انبیاء اور خلفاء کے دشمن ہمیشہ حرمت کے نام پر ان کی مخالفت کر تے رہے ہیں
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۲
جلد سوم
انبیاءاور خلفاء کے دشمن ہمیشہ حریت کے نام پر ان کی
مخالفت کرتے رہے ہیں
سورة المؤمنون آیت ۲۶،۲۵ فَقَال المَلوُا الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ
ما هذَا إِلَّا بَشَر مثْلُكُمْ يُرِيدُ أن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ ، وَلَوْ شَاءَ اللهُ لا نَزِّلَ مَلَيْكَةً ہے
ما سمعنا بهذا في أبَائِنَا الأَوَّلِينَ إنْ هُوَ الَّا رَجُلٌ بِهِ جِنَّةً فَتَرَبَّصُوا بِهِ
حَتَّى حِينِ انبیاء اور خلفاء کے دشمنوں کے اعتراضات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔’انبیاء اور خلفاء کے دشمن ہمیشہ حریت کے نام پر ان کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور
کہتے رہے ہیں کہ کیا اپنے جیسے انسان کو ہم اپنا حاکم تسلیم کر لیں ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ شخص
ہم پر فضیلت حاصل کرنا چاہتا ہے یعنی ایسا خلیفہ جو ساری جماعت کی راہنمائی کرے اور جس
کا حکم سب مانیں انسانیت اور حریت کے خلاف ہے۔چنانچہ دیکھ لو جب اللہ تعالیٰ نے نسل انسانی
کو آدم کی اطاعت اور اس کی کامل فرمانبرداری کا حکم دیا تو اُس وقت بھی حریت کے نام
پر ابلیس آدم کے مقابلہ میں کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا آنا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن
نَّارٍو خَلَقْتَهُ مِن طنین لے میں آدم کی اطاعت کس طرح کر سکتا ہوں؟ میں تو اس سے
بہت بہتر اور افضل ہوں۔میرے اندر حریت اور آزادی کی آگ پائی جاتی ہے اور آدم
غلامانہ ذہنیت کا مالک ہے۔وہ لوگ جو غلامی کو پسند کرتے ہیں اور اپنی حریت کی روح کو کچل
دینا چاہتے ہیں وہ تو بے شک آدم کی اطاعت کر لیں مگر میں اس کی اطاعت کرنے کے لئے
تیار
نہیں۔یہی دعویٰ جو آجکل انارکسٹ کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم دوسروں کی غلامی
برداشت نہیں کر سکتے ہم بغاوت کریں گے اور اپنی آزادی کی روح کو برقرار رکھیں گے۔
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۳
جلد سوم
چونکہ دنیا کا نظام اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک باہم مادہ تعاون نہ پایا جائے اور
اعلیٰ حکام کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر نہ رکھا جائے اس لئے ایسے لوگ جو باغیانہ روح
اپنے اندر رکھتے ہیں مذہبی نقطہ نگاہ سے بھی قابل نفرت سمجھے جاتے ہیں اور دنیوی حکومتیں بھی
ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے انہیں مختلف قسم کی سزائیں دیتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں بھی اس قسم کی حریت کا نعرہ بلند کرنے والوں نے اسلام کی شدید مخالفت کی
جن میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اپنے رشتہ دار بھی شامل تھے۔چنانچہ
ابولہب جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چا تھا اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تبت يدا أبي لَهَبٍ و تب کے یعنی آگ کے شعلوں کا باپ ہلاک ہو گیا۔اس جگہ
اُسے آگ کے شعلوں کا باپ اس لئے قرار دیا گیا ہے کہ وہ ناری طبیعت رکھنے والے لوگوں
کا سردار تھا اور وہ اور اس کے ساتھی اس لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کیلئے
تیار نہیں ہوتے تھے کہ آپ کو مانا تو انہیں اپنی سرداری چھوڑ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
غلامی اختیار کرنی پڑے گی اور یہ چیز ان کے لئے ناقابل برداشت تھی۔حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوا۔نوح علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی
تو حید کی تعلیم پیش کی تو لوگوں نے اُس کو ماننے سے انکار کر دیا اور انہوں نے دوسروں کو بھی
یہ کہہ کر بہکانا شروع کر دیا کہ یہ تو تمہارے جیسا ایک انسان ہے اس کے اندر کون سی ایسی
خصوصیت پائی جاتی ہے جس کی بناء پر اس کی اطاعت کی جائے۔اس نے جو یہ ساری قوم
کے خلاف ایک نئی آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے تو اس کا مقصد محض اتنا ہے کہ اس کے نتیجہ
میں کچھ لوگ اس کے گرد جمع ہو جائیں اور اِس کا جتھہ مضبوط ہو جائے اور یہ ہم پر
کرنے لگ جائے۔مگر ہم اس کو کبھی برداشت نہیں کریں گے ہم مٹ جائیں گے مگر اپنی
حریت اور آزادی میں کوئی فرق نہیں آنے دیں گے۔پھر انہوں نے اس سے بھی آگے قدم
بڑھایا اور کہا کہ اگر آسمان سے فرشتے ہم پر حاکم بنا کر بھیجے جاتے تو ہم مان بھی لیتے لیکن
انسان نبی یا انسان خلیفہ کو ہم ماننے کیلئے تیار نہیں کیونکہ اس کو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ باوجود اس کے کہ شروع سے ہی خدا تعالیٰ کے انبیا ء خدائی تو حید کا
رحكوم
خلافة على منهاج النبوة
۴۰۴
جلد سوم
وعظ کرتے چلے آئے ہیں ان کے دشمنوں کا ہمیشہ یہ اعتراض رہا ہے کہ ہدایت کے لئے
انسان سے بالا کوئی وجود آنا چاہئے لیکن باوجود اس اعتراض کے خدا ہمیشہ انسانوں کو ہی
لوگوں کی ہدایت کے لئے بھیجتا رہا کیونکہ اگر رسول کسی غیر جنس میں سے ہو تو وہ بنی نوع انسان
کے لئے نمونہ نہیں بن سکتا۔جس طرح ایک انسان شیر کی نقل نہیں کر سکتا اور نہ شیر انسان کی نقل
کر سکتا ہے اور یا پھر ولو شاء الله لانْزِّلَ مَلَيْكَةٌ سے کے ایک معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ اس
کے ساتھ فرشتے کیوں نہیں اُترے کہ ان کو دیکھ کر ہم سمجھ جاتے کہ یہ سچا ہے۔اس میں ان کی
جہالت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پہلے لوگوں سے یہ سن کر کہ نبیوں پر فرشتے
اُترا کرتے تھے یہ سمجھ لیا کہ وہ دوسروں کو بھی نظر آتے تھے۔چنانچہ انہوں نے کہنا شروع
کر دیا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت دینا چاہتا تو جس طرح پہلے لوگوں کے ساتھ فرشتے آیا
کرتے تھے اسی طرح اس کے ساتھ بھی فرشتے اُترتے ایسا خاموشی سے آنے والا نبی تو ہم
نے کبھی نہیں سنا۔مگر ان مخالفتوں کے باوجود ہمیشہ انبیاء کی تعلیم ہی کامیاب ہوتی رہی ہے
کیونکہ ماننے کے قابل وہی بات ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے۔اور وہ جس وجود
میں بھی انسان کو آواز دے اس کا فرض ہے کہ اس کو سنے اور غلط حربیت اور مادر پدر آزادی
کو اپنے لئے لعنت کا طوق سمجھے۔“
( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۱۵۷،۱۵۶)
اللهب : ٢ المؤمنون: ۲۵