آدم سے پہلے بھی مخلوق موجود تھی

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۱
جلد سوم
تفسیر کبیر میں ” خلافت“ کے موضوع پر حضرت مصلح موعود
کے ارشادات
آدم سے پہلے بھی مخلوق موجود تھی
سورۃ البقرہ کی آیت نمبر ۳۱ دَراذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَيْكَةِ إِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ
خليفة کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:۔پیشتر اس کے کہ اس آیت کے مضمون پر کچھ لکھا جائے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس
کے متعلق سابق مفسرین کے خیالات کا اظہار کر دیا جائے۔نیز اس بارہ میں جو کچھ سابق
کتب میں بیان ہوا ہے اُس کا بھی ذکر کر دیا جائے۔مفسرین نے اس آیت کے متعلق اختلاف کیا ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اِنِّي جَاعِلُ في
الْأَرْضِ خَلِيفة سے مراد آدم ہے اور مراد یہ ہے کہ انسانوں سے پہلے اس دنیا پر
ملائکہ رہتے تھے پس خدا تعالیٰ نے ان سے کہا کہ میں تم کو آسمان پر بلا لوں گا اور تمہاری
جگہ ایک اور وجود پیدا کروں گا یعنی آدم کے ( ابن کثیر ) اس صورت میں خلیفہ بمعنی اسم
فاعل لیا جائے گا۔ان معنوں کے قائلین میں سے بعض نے یہ توجیہہ کی ہے کہ آدم کو اس لئے خلیفہ نہیں کہا
گیا کہ ان سے پہلے فرشتے بستے تھے اور انہوں نے ان کی جگہ لے لی بلکہ اس لئے کہ ان سے

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۲
جلد سوم
پہلے دنیا پر جن بستے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو ہموار زمین سے پہاڑوں کی طرف دھکیل دیا اور
آدم کو ان کی جگہ رکھا۔سے
بعض کہتے ہیں کہ خلیفہ سے مراد ایسا وجود ہے جس کے نائب آئندہ پیدا ہوتے رہیں۔پس انّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً سے مراد آدم ان معنوں میں ہیں کہ ان کی نسل اِس
دنیا پر پھیلنے والی تھی کے اس صورت میں خلیفہ بمعنی اسم مفعول ہوگا جیسے کہ ذَبِيحَة بمعنی
مَذْبُوح آتا ہے۔اور بعض نے کہا کہ اس سے مراد نسل انسانی ہے نہ آدم۔چنانچہ اس کی تائید میں بعض
نے اس آیت کی یہ قراءت بھی نقل کی ہے کہ اِنّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً یعنی میں
زمین میں ایک مخلوق پیدا کرنے والا ہوں۔اور بعض نے اس خیال کی بنیاد قرآن کریم کی اس آیت پر رکھی ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خُلَيْفٌ فِي الْأَرْضِ خدا ہی ہے جس نے تم کو دنیا میں ایک دوسرے
کے بعد اس کی جگہ لینے والا بنایا ہے۔قتادہ نے بھی یہی مراد لی ہے کہ اس جگہ خلیفہ سے مراد نسل انسانی ہے۔وہ کہتے ہیں
فَكَانَ فِي عِلْمِ اللهِ انَّه تَكُونُ فِي تِلْكَ الْخَلِيْفَةِ أَنْبِيَاءُ وَرُسُلٌ وَقَوْمٌ صَالِحُونَ
وَسَاكِنُوا الْجَنَّةِ کے یعنی اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ اس خلیفہ کے وجود میں نبی بھی ہوں گے
اور رسول بھی اور صلحاء کی جماعت بھی اور جنت کے بسنے والے بھی۔اس فقرے سے ظاہر
ہے کہ قتادہ کے نزدیک خلیفہ سے آدم کے وجود کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی نسل کے
کاملین کی طرف۔یہ قائلین اپنے دعوی کی تائید میں اس بات سے بھی استدلال کرتے ہیں کہ
فرشتوں نے جو یہ کہا کہ کیا تو اسے پیدا کرے گا جو فساد کرے گا اور خون بہائے گا ؟
بتا تا ہے کہ خلیفہ سے مراد آدم نہیں بلکہ بنی نوع انسان ہیں کیونکہ آدم نے نہ خون بہانا تھا اور
نہ فساد کرنا تھا۔بعض نے کہا ہے کہ خلیفہ سے مراد آدم ہیں کیونکہ خلیفہ اسے کہتے ہیں کہ جو کسی کی نیابت
میں احکام واوامر کو جاری کرے۔پس چونکہ آدم خدا تعالیٰ کے نبی ہونے والے تھے اور اس

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کے احکام کو دنیا میں جاری کرنے والے تھے ان کا نام خلیفہ رکھا گیا۔میرے نز دیک بھی خلیفہ کا لفظ اسی لئے استعمال ہوا ہے کہ آدم خدا تعالیٰ کے احکام و منا ہی
کو دنیا میں جاری کرنے والے تھے اور اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اب دنیا میں خدا تعالیٰ
کا ایک نبی ظاہر ہونے والا ہے۔یہ کہنا کہ آدم سے پہلے فرشتے دنیا پر رہتے تھے ایک
بے ثبوت قول ہے اور یہ کہ جن پہلے رہتے تھے جو بشر کے سوا کوئی اور مخلوق تھی ویسا ہی بے ثبوت
قول ہے اور اس کی وجہ سے آدم یا اس کی نسل کو خلیفہ کہنا بھی بے معنی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ ہی
جانتا ہے کہ اس کی مخلوق کب سے چلی آرہی ہے۔اگر خلیفہ کے لفظ سے بعد میں آنے والی کسی
دوسری جنس کی مخلوق مراد لی جائے تو ہر مخلوق ہی خلیفہ کہلانی چاہئے کیونکہ وہ اپنے سے پہلے کسی
اور مخلوق کی قائم مقام ہو گی کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفت خلق کی نسبت نہیں کہا جاسکتا کہ صرف چند
ہزار سال یا چند لاکھ سال سے جاری ہوئی ہے اس سے پہلے کچھ نہ تھا۔میرے نزدیک یہ بھی درست نہیں کہ خلیفہ سے مراد اس جگہ آدم کی ذریت ہے کیونکہ
قرآن کریم میں جہاں قوموں کی نسبت خلیفہ کا لفظ آیا ہے جمع کی شکل میں آیا ہے چنانچہ
سورہ انعام میں ہے وَهُوَ الذي جَعَلَكُمْ خَليفَ الأرض اور سورہ فاطر میں ہے
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خُلَيْفَ فِي الْأَرْضِ اور سورہ یونس میں ہے ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَليفَ
نا اور پھر سورہ یونس میں ہے و جَعَلَهُمْ خَليف " اسی طرح سورہ اعراف میں دو جگہ
ہے واذكرُ وَ اذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء " پھر سورہ نمل میں ہے وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ
الأرض 1 ان حوالوں سے ثابت ہے کہ قرآن کریم نے جب کسی قوم کے خلیفہ ہونے کا
ذکر کیا ہے جمع کے لفظ سے کیا ہے اس لئے کہ قوم بہت سے افراد پر مشتمل ہوتی ہے اور ہر فرد
اپنی قسم کے فرد کا خلیفہ ہوتا ہے۔پس جب تک کوئی خاص غرض نہ ہو کوئی وجہ نہیں کہ اس کے
لئے مفر دلفظ کا استعمال ہو اس کے برخلاف قرآن کریم میں جہاں ایک شخص کے خلیفہ ہونے کا
ذکر کیا گیا ہے وہاں لفظ خلیفہ مفرد استعمال کیا ہے مثلاً حضرت داؤد کی نسبت آتا ہے
إنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ "
پس ان حوالہ جات سے یہی استنباط ہوتا ہے کہ آیت زیر تفسیر میں بھی خلیفہ سے مراد

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۴
جلد سوم
حضرت آدم ہیں نہ کہ بنی نوع انسان“۔( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۴ ۲۷، ۲۷۵)
اس تمہید کے بعد میں بتا تا ہوں کہ جو کچھ اس آیت میں بیان ہوا ہے یا تو وہ اوپر کی تمہید
کے مطابق زبانِ حال کا ایک مکالمہ ہے لیکن اگر اسے زبان حال کا مکالمہ نہ کہا جائے اور میرا
ذاتی رجحان اس طرف ہے کہ اس آیت میں جو کچھ ملائکہ کے متعلق کہا گیا ہے وہ بذریعہ
الہام گزرا ہے صرف زبان حال کا محاورہ نہیں تو پھر جو کچھ خدا تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا وہ
بطور فیصلہ سنانے کے تھا مشورہ نہ تھا اور الفاظ قر آنیہ اس امر پر دلالت کر رہے ہیں۔آیت کا
کوئی لفظ ایسا نہیں جس سے معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کچھ پوچھا ہے بلکہ الفاظ
بالوضاحت بتا رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے فرشتوں سے یہ کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے
والا ہوں پھر نہ معلوم معترضین نے مشورہ کا مفہوم کہاں سے نکال لیا۔ہاں یہ بات ضرور ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سوال کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے
فرشتوں کو اس امر کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ میں آدم کی تائید میں لگ
جائیں اور جس کے سپر د کوئی کام کیا جاوے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اسے اچھی
طرح سمجھ بھی لے۔پس انہوں نے سمجھنے کیلئے یہ سوال کیا ہے کہ الہی ! کیا آپ کوئی ایسی مخلوق
پیدا کر نے والے ہیں جو فساد کرے گی اور خون بہائے گی ؟ اور یہ سوال ان کا خلیفہ کے لفظ
سے استدلال کر کے ہے جس کے معنی جیسا کہ بتایا جا چکا ہے ایسے وجود کے ہیں جو نظام قائم
کرے اور نیکیوں کو انعام اور بدوں کو سزا دے اور ظاہر ہے کہ ہر سوال اعتراض کے طور پر
نہیں ہوتا بلکہ بعض سوال زیادتی علم کے لئے ہوتے ہیں۔ہر روز اس دنیا میں افسر ماتحتوں کو
جب حکم دیتے ہیں تو وہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ان کا یہ فعل اعتراض نہیں کہلا تا“۔البقره: ۳۱
( تفسیر کبیر جلد نمبر اصفحه ۲۸۰)
تفسیر ابن کثیر جلد اول صفحه ۲۱۶ مطبوعہ دارطيبه للنشر والتوزیع ۱۹۹۹ء
سے تفسیر ابن کثیر جز اول صفحه ۱۱۲ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۴ء
تفسیر فتح البیان جلد اول صفحه ۱۲۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۲ء

خلافة على منهاج النبوة
قرطبی جلد اصفحہ ۱۳۱ مطبوعہ بیروت ۲۰۰۶ء
فاطر: ۴۰
۳۷۵
تفسیر ابن کثیر جلد اصفحه ۱۲۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء
تفسیر ابن کثیر جلد اصفحه ۱۲۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء
الانعام: ١٦٦
الاعراف: ۷۵،۷۰
ا یونس: ۱۵
یونس: ۷۴
النمل: ٦٣
ص: ۲۷
جلد سوم

آج 10 میں سے 10 باقی