حضرت عمرؓکے عہد خلافت میں فتوحات اورآپ کا خدا کے حضور عجزو انکسار

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۸۴
جلد سوم
حضرت عمرؓ کے عہدِ خلافت میں فتوحات اور آپ کا خدا کے
حضور بحجز وانکسار
سورۃ العلق کا شان نزول اور وحی کی ابتداء کے بارے میں بیان کرنے کے بعد
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔تاریخ اسلام میں اس کی ایک موٹی مثال موجود ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی
خلافت کے آٹھ سالہ عرصہ میں دنیا کی کایا پلٹ دیتے ہیں ، روم اور ایران کو شکست دے
دیتے ہیں ، عرب کی سرحدوں پر اسلامی فوجیں بھجوا کر اسے ہرقسم کے خطرات سے محفوظ
کر دیتے ہیں۔اسلام اور مسلمانوں کے مفاد کے لئے وہ کام کرتے ہیں جو قیامت تک ایک
زندہ یادگار کی حیثیت میں قائم رہنے والا ہے مگر جب آپ روم کو شکست دے دیتے ہیں،
جب ایران کو شکست دے دیتے ہیں ، جب یہ دوز بر دست ایمپائر اسلامی فوجوں کے متواتر
حملوں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی ہیں ، جب عمرؓ کا نام ساری دنیا میں گونجنے لگتا ہے، جب
دشمن سے دشمن بھی یہ تسلیم کرتا ہے کہ عمر نے بہت بڑا کام کیا اُس وقت خود عمر کی کیا حالت تھی۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جب آپ وفات پانے لگے تو اُس وقت آپ کی زبان پر بار بار یہ الفاظ
آتے تھے کہ رَبِّ لَا عَلَى وَلَا لِی اے میرے رب! میں سخت کمزور اور خطا کا رہوں میں
نہیں جانتا مجھ سے اپنے کام کے دوران کیا کیا غلطیاں سرزد ہو چکی ہیں۔الہی ! میں اپنی
غلطیوں پر نادم ہوں میں اپنی خطاؤں پر شرمندہ ہوں اور میں اپنے آپ کو کسی انعام کا مستحق
نہیں سمجھتا صرف اتنی التجا کرتا ہوں کہ تو اپنے عذاب سے مجھے محفوظ رکھ۔غور کرو اور سوچو کہ ان الفاظ سے حضرت عمر کی کتنی بلند شان ظاہر ہوتی ہے۔آپ کے

خلافة على منهاج النبوة
۴۸۵
جلد سوم
سپر د اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کام کیا گیا اور آپ نے اُس کو ایسی عمدگی سے سرانجام دیا
کہ یورپ کے شدید سے شدید دشمن بھی اس کام کی اہمیت کا اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکے۔مگر
چونکہ آپ کے دل پر خدا کا خوف طاری تھا آپ نے سمجھا کہ بیشک میں نے کام کیا ہے مگر ممکن
ہے اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ کام چاہتا ہو اور میں جس کا م کو اپنی خوبی سمجھتا ہوں وہ اللہ
تعالی کی نگاہ میں خوبی نہ ہو اس لئے باوجود اتنا بڑا کام کرنے کے وفات کے وقت آپ
تڑپتے تھے اور بار بار آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری ہوتے تھے رَبِّ لَا عَلَيَّ وَلَا لِی خدایا !
میں تجھ سے کسی انعام کا طالب نہیں صرف اتنی درخواست کرتا ہوں کہ تو مجھے اپنی سزا سے محفوظ
رکھ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں نے کوئی کام نہیں کیا مجھے خدمت کا حق جس رنگ میں ادا کرنا
چاہئے تھا اُس رنگ میں ادا نہیں کیا۔“
( تفسیر کبیر جلد ۹ صفحه ۲۳۱)
بخاری کتاب الاحكام باب الاستخلاف صفحه ۱۲۴۳ حدیث نمبر ۷۲۱۸ مطبوعہ ریاض
١٩٩٩ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی