خلافت علی منہاج النبوة کا وعدہ

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۲
جلد سوم
خلافة على منهاج النبوة كا وعده
سورۃ الکفرون کی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔چنانچہ مسلمانوں کے ساتھ جو یہ وعدہ کیا گیا تھا اس کا ذکر واضح الفاظ میں سورۃ نور میں
( جو مدینہ میں نازل ہوئی ) کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قبْراهِمْ ، ويمكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِى ان تضى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ
آمَنَّا ، يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الفسقون۔کہ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں اور نیک اعمال بجا
لانے والوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں ضرور ملک میں بادشاہ بنا دے گا۔وہ ایسی شان
اور عظمت رکھنے والے بادشاہ ہوں گے جیسے پہلی منعم علیہ قوموں میں ہوئے ہیں۔ان کے
ذریعہ اللہ تعالیٰ اسلام کے اعلیٰ اور افضل احکام جاری کر دے گا اور اس وقت جو مسلمانوں
کی خوف کی حالت ہے یا آئندہ جو بھی خوف کی حالت پیدا ہوگی اس کو امن میں بدل دے
گا۔یہ بادشاہ میری عبادت کو دنیا میں قائم کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں
ٹھہرائیں گے۔پس ان انعامات کے بعد جو میری نعمتوں کی ناشکری کرے گا اور صحیح
لق حکومت کو چھوڑ کر غلط راستہ اختیار کرے گا وہ فاسق ہوگا۔مذکورہ بالا آیات میں مسلمانوں سے وعدہ کیا گیا ہے کہ لِيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ
یعنی وہ ان کو ملک میں خلفاء بنادے گا۔خلفاء خلیفہ کی جمع ہے اور خلیفہ کے معنی ہیں
ا مَنْ يَخْلُفُ غَيْرَهُ وَيَقُومُ مَقَامَهُ " یعنی جو کسی کے قائم مقام ہو کر وہی کام کرے جو
اصل وجود کام کر رہا ہوتا ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۳
جلد سوم
۲- وَسُلْطَانُ الاعْظَمُ۔سب سے بڑا بادشاہ۔- وَفِي الشَّرْعِ الْإِمَامُ الَّذِي لَيْسَ فَوْقَهُ إِمَامٌ اور شرعی اصطلاح میں خلیفہ اس امام
کو کہتے ہیں جس کے اوپر اس زمانہ میں کوئی امام نہ ہو۔( اقرب )
پھر الْخِلافَةُ کے معنی کرتے ہوئے اقرب الموارد میں لکھا ہے:۔ا - الامارة یعنی خلافت کے ایک معنی حکومت کے ہیں۔النِّيَابَةُ عَنِ الْغَيْرِ إِمَّا لِغَيْبَةِ الْمَنُوبِ عَنْهُ أَو لِمَوْتِہ۔کہ خلافت کے معنی ہیں کسی کا
نائب اور قائم مقام ہو کر وہی کام کرنا جو اصل وجود کام کر رہا تھا اور یہ نیابت یا تو اس
لئے ہو کہ اصل وہاں موجود نہیں یا اصل وفات پا گیا ہے اب اس کے کام کو جاری رکھنے
کی ضرورت ہے۔(اقرب )
پس لغت کے ان معنوں کے لحاظ سے تیستَخْلِفَنَّهُمْ کے مندرجہ ذیل معنی ہوں گے:۔ا۔اے مسلمانو ! اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور ملک میں بہت بڑے خلفاء اور بادشاہ بنادے گا۔- یہ بادشاہت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت میں ہوگی یعنی جو کام محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سرانجام دے رہے ہیں وہی کام ان کو سر انجام دینا ہو گا۔الغرض مومنوں سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ انہیں حکومت عطا کرے گا اور وہ
حکومت بھی الہی منشاء کے مطابق ہوگی۔پھر مَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ
کے الفاظ میں یہ بھی بتا دیا کہ خلافت در حقیقت خدا تعالی کی نمائندگی میں ہوتی ہے اور خدا کی
صفات کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہے جو اس کا انکار کرتا ہے وہ درحقیقت خدا تعالیٰ سے عہد مؤدَّث
تو ڑتا ہے۔احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ کے بعد
خلافت ہو گی یعنی ایسے وجود ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی صفات کو جاری کرنے والے ہوں گے
لیکن ان کے بعد یہ حالت بدل جائے گی اور دوسری قوموں کی نقل میں مسلمان بھی استبدادی
حکومت کے شائق ہو جائیں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ دوبارہ صحیح خلافت کو قائم کرے گا جو خدا
تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے والی ہو گی۔چنانچہ حدیث کے الفاظ یہ ہیں قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِيكُمْ مَاشَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۴
جلد سوم
تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ مَاشَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللَّهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ
مُلْكًا عَاضًا مَاشَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَيَكُونُ
مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ - - یعنی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کچھ عرصہ جب تک اللہ تعالیٰ چاہے نبوت کا زمانہ رہے
گا۔پھر خلافت نبوت کے طریق پر قائم ہوگی اور اُس وقت تک رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ
کا منشاء ہوگا۔پھر وہ ختم ہو جائے گی اور بادشاہت کا دروازہ کھل جائے گا اور یہ کچھ عرصہ تک
جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا کھلا رہے گا۔پھر اس کے بعد جابر حکومتیں شروع ہو جائیں گی پھر
اللہ تعالیٰ ان کو ختم کر دے گا اور اس کے بعد دوبارہ نبوت کے طریق پر خلافت قائم ہوگی۔“
↓
النور: ۵۶
تا اقرب الموارد جلد ا صفحه ۲۹۶ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
اقرب الموارد جلد اصفحه ۲۹۵ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
66
( تفسیر کبیر جلده اصفحه ۴۴۶ ، ۴۴۷)
ك مشكوة المصابیح جلد ۳ باب الانذار والتحذير الفصل الثالث صفحه ۱۴۷۸
حدیث نمبر ۵۳۷۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی