صداقت کی مخالفت ہمیشہ ہوتی چلی آئ ہے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۶۹
جلد سوم
صداقت کی مخالفت ہمیشہ ہوتی چلی آئی ہے
سورۃ الشعراء آیت ۳۵ تا ۴۱ میں حضرت موسی کے وقت جو فرعونِ مصر نے طریقہ اختیار کیا
اس کا ذکر کرنے کے بعد حضور فرماتے ہیں :۔وو
” جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوئے تو آپ نے جو تعلیم دی وہ بنی نوع
انسان کو فلاح اور کامیابی کے مقام تک پہنچانے والی تھی مگر آپ کے وطن کے لوگوں نے اس
کا انکار کر دیا اور پہلے تو ابو جہل کے پیچھے چلے جو فرعون کا ایک روحانی قائم مقام تھا اور اس
کی ہر گندی اور فساد پھیلانے والی تعلیم کو انہوں نے قبول کر لیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی اعلیٰ درجہ کی تعلیم کو ر ڈ کر دیا۔آپ کے بعد بھی یہی ہوا۔حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے تو صحابہ
آپ پر ایمان لے آئے مگر سارے عرب نے بغاوت کر دی اور انہوں نے وہی طریق اختیار کیا
جو ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے اختیار کیا تھا اور اُس وقت کے فراعنہ کے پیچھے چل
پڑے۔اُس وقت کے فرعون مسیلمہ کذاب، اسود عنسی ، اور سجاح وغیرہ تھے جنہوں نے جھوٹے
طور پر نبوت کا دعویٰ کر دیا اور لوگ ان کے متبع ہو گئے۔مگر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا
جانشین تھا اور لوگوں کے اندر اسلامی روح پیدا کرنے والا تھا اس کو چھوڑ دیا۔پھر آپ کے
بعد حضرت عمرؓ کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا تب بھی یہی ہوا۔حضرت عمرا اپنی وفات کے قریب حج
کے لئے گئے تو بعض لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ عمر مر جائیں گے تو ہم فلاں کو خلیفہ
بنائیں گے اور کسی کی بیعت نہیں کریں گے۔پھر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت حضرت عثمان
خلیفہ ہوئے تو ان کے زمانہ میں بھی عبداللہ بن سبا جیسے لوگوں نے فتنہ کھڑا کر دیا۔یہ شخص بھی
مصری تھا جیسا کہ فرعون مصری تھا اور لوگوں نے اُس کی بات ماننی شروع کر دی۔اُن کے
بعد حضرت علی خلیفہ ہوئے تب بھی لوگوں نے یہی طریق اختیار کیا۔پہلے تو حضرت علی کو خلیفہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۰
جلد سوم
بننے پر مجبور کیا گیا اور پھر ایک چھوٹا سا عذر کر کے کہ معاویہ سے صلح کیوں کی انہیں لوگوں نے
جنہوں نے آپ کو خلافت کے لئے کھڑا کیا تھا بغاوت کر دی اور خوارج کے نام سے الگ
ہو گئے۔اور انہوں نے دوصدیوں تک اسلام میں وہ تہلکہ مچایا کہ لوگوں کا امن بالکل بر باد
ہو گیا۔اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر ایک لمبا عرصہ گزر گیا اور
امت محمدیہ میں مختلف اولیاء پیدا ہوئے تب بھی یہی ہوا کہ لوگوں نے ان کی نہ سنی بلکہ ان کے
دشمن کی سنی جو اپنے وقت کے فرعون تھے اور ان کے پیچھے چل پڑے۔چنانچہ حضرت معین الدین
صاحب چشتی ، حضرت قطب الدین صاحب بختیار کاکی ، حضرت نظام الدین صاحب اولیاء،
اور حضرت خواجہ فرید الدین صاحب گنج شکر وغیرہ کی بھی مخالفت ہوئی۔حضرت سید احمد
صاحب سر ہندی آئے تو لوگوں نے جہانگیر کے کان بھرنا شروع کر دیئے کہ یہ شخص حکومت کا
باغی ہے اسے جلدی سنبھال لیں ورنہ سخت فتنہ پیدا ہو جائے گا۔چنانچہ جہانگیر نے انہیں
گوالیار کے قلعہ میں قید کر دیا۔مگر پھر بعض لوگوں نے انہیں سمجھایا کہ یہ بزرگ انسان ہے
اسے رہا کر دو چنانچہ اس نے دانائی سے کام لے کر انہیں رہا کر دیا۔غرض جب سے اللہ تعالیٰ
کے انبیاء اور خلفاء کا سلسلہ جاری ہے صداقت کی ہمیشہ مخالفت ہوتی چلی آئی ہے۔“
( تفسیر کبیر جلد ۷ صفحه ۱۳۴)
66

آج 10 میں سے 10 باقی