خلافت ایک عظیم الشان نعمت ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۱
جلد سوم
خلافت ایک عظیم الشان نعمت ہے
( فرموده ۲ / مارچ ۱۹۵۱ء بمقام ناصر آ با دسندھ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو مجھے اس دفعہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ سندھ کی جماعتوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے
کہ وہ میرے اس دورہ کے موقع یہاں آئیں اور جمعہ کی نماز اس جگہ ادا کریں چنا نچہ دونوں
جمعوں میں مختلف اطراف سے جماعت کے احباب جمعہ کی نماز کے لئے یہاں آئے جو ایک
خوش کن امر ہے۔زندہ قوموں کے اندر کچھ زندگی کی علامتیں ہوتی ہیں اور وہ علامتیں ہی یہ
بتاتی ہیں کہ ان کے اندر زندگی کی روح پائی جاتی ہے۔وہ علامتیں نہ ہوں تو ان کا زندہ ہونا
ایک مشتبہ امر ہوتا ہے۔کیونکہ قومی زندگی انسانی زندگی کی طرح نہیں کہ ہم کسی کو سانس لیتا
دیکھیں تو سمجھیں کہ وہ زندہ ہے۔چلتے پھرتے دیکھیں تو سمجھیں کہ وہ زندہ ہے۔قومی زندگی
کی علامتیں فردی زندگی سے مختلف ہوتی ہیں۔قومی زندگی کی علامتوں میں ترقی کی نیت اور
اُمنگ اور امیدیں اور اصلاح کی طرف توجہ اور جماعتی روح اور نظام کی روح وغیرہ شامل
ہیں اور یہی چیزیں قومی زندگی کی علامت ہوتی ہیں جس طرح فردی زندگی کی علامتوں میں
دیکھنا ،سننا ، بولنا ، کھانا ، سانس لینا اور فضلے کا خارج کرنا ہے اور ان علامتوں کو دیکھ کر ہم سم
سمجھ
لیتے ہیں کہ ایک چیز زندہ ہے۔اسی طرح جب ہم کسی جماعت کے اندر یہ دیکھتے ہیں کہ اس
میں ترقی کا احساس پایا جاتا ہے، جب ہم دیکھتے ہیں کہ جماعت کے قیام کے لئے اس میں
قربانی کا احساس پایا جاتا ہے ، جب ہم دیکھتے ہیں کہ اپنی تنظیم کو مضبوط کرنے اور اسے زیادہ
سے زیادہ نمایاں کرنے کا احساس اس میں پایا جاتا ہے، جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس کے ایک حصہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۲
جلد سوم
پر جب حملہ ہوتا ہے تو باقی سارا حصہ اس کی اذیت کو محسوس کرتا ہے اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ
سب کے سب افراد ایک مرکز کی طرف مائل ہیں جو اسلام میں خلیفہ ہوتا ہے جس طرح جسم
کے حصے دل کی طرف جھکے ہوئے ہوتے ہیں تو ان علامتوں کو دیکھ کر ہم سمجھ لیتے ہیں کہ اس
جماعت میں زندگی کا مادہ پایا جاتا ہے بلکہ اصل زندگی تو ا لگ رہی جو قو میں صداقت سے دور
ہیں اور جن میں صرف ایک مصنوعی زندگی پائی جاتی ہے وہ بھی بعض دفعہ بڑی بڑی قربانی
کرتی نظر آتی ہیں۔پچھلے دو سال میں دو دفعہ سر آغا خان کراچی آئے مجھے یہ دیکھ کر حیرت
ہوئی کہ گلگت سے جو ہزاروں میل دور ہے آغا خانی مذہب کے لوگ چل کر کراچی پہنچے اور
آغا خان سے ملے۔اُن میں ایسے طبقہ کے لوگ بھی تھے جو دنیوی لحاظ سے بہت بڑے سمجھے
جاتے ہیں۔چنانچہ دو تو نواب ہی تھے جو گلگت سے کراچی آئے۔اس دفعہ بھی ان کے آنے
پر میں نے دیکھا ہے کہ اخباروں میں لکھا تھا کہ سینکڑوں میل سے لوگ ان سے ملنے کے لئے
آئے ہیں۔اب آغا خانیوں میں جان تو نہیں ایک انسان کو خدا ماننے والوں یا دنیا میں اسے
خدائی کا قائم مقام ماننے والوں میں حقیقی زندگی کہاں ہو سکتی ہے مگر جو سیاسی زندگی ہے وہ
ان میں پائی جاتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہمارے جتھے کی تقویت کا ذریعہ یہی ہے کہ ہم ایک
شخص کے پیچھے چلیں اور وہ بعض دفعہ ایسا مظاہرہ بھی کرتے ہیں جس
کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ہاتھ پر جمع ہیں گو وہ ہاتھ شل ہی کیوں نہ ہوا ور گو وہ ہاتھ ایسے غلط
عقیدہ کے ساتھ وابستہ ہی کیوں نہ ہو جسے انسان کی فطرت کبھی مان نہیں سکتی۔تو زندگی کے
آثار میں سے جماعتی احساس بھی ہوتا ہے اور جماعتی احساس کا ثبوت جیسا کہ اسلام نے بتایا
ہے ہمیشہ ایک مرکز کے ساتھ تعلق رکھنے کے ذریعہ ملتا ہے۔جب تک مرکز کے ذریعہ وحدت
قائم رہتی ہے ترقی ہوتی چلی جاتی ہے اور جب مرکز سے تعلق کمزور ہو جاتا ہے تو قو میں گرنے
لگ جاتی ہیں۔جیسے پہاڑوں پر چڑھائی مشکل ہوتی ہے لیکن جب لوگ کسی پہاڑ پر چڑھنا
چاہیں تو اپنی مدد کے لئے کھڈ سٹک پکڑ لیتے ہیں پھر اور مشکل آئے تو درختوں کی شاخیں پکڑ
لیتے ہیں اور زیادہ خطرناک راستے آجائیں تو وہاں واقف کا رلوگ میخیں گاڑ کر ان کے
ساتھ رسے باندھ دیتے ہیں تا کہ ان کا سہارا لے کر لوگ اوپر چڑھ سکیں یا جہاں ایسی
سے وہ دنیا پر یہ ط
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۳
جلد سوم
سیٹرھیاں آجائیں جن سے گرنے کا خطرہ ہو وہاں مینوں کے ساتھ لوگوں نے رستے باندھے
ہوئے ہوتے ہیں جن کے سہارے لوگ اوپر چڑھ جاتے ہیں۔اسی طرح مرکز کمزوروں اور
گرنے والوں کے لئے ایک سہارا ہوتے ہیں اور وہ لوگ جو اپنے اندر کمزوری محسوس کرتے
ہیں مرکز کے رسوں کو پکڑ کر مضبوطی حاصل کر لیتے ہیں۔اسی لئے قرآن کریم نے خلافت کو
رحمت قرار دیا ہے اور مومنوں کے ساتھ اس نے خلافت کا وعدہ کیا ہے مگر ساتھ ہی فرمایا ہے
کہ یہ انعام ہے اور انعام کے وعدے اور حکم میں فرق ہوتا ہے۔حکم بہر حال چلتا چلا جاتا ہے
اور انعام صرف اس وقت تک رہتا ہے جب تک انسان اس کا مستحق سمجھا جاتا ہے۔جب
مستحق نہیں رہتا تو انعام اس سے واپس لے لیا جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد صرف چار خلافتیں ہوئیں مگر عیسائیوں کی خلافت آج تک قائم ہے۔اسلامی
خلافت کا زمانہ صرف تیس سال تک رہا اور عیسائیوں کی خلافت پر انیس سو سال گزر چکے ہیں
اور وہ ابھی تک قائم ہے۔بے شک جہاں تک روحانیت کا سوال ہے ان کی خلافت کا روحانیت سے کوئی تعلق نہیں
کیونکہ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگئے اور انہوں نے آپ کو نہیں مانا تو وہ ایمان
سے خارج ہو گئے اور کافروں میں شامل ہو گئے۔اسی طرح جہاں تک نیکی کا سوال ہے وہ بھی
ان میں نہیں پائی جاتی اگر ان میں نیکی ہوتی تو لوٹ کھسوٹ اور کینہ اور کپٹ اور ناجائز
تصرف اور دباؤ وغیرہ کی عادتیں ان میں کیوں پائی جاتیں۔لیکن جہاں تک عیسائیت کو قائم
رکھنے کا سوال ہے یہ خلافت اس کو قائم رکھنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے اور اسی
وجہ سے آج بھی عیسائی کروڑوں کروڑ روپیہ عیسائیت کی اشاعت کے لئے خرچ کر رہے
ہیں۔بظاہر ان کا مرکز اپنی طاقت کو کھو چکا ہے۔چنانچہ پہلے بادشاہت بھی پوپ کے ساتھ ہوا
کرتی تھی مگر آہستہ آہستہ بادشاہتیں الگ ہو گئیں اور اب محض چند میل کا علاقہ ادب کے طور
پر پوپ کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے تا کہ اس علاقہ میں وہ اپنے آپ کو حاکم سمجھ لے۔پانچ دس
میل لمبا اور پانچ سات میل چوڑا علاقہ غالباً ہے جس میں پوپ کی حکومت ہے بلکہ ا
حکومت بھی نہیں کہنا چاہئے دفاتر کا نظام اس جگہ قائم ہوتا ہے اور جہاں سارے اپنے ہی
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۴
جلد سوم
کا رکن ہوں وہاں حکومت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بہر حال صرف چند میل کا علاقہ ہے جو
عیسائیوں نے محض پوپ کے ادب کے لئے آجکل چھوڑ رکھا ہے مگر اس کی طاقت کا یہ حال
ہے کہ اب بھی عیسائی دنیا پوپ کی ناراضگی کو برداشت نہیں کر سکتی۔دنیا میں کمیونزم ترقی کر رہا
ہے عیسائی دنیا گھبرا رہی ہے اور بڑے بڑے یورپین مد بر کمیونزم کی ترقی سے کانپ رہے
ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کا مقابلہ کریں اور وہ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ مذہب کا اتحاد ہی
وہ اکیلی چیز ہے جس سے کمیونزم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ان کی سیاستیں بالکل کھوکھلی ہو چکی
ہیں ، ان کی حکومتیں بالکل بیکار ہو چکی ہیں اس لئے کہ حکومتوں کا زور تلواروں اور بندوقوں پر
ہوتا ہے اور کمیونزم لوگوں کے دلوں میں گھس رہی ہے اور چاہے کتنی بڑی تو پیں ہوں جب
کوئی بات دل پر اثر کر جائے تو تو ہیں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔امریکہ کے پاس اس وقت
کتنی بڑی بڑی تو ہیں ہیں لیکن فرض کرو امریکہ کا پریذیڈنٹ کمیونزم کا لٹریچر پڑھتا ہے اور وہ
کمیونزم کا شکار ہو جاتا ہے تو تو ہیں کیا کر سکتی ہیں۔پس کمیونزم دلوں پر حملہ کر رہی ہے اور
حکومتیں دلوں پر حملہ نہیں کر سکتیں۔صرف مذہب ہی ہے جو انسان کے دل پر اثر کرتا ہے
اور اس وجہ سے مذہب ہی کمیونزم کا صحیح طور پر مقابلہ کر سکتا ہے۔چنانچہ اب دنیا میں عام طور
پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ کمیونزم کا اگر مقابلہ کیا جا سکتا ہے تو مذہب ہی کے ذریعہ سے۔مگر
عیسائیت اب اتنی بدنام ہو چکی ہے کہ اگر وہ ایشیا کی خیر خواہی کے لئے بھی کوئی بات کہے تو
لوگ اسے کہتے ہیں اچھا اب ہماری خیر خواہی کا جبہ پہن کر تم ہمیں دھوکا دینے لگے؟ ہم
تمہارے اس فریب میں آنے کے لئے تیار نہیں۔چونکہ پادری کا جبہ عیسائی سیاست کے
ساتھ ہمیشہ وابستہ رہا ہے اور جہاں انگریز کی توپ گئی وہاں پادری کا جبہ بھی جا پہنچا اس لئے
اب خواہ وہ کسی اور نیت سے ان کے سامنے آئیں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ دھوکا اور فریب کا جبہ
ہے اور اپنی سیاست قائم کرنے کے لئے ہماری خیر خواہی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اور پھر جن
ملکوں کے متعلق یہ خطرہ ہے کہ وہ کہیں کمیونزم کے اثر کو قبول نہ کر لیں ان میں عیسائی کم ہیں
اور دوسرے مذاہب کے لوگ بہت زیادہ ہیں۔ان ممالک میں تو یوں بھی عیسائی پادریوں کا
کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔مثلاً اگر ہندوؤں میں کھڑے ہو کر کوئی پادری یہ کہے کہ انجیل میں یوں
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۵
جلد سوم
"
لکھا ہے یا تو رات میں یوں آتا ہے تو لوگوں پر اس کا کیا اثر ہوگا وہ یہی کہیں گے کہ ہم تو
انجیل اور تورات کو مانتے ہی نہیں۔ہمارے سامنے ان باتوں کے بیان کرنے کا فائدہ کیا
ہے۔ہندوؤں میں وہی شخص کامیاب ہو سکتا ہے جو ہندو مذہب کے لٹریچر اور دیدوں کے
حوالہ جات کو پیش کر کے بات کرے اور مسلمانوں میں وہی شخص مقبول ہو سکتا ہے جو
قرآن کریم اور احادیث سے مسائل بیان کرے اور بدھوں میں وہی شخص مقبول ہوسکتا ہے
جو بدھ مذہب کے لٹریچر سے اپنی باتیں نکال کر پیش کرے۔پس کمیونزم کے مقابلے کی صرف
یہی صورت ہو سکتی ہے کہ عیسائی بھی ہندو بھی اور مسلمان بھی اور بدھ بھی اور زرتشتی بھی سب
کے سب جمع ہو جائیں اور مل کر کمیونزم کا مقابلہ کریں۔اگر تمام مذاہب کے ماننے والے جمع ہو جائیں اور اپنے اپنے عقائد کے مطابق اپنے
ہم خیال لوگوں کو مخاطب کریں تو یقیناً ہندو بھی سنے گا اور عیسائی بھی سنے گا اور مسلمان بھی سنے
گا اور بدھ بھی سنے گا کیونکہ وہاں سیاست کا کوئی سوال نہیں ہوگا۔وہاں ہر شخص یہی کہے گا کہ
ہمارا مذہب ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے اور کمیونزم اس کے خلاف ہے۔دوسری طرف اس کے نتیجہ
میں کمیونزم کو بھی اپنے حملہ کا رخ بدلنا پڑے گا۔اب تو کمیونزم یہ کہتی ہے کہ ہم صرف سیاسی
کے خلاف ہیں۔وہ ہے تو مذہب کے خلاف بھی مگر وہ اس کا ذکر نہیں کرتی۔سمجھتی ہے کہ جب
حکومت ہمارے ہاتھ میں آجائے گی تو مذہب خود بخود مٹا ڈالیں گے۔فی الحال صرف
حکومتوں کو توڑنا ہمارا کام ہے۔مثلاً وہ کہتے ہیں کہ سر دست ہم نے خدانخواستہ پاکستان کی
حکومت کو توڑنا ہے ، ہم نے ہندوستان کی حکومت کو توڑنا ہے ، ہم نے افغانستان کی حکومت کو
تو ڑنا ہے، ہم نے یورپین حکومتوں کو توڑنا ہے۔چین کی حکومت کو تو وہ تو ڑ ہی چکے ہیں جب
تمام حکومتیں ٹوٹ گئیں تو مذہب کیلئے کوئی جگہ نہیں رہے گی کیونکہ جہاں ان کا غلبہ ہوا وہاں نہ
