مجلس کے آداب

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۴
جلد سوم
مجلس کے آداب
سورۃ النور آیت ۶۳ میں مجلس کے آداب بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔اس آیت میں قومی نظام کو درست رکھنے کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب مومن کسی
مشورہ کے لئے سردار قوم کے پاس جمع ہوں تو اس کی اجازت کے بغیر مجلس سے نہ جائیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ مومن ہوں گے ورنہ نہیں۔پھر سردار قوم کو بھی ہدایت دی کہ اگر
مشاورت میں جمع ہونے والے لوگوں میں سے کوئی شخص اپنے کسی ضروری کام کے لئے
اجازت مانگے تو اسے اجازت دے دیں لیکن قومی مشورہ کے وقت کسی ایسی ضرورت کا پیش
آ جانا جس کی وجہ سے مجلس شوری کو چھوڑنا پڑے یہ بھی کسی شامت اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے اس
لئے اے سردار جماعت ! تو ایسے موقع پر اجازت تو دے دیا کرمگر چونکہ وہ ضرورت جس کے
لئے وہ اجازت مانگتے ہیں اُن کی کسی شامت اعمال کا نتیجہ ہوگی یا قو می مجلس سے اُٹھ جانے کی
وجہ سے وہ لوگ سردار جماعت کی صحبت اور اس کے مشورہ سے اور مل کر کام کرنے سے محروم
رہیں گے اور اس طرح ان کے علم اور تجربہ میں کمی آجائے گی اس لئے تو اللہ تعالیٰ
دعا بھی کر کہ یہ لوگ اس کے بداثرات سے بچ جائیں اور اللہ تعالیٰ ان کی کوتاہی کا ازالہ
فرما دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کو اس شدت کے ساتھ اس ہدایت پر عمل
کرنے کی تاکید فرمایا کرتے تھے کہ انہیں طبعی ضروریات کے لئے بھی مجلس سے بلا اجازت
جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ایسی حالت میں صحابہ سرک کر سامنے آجاتے یا انگلی اٹھا
دیتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ جاتے کہ کوئی حاجت ہے اور ہاتھ کے اشارہ سے
اجازت دے دیتے مگر اس زمانہ میں عام طور پر اس کی اہمیت کو نہیں سمجھا جاتا۔مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اول ایک دفعہ لاہور تشریف لے گئے جب آپ نے واپس

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
قادیان آنے کا ارادہ فرمایا تو چونکہ حضرت اماں جان ) نے ابھی وہاں کچھ دن اور ٹھہر نا تھا
اس لئے آپ نے مجھے لاہور میں ہی رہنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ تم ان کے
ساتھ آجانا۔جب میں آیا اور آپ کے پاس آکر السّلامُ عَلَيْكُمُ کہا تو میرے سلام کا
جواب دینے سے بھی پہلے آپ نے فرمایا میاں ! تمہیں معلوم ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ؟
میں نے کہا مجھے تو معلوم نہیں۔آپ نے فرمایا ہمارے ساتھ جتنے آدمی تھے وہ سارے ہمیں
بٹالہ چھوڑ کر آ گئے اس سے ظاہر ہے کہ ان لوگوں نے امر جامع کے متعلق جو قر آنی حکم تھا اُس
پر عمل نہ کیا۔خلیفہ وقت کا وجود تو ایسی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا اثر سارے عالم اسلام پر پڑتا
ہے اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے تو اس کا اثر لازماً سب جماعت پر پڑے گا اس لئے
اس بارہ میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ تو
اس سختی کے ساتھ اس پر عمل کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تھوڑی دیر کے لئے بھی
ادھر اُدھر ہونا ان کے لئے ناقابل برداشت ہو جاتا تھا۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم بات کرتے کرتے مجلس سے اٹھے اور تھوڑی دیر تک واپس نہ آئے تو سب صحابہؓ آپ کی
تلاش میں بھاگ پڑے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تشریف لے گئے تھے وہ
سب کے سب آپ کے پیچھے اٹھ کر چلے گئے اور انہیں اُس وقت ایسی گھبراہٹ اور بے چینی
ہوئی کہ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں گھبراہٹ میں مجھے باغ کے اندر جانے کا راستہ بھی نظر نہ آیا
اور میں گندے پانی کی نالی میں سے گزر کر اندر داخل ہوالے حالانکہ عموماً انہیں کمزور دل سمجھا
جاتا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ دین کے کام دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو افراد سے تعلق رکھتے
ہیں جیسے نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج وغیرہ اور دوسرے ایسے احکام جو تمام لوگوں سے تعلق
رکھتے ہیں جیسے جہاد یا مشورہ کے لئے قوم کا جمع ہونا یا کوئی ایسا حکم جو ساری جماعت کی
ضروریات کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہو۔جو کام ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہوں افراد سے
نہیں ان میں سب کو ایسا پر دیا ہوا ہونا چاہئے جیسے تسبیح کے دانے ایک تاگے میں پروئے
ہوئے ہوتے ہیں۔کسی کو ذرا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہونا چاہئے۔اور اگر کوئی ضروری کام کے
لئے جانا چاہے تو امام کی اجازت سے جائے۔اسی حقیقت کو تصویری زبان میں ظاہر کرنے

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۶
جلد سوم
کے لئے لوگ جب تسبیح کے دانے پروتے ہیں تو تاگے کے دونوں سرے اکٹھے کر کے ایک لمبا
دانا پُر و دیتے ہیں اور اسے امام کہتے ہیں۔در حقیقت اس سے قومی تنظیم کی اہمیت کی طرف
ہی اشارہ ہوتا ہے اور یہ بتانا مقصود ہوتا ہے کہ جس طرح تسبیح کے دانوں کے لئے ایک امام
کی ضرورت ہے اسی طرح تمہیں بھی ہمیشہ ایک امام کے پیچھے چلنا چاہئے ورنہ تمہاری تسبیح وہ
نتیجہ پیدا نہیں کر سکے گی جو اجتماعی تسبیح پیدا کیا کرتی ہے لیکن بہت کم ہیں جو اس گر کو سمجھتے ہیں
حالانکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ شخص مومن ہی نہیں ہوسکتا جو ایسے امور میں جو ساری جماعت
سے تعلق رکھتے ہوں اپنی رائے اور منشا کے ماتحت کام کرے اور امام کی کوئی پرواہ نہ کرے۔مومن کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ اگر کوئی دینی کام ہوتو اجازت لے لے اور اگر کوئی اہم دینوی
کام ہو جس کا اثر ساری جماعت پر پڑتا ہو تو امام سے مشورہ لے لے۔بہر حال امر جامع
سے علیحدہ ہونے کیلئے استیذان ضروری ہوتا ہے۔مگر چونکہ انسان کا امر جامع سے علیحدہ ہونا
اس کی شامت اعمال کی وجہ سے ہوگا اس لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسے اجازت تو دے دو
مگر ساتھ ہی دعا کیا کرو کہ خدا تعالیٰ اسے معاف کرے اور اس کی کمزوریوں کو دور کرے۔“
( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۴۰۶ تا ۴۰۸)
مسلم کتاب الایمان باب الدليل على ان من مات على التوحيد صفحه ۳۷
حدیث نمبر ۱۴۷ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی