تم اگر خدا تعالی کے لئے قربانی گے تو خدا تعالی تمہیں ہمہشہ کی زندگی بخشے گا
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۴۹
جلد سوم
تم اگر خدا تعالیٰ کے لئے قربانی کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہیں
ہمیشہ کی زندگی بخشے گا
خطبه جمعه فرموده ۳ / نومبر ۱۹۵۰ء بمقام ربوه)
دفا تر تحریک جدید میں بعض لوگ ایسے موجود ہیں جو وقف سے بھاگنا چاہتے ہیں۔وہ
ایسی رپورٹیں کر کے اپنے بھاگنے کے لئے رستہ کھولنا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کے
لئے مثالیں قائم ہو جائیں اور وہ بھی وقف سے بھاگ سکیں۔اس قسم کے منافق لوگ جب
دیکھتے ہیں کہ مخاطب مخلص احمدی ہیں اور اگر انہیں یہ بتایا کہ خلیفہ بھی ایسا ہے تو وہ بگڑ جائیں
گے۔اس لئے وہ کہہ دیتے ہیں خلیفہ وقت کو تو ان باتوں کا پتہ ہی نہیں۔گویا وہ تو بھنگ پینے
والا ایک مست آدمی ہے اسے کیا پتہ ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور یہ احمدی یہ نہیں سمجھتے کہ
جب وہ منافق یہ کہتا ہے کہ دفتر والے خلیفہ وقت کے پاس غلط رپورٹیں کرتے ہیں تو وہ
کارکنوں کو بے ایمان اور ذرا نرم لہجہ میں خلیفہ کو احمق کہتا ہے اور وہ لوگ یہ سن کر کہ اس
منافق نے خلیفہ کو احمق کہا ہے بڑے خوش ہوتے ہیں لیکن وہ خلیفہ ہے کس کام کا جو لوگوں کی
کچی جھوٹی باتیں سن کر ایک فیصلہ کر دیتا ہے وہ دفتر کا ایک چپڑاسی بننے کے قابل بھی نہیں کجا یہ
کہ خلافت کا کام اس کے سپر د کیا جائے۔وہ لوگ زندہ موجود ہیں جو جانتے ہیں کہ بعض دفعہ مجلس میں پرائیویٹ سیکرٹری تین تین
ماہ بعد ایک خط پیش کرتا اور کہتا کہ اس میں فلاں آدمی یہ بات لکھتا ہے اور میں کہتا یہ بات غلط
ہے لا ؤ خط نکالو۔پھر وہ خط نکالتا تو جو میں کہتا وہ صحیح ہوتا اور جو اس نے کہا ہوتا وہ غلط ہوتا
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۰
جلد سوم
خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو اپنے مطلب کے حافظے بھی دیا کرتا ہے
اور اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔اگر وہ احمق ، جاہل اور بے وقوف ہوتا ہے
جیسے یہ لوگ خیال کرتے ہیں تو اس کے کیا معنی ہیں کہ خلیفہ خود خدا بنا تا ہے۔اس کے تو معنی
ہی یہ ہیں کہ جب کسی کو خدا خلیفہ بناتا ہے تو اسے اپنی صفات بخشتا ہے اگر وہ اسے اپنی صفات
نہیں بخشا تو خدا تعالیٰ کے خود خلیفہ بنانے کے معنی ہی کیا ہیں۔اسی قسم کے کئی احمق کہا کرتے ہیں کہ فلاں نبی نے فلاں غلطی کی ہے۔میں ہمیشہ کہا
کرتا ہوں کہ اگر اس نبی نے غلطی کی ہے تو خدا تعالیٰ نے اسے نبی کیوں بنا دیا وہ تمہیں نبی بنا
دیتا۔جیسے آجکل بعض ترقی پسند مسلمان بھی کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
زمانہ کے حالات کے مطابق بعض ناقص انتظام کئے تھے۔ہم چونکہ ترقی یافتہ اور متمدن لوگ
ہیں ہمیں اپنے زمانہ کے حالات کے مطابق انتظام کرنا چاہئے حالانکہ سوال یہ ہے کہ کیا
خدا تعالیٰ بھی بیوقوف تھا جس نے تمہاری موجودگی میں نبوت محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیدی۔اگر نَعُوذُ بِاللهِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے اہل نہیں تھے تو خدا تعالیٰ نے
آپ کو نبوت کا مقام کیوں عطا فر مایا۔یہ تو ایسا ہی احمقانہ عقیدہ ہے جیسے بعض غالی شیعہ کہتے
ہیں کہ نبوت جبرائیل علیہ السلام حضرت علی کیلئے لائے لیکن غلطی سے محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم
کو دے دی کیونکہ آپ دونوں ایک ہی مکان میں رہتے تھے۔پس یہ بات تو درست نہیں کہ
خلیفہ بے وقوف ہے۔خلیفہ خدا کا بنایا ہوا ہے اور خدا تعالیٰ نے اسے اپنی طاقتوں سے بھی
حصہ دیا ہاں وہ مومن جو اس قسم کے منافقوں کی باتوں سے دھوکا میں آجاتا ہے وہ ضرور بے وقوف
ہوتا ہے اس کے سامنے جب ایک شخص اس کی ڈاڑھی نو چتا ہے وہ خلیفہ کو پیچدار الفاظ میں
احمق کہتا ہے اور وہ واہ واہ کرتا جاتا ہے اور اپنے ذہن میں یہ سمجھتا ہے کہ اس نے بڑے
اخلاص کا ثبوت دیا ہے حالانکہ جب اس کی تشریح کی جائے تو یہ اخلاص کا ثبوت نہیں ہوتا
عدم اخلاص کا ثبوت ہوتا ہے کیونکہ اس کو اتنی بھی سمجھ نہیں کہ اس گالی کو سمجھ سکے جہاں اخلاص
ہوتا ہے وہاں اس قسم کی باتوں کے سمجھنے کی طاقت بھی ہوتی ہے“۔الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۵۰ء )