کوئی مذہب کا نام لے سکے گا نہ اس پر عمل کر سکے گا اور نہ اس کی اشاعت کے لئے کوئی کوشش
کر سکے گا۔یہ سکیم ہے جس کے ماتحت کمیونزم اپنے کام کو وسیع کرتا چلا جا رہا ہے مگر مذہبی لوگ
خاموش بیٹھے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا اس سے کیا واسطہ کمیونسٹ تو صرف سیاست کے
خلاف ہیں۔ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص دیکھے کہ ایک دشمن کسی بچے کو مار
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۶
جلد سوم
رہا ہے تو وہ اس خیال سے خاموش بیٹھا رہے کہ یہ کسی اور کا بچہ ہے مگر جب وہ مر جائے تب
اسے پتہ لگے کہ یہ تو میرا ہی بچہ تھا۔وہ بھی اس وقت بالکل خاموش بیٹھے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ
ہمیں اس جھگڑے سے کیا واسطہ یہ تو ایک سیاسی جھگڑا ہے۔لیکن اگر سارے کے سارے
لوگ کھڑے ہو جائیں اور وہ کہیں کہ یہ دہریت کی تعلیم دینے والے یہ انبیاء کو جھوٹا اور فریبی
کہنے والے یہ الہام اور وحی کا انکار کرنے والے یہ الہامی کتابوں کو جھوٹا کہنے والے یہ خدا
اور اس کے رسولوں کا نام دنیا سے مٹانے والے ہمارے دشمن ہیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم
سب مل کر اس کا مقابلہ کریں تو لازماً کمیونزم کو بھی مذہب کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور جب وہ
مذہب کا مقابلہ کرے گی تو وہ لوگ بھی جو اپنے آپ کو پہلے بے تعلق سمجھا کرتے تھے اس لڑائی
میں شامل ہو جائیں گے۔اور یہ لڑائی تلوار سے ہٹ کر دلیل کی طرف آ جائے گی۔اور اس
میں کمیونزم کا شکست کھا جانا ایک قطعی اور یقینی چیز ہے۔یہ ایک اتنی موٹی بات ہے کہ یورپ
کے تعلیم یافتہ تو الگ رہے ہندوستان اور افغانستان کے جاہل اور غیر تعلیم یافتہ لوگ سمجھ سکتے
ہیں کہ مقابلہ کا اصل طریق یہی ہے مگر وہ کیوں ایسا نہیں کرتے ؟ ابھی پچھلے دنوں ان کے
بعض نمائندے کراچی آئے جن کے سامنے ہمارے بعض دوستوں نے یہی بات پیش کی اور
ان سے کہا کہ کیا آپ اتنی موٹی بات بھی نہیں سمجھ سکتے کہ آپ لوگ سیاسی لڑائی کر رہے
ہیں حالانکہ سیاسی لڑائی میں آپ کا پہلو کمزور ہے کمیونزم کا اصل حملہ مذہب پر ہے باقی سب
درمیانی راستے ہیں جو انہوں نے اپنے لئے بنائے ہوئے ہیں اور مذہب کے خلاف ان
کا حملہ ویسا ہی عیسائیت پر ہے جیسا اسلام پر یا جیسے ہندو مذہب پر ہے یا جیسے بدھ ازم پر ہے یا
جیسے دنیا کے اور مذاہب پر ہے اور جب حالت یہ ہے تو آپ تمام مذاہب والوں سے یہ
اپیل کیوں نہیں کرتے کہ مسلمان بھی اور ہندو بھی اور بدھ بھی اور عیسائی بھی سب مل کر کمیونزم
کا مقابلہ کریں۔یو۔این۔او کے ان نمائندوں نے جو امریکی تھے اور لاہور آئے ہوئے تھے ہماری
جماعت کے دوستوں سے کہا کہ ہم یہ خوب سمجھتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کمیونزم سے مقابلہ کا
سہل طریق یہی ہے کہ تمام مذاہب کو متحد کیا جائے مگر مصیبت یہ ہے کہ اس طرح پوپ ناراض
خلافة على منهاج النبوة
ہو جاتا ہے اور ہم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔۳۵۷
جلد سوم
یہ مثال میں نے اس لئے دی ہے کہ باوجود اس کے کہ عیسائیت کی خلافت اب محض
ایک ڈھانچہ رہ گئی ہے اور وہ اپنی پہلی طاقت کو بالکل کھو چکی ہے پھر بھی عیسائیوں پر اس کا اتنا
اثر ہے کہ وہ پوپ کی ناراضگی کو برداشت نہیں کر سکتے۔وہ اپنی ہلا کت دیکھ رہے ہیں ، وہ اپنی
تباہی دیکھ رہے ہیں، وہ اپنی بربادی دیکھ رہے ہیں مگر یہ جرأت نہیں کر سکتے کہ پوپ کی
رضامندی کے خلاف کوئی قدم اُٹھا سکیں۔تو دیکھو ایک جتھے کا نتیجہ کتنا عظیم الشان ہوتا ہے اور اس میں کتنی بڑی طاقت پائی جاتی
ہے۔اسلام کا جتھا ایک زندہ جتھا ہے اور اسلام جس نظام کو قائم کرتا ہے اس کی بڑی غرض یہ
ہے کہ روحانیت کو قائم کیا جائے ، اخلاق کو درست کیا جائے اور ذاتی منافع پر قومی منافع کو ترجیح
دی جائے۔وہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوی کی تعلیم دیتا ہے۔وہ اس لئے جتھا بنانے کی
تعلیم نہیں دیتا کہ ذاتی فوائد حاصل کئے جائیں بلکہ وہ اس لئے جتھا بندی کی تعلیم دیتا ہے تا
کہ تمام انسان مل کر نیکی اور تقویٰ پر قائم رہیں اور یہ نعمت اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں
مسلمانوں کو احمدیت کے ذریعہ دی ہے اور اس نے پھر ایک خلافت کا سلسلہ قائم کیا ہے جس
کے ذریعہ وہ مسلمانوں کا ایک ایسا جتھا بنانا چاہتا ہے جو مل کر کفر کا مقابلہ کریں۔یہ چیز بظاہر
بہت حقیر نظر آتی ہے، بظاہر بہت کمزور نظر آتی ہے اور دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم جب چاہیں
احمدیت کو کچل سکتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے پردہ پر جو ساٹھ کروڑ کے قریب مسلمان
ہیں ان کو وہ نعمت حاصل نہیں جو ہماری چھوٹی سی جماعت کو حاصل ہے اور وہ ان تمام فوائد
سے محروم ہیں جو اس چھوٹی سی جماعت کو خلافت کی وجہ سے حاصل ہورہے ہیں۔مثلاً تبلیغ
کو ہی لے لو یہی چیز ہے جسے ہم مخالف کے سامنے پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھو ہم
ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کر رہے ہیں مگر تم نے کبھی غور کیا کہ یہ تبلیغ کس طرح ہو رہی ہے ! یہ
تبلیغ محض خلافت کی وجہ سے ہورہی ہے۔ایک مرکز ہے جس کے ماتحت وہ تمام لوگ جن کے
دلوں میں اسلام کا درد ہے اکٹھے ہو گئے ہیں اور اجتما ہی طور پر اسلام کے غلبہ اور اس کے
احیاء کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔وہ بظاہر چند افراد نظر آئے ہیں مگر اجتماعی طور پر ان میں
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۸
جلد سوم
ایسی قوت پیدا ہوگئی ہے کہ وہ بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے سکتے ہیں۔جس طرح
