خلافت کی موجودگی میں مشورہ کی ضرورت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۰۸
جلد سوم
خلافت کی موجودگی میں مشورہ کی ضرورت
ابھی تک میں سمجھتا ہوں جماعت میں اس کے متعلق احساس پیدا نہیں ہوا کہ خلافت کی
موجودگی میں مشورہ کی کیا ضرورت ہے۔مگر پھر بھی پچھلے سال کی نسبت اب کی دفعہ زیادہ
نمائندے آئے ہیں لیکن ابھی کم ہیں۔یہ بات کسی ستی کی وجہ سے نہیں کیونکہ مشورے کے
علاوہ دوسرے وقت میں شامل ہوتے ہیں۔اب بھی نمائندوں کی نسبت ایسے لوگ زیادہ ہیں
جو سننے آئے ہیں جب بھی کوئی تقریر ہو تو سب لوگ جمع ہو جاتے ہیں۔پھر عام لوگ جلسہ پر
زیادہ ہوتے ہیں اور اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ رات کے ۱۲ بجے تک مصافحہ کرتا ہوں اور
پھر بھی مصافحہ ختم نہیں ہوتا۔چنانچہ آج ایک صاحب ملے اُنہوں نے کہا چار سال ملنے کی
کوشش کرتا رہا ہوں مگر نہیں مل سکا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ کام
کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور مشورہ میں شامل ہونا ضروری نہیں سمجھتے۔پس مشورہ میں زیادہ
تعداد میں نہ آنے کی اصل وجہ یہی ہے کہ وہ خلیفہ کی موجودگی میں مشورہ کی ضرورت نہیں سمجھتے
لیکن خلیفہ کے باوجو د مشورہ کی ضرورت ہے اور بہت لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تحریک خلیفہ کے
خلاف ایک بغاوت ہے مگر ان کو معلوم نہیں کہ یہ تحریک خلیفہ کے خلاف بغاوت نہیں بلکہ اس
کی تحریک مجھ سے ہوئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق سے ہوئی اور باوجود
خلافت کی موجودگی کے مشورہ کی ضرورت ہے۔جیسا کہ میں نے پچھلے سال کہا تھا کہ کوئی خلافت مشورہ کے بغیر نہیں اب بھی یہی کہتا
ہوں۔اصل بات یہ ہے کہ ہر ایک شخص جو کلمہ پڑھتا ہے اُس پر ایک دفعہ ذمہ داری عائد ہو
جاتی ہے اور وہ اسلام کی ذمہ داری ہے اُس کو اِس سے غرض نہیں کہ اس کام کو اور بھی کرنے
والے ہیں بلکہ وہ یہی سمجھے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی ذمہ دار ہے اور اس لئے ہر ایک
خلافة على منهاج النبوة
۵۰۹
جلد سوم
مسلمان خلیفہ ہے۔جو مسلمان اپنے آپ کو خلیفہ نہیں سمجھتا وہ مسلمان نہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ
وہ دس لاکھ میں سے ایک ہے اور اس کو دس لاکھواں حصہ ادا کرنا چاہئے بلکہ وہ سمجھے کہ وہ دس
لاکھ ہی کا قائم مقام ہے اور یہ کام سارا اسی کا ہے۔اس کا فرض ہے کہ وہ پورا کام کرے اور
اس میں سے جس قدر کام کی اس میں طاقت نہیں اللہ تعالیٰ اس کو معاف کرے گا اور اس سے
اس کی باز پرس نہیں ہوگی۔خلافت کے قیام کی ضرورت انتظام کے لئے ہے کیونکہ تقسیم عمل نہیں ہو سکتی جب تک
ایک انتظام نہ ہو۔ممکن ہے کہ سب زور دیں مگر ان کا زور ایک ہی کام پر خرچ ہورہا ہو اور
باقی کام یونہی بے تو جہی کی حالت میں پڑے رہیں۔پس جب تک ایک مرکز نہ ہو اُس وقت
تک تمام متفرق جماعتوں کی طاقتیں صحیح مصرف پر صرف نہیں ہوسکتیں اس لئے ضرورت ہے
کہ تمام متفرق جماعت کی طاقتوں کو جمع کرنے کے لئے ایک مرکزی طاقت ہو جو سب کے
کاموں کی نگران ہو اور اس سے تمام جماعتوں کا تعلق ہو اس لئے ضروری ہے کہ کوئی جماعت
اپنا مرکز قائم کرے اور اس کی بہترین صورت یہ ہے کہ خلیفہ ہو جو اپنی رائے میں آزاد ہو لیکن
وہ سب سے مشورہ طلب کرے۔جو رائے اُس کو پسند آئے وہ اُس کو قبول کرے اور جو رائے
اُس کو دین کے لئے اچھی نہ معلوم ہو خواہ وہ ساری جماعت کی ہو اُس کو رڈ کر دے اور اس
کے مقابلہ میں جو بات اللہ تعالیٰ اس کے دل میں ڈالے اور جس پر اُس کو قائم کرے وہ اُس
کو پیش کرے اور لوگ اس کو قبول کر کے اس پر عمل کریں۔جن لوگوں سے خلیفہ مشورہ طلب
کرے ان کا فرض ہے کہ دیانت سے صحیح مشورہ دیں اور جب مشورہ طلب کیا جائے تو خواہ
کسی کے بھی خلاف ان کی رائے ہو بیان کر دیں لیکن یہ دل میں خیال نہ کریں کہ اگر ہماری
بات نہ مانی گئی تو یہ غلطی ہوگی۔پس خلیفہ کے یہ معنی نہیں کہ وہی اسلام کا بوجھ اٹھانے والا
ہے
بلکہ اس کے معنی ہیں کہ وہ تمام جماعت کو انتظام کے تحت رکھنے والا ہے اور یہ بھی یاد رکھنا
چاہئے کہ کوئی انسان بھی مشورہ سے آزاد نہیں۔یہ خیال باطل ہے کہ مشورہ کی ضرورت نہیں یا یہ کہ مشورہ یونہی ہے اس کا فائدہ نہیں۔یہ
بھی غلط ہے کہ مجلس مشاورت خلافت کے خلاف بغاوت ہے بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۰
جلد سوم
خلافت مستحکم نہیں ہو سکتی جب تک اس کے ساتھ مشورہ نہ ہو۔کئی دفعہ بعض باتیں مشورہ سے
ایسی معلوم ہو جاتی ہیں جو انسان کے ذہن میں نہیں ہوتیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی
مشورہ کیا کرتے تھے۔چنانچہ جنگ احزاب کے موقع پر جب تمام کفار مل کر مدینہ پر چڑھ
آئے اور یہود بھی کفار کے ساتھ مل گئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے مشورہ
طلب کیا۔حضرت سلمان نے ایک مشورہ دیا کہ مدینہ کے اردگر دخندق کھودی جائے کیونکہ
ایران میں یہی طریق رائج ہے لے اس سے ایک وقت تک دشمن اپنے حملے میں ناکام رہتا ہے
یہ رائے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند آئی اس کے مطابق عمل کیا گیا اور اس سے مسلمانوں
کو بہت فائدہ پہنچا۔اس مجلس میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ بھی موجود تھے حضرت سلمان
کا ان سے رتبہ اور درجہ کم تھا مگر ایک بات میں وہ اُن سے بڑھا ہوا تھا یعنی اس نے
غیر ممالک کو دیکھا ہوا تھا اس لئے فن کی واقفیت تھی۔پس جو لوگ فن سے واقف ہوں اُن کی
رائے سے بہت سے کام درست ہو جاتے ہیں۔ایسے اوقات میں اخلاص کام نہیں آتا بلکہ فن
سے واقفیت کام دیتی ہے۔پس ضروری ہے کہ مجلس مشاورت میں ہر مذاق اور ہر ایک فن
کے لوگ داخل ہوں۔علاوہ اس کے کہ لوگوں میں یہ بات داخل کر دی جائے کہ اخلاص کے ساتھ فن کی
واقفیت بھی پیدا کریں اس لئے ضرورت ہے کہ مجلس مشاورت میں ماہرین فن بھی آئیں۔ان میں ایسے بھی ہوں جو اپنے دستخط بھی کرنا نہیں جانتے لیکن وہ اپنے علاقہ میں ایسا اثر اور
رسوخ رکھتے ہوں کہ اپنے علاقہ میں کام کے متعلق جوش پیدا کر سکیں اور لوگوں میں جوش نہیں
پھیل سکتا جب تک علاقہ کے ذی اثر لوگ اس مجلس میں داخل نہ ہوں۔لیکن چونکہ مشورہ عام ہوتا ہے اس میں داخل ہونے والے بعض بطور مشغلہ کے بھی آتے
ہیں اس لئے ضروری ہے کہ نمائندے الگ ہوں اور دوسرے الگ۔پس جو نمائندہ ہے وہ
مشورہ دے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق سے ثابت ہے کہ آپ مجالس مشاورت
میں سب کی بات نہیں مانا کرتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ اپنے امیر سے کہو کیونکہ اگر امراء اور
نمائندوں کی رائے نہ لی جائے تو مشورہ کی غرض باطل ہو جاتی ہے۔مشورہ کی اہمیت بتانے
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۱
جلد سوم
کے بعد وہ نصائح سناتا ہوں جو میں نے پچھلے سال بھی مجلس مشاورت کے وقت بیان کی تھیں۔میں ان کو رپورٹ سے پڑھ کر سناتا ہوں کہ مشورہ میں یادر ہیں اور مشورہ دینے والوں کا
قدم جادہ اعتدال سے باہر نہ ہو۔(1) ہم لوگ یہاں کسی دنیاوی بادشاہت اور حکومت کی تلاش کے لئے جمع نہیں ہوئے نہ
عہدوں کے لئے اور نہ شہرت کے لئے آئے ہیں ہم میں سے اکثر وہ ہیں جن کا آنا ان
کے لئے مشکلات بھی رکھتا ہے۔مخالف ان پر جنسی اُڑاتے اور اعتراض کرتے ہیں پس
ان کا یہاں آنا خدا کے لئے ہے اس لئے ضروری ہے کہ سب احباب ان نصائح پر عمل
کریں۔اپنے عمل کو ضائع ہونے سے بچائیں اور دعائیں کریں۔اخلاص سے مشورہ
دیں درد کے ساتھ مشورہ دیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مشورہ میں برکت ڈالے۔(۲) دعا بغیر عمل کے قبول نہیں ہوتی جب تک انسان اس کے لئے سامان نہ کرے۔اگر انسان کو خواہش ہوتی ہے تو سامان کرتا ہے اگر سامان نہیں کرتا تو دعا کرنا غلط ہے۔ہے۔یہ دھوکا ہے کہ خدا سے اس بات کی دعا مانگی جائے جس کے لئے خود کچھ تیاری نہ کی
جائے اور ظاہر نہ کیا جائے کہ جس کام میں خدا سے دعا مانگتا ہے اس کا محتاج ہے۔(۳) جولوگ مشورہ کے لئے اٹھیں یہ نیت کریں کہ جو بات وہ کہتے ہیں وہ دین کے لئے مفید
ہوگی یا یہ کہ جس بات کے لئے مشورہ کیا جاتا ہے کون سی بات دین کے لئے مفید ہوگی۔(۴) جو مشورہ دیں وہ آپ کا ہو کسی کی خاطر مشورہ نہ دیں۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی مجلس مشاورت بھی ہو اور آپ مشورہ طلب کریں تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے علم کے
مطابق مشورہ دیں۔ہاں آپ کو یہ حق تھا کہ ہمارے مشورہ کو رڈ کر دیں۔پس جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بھی مشورہ دیا جاسکتا ہے تو خلیفہ کی مجلس میں
بدرجہ اولی دیا جا سکتا ہے۔میرے نزدیک جو بچے طور پر خلیفہ ہے اس کا فرض ہے کہ وہ
مشورہ سنے اور جو بات خواہ وہ کسی کی ہو اُس کو قبول کرے۔یہ نہیں کہ وہ پہلے سے فیصلہ
کرے کہ یونہی کرنا ہے بلکہ اس کی یہ حالت ہونی چاہئے کہ وہ اس ارادے سے بیٹھے
کہ جو مشورہ ہوگا وہ درست ہو گا۔اگر درست ہو تو مان لے ورنہ رڈ کر دے۔جب تک
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۲
جلد سوم
یہ حالت نہ ہو خطرہ ہے کہ لوگوں میں منافقت پیدا ہو جائے۔خلیفہ کی رائے کے لئے
رائے دینا اس سے غداری ہے اور خدا سے بھی غداری ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء صفحه ۶ تا ۱۰)
تاریخ طبری جلد ۳ صفحه ۶۵ ۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء