خلفائے اربعہ حقوق العباد کے ادا کرنے کی ایک بے نطیر مثال تھے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۴۸۸
جلد سوم
خلفائے اربعہ حقوق العباد کے ادا کرنے کی
ایک بے نظیر مثال تھے
سورة البينة كى آيت وَمَا أمروا إلا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کی
تفسیر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔خلفائے اربعہ حقوق العباد کے ادا کرنے کی ایک بے نظیر مثال گزرے ہیں۔ایک
طرف خدا تعالیٰ کو انہوں نے مضبوطی سے پکڑے رکھا اور دوسری طرف بندوں کے حقوق بھی
خوب ادا کئے ایسے کہ اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔کہنے والا کہہ سکتا ہے کہ وہ بادشاہ نہ تھے
پریذیڈنٹ تھے مگر پہلا سوال تو یہ ہے کہ انہیں پریذیڈنٹ بننے پر مجبور کس نے کیا ؟ آخر یہ عہدہ
اُن کو اسلام نے ہی دیا اور اس عہدہ کی حیثیت کو انہوں نے اسلامی احکام کے ماتحت ہی قائم
رکھا مگر یہ بات بھی تو نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ خواہ انہیں پریذیڈنٹ ہی قرار دیا جائے مگر
اُن کا انتخاب ساری عمر کے لئے ہوتا تھا نہ کہ تین یا چار سال کے لئے۔جیسا کہ ڈیما کریسی
کے پریذیڈنٹوں کا آجکل انتخاب ہوتا ہے۔یقیناً اگر ان کو صرف جمہوریت کا ہی عہدہ دیا تو
جائے تو بھی یہ بات علم النفس کے ماتحت اور سیاسی اصول کے ماتحت ایک ثابت شدہ حقیقت
ہے کہ تین چار سال کے لئے چنے جانے والے صدر اور ساری عمر کے لئے چنے جانے والے
صدر میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔تین چار سال کیلئے چنے جانے والے صدر کے سامنے وہ
دن ہوتے ہیں جب وہ اس عہدہ سے الگ کر دیا جائے گا اور پھر ایک معمولی حیثیت کا انسان
بن جائے گا لیکن ساری عمر کے لئے چنا جانے والا صدر جانتا ہے کہ اب اس مقام سے
اُترنے کا کوئی امکان نہیں اور اس کے اہل ملک بھی جانتے ہیں کہ اس حیثیت کے سوا اور کسی
خلافة على منهاج النبوة
۴۸۹
جلد سوم
حیثیت میں اب وہ ان کے سامنے نہیں آئے گا۔پس جس شان و شوکت کا وہ مستحق سمجھا جاتا
ہے اس شان وشوکت کا مستحق تین سالہ یا چار سالہ صدر نہیں سمجھا جا سکتا۔مگر اس ڈیما کریسی
اور جمہوریت کے زمانہ میں سہ سالہ اور چارسالہ میعاد کے لئے چنے جانے والے صدروں کی
زندگیوں کو دیکھ لو ملک کا کتنا رو پیدان پر صرف ہوتا ہے۔صدر جمہوریت امریکہ پر ہر سال جو
روپیہ خرچ ہوتا ہے انگلستان کے بادشاہ پر بھی اتنا خرچ نہیں ہوتا۔مگر اس کے مقابل میں
خلفائے اربعہ کس طرح پبلک کے روپیہ کی حفاظت کرتے تھے وہ ایک ایسا تاریخی امر ہے کہ
اپنے اور بیگانے اس سے واقف ہیں صرف نہایت ہی قلیل رقوم انہیں گزارے کے لئے ملتی
تھیں اور خود اپنی جائیدادوں کو بھی وہ بنی نوع انسان کے لئے خرچ کرتے رہتے تھے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اُن خلفاء میں سے ہیں جن پر اپنوں اور بیگانوں نے بہت
سے اعتراضات کئے ہیں۔جب ان کی عمر کے آخری حصہ میں کچھ لوگوں نے بغاوت کی اور
ان کے خلاف کئی قسم کے اعتراضات کئے تو ان میں سے ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ انہوں نے
بہت سے روپے فلاں فلاں اشخاص کو دیئے ہیں۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کا یہ
جواب دیا کہ اسلام کے خزانہ پر سب ہی مسلمانوں کا حق ہے اگر میں قومی خزانہ سے ان
لوگوں کو دیتا تو بھی کوئی اعتراض کی بات نہ تھی مگر تم قو می رجسٹروں کو دیکھ لو میں نے ان کو قومی
خزانہ سے روپیہ نہیں دیا بلکہ اپنی ذاتی جائیداد میں سے دیا ہے گویا ان کی ذاتی جائیدا دقومی
خزانہ کے لئے ایک منبع آمد تھی۔پس ان لوگوں نے اپنے غلبہ اور استعلاء کومحض خدا تعالیٰ کے
لئے خرچ کیا نہ کہ اپنی شان بڑھانے کے لئے۔اور یہی وہ چیز ہے جو قوموں کو دوام بخشتی
ہے۔اگر مسلمان اس
تعلیم پر عمل کرتے تو کبھی زوال کا منہ نہ دیکھتے“۔البينه : ۶
( تفسیر کبیر جلد ۹ صفحه ۳۷۶، ۳۷۷)