خلیفہ کے معانی

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۳۷۹
جلد سوم
خلیفہ کے معانی
سوره بقرة آيت نمبر ٣١ وَاذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَيكَةِ إِنِّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً
کی تفسیر میں لفظ خلیفہ کے بارے میں حضور نے فرمایا :۔ہیں :۔جیسا کہ پہلے حل لغات اور نوٹوں میں بتایا جا چکا ہے لفظ خلیفہ کے مندرجہ ذیل معانی
(1) جو کسی پہلی قوم یا فرد کا قائم مقام ہو۔(۲) جو کسی بالا افسر کا اس کی زندگی ہی میں دوسرے مقام پر اس کے احکام کے نافذ کرنے
کے لئے مقرر ہو۔(۳) جس کے بعد کوئی اس کا قائم مقام ہو خواہ (1) اس کے اختیارات یا کام کو چلانے والا
(ب) خواہ اس کی نسل۔لیکن اس آیت میں جو لفظ خلیفہ کا آیا ہے اس کے معنوں کو قرآن کریم کے محاورہ کی
روشنی میں دیکھنا چاہئے سو جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لفظ مندرجہ ذیل تین
معنوں میں استعمال ہوتا ہے
(۱) نبی اور مامور کے معنوں میں جیسا کہ اس آیت میں استعمال ہوا ہے کیونکہ گو آدم
اس معنی میں بھی خلیفہ تھا کہ ایک پہلی نسل کے تباہ ہونے پر اُس نے اور اُس کی نسل نے جگہ لی
اور اس معنی میں بھی خلیفہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ سے ایک بڑی نسل چلائی لیکن وہ
سب سے بڑی اہمیت جو اسے حاصل تھی وہ نبوت اور ماموریت ہی کی تھی جس کی طرف اس
آیت میں سب سے پہلا اشارہ ہے۔نبی یا مامور اللہ تعالیٰ کے خلیفہ ہوتے ہیں یعنی صفات الہیہ کو اپنے زمانہ کی ضرورت کے

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۰
جلد سوم
مطابق دنیا پر ظاہر کرتے ہیں اور اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے ظل بن کر ظاہر ہوتے ہیں۔انہی
معنوں میں حضرت داؤد کو بھی خلیفہ کہا گیا ہے۔(۲) دوسرے ہر قوم جو پہلی قوم کی تباہی پر اس کی جگہ لیتی ہے ان معنوں میں بھی خلیفہ کا
لفظ قرآن کریم میں متعدد بار استعمال ہوا ہے مثلاً حضرت ہود کی زبان سے فرماتا ہے کہ
انہوں نے اپنی قوم سے کہا وَاذْكُرُوا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بَعْدِ قَوْمٍ نُوح "
یاد کرو جب اللہ تعالیٰ نے تم کو قوم نوح کے بعد ان کا جانشین بنایا۔یعنی قوم نوح کی تباہی کے
بعد ان کی جگہ تم کو دنیا میں حکومت اور غلبہ حاصل ہو گیا۔اسی طرح حضرت صالح کی زبانی
فرماتا ہے وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بعد عاد" یاد کرو جب تم کو اللہ تعالیٰ
نے عاد اولی کی تباہی کے بعد ان کا جانشین بنایا اور حکومت تمہارے ہاتھ میں آگئی۔(۳) نبی کے وہ جانشین بھی خلیفہ کہلاتے ہیں جو اس کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں
یعنی اُس کی شریعت پر قوم کو چلانے والے ہوں اور ان میں اتحاد قائم رکھنے والے ہوں خواہ
نبی ہوں یا غیر نبی۔جیسے کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام موعود
راتوں کے لئے طور پر گئے تو اپنے بعد انتظام کی غرض سے انہوں نے حضرت ہارون سے کہا
اخْلُفْنِي في تَوْمِي وَاصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ المُفسدين ۵ یعنی میرے بعد میری
قوم میں میری جانشینی کرنا اور ان کی اصلاح کو مدنظر رکھنا اور مفسدلوگوں کی بات نہ ماننا۔حضرت
ہارون خود نبی تھے اور اُس وقت سے پہلے نبی ہو چکے تھے پس یہ خلافت جو حضرت موسیٰ علیہ السلام
نے انہیں دی تھی وہ خلافت نبوت نہ ہو سکتی تھی اس کے معنی صرف یہ تھے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کی غیر حاضری میں ان کی قوم کا انتظام کریں اور قوم کو اتحاد پر قائم رکھیں اور فساد
سے بچا ئیں۔جہاں تک اس خلافت کا تعلق ہے یہ خلافت نبوت نہ تھی بلکہ خلافت انتظامی
تھی مگر جیسا کہ میں او پر لکھ چکا ہوں اس قسم کی شخصی خلافت علاوہ خلافت انتظامی کے
خلافت نبوت بھی ہوتی ہے یعنی ایک سابق نبی کی اُمت کی درستی اور اصلاح کے لئے اللہ
تعالیٰ ایک اور نبی کو مبعوث فرماتا ہے جو پہلے نبی کی شریعت کو ہی جاری کرتا ہے کوئی نئی
شریعت جاری نہیں کرتا۔پس جہاں تک کہ شریعت کا تعلق ہوتا ہے وہ پہلے نبی کے کام کو قائم

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۱
جلد سوم
رکھنے والا ہوتا ہے اور اس لحاظ سے پہلے نبی کا خلیفہ ہوتا ہے لیکن عہدہ کے لحاظ سے وہ پہلے نبی
کا مقرر کردہ نہیں ہوتا نہ اُس کی اُمت کا مقرر کردہ بلکہ براہِ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اسے مقرر کیا جاتا ہے اس قسم کے خلفاء بنی اسرائیل میں بہت سے گزرے ہیں بلکہ جس قدر
انبیاء بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل میں آئے ہیں سب اسی قسم کے خلفاء
تھے یعنی وہ نبی تو تھے مگر کسی جدید شریعت کے ساتھ نہ آئے تھے بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
شریعت کو ہی دنیا میں جاری کرنے کیلئے آئے تھے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرةً فِيْهَا هُدًى وَ نُورُ: يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ
اسْلَمُوا اللَّذِينَ هَادُوا وَالرِّبانِيُّونَ وَالأحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا من كتب الله
وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاء یعنی ہم نے تو رات اُتاری تھی جس میں ہدایت اور نور تھے۔تو رات کے ذریعہ سے بہت سے نبی جو ( موسی کے ) فرمانبردار تھے اور اسی طرح ربانی اور
احبار بوجہ اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب کی حفاظت کرنے کا انہیں حکم دیا گیا تھا یہود کے
درمیان فیصلے کرتے تھے اور یہ انبیاء اور ربانی اور احبار تورات پر بطور نگران مقرر تھے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد کچھ انبیاء ایسے آئے تھے
جن کا کام موسیٰ علیہ السلام کی شریعت کا قیام تھا اور وہ گویا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
خلیفہ تھے۔(۲) ان انبیاء کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی جن کو ربانی اور احبار کہنا چاہئے اس کام پر
مقرر تھے۔اس سے معلوم ہوا کہ انبیاء اور مجددین کا ایک لمبا سلسلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
ا
کے بعد ان کے خلفاء کے طور پر ظاہر ہوتا رہا جن کا کام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے کام کی
تکمیل تھا۔اس سلسلہ کی آخری کڑی حضرت مسیح ناصری علیہ السلام تھے جن کو تدبر فی القرآن
نہ کرنے کے سبب کئی مسلمان خصوصاً آخری زمانہ کے مسلمان با شریعت نبی سمجھ بیٹھے ہیں۔اسی
طرح اس زمانہ کے مسیحی ان کی نسبت یہ خیال کرنے لگ گئے ہیں کہ وہ ایک نیا قانون لے
کر آئے تھے اور اسی وجہ سے وہ ان کی کتاب کو نیا عہد نامہ کہتے ہیں۔حالانکہ قرآن کریم ان کو
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دین کا قائم کرنے والا ایک خلیفہ قرار دیتا ہے جیسا کہ مذکورہ بالا

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۲
جلد سوم
آیت کے چند آیات بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وقفيْنَا عَلَى أَثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ
مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّورسة یعنی ہم نے مذکورہ بالا نبیوں
کے بعد جو تورات کی تعلیم کو جاری کرنے کیلئے آئے تھے عیسیٰ ابن مریم کو بھیجا جو ان کے
نقش قدم پر چلنے والے تھے اور توریت کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والے تھے خود مسیح ناصری
فرماتے ہیں :۔وو
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا
ہوں میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا
ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا
ہر گز نہ مٹے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔‘‘A
غرض یوشع سے لے کر جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے معا بعد ان کے خلیفہ
ہوئے حضرت مسیح ناصری تک کے سب انبیاء اور مجددین حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خلیفہ
اور ان کی شریعت کو جاری کرنے والے تھے۔اُمت محمدیہ میں ان تینوں قسم کی خلافتوں کا وعدہ بھی قرآن کریم سے ثابت ہے جن سے افسوس کہ
بعض مسلمان غافل رہے اور ان سے صحیح فائدہ نہ اٹھا سکے۔چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلحت ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ في
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْراهِيمُ وَلَيُمَكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَنْ كَفَرَ
بعد ذلك فارليكَ هُمُ الفسقُونَ ، یعنی اللہ تعالیٰ تم میں سے مومنوں اور مناسب حال
عمل کرنے والوں سے وعدہ کرتا ہے کہ ضرور اُن کو بھی زمین میں اُسی طرح خلیفہ بنائے گا
جس طرح ان سے پہلوں کو خلیفہ بنایا تھا اور ضرور ان کے لئے ان کے اس دین کو جس کو اس
نے ان کیلئے پسند کیا ہے مضبوطی سے قائم کرے گا اور ان کے خوف کے بعد امن کی حالت
پیدا کر دے گا وہ میری عبادت کریں گے اور کسی چیز کو میرا شریک نہ بنائیں گے اور جولوگ
اس کے بعد بھی کفر کریں گے وہ نا فرمان قرار دئیے جائیں گے۔

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۳
جلد سوم
اِس آیت میں مسلمانوں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ان کو پہلی اُمتوں کی طرح کی خلافت
حاصل ہوگی اور پہلی اُمتوں کی خلافت جیسا کہ قرآن کریم سے اوپر ثابت کیا جا چکا ہے تین قسم
کی تھی۔(1) ایسے انبیاء ان میں پیدا ہوئے جو ان کی شریعت کی خدمت کرنے والے تھے۔(۲) ایسے وجودان میں کھڑے کئے گئے جو نبی تو نہ تھے لیکن خدا تعالیٰ کی خاص حکمت نے اُن
كو أن اُمتوں کی خدمت کے لئے چن لیا تھا اور وہ اُمت کو صحیح راستہ پر رکھنے کے کام پر
خدا تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت لگائے گئے تھے۔(۳) ان امتوں کو خدا تعالیٰ نے پہلی قوموں کا قائم مقام بنایا اور پہلوں سے شوکت چھین کر
ان کو دی۔یہ تین قسم کی خلافتیں ہیں جن کا مسلمانوں سے وعدہ تھا اور تینوں کے حصول سے ہی
اسلام کی شوکت پوری طرح ظاہر ہو سکتی تھی۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی میں ہی مسلمانوں کو اس وعدہ کے مطابق پہلی قوموں کی جگہ پر متمکن کر دیا اور ان کے
دشمنوں کو ہلاک اور برباد کر دیا اور اگر مسلمان ایمان اور عمل صالح پر قائم رہتے تو ہمیشہ کے
لئے ان کی شوکت قائم رہتی لیکن افسوس کہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ دین کی طرف سے
ہٹ کر دنیا میں مشغول ہو گئے اور انہوں نے غلطی سے سمجھا کہ دوسری اقوام کی طرح وہ دنیا
میں مشغول ہو کر بھی ترقی کر سکتے ہیں حالانکہ قرآن کریم صاف فرما چکا تھا کہ مسلمانوں کی
ترقی دوسری اقوام کی طرح نہ ہوگی بلکہ وہ جب ترقی کریں گے ایمان اور عمل صالح کے
ذریعہ سے ترقی کریں گے۔صدیوں کے تجربہ نے اس صداقت کو ثابت کر دیا ہے کاش ! وہ
اب بھی اپنی ترقی کے گر کو سمجھ کر ایمان اور عمل صالح کی طرف توجہ کریں۔۔دوسری قسم کی خلافت انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ملی جبکہ اوّل حضرت
ابو بکر اور پھر حضرت عمرؓ اور پھر حضرت عثمان اور پھر حضرت علی یکے بعد دیگرے نعمت خلافت
سے متمتع ہوئے اور ان کی اس نعمت سے تمام مسلمانوں نے حصہ پایا۔اگر بعد کے مسلمان اس
نعمت کی قدر کرتے تو وہ صحابہ کی ترقی کی راہ پر گامزن رہتے اور آج اسلام کہیں کا کہیں پہنچا

خلافة على منهاج النبوة
۳۸۴
جلد سوم
ہوا ہوتا لیکن افسوس اُنہوں نے اس نعمت کی بھی قدر نہ کی اور بادشاہت کی طرف متوجہ ہو گئے
اور اُس شان کو کھو بیٹھے جو خلافت کے ذریعہ ان کو حاصل ہوئی تھی۔تیسری قسم کی خلافت جو تابع انبیاء کے ذریعہ سے حاصل ہوئی تھی اس کی طرف سے
مسلمان ایسے غافل ہوئے کہ آخری زمانہ میں اس قسم کی نبوت کا سرے سے ہی انکار کر دیا
اور باب نبوت کو خواہ غیر تشریعی ہی کیوں نہ ہو بند کر کے اس عظیم الشان فضل سے منکر ہو گئے
جو اس زمانہ میں صرف اسلام سے ہی مخصوص تھا اور جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زندہ نبی
ہونے کا ایک زبر دست ثبوت تھا کیونکہ تابع کی نبوت متبوع کی نبوت اور شان کو بڑھاتی اور
روشن کرتی ہے نہ کہ کم کرتی ہے۔جماعت احمدیہ کا ایمان ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے ذریعہ سے اس
پُرفتن زمانہ کی اصلاح اور اسلام کو دوبارہ اس مقام پر کھڑا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے پھر اس
تابع نبوت کا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے مناسب حال اُمتی نبوت ہے
دروازہ کھولا ہے اور آپ کے ذریعہ سے اس نے پھر آپ کے ماننے والوں میں خلافت کو بھی
زندہ کر دیا ہے جس سے پھر ایک دفعہ ساری دنیا میں ایک طبقہ ایسا پیدا ہو گیا ہے جو ایک ہاتھ
پر جمع ہو کر خدمت اسلام کر رہا ہے اور اسلام اور مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کیلئے رات دن
جد و جہد کر رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پھر دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوگا اور کفر بھاگ
جائے گا۔سيُهزِّمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرا ، ( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۳۰۴ تا ۳۰۷)
البقرة : ٣١
ص: ۲۷
66
س الاعراف: ۷۰
الاعراف: ۷۵ ۵ الاعراف: ۱۴۳ المائدة: ۴۵
ك المائدة: ۴۷
متی باب ۵ آیت ۱۷، ۱۸۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی ۱۸۸۷ ءلندن
النور : ۵۶
القمر : ٤٦

آج 10 میں سے 10 باقی