ہمیشہ تم اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۱
جلد سوم
تم ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو
سورة النمل آیت ۶۵ آ مَنْ يَبْدَوُا الخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُۂ کی تفسیر کرتے ہوئے
حضور فرماتے ہیں :۔اس جگہ بھی مَن يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُه سے طبقات الارض والی پیدائش
مراد نہیں کیونکہ طبقات الارض والی پیدائش تو نہ کسی نے دیکھی ہے اور نہ اس کو تو حید باری تعالیٰ
کی دلیل کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔اس جگہ پیدائش اولیٰ سے مراد قوموں کو تمکنت بخشنا
اور يُعِيدُۂ سے مراد غالب قوموں کے زوال کے بعد اُن میں دوبارہ زندگی اور بیداری
کی روح پیدا کرنا ہے۔گویا بتایا کہ اگر تم قوموں کی ترقی اور ان کے زوال کی تاریخ پر
غور کرو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ جب بھی کسی قوم نے ترقی کی ہے تو صرف الہی مدد اور تائید سے
کی ہے اور جب بھی کوئی قوم اپنے انحطاط کے بعد دوبارہ زندہ ہوئی ہے تو اس کا احیائے
ثانیہ بھی الہی تدبیروں کے ماتحت ہی ہوا ہے خود بخود نہیں ہوا۔اس آیت میں قوموں کی ترقی
اور غلبہ کے بعد ان کے زوال اور پھر زوال کے بعد ان کے دوبارہ احیاء کا ذکر کر کے
مسلمانوں کو بھی نہایت لطیف پیرا یہ میں اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی تھی کہ تمہیں بھی دنیا پر
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے غلبہ حاصل ہوگا اس لئے کبھی اس ترقی کو اپنے زور بازو کا نتیجہ نہ
سمجھنا ورنہ تمہاری ساری ترقیات جاتی رہیں گی اور پھر آسمانی تدبیر کے بغیر تمہیں دوبارہ دنیا
میں غلبہ میسر نہیں آسکے گا۔مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس قیمتی سبق کو فراموش کر دیا جس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ قومی طور پر وہ ایسے زوال کا شکار ہوئے کہ اغیار کی نگاہ میں وہ ہنسی کا نشانہ بن کر
رہ گئے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں۔کوئی

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۲
جلد سوم
انسان دنیا میں ایسا نہیں ہوا جو ہمیشہ زندہ رہا ہو لیکن اگر قو میں چاہیں تو وہ ہمیشہ زندہ رہ سکتی
ہیں۔یہی امید دلانے کیلئے حضرت مسیح ناصری نے فرمایا کہ:۔د میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد
تک تمہارے ساتھ رہے لیے ،،
یعنی یوں تو ہر انسان کے لئے موت مقدر ہے جس کے نتیجہ میں میں تم سے ایک دن جدا
ہو جاؤں گا لیکن اگر تم چاہو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل ما نگتے رہو تو تم ابد تک زندہ رہ سکتے
ہو۔پس انسان اگر چاہے بھی تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا لیکن تو میں اگر چاہیں تو زندہ رہ سکتی ہیں
اور اگر وہ زندہ نہ رہنا چاہیں تو مر جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی
اسی زندگی کی امید دلاتے ہوئے الوصیۃ میں تحریر فرمایا کہ:۔تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اُس کا آنا
تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا
اور وہ دوسری قدرت آنہیں سکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو
پھر خدا اُس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے
گی ہے،،۔ہمیشہ کے یہی معنی ہیں کہ جب تک تم چاہو گے قدرت ثانیہ تم میں موجود رہے گی اور
قدرت ثانیہ کی وجہ سے تمہیں دائمی حیات عطا کی جائے گی۔اس جگہ ” قدرت ثانیہ سے
ایک تو وہ تائیدات الہیہ مراد ہیں جو مومنوں کے شامل حال ہوا کرتی ہیں اور دوسرے وہ
سلسلۂ خلافت مراد ہے جو نور نبوت کو ممتد کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ خود قائم فرماتا ہے۔اگر
قوم چاہے اور وہ اپنے آپ کو مستحق بنائے تو تائیدات الہیہ بھی ہمیشہ اس کے شامل حال رہ
سکتی ہیں اور اگر قوم چاہے اور وہ اپنے آپ کو مستحق بنائے تو انعام خلافت سے بھی وہ دائی
طور پر متمتع ہوسکتی ہے۔خرابیاں ہمیشہ ذہنیت کے مسخ ہونے سے پیدا ہوتی ہیں۔ذہنیت
درست رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی قوم کو چھوڑ دے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ واضح طور پر فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۳
جلد سوم
حتى يغيروا ما بانفسهم سے یعنی اللہ تعالیٰ کبھی کسی قوم کے ساتھ اپنے سلوک میں
تبدیلی نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اپنے دلوں میں خرابی پیدا نہ کر لے۔اور یہ ایسی چیز ہے
جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے لیکن اتنی سادہ سی بات بھی قومیں فراموش کر دیتی ہیں اور وہ تباہ ہو جاتی
ہیں۔انسان کا مرنا تو ضروری ہے اگر وہ مر جائے تو اس پر کوئی الزام عائد نہیں ہوتا لیکن
قوموں کے لئے مرنا ضروری نہیں۔تو میں اگر چاہیں تو وہ زندہ رہ سکتی ہیں لیکن وہ زندگی کے
اصول کو فراموش کر کے ہلاکت کے سامان پیدا کر لیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ مسلمانوں کو ایسی تعلیم دی تھی کہ اگر وہ اس پر عمل کرتے تو ہمیشہ زندہ رہتے
لیکن قوم نے عمل کرنا چھوڑ دیا اور وہ مرگئی۔دنیا بار بار یہ سوال کرتی ہے اور میرے سامنے بھی یہ سوال کئی دفعہ پیش ہوا ہے کہ
با وجو د اس کے کہ خدا تعالیٰ نے صحابہؓ کو ایسی اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی تھی جس میں ہر قسم کی سوشل
تکالیف اور مشکلات کا علاج تھا اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی
دکھا دیا وہ تعلیم کہاں گئی؟ اور ۳۳ سال میں ہی وہ کیوں ختم ہوگئی ؟ عیسائیوں کے پاس
مسلمانوں سے کم درجہ کی خلافت تھی لیکن ان میں اب تک پوپ چلا آ رہا ہے لیکن مسلمانوں
نے ۳۳ سال کے عرصہ میں ہی خلافت کو ختم کر دیا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائیوں
میں پوپ کے باغی بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اُن کی کثرت ایسی ہے جو پوپ کو مانتی ہے
اور انہوں نے اس نظام سے فائدے بھی اٹھائے ہیں لیکن مسلمانوں میں ۳۳ سال تک
خلافت رہی اور پھر ختم ہو گئی اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلمانوں کی ذہنیت خراب ہو گئی۔اگر ان کی
ذہنیت درست رہتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ یہ نعمت ان کے ہاتھ سے چھینی جاتی۔مجھے یہ حقیقت
ایک دفعہ رویا * میں بھی بتائی گئی تھی۔میں نے دیکھا کہ پنسل کے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مؤرخ کے ہیں اور
انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں پنسل بھی COPYING یاBLUE رنگ کی ہے۔نوٹ صاف
طور پر نہیں پڑھے جاتے لیکن جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نوٹوں میں یہ
ید رو یا ۲۴، ۲۵ اکتو بر۱۹۵۳ء کی درمیانی شب کا ہے )

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۴
جلد سوم
بحث کی گئی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان اتنی جلدی کیوں خراب ہو گئے
باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان احسانات ان پر تھے۔اعلیٰ درجہ کا تمدن اور
بہترین اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل
کر کے بھی دکھا دیا مگر پھر بھی وہ گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو گئی۔یہ نوٹ انگریزی
میں لکھے ہوئے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جو انگریزی لکھی ہوئی تھی وہ بائیں طرف سے
دائیں طرف کو نہیں لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں طرف سے بائیں طرف کو لکھی ہوئی تھی لیکن
پھر بھی میں اسے پڑھ رہا تھا اور اس میں سے ایک فقرہ کے الفاظ قریباً یہ تھے کہ
THERE WERE TWO REASONS FOR IT۔THEIR TEMPERAMENT
BECOMING MORBID AND ANARCHICAL
یعنی وہ خرابی جو مسلمانوں میں پیدا ہوئی ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں
دو قسم کے نقائص پیدا ہو گئے تھے۔ایک یہ کہ وہ ماربڈ (MORBID) ہو گئے تھے یعنی ان نیچرل
(UN-NATURAL) اور ناخوشگوار ہو گئے تھے اور دوسرے ان کی ٹنڈ نسیز (TENDENCIES)
انار کیکل (ANARCHICAL) ہو گئی تھیں۔یعنی ان میں فساد اور بغاوت کی روح پیدا
ہوگئی تھی۔میں نے سوچا کہ واقعہ میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔ان کا مار بڈ (MORBID)
ہونا تو اس سے ظاہر ہے کہ انہیں جو بھی ترقیات ملیں وہ اسلام کی وجہ سے ملی تھیں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت ملی تھیں ان کی ذاتی خوبی یا کمال کا ان میں کوئی دخل
نہیں تھا مگر انہوں نے ان ترقیات کو اپنی ذاتی قابلیتوں کا نتیجہ سمجھنا شروع کر دیا۔حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے مکہ والوں کی جو کچھ حالت تھی اُس کا اندازہ صرف اِسی
بات سے ہوسکتا ہے کہ لوگ اُن کا صرف مجاور سمجھ کر ادب کرتے تھے ورنہ ذاتی طور پر ان
میں کوئی ایسی خوبی نہیں تھی جس کی وجہ سے لوگ ان کی عزت کرنے پر مجبور ہوتے۔اسی طرح
جب وہ غیر قوموں میں جاتے تو وہ بھی ان کا مجاور سمجھ کر ہی اعزاز کرتیں یا زیادہ سے زیادہ
تا جر سمجھ کر ادب کرتی تھیں۔وہ انہیں کوئی حکومت قرار نہیں دیتی تھیں اور پھر ان کی حیثیت
اتنی کم سمجھی جاتی تھی کہ دوسری حکومتیں یہ سمجھتی تھیں کہ ہم جب چاہیں ان کو کچل سکتی ہیں۔جیسے

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۵
جلد سوم
یمن کے گورنر نے بیت اللہ کو گرانے کے لئے حملہ کر دیا جس کا قرآن کریم نے اصحاب الفیل
کے نام سے ذکر کیا ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ نبوت فرمایا تو تیرہ سال
تک تو صرف تھوڑے سے آدمی آپ پر ایمان لائے مگر ہجرت کے آٹھویں سال بعد سارا
عرب ایک نظام کے ماتحت آ گیا اور اسلام کو ایسی طاقت اور قوت حاصل ہوگئی کہ بڑی بڑی
حکومتیں اس سے ڈرنے لگیں۔اُس وقت دنیا حکومت کے لحاظ سے دو بڑے حصوں میں من
تھی۔اوّل رومی حکومت دوم ایرانی سلطنت۔رومی سلطنت کے ماتحت تمام مشرقی
یورپ ، ٹرکی ، ایسے سینیا، یونان، مصر، شام اور اناطولیہ تھا۔اور ایرانی سلطنت کے ماتحت
عراق، ایران ، رشین ٹری ٹوری کے بہت سے علاقے افغانستان، ہندوستان کے بعض علاقے اور
چین کے بعض علاقے تھے۔ان دونوں حکومتوں کے سامنے عرب کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی
لیکن ہجرت کے آٹھویں سال بعد سارا عرب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہو گیا۔اس کے بعد جب سرحدات پر عیسائی قبائل کی شرارت کی آپ کو خبر میں ملنی شروع ہوئیں تو
پہلے تو آپ خود وہاں تشریف لے گئے اور جب آپ کو معلوم ہوا کہ کوئی شامی لشکر اس وقت
جمع نہیں ہو رہا تو آپ بعض قبائل سے معاہدات کر کے بغیر کسی لڑائی کے واپس آگئے۔لیکن
تھوڑے عرصہ بعد ہی قبائل نے پھر شرارت شروع کی تو آپ نے ان کی سرکوبی کے لئے
حضرت اسامہ بن زید کی سرکردگی میں ایک لشکر تیار کیا۔اس لشکر نے بہت سے قبائل کو
سرزنش کی اور بہتوں کو معاہدہ سے تابع کیا۔پھر آپ کی وفات کے بعد اڑھائی سال کے
عرصہ میں ہی یہ حکومت عرب سے نکل کر دوسرے علاقوں میں بھی پھیلنی شروع ہوئی۔فتح مکہ
کے پانچ سال کے بعد ایرانی حکومت پر حملہ ہو گیا تھا اور اس کے بعض علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا
گیا تھا اور چند سالوں میں رومی سلطنت اور دوسری سب حکومتیں تباہ ہو چکی تھیں۔اتنی بڑی
فتح اور اتنے عظیم الشان تغیر کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔تاریخ میں صرف نپولین
کی ایک مثال ملتی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں کوئی ایسی طاقت نہیں تھی جو تعداد اور طاقت میں
اس سے زیادہ ہو۔جرمن کا ملک اُس وقت چودہ چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں منقسم تھا اور اس
طرح اس کی تمام طاقت منتشر تھی۔چنانچہ ایک مشہور امریکن پریذیڈنٹ سے کسی نے پوچھا

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کہ جرمن کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا ایک شیر ہے دو تین لومڑ ہیں اور کچھ
چوہے ہیں۔شیر سے مرا در شیا تھا لومڑ سے مراد دوسری حکومتیں تھیں اور چوہوں سے مراد
جرمن تھے۔گویا جرمن اُس وقت ٹکڑے ٹکڑے تھا روس ایک بڑی طاقت تھی مگر وہ روس کے
ساتھ ٹکرایا اور وہاں سے نا کام واپس لوٹا۔اسی طرح انگلستان کو بھی فتح نہ کر سکا اور انجام
اس کا یہ ہوا کہ وہ قید ہو گیا۔پھر دوسرا بڑا شخص ہٹلر ہوا بلکہ دو بڑے آدمی دو ملکوں میں پیدا ہوئے یعنی ہٹلر اور
مسولینی۔دونوں نے بیشک ترقیات حاصل کیں لیکن دونوں کا انجام شکست ہوا۔مسلمانوں
میں سے جس نے یکدم بڑی حکومت حاصل کی وہ تیمور تھا اس کی بھی یہی حالت تھی وہ بیشک
دنیا کے کناروں تک گیا لیکن وہ اپنے اس مقصد کو کہ ساری دنیا فتح کرلے حاصل نہ کر سکا۔مثلاً وہ چین کو تابع کرنا چاہتا تھا لیکن تابع نہ کر سکا اور جب وہ مرنے لگا تو اُس نے کہا میرے
سامنے انسانوں کی ہڈیوں کے ڈھیر ہیں جو مجھے ملامت کر رہے ہیں۔پس صرف رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ہی آدم سے لے کر اب تک ایسے گزرے ہیں جنہوں نے فردِ واحد سے ترقی
کی اور تھوڑے عرصہ میں ہی سارے عرب کو تابع فرمان کر لیا۔اور آپ کی وفات کے بعد
آپ کے ایک خلیفہ نے ایک بہت بڑی حکومت کو توڑ دیا اور باقی علاقے آپ کے دوسرے
خلیفہ نے فتح کر لئے۔یہ تغیر جو واقع ہوا محض خدائی نصرت کا نتیجہ تھا کسی انسان کا کام
نہیں تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو آپ کے بعد حضرت ابوبکر خلیفہ ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر مکہ میں پہنچی تو ایک مجلس میں حضرت ابو بکر کے والد
ابوقحافہ بھی بیٹھے ہوئے تھے جب پیغا مبر نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے
ہیں تو سب لوگوں پر غم واندوہ کی کیفیت طاری ہو گئی اور سب نے یہی سمجھا کہ اب ملکی حالات کے
ماتحت اسلام پراگندہ ہو جائے گا۔چنانچہ انہوں نے کہا اب کیا ہوگا ؟ پیغا مبر نے کہا آپ کی
وفات کے بعد حکومت قائم ہو گئی ہے اور ایک شخص کو خلیفہ بنالیا گیا ہے۔انہوں نے دریافت
کیا کہ کون خلیفہ مقرر ہوا ہے؟ پیغا مبر نے کہا ابوبکر۔ابوقحافہ نے حیران ہو کر پوچھا کون
ابوبکر ؟ کیونکہ وہ اپنے خاندان کی حیثیت کو خوب سمجھتے تھے اور اس حیثیت کے لحاظ سے وہ

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ ان کے بیٹے کو سارا عرب بادشاہ تسلیم کر لے گا۔پیغا مبر نے کہا
ابوبکر جو فلاں قبیلہ میں سے ہیں۔ابو قحافہ نے کہا کس خاندان میں سے ہے؟ پیغا مبر نے کہا
فلاں خاندان میں سے۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ دریافت کیا وہ کس کا بیٹا ہے؟ پیغا مبر نے
کہا ابوقحافہ کا بیٹا۔اس پر ابو قحافہ نے کہا لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّد رَّسُولُ الله اور پھر کہا آج |
مجھے یقین ہو گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تھے۔ابو قحافہ پہلے
صرف نام ہی کے مسلمان تھے لیکن اس واقعہ کے بعد انہوں نے سچے دل سے سمجھ لیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعوی میں راستباز تھے کیونکہ ابوبکر کی خاندانی حیثیت ایسی
نہ تھی کہ سارے عرب آپ کو مان لیتے۔پس یہ الہی دین تھی۔بعد میں مسلمانوں کی ذہنیت
ایسی بگڑی کہ انہوں نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ یہ فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔کسی نے کہنا شروع کر دیا کہ عرب کی اصل طاقت بنوامیہ ہیں اس لئے خلافت کا حق ان کا ہے۔کسی نے کہا بنو ہاشم عرب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا بنو مطلب عرب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا خلافت کے زیادہ حق دار انصار ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے
گھروں میں جگہ دی۔گو یا تھوڑے ہی سالوں میں مسلمان مار بڈ (MORBID) ہو گئے اور اُن
کے دماغ بگڑ گئے۔اُن میں سے ہر قبیلہ نے یہ کوشش شروع کر دی کہ وہ خلافت کو بزور
حاصل کرلے۔نتیجہ یہ ہوا کہ خلافت ختم ہو گئی۔پھر مسلمانوں کے بگڑنے کا دوسرا سبب انار کی (ANARCHI) ہے۔اسلام نے سب
میں مساوات کی روح پیدا کی لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنی یہ
ہیں کہ ایک آرگنائزیشن ہو اس کے بغیر مساوات قائم نہیں رہ سکتی۔اسلام آیا ہی اسی لئے
تھا کہ وہ ایک آرگنائزیشن اور ڈسپلن قائم کرے اور ڈسپلن بھی ایسا ہو جو ظالمانہ نہ ہولیکن چند
ہی سال میں مسلمانوں میں یہ خیال پیدا ہونا شروع ہو گیا کہ خزانے ہمارے ہیں اور اگر حکام
نے ان کے راستہ میں روک ڈالی تو انہوں نے انہیں مارنا اور قتل کرنا شروع کر دیا۔یہ وہ
روح تھی جس نے مسلمانوں کو خراب کیا۔انہیں یہ سمجھنا چاہئے تھا کہ یہ حکومت الہیہ ہے اور
اسے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔پس اسے خدا تعالیٰ کے ہی ہاتھ میں رہنے دیا جائے تو بہتر

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۸
جلد سوم
ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ نور میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ خلیفے ہم بنائیں گے لیکن مسلمانوں نے
یہ سمجھ لیا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں اور جب انہوں نے یہ سمجھا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں تو
خدا تعالیٰ نے کہا اچھا اگر خلیفے تم نے بنائے ہیں تو اب تم ہی بناؤ۔چنانچہ ایک وقت تک تو وہ
رض
پہلوں کا مارا ہوا شکار یعنی حضرت ابو بکر، حضرت عمر با حضرت عثمانؓ اور حضرت علی کا مارا ہوا
شکا رکھاتے رہے لیکن مرا ہوا شکار ہمیشہ کام نہیں دیتا۔زندہ بکرا یا زندہ بکری یا زندہ مرغا مرغی
تو تمہیں ہمیشہ گوشت اور انڈے کھلائیں گے لیکن ذبح کی ہوئی مرغی یا بکری زیادہ دیر تک نہیں
