حکومت اور خلیفہ وقت کی اطاعت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۵
جلد سوم
حکومت اور خلیفہ وقت کی اطاعت
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۵ جولائی ۱۹۵۲ء کو خطبہ جمعہ میں اپنے شائع ہونے
والے انٹرویو کا ذکر کیا جس میں بعض غلطیاں تھیں۔حکومت کی اطاعت اور خلیفہ وقت کی
اطاعت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : -
” خلیفہ کی اطاعت ضروری ہے یا گورنمنٹ کی؟ اگر جماعت اور گورنمنٹ میں
اختلافات بڑھ جائیں تو جماعت آپ کی فرمانبرداری کرے گی یا گورنمنٹ کی ؟ یہ سوال کئی
سال سے چلا آتا ہے۔انگریزوں کے وقت میں بھی یہ سوال اُٹھا تھا کہ ہمارا اور آپ کا اتحاد
کیسے ہو سکتا ہے جبکہ جماعت آپ کی فرمانبرداری کو ضروری خیال کرتی ہے۔اس سوال کا
جو جواب میں نے دیا تھا وہ بھی انہوں نے درست لکھا ہے کہ ہماری مذہبی تعلیم یہ ہے کہ
حکومت وقت کی اطاعت کی جائے۔ہم آیات قرآنیہ نکال نکال کر کہتے ہیں کہ حکومت وقت
کی فرمانبرداری ضروری ہے۔ہم احادیث نکال نکال کر کہتے ہیں کہ حکومت وقت کی
فرمانبرداری ضروری ہے۔پھر میں اپنے متبوع کی نافرمانی کیسے کرسکتا ہوں۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی تو یہی لکھتے آئے ہیں کہ حکومت وقت کی اطاعت کی جائے
اور میں خود بھی ۳۵، ۳۶ سال سے یہی کہتا چلا آیا ہوں کہ حکومت وقت کی اطاعت کرو۔آخر میں اپنے قول کی مخالفت کیونکر کر سکتا ہوں۔دراصل ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خلیفہ کا محافظ
خدا تعالیٰ ہے اور وہ اس سے ایسی غلطیاں سرزد نہیں ہونے دے گا جو اصولی امور کے متعلق
ہوں۔پس اس سوال کا اصل جواب تو یہ تھا کہ خلیفہ ایسی غلطی نہیں کر سکتا لیکن اس جواب سے
غیر احمدیوں کی تسلی نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ وہ جماعت احمدیہ کے خلیفہ کے متعلق یہ اعتقاد نہیں
رکھتے کہ وہ ایسی غلطی نہیں کر سکتا۔اس قسم کے سوال فرضی کہلاتے ہیں۔ان کے جوابات بھی
خلافة على منهاج النبوة
۳۶۶
جلد سوم
دیئے جاسکتے ہیں اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ یہ سوال فرضی ہے اس لئے میں نے اس کا جواب
نہیں دیا لیکن اگر میں ایسا جواب دیتا تو نتیجہ یہ ہوتا کہ غیر احمدیوں کے شبہات دور نہ ہوتے
بلکہ وہ کہتے یہ سوال کو ملا گئے ہیں۔پس میرے اس جواب سے جو ہوتا تو بالکل درست سچائی
ظاہر نہیں ہوسکتی تھی۔ایسے موقع پر مناسب یہی ہوتا ہے کہ اس فرضی سوال کا جواب بھی دے
دیا جائے چنانچہ میں نے اس سوال کے جواب میں اُس نمائندے سے یہ کہا کہ جب جماعت
کا خلیفہ با وجود اس کے کہ قرآن کریم کا یہ حکم ہے کہ حکومت وقت کی اطاعت کرو، احادیث
سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حکومت وقت کی اطاعت کرنی چاہیے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے اپنی کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ حکومت وقت کی اطاعت کرو۔میں خود ۳۶،۳۵
سال سے اس بات کی تلقین کر رہا ہوں کہ حکومت وقت کی اطاعت ضروری ہے حکومت وقت کی
نافرمانی کی تعلیم دے گا تو لازماً جماعت اس سے پوچھے گی کہ یہ حوالے کہاں گئے آپ ہمیں اب
کہاں لے جانا چاہتے ہیں؟ در حقیقت ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خلیفہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے
اور وہ اسے اس قسم کی غلطی نہیں کرنے دیتا جو اصولی امور سے تعلق رکھتی ہو۔پس یہ سوال ہی غلط
ہے ایسا موقع ہی نہیں آ سکتا کہ جماعت احمدیہ کا سچا خلیفہ حکومت وقت سے بغاوت کی تعلیم
دے۔وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہے اور وہ یہ غلطی نہیں کر سکتا۔“
الفضل ۲۹ جولائی ۱۹۵۲ء)