اللہ تعالی کے آنحضرت ﷺسے عظیم الشان فتوحات کے وعدے

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۵
جلد سوم
اللہ تعالیٰ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عظیم الشان
فتوحات کے وعدے
سورة النصر آیت ۲ اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللہ کی تفسیر کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :۔یہ سورۃ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے ستر دن پہلے نازل ہوئی تھی اور یہ
کہ اس سورۃ کے نازل ہونے کے ساتھ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ علم بھی دے دیا
گیا تھا کہ اب آپ کی وفات کا وقت قریب ہے۔یہ طبعی بات ہے کہ جب کسی شخص کو یہ معلوم
ہو جائے کہ وہ عنقریب اپنے رشتہ داروں، عزیزوں اور اقرباء کو چھوڑ کر اس دنیا سے جانے
والا ہے تو وہ اس لحاظ سے متفکر ہو جاتا ہے کہ اس کے بعد اسکی اولاد، اس کے عزیزوں ،
رشتہ داروں اور متعلقین کا کیا بنے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جو مقام بخشا تھا اس لحاظ سے آپ کو اپنے
جسمانی عزیزوں اور اقرباء کے متعلق تو کوئی فکر دامن گیر نہیں ہو سکتا تھا ہاں اگر خیال آ سکتا تھا
تو یہی کہ کہیں آپ کے بعد آپ کی اُمت میں کوئی خلل تو پیدا نہ ہوگا اور اگر پیدا ہوا تو اس
کے متعلق کیا صورت ہوگی۔اور نبی کی وفات پر عام طور پر اس کے متبعین گھبرا جاتے ہیں اور
نبی کی وفات کو بے وقت موت سمجھا جاتا ہے اور مخالفین بھی اس خیال میں ہوتے ہیں کہ اس
نبی نے تو اپنے زمانہ میں کام چلا لیا ہے لیکن اس کی وفات کے بعد اس کا لگایا ہوا پوداختم
ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ النصر میں ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی
کہ آپ متفکر نہ ہوں یہ فتوحات جو آپ کے زمانہ میں ہوئی ہیں یہ رُک نہیں جائیں گی بلکہ ان
کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہو جائے گا اور اسلام میں اگر آپ کے زمانہ میں بیک وقت

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۶
جلد سوم
سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے ہیں تو آپ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شامل
ہوں گے اور حضور کے چشمہ سے فوج در فوج لوگ سیراب ہوں گے اور آپ کے بعد اللہ تعالیٰ
ایسے وجودوں کو کھڑا کر دے گا جو آپ کی اُمت کو سنبھال لیں گے اور اس میں کسی قسم کا
رخنہ پیدا نہ ہونے دیں گے۔اور مخالفین جو سمجھتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
کے بعد آپ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا ان کی خوشیاں پامال ہو جائیں گی اور اسلام دن دگنی اور
رات چوگنی ترقی کرے گا اور جو مشکلات پیش آئیں گی وہ خس و خاشاک کی طرح اُڑ جائیں
گی۔گو یا اللہ تعالیٰ نے سورۃ النصر کو نازل کر کے ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی
دی اور دوسری طرف آپ کے متبعین کو یہ ہدایت کی کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر گھبرا نہ جائیں۔جس خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کا میاب و کامران کیا وہ
ہمیشہ زندہ رہنے والا خدا ہے اور وہ آپ کی وفات کے بعد آپ کی اُمت کا محافظ ہوگا اور
آپ کے بعد صحابہ کو یتیم کی صورت میں دیکھ کر وہ پہلے سے بھی زیادہ مدد کرے گا اور اس کی
نصرت کے دروازے بند نہیں ہوں گے بلکہ اور بھی زیادہ کھل جائیں گے اور اس نصرت
کو دیکھ کر لوگ اسلام میں فوج در فوج داخل ہونے شروع ہو جائیں گے اور آسمانی بادشاہت
کا قیام ہو جائے گا اور ساری دنیا تو حید کے نور سے منور ہو جائے گی۔مزید برآں مخالفین کی جھوٹی خوشیاں بھی پامال ہو جائیں گی چنانچہ یہ وعدہ جس رنگ
میں پورا ہوا اس کو ہر غیر متعصب آدمی دیکھ کر یہ اقرار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ واقعی محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے بچے رسول تھے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اُس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے بہادر اور مخلص لوگوں
کے بھی قدم لڑکھڑا گئے اور ان پر گھبراہٹ طاری ہوگئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کو بظاہر بے وقت سمجھا جانے لگا اور پھر خلافت کے انتخاب پر بھی فتنہ کے آثار نظر
آرہے تھے کیونکہ انصار یہ چاہتے تھے کہ خلیفہ ان میں سے منتخب کیا جائے اور مہاجرین کی یہ
رائے تھی کہ عرب لوگ سوائے قریش کے کسی اور سے دبنے کے نہیں۔اس فتنہ کو دیکھ کر مخالفین
یہود اور دوسرے لوگ اس خیال سے خوش تھے کہ اسلام اب ختم ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے فوراً

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۷
جلد سوم
گرتی ہوئی قوم کو سنبھال لیا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو کھڑا کر دیا اور انہوں نے قوم کی
باگ ڈور سنبھال لی اور جولوگ انصار میں سے تھے اور چاہتے تھے کہ ان میں سے خلیفہ کا
انتخاب ہو ان کو بھی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف مائل کر دیا۔پھرا بھی قوم کا شیرازہ سنبھلنے نہ پایا تھا کہ عرب کے بعض قبائل نے ارتداد کا اعلان کر دیا
اور ان کے سرداروں نے خود مختار حکومتیں قائم کر لیں۔اسی طرح سے متعدد جھوٹے
مدعیان نبوت اُٹھ کھڑے ہوئے۔مزید برآں بعض قبائل نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔ان مشکلات کے ساتھ موتہ کی مہم علیحدہ در پیش تھی جس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے
مرض الموت میں رومیوں سے حضرت زید بن حارثہ کے خون کا انتقام لینے کے لئے ان کے
لڑکے اسامہ بن زید کی ماتحتی میں شام بھیجنے کا حکم دیا تھا ابھی یہ مہم روانہ نہ ہوئی تھی کہ آپ
کا انتقال ہو گیا۔یہ سب حالات اس قسم کے تھے کہ ایسے حالات میں ایک اچھا دلیر اور مضبوط
دل والا انسان بھی گھبرا جاتا ہے لیکن حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے دل پر اللہ تعالیٰ نے ایسی
سکیت اور اطمینان نازل کیا کہ آپ گھبرائے نہیں اور آپ اسی وثوق اور یقین پر تھے کہ
خدا کے وعدے بہر حال پورے ہوں گے۔زمین و آسمان بے شک ٹل جائیں لیکن خدا کی
باتیں نہیں مل سکتیں اور اِذا جَاء نَصْرُ الله وَالفَتْحُ کی آیت ان کی ڈھارس کو باندھے
ہوئے تھی۔چنانچہ صحابہ کرام نے ان مخدوش حالات میں حضرت ابو بکر کو مشورہ دیا کہ
حضرت اسامہ بن زید کو موتہ کی مہم کے لئے نہ بھجوایا جائے اور سب سے پہلے ان فتنوں کا
تدارک کیا جائے جو اندرونِ عرب پیدا ہو گئے ہیں یعنی مرتدین اور زکوۃ کے منکرین کا فتنہ
اور جھوٹے مدعیان کا فتنہ۔مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے سختی سے صحابہ کی بات کا انکار کر
دیا اور فرمایا کہ جس لشکر کو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کیا تھا اُس کو روکنے کا حق ابو بکر کو
کہاں ہوسکتا ہے۔وہ لشکر بہر حال اپنی مہم پر روانہ ہو گا خواہ مدینہ کی یہ حالت ہو جائے کہ اس
پر دشمن ٹوٹ پڑیں اور ہماری لاشوں کو درندے گھسیٹ رہے ہوں۔یہ فقرات اس شخص کی
زبان سے ہی نکل سکتے ہیں جو اس یقین سے پُر ہو کہ اسلام کا غالب آنا خدا کی تقدیروں
میں سے ایک تقدیر ہے اور یہ تقدیریل نہیں سکتی خواہ ساری دنیا ہی اس کے مقابلہ کے لئے
ย

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۸
جلد سوم
آکھڑی ہو۔غور کریں کہ یہ یقین اور یہ ثبات اور دلیری حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو کہاں
سے حاصل ہوگئی ؟ یہ محض اس خدا نے آسمان سے نازل کی تھی جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو وفات کے وقت تسلی دی تھی کہ آپ گھبرائیں نہیں آپ کے بعد ہرلمحہ خدا کے فرشتے
نصرت اور فتح کو لے کر اُتریں گے یہاں تک کہ اسلام کا علم ساری دنیا پر اہرا جائے گا۔چنانچہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کی خلاف مرضی حضرت اسامہ بن زید کو لشکر
سمیت موتہ کی طرف روانہ کر دیا۔چنانچہ چالیس دن کے بعد یہ مہم اپنا کام پورا کر کے فاتحانہ
شان سے مدینہ واپس آئی اور خدا کی نصرت اور فتح کو نازل ہوتے سب نے اپنی آنکھوں
سے دیکھ لیا۔پھر اس مہم کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ جھوٹے مدعیان کے فتنے کی طرف متوجہ
ہوئے اور اس فتنہ کی ایسی سرکوبی کی کہ اس کو کچل کر رکھ دیا اور یہ فتنہ بالکل ملیا میٹ ہو گیا۔بعد ازاں یہی حال مرتدین کا ہوا جو لوگ زکوۃ دینے کے منکر تھے اُن کی تعداد کافی تھی اور
صحابہ کبار بھی ان سے لڑنے کے بارے میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے اختلاف کر رہے
تھے اور کہتے تھے کہ جو لوگ تو حید اور رسالت کا اقرار کرتے ہیں اور صرف زکوۃ دینے سے منکر
ہیں ان پر کس طرح سے تلوار اُٹھائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے
نہایت جرأت اور دلیری سے کام لیتے ہوئے فرمایا کہ خدا کی قسم ! جو شخص رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی زندگی میں اونٹ کی ایک رسی بھی زکوۃ کے طور پر دیتا تھا اگر وہ اس کے دینے سے
انکار کرے گا تو آپ اس کا مقابلہ کریں گے۔آپ کے اصرار پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بھی
آپ کی اصابت رائے کا اعتراف کرنا پڑا اور وہ سمجھ گئے کہ اگر آج زکوۃ نہ دینے کی
اجازت دیدی گئی تو آہستہ آہستہ لوگ نماز روزہ کو بھی چھوڑ بیٹھیں گے اور اسلام محض نام کا
رہ جائے گا۔الغرض ایسے حالات میں حضرت ابو بکر نے منکرین زکوۃ کا مقابلہ کیا اور انجام
یہی تھا کہ اس میدان میں بھی آپ کو فتح اور نصرت حاصل ہوئی اور تمام بگڑے ہوئے لوگ
راہِ حق کی طرف لوٹ آئے۔حقیقت یہی ہے کہ اگر اسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتا اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے بچے اور برگزیدہ رسول نہ ہوتے تو یہ حالات

خلافة على منهاج النبوة
۴۹۹
جلد سوم
مسلمانوں کو مٹانے کے لئے کافی تھے۔لیکن کیا بات تھی کہ مسلمان آگ کے شعلوں اور
موت کے منہ سے بھی نکل آئے اور ان کا بال تک بیکا نہ ہوا اور ہر گھڑی فتح و نصرت ان
کے ساتھ رہی ؟ وہ یہی وعدہ تھا جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا کہ
اے رسول اللہ ! آپ گھبرائیں نہیں ، آپ کی قوم کی دستگیری اللہ تعالیٰ کرے گا اور اسے ہر
میدان میں فتح مند کرے گا۔پھرا بھی اندرونی خلفشار ختم ہی ہوئی تھی کہ عراق میں ایرانی حکومت کے ساتھ جنگ
شروع ہو گئی۔ایرانی حکومت اُن دنوں بڑی ترقی یافتہ حکومت تھی اور اس کی فوج تربیت یافتہ
اور ان کے پاس بہت ساز و سامان تھا اور مسلمان ان کے مقابلہ میں ایسے ہی تھے جیسے باز
کے مقابلہ میں چڑیا کی حیثیت ہوتی ہے۔لیکن جو نبی عراق میں معر کے شروع ہوئے یکے بعد
دیگرے ایرانیوں کو خطرناک طور پر شکست ہوئی اور ان کو پسپا ہونا پڑا۔ابھی مسلمان اس
طرف سے فارغ نہیں ہوئے تھے کہ شام اور مصر میں رومیوں سے جنگ چھڑ گئی اور دمشق ،
اردن، حمص اور فلسطین میں سب طرف فوجوں کو بھیجنا پڑا اور سب طرف جنگ کے شعلے بلند
ہونا شروع ہو گئے۔ایسے نازک حالات میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے اور آپ
کی وفات ہو گئی۔اللہ تعالیٰ کی نصرت نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر مسند خلافت پر
بٹھا دیا۔آپ کے عرصہ خلافت میں سب طرف جنگ کا میدان گرم رہا اور ان جنگوں میں
بعض اوقات مسلمانوں میں سے ایک ایک آدمی نے اپنے مخالفوں میں سے ایک ایک ہزار کا
مقابلہ کیا اور مخالفوں کی لاکھوں کی تعداد میں آنے والی فوج کو چند ہزار مسلمانوں نے روند
ڈالا اور وہ ہر میدان سے کامیاب و کامران آئے اور ایران اور روم جیسی عظیم الشان
ترقی یافتہ سلطنتوں کے پر نچے اُڑا دیئے اور مصر، شام، فلسطین اور ہندوستان کی سرحد سے لے
کر شمالی افریقہ تک اسلام کا پرچم لہرانے لگا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا
زمانہ خلافت شروع ہوا اور اس میں بھی مسلمان سیلاب کی طرح بڑھتے چلے گئے اور
خراسان ، افغانستان اور سندھ تک قبضہ کر لیا اور شمالی افریقہ کے علاقے طرابلس ، تیونس،

خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
مراکش اور الجزائر وغیرہ فتح کر لئے اور یورپ کی سرحد تک مسلمان پہنچ گئے اور مسلمانوں
کے گھوڑوں کی ٹاپوں نے سب علاقوں کو روند ڈالا۔یہ سب فتوحات إذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ کے وعدے کے مطابق تھیں۔اگر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے بچے فرستادہ اور رسول نہ ہوتے تو مزید کامیابی تو کجا
مسلمانوں کا اپنا شیرازہ بھی بکھر جاتا۔لیکن نہ صرف یہ کہ مسلمان ایک نقطہ پر جمع رہے بلکہ ہر
طرف فتح نے ان کی پیشانیوں کو چوما۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کے مطابق تھا
جو اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وفات کے وقت کئے تھے۔“
( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۴۷۶ تا ۴۷۹)
تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۶۰ الناشر نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی