تخلیق انسان یکدم نہیں ہوئ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
تخلیق انسان یکدم نہیں ہوئی
’اب میں بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں جو آدم کا واقعہ بیان ہوا ہے اس میں کہیں بھی
اس امر کا اظہار نہیں کیا گیا کہ آدم علیہ السلام سے نسلِ انسانی کی ابتداء ہوئی ہے یا یہ کہ ان
کے زمانہ میں اور کوئی بشر نہ تھا۔قرآن کریم میں آدم علیہ السلام کا نام لے کر ان کے واقعہ کو
مندرجہ ذیل مقامات پر بیان کیا گیا ہے۔اول تو اسی آیت میں جس کی تفسیر میں اس وقت لکھ
رہا ہوں۔اس آیت کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس میں انسانی پیدائش کا کوئی ذکر نہیں صرف
یہ فرماتا ہے کہ یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین پر ایک خلیفہ بنانے
والا ہوں اور یہ فقرہ اپنی بناوٹ سے ہی ظاہر کرتا ہے کہ آدم اور ان کے کچھ ہم جنس پہلے ہی
موجود تھے ان کے بنانے کا اُس وقت سوال نہ تھا بلکہ سوال صرف بشر میں سے ایک خلیفہ
بنانے کا تھا اور ظاہر ہے خلیفہ بنانے سے ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ اس سے پہلے کوئی انسان نہ
تھا بلکہ صرف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اُس وقت خلیفہ اللہ نہ تھا۔قرآن کریم میں حضرت داؤد کو بھی
خلیفتہ اللہ کہا گیا ہے اور حضرت داؤد کسی لحاظ سے بھی پہلے انسان نہ تھے ان کی نسبت آتا ہے
يداود اِنَّا جَعَلنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلا تَتَّبِم
الهَوى فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ اللهِ یعنی اے داؤد! ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا
ہے پس سچائی کے مطابق لوگوں میں فیصلہ کر اور اپنی خواہشات کی پیروی نہ کر کیونکہ اگر تو ایسا
کرے گا تو اللہ تعالیٰ کے راستہ سے بھٹک جائے گا۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ خلیفہ بنانے سے صرف یہ مراد ہے کہ وہ بنی نوع انسان میں
انصاف کی حکومت قائم کرے اور انسانی عقل کو اللہ تعالیٰ کے الہام کی ہدایت کے تابع
کرے۔پس جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانے کا اعلان کیا تو اس سے بھی

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
صرف اسی قدر مرا د تھی یہ مطلب ہرگز نہ تھا کہ آدم کو اُس وقت پیدا کیا گیا تھا بلکہ ان کی
بلوغت روحانی کے زمانہ میں انہیں الہام کا مرکز بنانے کا اعلان تھا۔اس کے بعد کی آیت بھی اسی امر
پر دلالت کرتی ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وعلّمَا دَمَ الأَسْمَاء كُلها الله تعالى
نے ملائکہ کو خلیفہ بنانے کی خبر دے کر آدم پر الہام نازل کیا اور اسے تمام اسماء سکھائے۔اسماء
کیا تھے؟ اس کی نسبت تو میں اگلی آیت میں روشنی ڈالوں گا اس وقت اس امر کی طرف توجہ
دلانی چاہتا ہوں کہ یہ آیت بتاتی ہے کہ اُس وقت آدم پہلے سے موجود تھے کیونکہ خلیفہ بنانے
کا ذکر کرنے کے بعد یہ نہیں کہا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے آدم کو پیدا کیا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ پھر اللہ
تعالیٰ نے آدم پر الہام نازل کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ اُس وقت سے پہلے آدم پیدا
ہو چکے تھے۔دوسری آیت جس میں آدم کا ذکر کیا گیا ہے یہ ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ثُمَّ صَوِّرُ نَكُمْ
ثم قلنا للمليكةِ اسْجُدُ والدہ کے یعنی ہم نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو اعلیٰ سے اعلیٰ
قومی بخشے پھر اعلیٰ قومی بخش کر فرشتوں سے کہا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو۔میں نے صورت دینے کے معنی اس جگہ اعلیٰ قومی بخشنے کے کئے ہیں اور یہ لغت کے مطابق
ہیں مفردات راغب میں لکھا ہے صورت دو قسم کی ہوتی ہے اَحَدُهُمَا مَحْسُوسٌ يُدْرِكُهُ
الْخَاصَّةُ وَالْعَامَّةُ بَلْ يُدْرِكُهُ الْإِنْسَانُ وَكَثِيرٌ مِنَ الْحَيَوَانِ كَصُورَةِ الْإِنْسَانِ وَالْفَرَسِ
وَالْحِمَارِ بِالْمُعَايَنَةِ کے یعنی ایک صورت تو وہ ہوتی ہے جو حواس ظاہری سے معلوم ہوتی ہے
اسے خاص و عام سب معلوم کر لیتے ہیں بلکہ انسان کے علاوہ بہت سے جانور بھی اسے دیکھتے
ہیں جیسے انسان یا گھوڑے یا گدھے کی شکل وَالشَّانِی مَعْقُولٌ يُدْرِكُهُ الْخَا صَّةَ دُونَ الْعَامَّةِ
كَالصُّورَةِ الَّتِي اِخْتَصَّ الْإِنْسَانُ بِهَا مِنَ الْعَقْلِ وَالرَّ وِيَّةِ وَالْمَعَانِي الَّتِي حُصَّ بِهَا شَيْءٌ
می اور دوسری صورت وہ ہے جو صرف عقل کے ذریعہ سے دیکھی جاسکتی ہے اسے
صرف خاص ہستیاں دیکھ سکتی ہیں۔جانور تو الگ رہے عام انسان بھی اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے
جیسے کہ وہ صورت جس سے انسان کو ممتاز کیا گیا ہے یعنی اس کی عقل اور قوت فکر یہ۔اسی طرح
وہ ممتاز کرنے والی طاقتیں جو مختلف اشیاء کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۸
جلد سوم
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ عربی زبان میں صورت کا لفظ ظاہری شکل کے لئے بھی اور
باطنی شکل یعنی اندرونی طاقتوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور انہی دوسرے معنوں کے
مطابق میں نے تم صور نكم کے معنی یہ کئے ہیں کہ تم کو اعلیٰ سے اعلیٰ قومی بخشے۔اس کے بعد جو فرمایا کہ پھر ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو اس عبارت
سے صاف ظاہر ہے کہ محض پیدائش انسان کے معاً بعد ہی ملائکہ کو آدم کی فرمانبرداری کا حکم نہ
دیا گیا تھا بلکہ انسان کے پیدا ہونے کے بعد جب درجہ بدرجہ ترقی کر کے انسان نے اپنی
روحانی قوتوں کو کامل کیا تھا اُس وقت آدم کے سجدہ کا حکم دیا گیا تھا۔“
( تفسیر کبیر جلد ۱ صفحه ۲۹۵،۲۹۴)
ص: ۲۷
البقرة ٣٢
، مفردات امام راغب صفحه ۴۹۷ مطبوعہ تم ۱۴۲۳ھ
الاعراف: ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی