قتل نفس سے مراد
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۵
جلد سوم
قتل نفس سے مراد
سورۃ البقره آیت ۵۴ فَاقْتُلُوا اَنْفُسَكُمْ کا ذکر کرتے ہوئے لفظ ”قتل“ کی حضور
نے تفسیر فرمائی۔آپ فرماتے ہیں :۔لسان العرب میں قتل کے معنی کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وصال پر جب خلافت کا انتخاب ہونے لگا تو بعض لوگوں نے اُس وقت اختلاف
کیا اور ان میں سے ایک سعد بھی تھے ان کے متعلق کہا گیاقَتَلَ اللَّهُ سَعْدَا فَإِنَّهُ صَاحِبُ فِتْنَةٍ
وشرت کہ اللہ تعالٰی سعد کو قتل کرے کیونکہ وہی فتنہ و فساد کی جڑ ہیں اور مطلب یہ تھا کہ دَفَعَ اللهُ
شَرَّة کے یعنی اللہ تعالی سعد کے شر کو دفع کرے اور اس کے ارادوں کو پورا نہ کرے۔اور ایک
روایت میں ہے کہ حضرت عمرؓ نے فرما یا اقْتُلُوا سَعْدًا قَتَلَهُ الله سے کہ سعد کو قتل کر دو اللہ تعالیٰ
اسے قتل کرے اور مطلب یہ تھا کہ اِجْعَلُوهُ كَمَنْ قُتِلَ وَاحْسِبُوهُ فِي عِدَادِ مَنْ مَاتَ
وَهَلَكَ وَلَا تَعْتَدُوا بِمَشْهَدِهِ وَلَا تُعَرِجُوا عَلى قَوْلِہ یعنی اے لوگو ! تم سعد کی طرف
التفات نہ کرو بلکہ اپنی توجہ کو اُس سے ہٹا کر اُسے ایسا کر دو کہ گویا وہ مقتول ہے اور اُس کو ان
لوگوں میں شمار کرو جو مر چکے ہوں اور اُس کو کسی گنتی میں نہ لاؤ۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے
کہ وہ بھی اس سے ایسا ہی سلوک کرے۔اسی طرح حضرت عمرؓ سے ایک حدیث مروی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ مَنْ دَعَا إِلَى
إِمَارَةٍ نَفْسِهِ أَوْ غَيْرِهِ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ فَاقْتُلُوهُ أَى اجْعَلُوهُ كَمَنْ قُتِلَ وَمَاتَ بِأَنْ لَا تَقْبِلُوا لَهُ
قَوْلَهُ وَلَا تُقِيمُوالَهُ دَعْوَةً
یعنی جو شخص اپنی خلافت یا اور کسی کی خلافت کا پرو پیگنڈا کرے اور لوگوں کو کہے کہ اُسے
یا فلاں شخص کو خلیفہ بناؤ اس کو قتل کر دو یعنی اُس کی بات کو قبول نہ کرو اور مکمل طور پر اُس۔
خلافة على منهاج النبوة
۳۸۶
جلد سوم
قطع تعلق کر لو اور اُ سے اس ذریعہ سے ایسا کر دو کہ گویا وہ مقتول ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے إِذَا بُریعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخِيْرَ مِنْهُمَا أَى
ابْطِلُوا دَعْوَتَهُ وَاجْعَلُوهُ كَمَنْ مَاتَ لے کہ جب دو خلیفوں کی بیعت کی جاوے تو آخری کو قتل
کر دو یعنی اُس کی دعوت کی طرف کان نہ رکھو بلکہ اُس سے قطع تعلق کر کے اُسے قتل کئے جانے
کے حکم میں کرد و پس قتل کے عام مشہور معنوں کے علاوہ اس کے معنی ذلیل کرنے اور قطع تعلق
کرنے کے بھی ہیں۔“
ا تالا لسان العرب زير لفظ قَتَلَ جلدا اصفحه ۳۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء
( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۴۵۲)