آسمان سے پانی قطروں کی صورت میں گرتا ہے پھر وہی قطرے دھاریں بن جاتے ہیں اور
وہی دھاریں ایک بہنے والے دریا کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اسی طرح ہمیں زیادہ سے زیادہ
طاقت اور شوکت حاصل ہوتی چلی جاتی ہے ورنہ ہمارے احمدی جہاں تک ہمیں معلوم ہے
پاکستان اور ہندوستان میں اڑھائی تین لاکھ سے زیادہ نہیں اور مسلمان ساری دنیا میں ساٹھ
کروڑ ہیں۔ساٹھ کروڑ اور اڑھائی تین لاکھ کی آپس میں کوئی بھی تو نسبت نہیں۔اس کے
معنی یہ ہیں کہ وہ ہم سے دو ہزار چار سو گنے زیادہ ہیں اور پھر یہ زیادتی تو تعداد افراد کے لحاظ
سے ہے مالی طاقت اور وسعت کو دیکھا جائے تو وہ ہم سے
کئی گنا بڑھ کر ہیں۔ہم ایک غریب
جماعت ہیں اور وہ اپنے ساتھ بادشاہتیں رکھتے ہیں اس لحاظ سے تو درحقیقت وہ ہم سے دس
گنا بڑھ کر ہیں لیکن اگر کم سے کم ان کی طاقت کو ہم دُگنا بھی فرض کر لیں تو اس کے معنی یہ بنتے
ہیں کہ غیر احمدیوں کی طاقت ہم سے پانچ ہزار گنا زیادہ ہے۔یعنی ہماری جماعت اگر تبلیغی
مشنوں پر پانچ لاکھ روپیہ خرچ کرتی ہے تو مسلمانوں کو اڑھائی ارب روپیہ خرچ کرنا
چاہئے۔گویا مسلمانوں کی ہمارے مقابلہ میں اگر محض دُگنی طاقت ہو جو کسی صورت میں بھی
درست نہیں ان کا مال اور ان کی دولت یقیناً بہت زیادہ ہے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان
میں بھی بعض ایسے مسلمان تاجر موجود ہیں جو ا کیلے اکیلے ہماری جماعت کی تمام جائیدا دخرید
سکتے ہیں۔پس دراصل تو ان کی مالی طاقت فرد فرد کی نسبت سے ہم سے کئی گنا زیادہ ہے لیکن
اگر دُگنی بھی فرض کی جائے تب بھی اڑھائی ارب روپیہ سالانہ انہیں تبلیغ کے لئے خرچ کرنا
چاہئے لیکن وہ اڑھائی لاکھ بھی نہیں خرچ کرتے۔اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ محض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں خلافت کی نعمت عطا کی
ہے جس سے وہ لوگ محروم ہیں۔اس خلافت نے تھوڑے سے احمدیوں کو بھی جمع کر کے
انہیں ایسی طاقت بخش دی ہے جو منفردانہ طور پر کبھی حاصل نہیں ہوسکتی۔یوں تو ہر جماعت
میں
کمزور بھی ہوتے ہیں اور ایسے طاقتور بھی ہوتے ہیں جوا کیلے تمام بوجھ کو اُٹھا لیں مگر تمام
افراد کو ایک رسی سے باندھ دینا محض مرکز کے ذریعہ ہوتا ہے۔مرکز کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ
خلافة على منهاج النبوة
۳۵۹
جلد سوم
کمزور کو گرنے نہیں دیتا اور طاقتور کو اتنا آگے نہیں نکلنے دیتا کہ دوسرے لوگ اس کے مقابلہ
میں حقیر ہو جائیں۔اگر مرکز نہیں ہوگا تو کمزور گرے گا، اگر مرکز نہیں ہوگا تو طاقتو را تنا آگے
نکل جائے گا کہ باقی لوگ سمجھیں گے کہ یہ آسمان پر ہے اور ہم زمین پر ہیں ہمارا اور اس
کا آپس میں واسطہ ہی کیا ہے لیکن نظام اسلامی میں آ کر وہ ایسے برا بر ہو جاتے ہیں کہ بعض
مواقع پر امیر اور غریب میں کوئی فرق ہی نہیں رہتا۔“
( الفضل ۲۸ / مارچ ۱۹۵۱ء )
المائدة: 3