مطلع الفجر سے مراد
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۸۶
جلد سوم
مطلع الفجر سے مراد
سورۃ القدر کی آیت سلم نثاهِي حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ کی تفسیر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔” یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ مطلع الفجر سے کیا مراد ہے؟ سو یا د رکھنا چاہئے کہ
مطلعِ الْفَجْرِ سے مراد وہ وقت ہے جب اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے اور یہ غلبہ ہمیشہ نبی کی
وفات کے وقت ہوتا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت“
میں تحریر فرمایا ہے کہ اے عزیز و ! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے خدا تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہ
سنت چلی آتی ہے کہ وہ اپنی دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا کہ دشمنوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال
کرے۔ایک قدرت تو وہ ہوتی ہے جس کا نبی کے ذریعہ اظہار ہوتا ہے جب وہ اس
راستبازی کا بیج بو دیتا ہے جس کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے۔اور دوسری قدرت وہ ہوتی
ہے جس کا اُس کے خلفاء کے ذریعہ تکمیل کے رنگ میں اظہار ہوتا ہے۔پس یہاں مطلع الفجر سے نبی کی وفات کا زمانہ مراد ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مومن
بندوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ تمہاری تمام سلامتی اس بات میں ہے کہ تم اس
رات کی عظمت کو پہچانو اور وہ قربانیاں کرو جن کا اِس وقت تم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جب
فجر کا طلوع ہو گیا اور نبوت کا زمانہ ختم ہو گیا اُس وقت آسمان کی نعمتیں آسمان پر رہ جائیں گی
اور زمین اُن برکات سے حصہ نہیں لے سکے گی جن سے اس وقت حصہ لے رہی ہے۔۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ظاہری رنگ میں
غلبہ دینا شروع کر دیا یہاں تک کہ اسلام کو ایسی طاقت حاصل ہوگئی کہ ابو بکر کی آواز جب
قیصر سنتا تو وہ اُس کو ر ڈ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں یہ حالت تھی کہ آپ کا خط جب اس کے پاس گیا تو گواس پر اثر بھی ہوا مگر پھر اپنی
خلافة على منهاج النبوة
۴۸۷
جلد سوم
قوم سے ڈر گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ماننے کے لئے تیار نہ ہوا۔حضرت عمرؓ
کا زمانہ آیا تو آپ کو حضرت ابو بکر سے بھی زیادہ رُعب حاصل ہوا۔قیصر صرف ان کی
بات سنتا نہیں تھا بلکہ ساتھ ڈرتا بھی تھا کہ اگر میں نے اس کے مطابق عمل نہ کیا تو میرے
لئے اچھا نہیں ہوگا اور کسری تو اُس وقت تک بالکل تباہ ہو چکا تھا۔حضرت عثمان کا زمانہ
آیا تو ان کو بھی ایسا دبدبہ اور رعب حاصل ہوا کہ چاروں طرف ان کا نام گونجتا تھا اور
ہر شخص سمجھتا تھا کہ مجھے امیر المومنین کے حکم کی اطاعت کرنی چاہئے۔اب جہاں تک دنیوی
اعزاز کا سوال ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ عزت حاصل نہیں ہوئی جوا بو بکڑا اور عمر
اور عثمان کو حاصل ہوئی مگر پھر بھی یہ لوگ روحانی دنیا کے نجوم تھے شمس محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہی تھے۔“
القدر: ۶
( تفسیر کبیر جلد ۹ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰)
الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۲۰۰۸ء