رسول کریم ﷺ کے بعد خلافت کا قیام

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۳۹۹
جلد سوم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا قیام
،
سورۃ مؤمنون کی آیت ۲ قدافلح الْمُؤْمِنُون کی تفسیر بیان کرتے ہوئے
مؤمنین کی صفات بیان کیں اور اس ضمن میں شیعیت کا بھی ذکر فرمایا۔آپ فرماتے ہیں :۔پھر شیعہ کہتے ہیں کہ خلافت کا اصل حق تو حضرت علیؓ کا تھا اور انہی کے متعلق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت بھی فرمائی تھی مگر ابو بکر اور عمر جن کو خلافت کی خواہش
تھی انہوں نے حضرت علی کا حق غصب کر لیا اور خود خلیفہ بن گئے۔یہ عقیدہ بھی اول تو اس
لحاظ سے غلط ہے کہ حضرت علیؓ جیسے بہادر اور شجاع انسان کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ وہ ایک
امر کو حق سمجھتے ہوئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا حامل ہوتے ہوئے اس کے
خلاف عمل کرنے والوں کے مقابلہ میں خاموش رہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وصیت کو انہوں نے پس پشت ڈال دیا اور عالم اسلام کو تباہی کے گڑھے میں گرتے دیکھ
کر بھی کوئی قدم اُٹھا نا مناسب نہ سمجھا بالکل عقل کے خلاف ہے۔پھر تاریخی طور پر یہ امر
ثابت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو بکر کی بھی بیعت کی تھی اور پھر حضرت عمر کی
بھی بیعت کی تھی اور ان دونوں خلفاء کے ساتھ مل کر وہ کام کرتے رہے بلکہ حضرت عمرؓ نے
اپنے زمانہ خلافت میں بعض سفروں کے پیش آنے پر حضرت علی کو اپنی جگہ مدینہ کا امیر بھی
مقرر فرمایا۔چنانچہ طبری میں لکھا ہے کہ واقعہ جسہ کے موقع پر جبکہ مسلمانوں کو ایرانی
فوجوں کے مقابلہ میں ایک قسم کی زک اُٹھانی پڑی تھی حضرت عمرؓ نے لوگوں کے مشورہ سے
ارادہ کیا کہ آپ خود اسلامی فوج کے ساتھ ایران کی سرحد پر تشریف لے جائیں اور آپ نے
اپنے پیچھے حضرت علیؓ کو مدینہ کا گورنر مقرر کیا۔اسی طرح جب مسلمانوں نے بیت المقدس کا
محاصرہ کیا اور وہاں کے لوگوں نے اُس وقت تک ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا جب تک کہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۰
جلد سوم
خود حضرت عمر وہاں تشریف نہ لائیں تو اُس وقت بھی حضرت عمر نے حضرت علیؓ کو ہی اپنے
بعد مدینہ کا گورنر مقرر کیا تھا حالانکہ آپ کو کئی ماہ کا سفر در پیش تھا۔اس روایت سے ثابت ہے
کہ حضرت علی اپنا عندیہ اتنا چھپاتے تھے کہ حضرت عمرؓ اُن کو اپنے پیچھے گورنر مقرر کر دیتے تھے
اور اس بات سے ذرا بھی نہیں ڈرتے تھے کہ پیچھے یہ بغاوت کردیں گے گویا حق چھپانے کی
عادت حضرت علیؓ میں انتہا درجہ کی پائی جاتی تھی۔اگر یہی بات کسی شیعہ عالم کے متعلق کہی
جائے تو غالبا وہ گالیاں دینے لگ جائے گا لیکن ایسی گندی بات حضرت علی کی طرف منسوب
کرتے ہوئے وہ ذرا نہیں شرماتے اور در حقیقت وہ اس طرح حضرت عمرؓ اور حضرت ابو بکر
کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ خود حضرت علیؓ کو گالیاں دیتے ہیں۔بہر حال جو شخص ابو بکر اور عمر کی غلامی کا جو اپنی گردن پر رکھ لیتا ہے اور ان کی بیعت
میں شامل ہو جاتا ہے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اُس کی نسبت یہ کہنا کہ وہ دل میں
خلافت کو اپنا حق سمجھتا تھا اور حق بھی لیاقت کی وجہ سے نہیں بلکہ منشائے شریعت کے مطابق۔اس کے دوسرے لفظوں میں یہ معنی بنتے ہیں کہ حضرت علی نَعُوذُ باللہ ظاہر کچھ کرتے تھے اور
دل میں کچھ رکھتے تھے اور یہ بات حضرت علی کی نسبت امکانی طور پر بھی ذہن میں لانا گناہ
ہے کجا یہ کہ اس کے وقوع پر یقین کیا جائے۔پس اول تو حضرت علی کا طریق عمل خود اس
خیال کو باطل کر رہا ہے دوسرے قذافلَة الْمُؤْمِنُون کی آیت بھی شیعوں کے اس خیال
کی تردید کرتی ہے کیونکہ یہ آیت بتاتی ہے کہ جن مومنوں میں وہ صفات ہوں گی جن کا اللہ
تعالیٰ نے اگلی آیات میں ذکر فرمایا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔کیونکہ
افلہ کے معنی اپنے مقصد اور مدعا کو حاصل کر لینے اور اس میں کامیاب ہو جانے کے ہوتے
ہیں۔پس اگر حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کو شیعوں کے نظریہ کے مطابق
خلافت کی خواہش تھی اور وہ خلیفہ بن بھی گئے تو صاف طور پر معلوم ہو گیا ہے کہ وہ کامل مومن
تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے مذہبی اور سیاسی نظام کی باگ ڈور دے دی اور انہیں دنیا کا راہنما بنا
دیا۔یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے باوجو د حضرت علیؓ یہی
چاہتے تھے کہ ابو بکر خلیفہ ہو جائیں میں نہ بنوں۔سوخدا نے ان کی اس خواہش کو پورا کر دیا

خلافة على منهاج النبوة
۴۰۱
جلد سوم
اور حضرت ابو بکر کامیاب ہو گئے لیکن بعد میں حضرت علی کے اتباع نے ہی ان کو گالیاں دینا
شروع کر دیں۔پس قد افلح الْمُؤْمِنُونَ کی آیت نے شیعوں کے ان دونوں خیالات کا
رڈ کر دیا۔اس خیال کا بھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کی اکثریت
نَعُوذُ بالله منافق تھی اور صرف اڑ ہائی آدمی پکے مومن تھے۔اور اس خیال کا بھی کہ خلافت
کے اصل مستحق حضرت علی تھے حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان نے ان کا حق غصب
کر لیا تھا۔“
( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۱۲۳،۱۲۲)

آج 10 میں سے 10 باقی