مجالس شوری میں خلافت کے موضوع پر ارشادات شخصی حکومت اور اسلامی تعلیم

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۵۰۱
جلد سوم
مجالس شوری میں خلافت کے موضوع پر ارشادات
شخصی حکومت اور اسلامی تعلیم
مجالس شوری جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دور میں منعقد ہوئیں اس دوران حضور کے
پُر تاثیر ارشادات لوگوں نے سنے۔ان ارشادات میں جہاں جہاں حضور نے خلافت کے
بارہ میں ذکر کیا وہ سب پیش خدمت ہے۔ر مضرات کو اسلام نے دور کر دیا ہے اور فوائد کو لے لیا ہے۔اس قسم کی شخصی حکومت کہ
باپ کے بعد بیٹا جانشین ہو خواہ نالائق ہی ہو اس کو اُڑا دیا اور یہ رکھا کہ سب کی رائے سے
ہو۔اور جب مقرر کر دیا تو اس کے لئے مشورہ رکھا تا کہ لوگ پارٹیاں نہ بنائیں اور چونکہ وہ
خود اپنا جانشین بیٹے کو بھی بنا نہیں سکتا اس لئے اس کے ایسے فوائد نہیں ہوتے جو وہ پچھلوں
کے لئے چھوڑ جائے۔اور میرے نزدیک شرعاً جائز نہیں کہ خلیفہ بیٹے کو مقرر کرے جیسا کہ
حضرت عمرؓ کے زمانہ کا فیصلہ ہے کہ بیٹا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔بعض نے چاہا کہ آپ اپنے بیٹے کو
خلیفہ مقرر کر دیں مگر انہوں نے انکار کر دیا ہے پھر خلیفہ کے لئے کوئی اور ایسا درجہ نہیں ہوتا
جسے وہ حاصل کرنا چاہے اس لئے مقابلہ اور پارٹی فیلنگ نہیں ہوتا۔اس طرح انجمن کے
مضرات کو دور کر دیا گیا۔اب ہندوستان کے رہنے والے کا ہی حق نہیں کہ مسیح موعود کا خلیفہ ہو
بلکہ ممکن ہے کہ ایک دو خلیفوں کے بعد ( کیونکہ فی الحال ان میں احمدیت کی اشاعت نہیں
ہوئی ) اس وقت عرب کے لوگوں میں سے کوئی خلیفہ ہو جائے یا حبشیوں میں سے آجائیں تو
ان میں سے خلیفہ ہو جائے کیونکہ اس کے لئے کسی ملک کسی طبقہ کی کو ئی خصوصیت نہیں ہر جگہ
کے لوگ ہو سکتے ہیں اس طرح اس کو اسلام نے عام کر دیا اور پارٹی فیلنگ کو بھی مٹا دیا۔

خلافة على منهاج النبوة
۵۰۲
جلد سوم
بادشاہتیں نسلاً بعد نسل چلنے کی وجہ سے تباہ ہوتی ہیں لیکن خلیفہ کی کوئی ذاتی جائیداد نہیں ہوتی
اور اس کے ذاتی فوائد بھی نہیں ہوتے کہ فساد کریں۔نہ آئندہ اولادوں کے لئے خلافت
منتقل کر سکتے ہیں کیونکہ خلفاء کا دستور روکتا ہے اس لئے وہ نقائص دور ہو گئے جو شخصی حکومت
میں ہوتے ہیں۔جمہوری حکومت پارٹی فیلنگ سے تباہ ہوتی ہے۔اس وقت انگلستان اور فرانس بھی جو تباہی کی طرف جارہے ہیں پارٹیوں کی وجہ سے ہی
جار ہے ہیں مگر اسلام نے ایسا طریق رکھا ہے کہ تبا ہی نہیں ہوسکتی۔اسلام سے ملتا جلتا ظاہری
نظام رومیوں میں پایا جاتا ہے اس لئے ہزار سال سے زیادہ سے چلا آ رہا ہے لیکن اور کوئی
حکومت ایسی نہیں جو اتنے لمبے عرصہ سے ایک طریق پر قائم ہو۔مگر ان میں بھی نقص ہے کہ
شریعت کو لعنت قرار دیتے ہیں اس لئے پوپ جو چاہے مذہب بنا دیتا ہے اس لئے انتظام تو
چلا جا رہا ہے مگر نقص یہ ہے کہ چونکہ مذہب کا فیصلہ پوپ کی رائے پر ہوتا ہے اس لئے مذہب
باطل ہو گیا اور اس میں دست اندازی سے لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔مگر اسلام میں ایسا نہیں
ہوسکتا کیونکہ قرآن مجید ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام موجود ہے ان حد بندیوں
کے اندر خلیفہ کام کر سکتا ہے ان سے باہر نہیں جا سکتا۔پس اس طرح اس نے تمام نقائص مٹا
دیئے اور ضروری باتوں کو جمع کر دیا ان سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔اصولی باتیں خدا
نے طے کر دیں جو ایسی جامع ہیں کہ کوئی کمی باقی نہیں رہ گئی اور تفصیل رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرما دی اسی لئے ایک یہودی نے کہا تھا کہ دین تو اسلام ہی سچا ہے کہ
پاخانے تک کے مسئلے بیان کر دیئے ہیں اور کوئی بات نہیں چھوڑی۔فی الواقع یہ قابل رشک
بات ہے۔جرمنی سے ایک کتاب شائع ہوئی ہے اس کا مصنف لکھتا ہے اسلام کے متعلق خواہ
کچھ کہیں مگر بڑا مکمل مذہب ہے کہ کوئی بات نہیں چھوڑی۔پس چونکہ پارٹی ہوتی نہیں اور خلیفہ سب سے تعلق رکھتا ہے اس لئے اُس کا تعلق سب
سے ایسا ہی ہوتا ہے جیسے باپ بیٹے کا۔بھائی بھائی تو لڑ پڑتے ہیں مگر باپ سے لڑائی نہیں
ہوسکتی۔چونکہ خلیفہ کا سب سے محبت کا تعلق ہوتا ہے اس لئے اگر ان میں لڑائی بھی ہو جائے تو
وہ دور کر دیتا ہے اور بات بڑھنے نہیں پاتی۔

خلافة على منهاج النبوة
۵۰۳
جلد سوم
شوری کے فوائد : اب میں شوریٰ کے فوائد بیان کرتا ہوں :۔(1) کئی نئی تجاویز سوجھ جاتی ہیں۔(۲) مقابلہ کا خیال نہیں ہوتا اس لئے لوگ صحیح رائے قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔(۳) یہ بھی فائدہ ہے کہ باتوں باتوں میں کئی باتیں اور طریق معلوم ہو جاتے ہیں۔(۴) یہ بھی فائدہ ہے کہ باہر کے لوگوں کو کام کرنے کی مشکلات معلوم ہوتی ہیں۔(۵) یہ بھی فائدہ ہے کہ خلیفہ کے کام میں سہولت ہو جاتی ہے۔وہ بھی انسان ہوتا ہے اُس کو
بھی دھوکا دیا جا سکتا ہے۔اس طرح معلوم ہو جاتا ہے کہ لوگوں کا رُجحان کدھر ہے۔یوں تو بہت نگرانی کرنی پڑتی ہے کہ غلط رستہ پر نہ پڑ جائیں۔مگر جب شور کی ہو تو جب
تک اعلیٰ درجہ کے دلائل عام رائے کے خلاف نہ ہوں لوگ ڈرتے ہیں کہ اس پر عمل
کریں اور اس طرح خلیفہ کو نگرانی میں سہولت حاصل ہو جاتی ہے۔مجلس شوریٰ کا طریق: (۱) خلیفہ عام ہدایات پیش کرے گا کہ کن باتوں پر مشورہ لینا
ہے اور کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔(۲) اس کے بعد ہر محکمہ کے لیے سب کمیٹیاں مقرر ہو جائیں گی کیونکہ فورا رائے نہیں
دینی چاہئے بلکہ تجربہ کار بیٹھ کر سکیم تجویز کریں اور پھر اس پر بحث ہو پہلے کمیٹی ضرور ہونی
چاہئے جیسے معاملات ہوں اُن کے مطابق وہ غور کریں۔سکیم بنائیں پھر اس پر غور کیا جائے۔کمیٹی پوری تفاصیل پر بحث کرے اور پھر رپورٹ کرے۔وہ تجاویز مجلس عام میں پیش کی
جائیں اور اُن پر گفتگو ہو۔جب تجاویز پیش ہوں تو موقع دیا جائے کہ لوگ اپنے خیالات پیش کریں کہ اس میں یہ
زیادتی کرنی چاہئے یا یہ کمی کرنی چاہئے یا اس کو یوں ہونا چاہئے۔تینوں میں سے جو کہنا
چاہے کھڑے ہو کر پیش کر دے۔ان تینوں باتوں کے متعلق جس قدر تجاویز ہوں ایک شخص یا
بہت سے لکھتے جائیں۔پھر ایک طریق یا ایک طرز کی باتوں کو لے کر پیش کیا جائے کہ فلاں یہ
کمی چاہتا ہے اور فلاں یہ زیادتی۔اس پر بحث ہومگر ذاتیات کا ذکر نہ آئے۔اس بحث کو بھی
لکھتے جائیں۔

خلافة على منهاج النبوة
۵۰۴
جلد سوم
ا
جب بحث ختم ہو چکے تو اُس وقت یا بعد میں خلیفہ بیان کر دے کہ یہ بات یوں ہو۔بولنے کے وقت بولنے والا کھڑا ہو کر بولے اور جو پہلے کھڑا ہوا سے پہلے بولنے کا موقع دیا
جائے۔یہ دیکھنے کے لئے ایک آدمی مقرر ہوگا کہ کون پہلے کھڑا ہوا ہے اور کون بعد۔اگر
بہت سے کھڑے ہوں تو باری باری انہیں بولنے کے لئے کہنا چاہئے۔جب سارے بول
چکیں تو پھر پوچھنا چاہئے۔پھر کھڑا ہو تو پہلے نئے بولنے والے کو موقع دینا چاہئے سوائے اس
صورت کے کہ کوئی سوال یا اعتراض اُس کی تقریر پر کیا گیا ہو اُس کے حل کرنے کے لئے کھڑا
ہوا اور دو دفعہ سے زیادہ بولنے نہ دیا جائے کیونکہ بات کو حل کرنا ہے بحث نہیں کرنی۔وہ شخص
جس کو بولنے کا موقع دینے کے لئے مقرر کیا جائے وہ خلیفہ یا اس کے قائمقام کا مددگار ہوگا
کیونکہ وہ دوسرے کاموں کی طرف توجہ کرے گا اِ دھر توجہ نہ کر سکے گا اس لئے وہ بطور نائب
کام کرے گا۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء صفحه ۱۵ تا ۱۸)
تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۶۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی