وہ میرے بعد حضرت ابو بکر کو خلیفہ بنالیں لیکن پھر رُک جاتا ہوں
کیونکہ میرا دل جانتا ہے کہ میری وفات کے بعد خدا تعالیٰ اور اس کے مومن بندے ابوبکر کے
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۳
جلد سوم
سوا کسی اور کو خلیفہ نہیں بنائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ آپ کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔آپ رقیق القلب انسان تھے اور اتنی نرم طبیعت کے تھے کہ ایک دفعہ آپ کو مارنے
کے لئے بازار میں حضرت عمرؓ آگے بڑھے اور انہوں نے آپ کے کپڑے پھاڑ دیئے۔لیکن
وہی ابو بکر جس کی نرمی کی یہ حالت تھی کہ ایک وقت ایسا آیا کہ حضرت عمرؓ آپ کے پاس آئے
اور انہوں نے درخواست کی کہ تمام عرب مخالف ہو گیا ہے صرف مدینہ، مکہ اور ایک اور
چھوٹی سی بستی میں نماز باجماعت ہوتی ہے۔باقی لوگ نماز پڑھتے تو ہیں لیکن ان میں اتنا
تفرقہ پیدا ہو چکا ہے کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے تیار نہیں اور اختلاف اتنا
چکا ہے کہ وہ کسی کی بات سنے کو تیار نہیں۔عرب کے جاہل لوگ جو پانچ پانچ چھ چھ ماہ
بڑھ
سے مسلمان ہوئے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں کہ زکوۃ معاف کر دی جائے۔یہ لوگ زکوۃ کے
مسئلہ کو سمجھتے تو ہیں نہیں اگر ایک دو سال کے لئے انہیں زکوۃ معاف کر دی جائے تو کیا
حرج ہے۔گویا وہ عمر جو ہر وقت تلوار ہاتھ میں لئے کھڑا رہتا تھا اور ذراسی بات بھی ہوتی
تو کہتا يَا رَسُولَ الله ! حکم ہو تو اس کی گردن اُڑا دوں۔وہ ان لوگوں سے اتنا مرعوب
ہو جاتا ہے اتنا ڈر جاتا ہے اتنا گھبرا جاتا ہے کہ ابو بکر کے پاس آ کر ان سے درخواست
کرتا ہے کہ ان جاہل لوگوں کو کچھ عرصہ کے لئے زکوۃ معاف کر دی جائے ہم آہستہ آہستہ
انہیں سمجھا لیں گے۔مگر وہ ابو بکر جو اتنا رقیق القلب تھا کہ حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں ایک دفعہ
انہیں مارنے کے لئے تیار ہو گیا تھا اور بازار میں ان کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے اُس نے اُس
وقت نہایت غصہ سے عمر کی طرف دیکھا اور کہا عمر ! تم اس چیز کا مطالبہ کر رہے ہو جو
خدا اور اس کے رسول نے نہیں کی۔حضرت عمر نے کہا یہ ٹھیک ہے لیکن یہ لوگ حدیث العہد
ہیں۔دشمن کا لشکر مدینہ کی دیواروں کے پاس پہنچ چکا ہے کیا یہ اچھا ہو گا کہ یہ لوگ بڑھتے چلے
آئیں اور ملک میں پھر طوائف الملو کی کی حالت پیدا ہو جائے یا یہ مناسب ہوگا کہ انہیں ایک
دوسال کے لئے زکوۃ معاف کر دی جائے۔حضرت ابوبکر نے فرمایا خدا کی قسم ! اگر دشمن
مدینہ کے اندر گھس آئے اور اس کی گلیوں میں مسلمانوں کو تہ تیغ کر دے اور عورتوں کی
لاشوں کو کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں انہیں زکوۃ معاف نہیں کروں گا۔خدا کی قسم ! اگر
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۴
جلد سوم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہ لوگ رسی کا ایک ٹکڑا بھی بطور زکوۃ دیتے تھے
تو میں وہ بھی ان سے ضرور وصول کروں گا۔سے پھر آپ نے فرمایا عمر ! اگر تم لوگ ڈرتے ہو تو
بیشک چلے جاؤ میں اکیلا ہی ان لوگوں سے لڑوں گا اور اُس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک
اپنی شرارت سے باز نہیں آ جاتے۔چنانچہ لڑائی ہوئی اور آپ ہی فاتح ہوئے اور اپنی
وفات سے پہلے پہلے آپ نے دوبارہ سارے عرب کو اپنے ماتحت کر لیا۔غرض حضرت ابو بکر
نے اپنی زندگی میں جو کام کیا وہ انہی کا حصہ تھا کوئی اور شخص وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔مگر یہی عمر
جو ابو بکر کی خلافت میں ایک خطرہ کی حالت میں ڈر گئے تھے اور جنہوں نے حضرت ابو بکر
سے یہ درخواست کی تھی کہ لڑائی کرنے کی بجائے صلح کر لی جائے جب ان کا اپنا زمانہ آتا ہے
تو جو کام انہوں نے کیا وہ انہی کا حصہ تھا ان کا غیر وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔وہی ارتداد کے فتنہ
سے ڈر جانے والا عمر جب خلافت کے مسند پر آتا ہے اس وقت دنیا میں دو بڑی سلطنتیں
تھیں۔آدھی دنیا پر ایران قابض تھا اور آدھی دنیا پر روم کی سلطنت تھی۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت میں لڑائیاں ہوئیں اور حضرت ابوبکر کے زمانہ میں پھیل گئیں لیکن پھر بھی وہ
اس شدت کو نہیں پہنچی تھیں جس شدت کو وہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں پہنچیں۔حضرت عمرؓ کو یہ خبر
پہنچی کہ ایرانیوں نے مسلمانوں پر چھاپہ مارا ہے لوگوں نے کہا یہ وقت نازک ہے روم سے
لڑائی ہو رہی ہے اور ایران کی حکومت بھی حملہ آور ہونے کی تیاریاں کر رہی ہے اس وقت
ہمیں اس جھگڑے کو نظر انداز کر دینا چاہئے ایران سے لڑائی کرنے کا یہ موقع نہیں کیونکہ ایک
وقت میں دنیا کی دو بڑی سلطنتوں سے لڑائی کرنا ہمارے لئے آسان نہیں۔لیکن حضرت عمر
نے فرمایا کہ میں اسلام کو ذلیل نہیں ہونے دوں گا میں ایک ہی وقت میں دونوں کا مقابلہ
کروں گا۔ایران میں جسر کی خطر ناک شکست کے بعد جب مسلمانوں کا سارا لشکر تہ تیغ
ہو گیا تھا اور باقی لشکر شام کی طرف گیا ہوا تھا۔مدینہ سے صرف تین سو آدمی مل سکتے تھے مگر
حضرت عمرؓ نے کہا میں ان تین سو آدمیوں کو ساتھ لے کر ہی ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے
جاؤں گا۔مگر اُس وقت حضرت علیؓ اور دوسرے صحابہ کے اصرار کے بعد آپ خود جانے۔رُک گئے مگر تھوڑے سے لشکر کو ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے بھجوا دیا۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۵
جلد سوم
پھر حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو وہ بھی اپنے وقت کے بہترین انسان ثابت ہوئے۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ شہید ہوئے لیکن ان کی شہادت کے واقعات پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ
ان کے سینے میں ایک مضبوط دل تھا اور ان کے اندر وہ دلیری اور حوصلہ پایا جاتا تھا جو عام
انسانی برداشت سے بالکل باہر ہے۔پھر حضرت علیؓ نے اپنے زمانہ میں جو کام کیا وہ درحقیقت حضرت
علیؓ کا ہی حصہ تھا اور کوئی
دوسرا شخص اس کام کو سر انجام نہیں دے سکتا تھا۔خوارج کے فتنہ کا عملی اور علمی مقابلہ جو
حضرت علیؓ نے کیا وہ ایک بے نظیر کام ہے۔یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے سرداری کی اور اپنے
اپنے وقت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کلی طور پر نیابت کی۔لیکن اس قسم کے
اور واقعات بھی کثرت سے چھوٹے صحابہ میں پائے جاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جہاں علم دین کے ماہر تھے وہاں آپ کو علم النفس میں بھی کمال کی دسترس حاصل تھی۔آپ
جانتے تھے کہ کس طرح قوموں کو بیدار کیا جاتا ہے اور کس طرح انہیں کار ہائے نمایاں
دکھانے کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔آپ بعض دفعہ مثلاً تلوار ہاتھ میں لے لیتے اور صحابہ کو
مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کرتے یہ تلوار ہے کون ہے جو اس تحفہ کا حق ادا کرے؟ صحابہ
باری باری کھڑے ہوتے اور اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کرتے۔آخر آپ ان
میں سے اس شخص کو پہچان لیتے جو اس تلوار کا حق ادا کرنے والا ہوتا اور اسے وہ تلوار عنایت
فرما دیتے۔پھر وہ لوگ عجیب عجیب قسم کی قربانیاں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایسی
قربانیاں کہ ان واقعات کو پڑھ کر دل میں ایک خاص جوش پیدا ہوتا ہے اور مردہ لوگوں میں
بھی زندگی کا خون دوڑ نے لگتا ہے۔پھر یہی واقعات دنیا کی عام تاریخ میں بھی ملتے ہیں۔غرض’ہر کا رے و ہر مردے اور ہر وقتے و ہر سخنے بڑا ہی صحیح مقولہ ہے خدا تعالیٰ اپنی ساری
برکتیں کسی ایک شخص کے لئے مخصوص نہیں کر دیتا۔اس کی نظر عنایت ہزاروں ہزار پر ہے۔کسی
موقع پر وہ کسی کو آگے آنے کا موقع دے دیتا ہے اور کسی وقت کسی کو آگے آنے کا موقع
دیتا ہے۔حضرت ابو بکر کتنی زیادہ مالی قربانی کرنے والے تھے لیکن ایک دفعہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جنگ کی تیاری کے لئے روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور آپ نے۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۶
جلد سوم
فرمایا کہ کوئی ہے جو اپنے مال سے جنت خریدنا چاہے۔تو خدا تعالیٰ نے حضرت عثمان کو موقع
دے دیا گے اور آپ نے اپنا اکثر مال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لا کر رکھ دیا۔وہ مال کوئی بارہ ہزار دینار کے قریب تھا جو آجکل کے لاکھوں روپے کے برابر ہے۔غرض
ہر وقت اور ہر زمانہ کے لئے کوئی نہ کوئی مخصوص شخص ہوتا ہے جسے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسی
برکات حاصل ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنے زمانہ کے لئے بطور یادگار بن جاتا ہے۔اس زمانہ میں دنیا کی اصلاح کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مبعوث
ہوئے۔آپ کے ماننے والوں میں بھی ایسے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے دین کی خاص
خدمت کی اور اس کی خاطر وہ وہ قربانیاں کیں جنہیں دیکھ کر ہماری قوم تا قیامت زندہ رہ سکتی
ہے۔کوئی شخص جب سید عبداللطیف شہید کی قربانیوں کو دیکھے گا تو وہ کہے گا کہ میں بھی
عبد اللطیف شہید بنوں گا۔کوئی حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے واقعات زندگی کو دیکھے گا تو اس
کے اندر آپ جیسا انسان بننے کی خواہش موجزن ہوگی۔کوئی حضرت مولوی عبدالکریم
صاحب کے حالات کو پڑھے گا تو وہ ان جیسا بننے کی کوشش کرے گا۔کوئی مولوی برہان الدین
صاحب اور مولوی محمد عبد اللہ صاحب سنوری کے واقعات پڑھے گا تو کہے گا کہ کاش ! وہ بھی
ان جیسا بن جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض لوگوں نے بعد میں ٹھوکریں بھی کھائیں لیکن
ہم ان کی قربانیوں اور ان کے بے مثال کارناموں کو بھول نہیں سکتے۔خدا تعالیٰ جیسا چاہے
ان سے معاملہ کرے۔ہمارا کام یہی ہے کہ ان کی قربانیوں کو نہ بھولیں۔شیخ رحمت اللہ
صاحب نے بے شک بعد میں ٹھو کر کھائی اور حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کی وفات کے بعد پیغامی
ہو گئے لیکن اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ان کی دینی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان سے خاص محبت تھی۔میں نے کئی دفعہ رویا میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا کہ وہ دوسرے لوگوں کی طرف سے منہ پھیرے
ہوئے ہیں لیکن شیخ رحمت اللہ صاحب کی طرف کنکھیوں سے محبت سے دیکھ رہے ہیں۔ان کے
متعلق میں نے بھی ایک رؤیا دیکھا تھا جو اس بات پر دلالت کرتا تھا کہ وہ ٹھوکر کھا جائیں گے
پس گوانہیں بعد میں ٹھوکر لگی لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے اپنے وقت میں دین کی
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۷
جلد سوم
خاطر قربانیاں کی ہیں۔ان سے پہلے سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی نے قربانی کا بے نظیر نمونہ
دکھایا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آپ کے ماننے والوں
میں سے کئی ایسے لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں دین کے لئے عظیم الشان
قربانیاں کیں۔بعد میں آنے والے جب بھی ان کے واقعات پڑھیں گے دیکھیں گے کہ
انہوں نے دین کی خاطر بے مثال خدمتیں کی ہیں اور خدا تعالیٰ کا خاص فضل ان پر نازل
ہوا ہے تو ان میں بھی ان کی نقل کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔پھر حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کا
زمانہ آیا وہ زمانہ زیادہ تر ا رہاص یعنی خلافت کے قیام کا زمانہ تھا اس زمانہ میں کوئی ایسا
ٹھوس کام جو جماعت کی تبلیغی ترقی کے ساتھ وابستہ ہوتا نہیں ہوا بلکہ سارا وقت اندرونی
لڑائیوں اور آپس کے جھگڑوں میں ہی گزر گیا۔مگر بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ
اس زمانہ میں بھی جماعت نے ترقی کی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی اور خصوصاً ہائی سکول کی
تعمیر ایک نمایاں کام تھا۔اُس زمانہ میں زیادہ تر اندرونی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مجھے
ہی جنگ کرنی پڑی اور اس وجہ سے مخالفین اور فتنہ پرداز لوگوں کے ان حملوں کا جوحضرت
خلیفہ امسیح الاوّل اور اُن کی تائید کرنے والے لوگوں پر کئے گئے زیادہ تر میں ہی ہدف
رہتا تھا۔پھر میرا زمانہ آیا جس میں عام طور پر غیروں نے سمجھ لیا کہ اب یہ سلسلہ ختم ہو جائے
گا کیونکہ سب کام ایک بچے کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔سلسلہ کے سپر د فتح دنیا کا کام ہے
اور کام ایک غیر تعلیم یافتہ اور نا تجربہ کار بچہ کے سپرد ہو گیا ہے۔جس نے بڑے بڑے کام
نہیں کئے۔میں بتا چکا ہوں کہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کا زمانہ زیادہ تر خلافت کے قیام کا
زمانہ تھا۔لیکن اب خلافت کے کام کا زمانہ شروع ہو رہا تھا۔اس زمانہ میں خلافت کی بنیا دوں
پر عمارت کی تعمیر شروع ہوئی اور مختلف لوگوں کو مختلف رنگوں میں خدمت دین کا موقع ملا۔“
الفضل ۳۱ / جولائی ۱۹۴۹ء )
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب من فضائل ابى بكر صفحه ۱ ۱۰۵ حدیث نمبر ۶۱۸۱
مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ ء الطبعة الثانية
تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۸
جلد سوم
سر حضرت عمرؓ کے دور میں مسلمانوں اور ایرانیوں کے درمیان ایک جنگ لڑی گئی۔اس
جنگ میں فوجیں دریائے فرات کے آر پار تھیں۔درمیان میں رابطے کی خاطر ایک پل بنایا گیا۔عربی میں اسے جسر کہتے ہیں۔اس لیے اس جنگ کا نام جنگ جسر پڑا۔اس جنگ میں
مسلمانوں کے چار ہزار آدمی مارے گئے جن میں جنگ کے سپہ سالا را بوعبید بھی شامل تھے۔مخلص از تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۴۳۸ تا ۴۴۰ مطبوعه بیروت ۱۹۶۵ء)
صلى الله بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب عثمان بن عفان صفحه ۶۲۱
مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الثانية