انجمن اور خلیفہ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
انجمن اور خلیفہ
یہ کہنا کہ انجمن ٹوٹ گئی ہے، اس کا رہنا نہ رہنا برا بر ہے۔وہ دوست جنہوں نے یہ
بیان کیا اُنہوں نے کہا ہے کہ کل کی تقریروں سے یہ نتیجہ نکلا ہے۔مگر کل تقریر میں نہیں ہوئی
تھیں اور میری تقریر تھی گویا اُس سے یہ نتیجہ نکلا ہے۔اُس میں کیا تھا ؟ یہ کہ خلافت کا انتظام
انجمنوں سے بہتر ہے۔انجمنوں میں طبعی طور پر پارٹیوں کا خیال پیدا ہوتا ہے اور ایک
دوسرے کو گرانا چاہتا ہے۔مگر یہاں کثرتِ رائے اور ووٹ سے نہیں بلکہ شرعی حقوق خلیفہ
کے ہیں کہ مشورہ لیا جاوے گا۔آگے خواہ کثرتِ رائے پسند آئے یا قلت وہ عزم کر کے
اعلان کرے گا فیصلہ کا۔یہ خیال آج نیا نہیں جو شخص جماعت کے لٹریچر سے واقف ہے وہ
جانتا ہے کہ خلیفہ اول کے وقت بھی یہ بات پیش ہوئی تھی اور اسی پر پیغامیوں سے جنگ
شروع ہو گئی تھی کہ آیا انجمن اختلاف خلیفہ سے رکھ کر اپنا حکم جاری کر سکتی ہے یا خلیفہ روک سکتا
ہے؟ اس پر تفرقہ ہوا۔اگر ان خیالات کے ساتھ کہ انجمن خلیفہ کے مقابلہ میں کوئی حیثیت
نہیں رکھتی اس کے ماتحت ہے اور اگر یہ کہنے سے کہ خلیفہ کثرتِ رائے کا پابند نہیں انجمن ٹوٹتی
ہے تو اُسی دن ٹوٹ گئی تھی جب خلیفہ اول خلیفہ ہوئے تھے۔اور اگر ان خیالات کے اظہار
سے ٹوٹتی ہے تو جس دن میں خلیفہ ہوا اُس دن ٹوٹ گئی اور دنیا میں کوئی انجمن نہیں ہے۔یہ
اُن کے اور ہمارے اختلاف کا بنیادی پتھر ہے کہ انجمن ہو خلیفہ نہ ہو، کثرتِ رائے سے فیصلہ
ہوا گر یہی ہے تو انجمن ہے ہی نہیں ، ٹوٹ گئی ہے اُس وقت سے جب خلافت کا سلسلہ چلا اگر
یہ خیالات نہ ہوتے تو نہ جھگڑا ہوتا ، نہ پیغامی ہوتے ، نہ مبائع ہوتے ایک ہی جماعت ہوتی۔،
دو گروہ جو نظر آرہے ہیں وہ نبوت وغیرہ کے مسئلہ سے نہیں بلکہ یہی اختلاف ہے جو خلافت
کے متعلق ہے۔اگر امیر کا تقرر اس کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کہ انجمن اور خلیفہ کا کیا تعلق ہے تو
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
اس پر گفتگو ہی نہیں کی جاسکتی۔اسی وجہ سے ہم نے اپنے ہاتھوں کو جو کام کر رہے تھے کاٹ کر
پھینک دیا کہ چونکہ تم خلافت کو انجمن کے ماتحت رکھنا چاہتے ہو اس لئے تم کو ہم نہیں رکھ سکتے۔پس یہ بنیادی پتھر ہے کہ ایک خلیفہ ہو اس پر نہ اختلاف ہم سن سکتے ہیں نہ اختلاف ہے۔ہم
سب اس پر متفق ہیں کہ ایک واجب الاطاعت امام ہونا چاہئے۔پیغام صلح میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے غیر احمدیوں کو اس لئے پراگندہ طبع قرار دیا ہے کہ اُن کا کوئی امام نہیں۔پس
اگر یہ سوال ہے کہ خلافت کے ماننے والے اپنے اختیارات کو خلیفہ کے مقابلہ میں کس طرح
بر تیں تو یہ ان مسائل سے ہے کہ جن پر اختلاف کر کے ہم اکٹھے مل کر کام نہیں کر سکتے۔اس
موقع پر هذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنَكَ کہنا چاہئے۔جیسے دومسلمان اس پر بحث نہیں کر سکتے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نبی تھے یا نہیں اور اُسی وقت بحث کریں گے جب مسلمان نہ رہیں
اسی طرح دو احمدی اِس پر بحث نہیں کر سکتے کہ مسیح موعود علیہ السلام سچے ہیں یا نہیں۔اسی
طرح خلیفہ اور انجمن کے اختیارات کے بارہ میں بھی ایک جماعت میں بحث نہیں ہو سکتی۔اس سے ٹوٹ کر ہوگی جیسا کہ پہلے ہوا ہے کیونکہ یہ ان مسائل سے نہیں کہ اکٹھے رہ کر بحث
ہو سکے۔انجمن سیالکوٹ، فیروز پور یالا ہور کیا چیزیں ہیں۔وہ ظل ہیں قادیان کی انجمن کا۔وہ امیر
جو فیروز پور ، لا ہور میں ہو وہ ظل ہے خلیفہ کا۔پھر ظل پر وہ حکم کس طرح جاری ہو جو اصل پر
نہیں۔اگر صدرانجمن خلیفہ کے حکم دینے سے نہیں ٹوٹتی تو اس کی شاخیں خلیفہ کے قائم مقاموں
کے حکم دینے سے کس طرح ٹوٹ جاتی ہیں اور اگر صدرانجمن کا ٹوٹنا ما نہیں تو ماننا پڑے گا کہ
مسیح موعود علیہ السلام کے احکام کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مجرم ہیں خدا تعالیٰ کے۔اگر یہ
نہیں تو ماننا پڑے گا کہ نہ انجمن ٹوٹی اور نہ مسیح موعود کے احکام کی خلاف ورزی کی۔یہ دونوں
باتیں ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتیں۔تعجب ہے اصل انجمن کے متعلق تو کہا جاتا ہے کہ نہیں ٹوٹی مگر
ظل جو ہیں ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ٹوٹ جائے گی۔اس کا کیا یہ مطلب نہیں کہ قادیان
والی انجمن خلیفہ کے تقرر سے ٹوٹ جائے تو ٹوٹ جائے مگر ہم امراء کے تقرر سے اپنی انجمنیں
نہ ٹوٹنے دیں گے۔اس میں امیر کا تقرر نہ ہوگا۔مگر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
خلافة على منهاج النبوة
۵۰۷
جلد سوم
قائم کردہ انجمن کے متعلق فیصلہ کر دیا کہ اس طرح نہیں ٹوٹتی تو اس کی ظل کس طرح ٹوٹ سکتی
ہیں۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ ، صفحه ۳۴ ، ۳۵)