جا سکتی کچھ وقت کے بعد خراب ہو جائے گی۔حضرت ابوبکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور
حضرت علی کے زمانہ میں مسلمان شکار کا تازہ گوشت کھاتے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی
زندگی کی روح کو ختم کر دیا تو تازہ شکار کی بجائے اپنے باپ دادا کا مارا ہوا شکار انہوں نے
کھانا شروع کر دیا۔مگر یہ شکار کب تک کام دے سکتا تھا۔ایک ذبح شدہ بکری میں اگر ہیں
چھپیں سیر گوشت بھی ہو تو آخر وہ ختم ہو جائے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا ان کا مارا ہوا شکار بھی ختم
ہو گیا اور پھر ان کا وہی حال ہوا کہ
”ہتھ پرانے کھوسڑے بسنتے ہوری آئے“
وہ ہر جگہ ذلیل ہو نا شروع ہوئے انہیں ماریں پڑیں اور ان کی تمام شان و شوکت جاتی رہی۔عیسائیوں نے تو اپنی مردہ خلافت کو آج تک سنبھالا ہوا ہے لیکن انہوں نے اپنی زندہ خلافت
کو اپنے ہاتھوں زمین میں گاڑ دیا جو محض نفسانی خواہشات، دنیوی ترقیات کی تمنا اور وقتی
جوشوں
کا نتیجہ تھا۔اب چونکہ خدا تعالیٰ نے پھر اپنے فضل سے مسلمانوں کو دوبارہ زندہ کرنے
کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت احمدیہ میں خلافت قائم کی ہے اس
لئے میں اپنی جماعت سے کہتا ہوں کہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت -
وابستہ رکھو اور خلافت کے قیام کے لئے قربانیاں کرتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو
خلافت تم میں ہمیشہ رہے گی خلافت تمہارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے دی ہی اسی لئے ہے تا وہ
کہہ سکے کہ میں نے اسے تمہارے ہاتھ میں دیا تھا اگر تم چاہتے تو یہ چیز تم میں قائم رہتی اگر
اللہ تعالیٰ چاہتا تو اسے الہامی طور پر بھی قائم کر سکتا تھا مگر اُس نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس نے یہ

خلافة على منهاج النبوة
۴۷۹
جلد سوم
کہا کہ اگر تم لوگ خلافت کو قائم رکھنا چاہو گے تو میں بھی اسے قائم رکھوں گا گویا اس نے
تمہارے منہ سے کہلوانا ہے کہ تم خلافت چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔اب اگر تم اپنا منہ بند کر لو یا
خلافت کے انتخاب میں اہلیت مدنظر نہ رکھو تو تم اس نعمت کو کھو بیٹھو گے۔پس مسلمانوں کی تباہی
کے اسباب پر غور کرو اور اپنے آپ کو موت کا شکار ہونے سے بچاؤ۔تمہاری عقلیں تیز ہونی
چاہئیں اور تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں۔تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رُخ کو پھیر دیتی
ہے بلکہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم وہ چینل (CHANNEL) بن جاؤ جو پانی کو آسانی سے
گزارتی ہے۔تم ایک ٹنل ہو جس کا کام یہ ہے کہ وہ فیضانِ الہی جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل ہوا ہے اُسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب
ہو جاؤ گے تو تم ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی اور اگر تم اس فیضانِ الہی کے
راستہ میں روک بن گئے ، اس کے راستہ میں پتھر بن کر کھڑے ہو گئے تو وہ تمہاری قوم کی تباہی
کا وقت ہوگا۔پھر تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہوگی اور تم اسی طرح مر جاؤ گے جس طرح پہلی
قومیں مریں۔( تفسیر کبیر جلد ۷ صفحه ۴۲۵ تا ۴۳۰ )
ل یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۶ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لا ہور ۱۹۲۲ء
الوصیت صفحہ کے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵
الرعد: ۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی