خلیفہ وقت کے گذارہ کا سوال
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۳
جلد سوم
خلیفہ وقت کے گزارہ کا سوال
مجلس مشاورت منعقد ہ ۱۹۲۴ء میں خلیفہ وقت کے گذر اوقات کے لئے رقم مقرر کرنے
کے بارہ میں ایک تجویز کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔اب میں تجویز نمبر 9 کو لیتا ہوں جو خلیفہ کی ذات سے تعلق رکھتی ہے اور اس کو اپنی
طرف سے پیش کرتا ہوں۔اس میں عام لوگوں سے مشورہ نہیں لیا جاتا کیونکہ ان کیلئے اخلاقاً
وقتیں ہوں گی۔ہاں اگر کوئی عالم صاحب کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں وہ تجویز یہ ہے۔خلیفہ وقت سلسلہ کے اموال کو بلا مجلس شوریٰ سے مشورہ لینے کے اپنی ذاتی ضروریات
پر خرچ نہیں کر سکتا۔یعنی کوئی رقم ماہواری یا یکمشت اپنی ضروریات کے لئے نہیں لے سکتا
جب تک مجلس شوری کی کثرت رائے اس امر پر اپنی رضا ظاہر نہ کرے لیکن گو اس وقت تک
خلفاء خلافت کے کام کے بدلہ میں کوئی گزارہ نہیں لیتے ہو سکتا ہے کہ آئندہ اس کا انتظام کرنا
پڑے اور بعض خلفاء ایسے ہوں جو بلا کسی ایسے انتظام کے گزارہ نہ کرسکیں اس لئے
ضروری ہوگا کہ ہر نئے خلیفہ کے متعلق مجلس شوریٰ فیصلہ کرے کہ اُس کو اس قدر رقم گزارہ
کے طور پر ملے گی۔کسی خلیفہ کو جائز نہیں ہوگا کہ شوریٰ کے اس فیصلہ کو توڑے کیونکہ خلفائے
سابقین کا یہی طریق رہا ہے اور خلیفہ کا اپنے نفس کے متعلق اس قید کو قبول کرنا حسن انتظام
کے لئے ضروری ہے۔ہاں مجلس شوری کو یہ جائز نہ ہوگا کہ بعد میں کبھی اس رقم میں جو مقر ر کر
چکی ہے کمی کرے۔مگر خلفاء اپنی وسعت ادا ئیگی کے مطابق حسب سنت خلفائے راشدین
قرض بیت المال سے لے سکتے ہیں۔(اس کے بعد حضور کی اجازت کے مطابق دو بزرگ علماء سلسلہ نے اس تجویز کے بارہ
میں اپنی آراء پیش کیں انہیں سننے کے بعد حضور نے فرمایا )
خلافة على منهاج النبوة
وو
۵۱۴
جلد سوم
جب حضرت ابو بکر خلیفہ مقرر ہوئے تو دوسرے تیسرے دن کسب معاش کے لئے
نکلے۔صحابہ نے کہا کہ اس صورت میں آپ خلافت کس طرح کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ
پھر گزارہ کس طرح کروں؟ صحابہ نے مشورہ کیا اور ایک رقم اُن کے لئے مقرر کر دی ہے
حضرت عمرؓ کے زمانے میں بھی اسی طرح ہوا کہ مشورہ سے اُن کے لئے رقم مقرر کی گئی ہے لیکن
کچھ عرصہ کے بعد جب مال کثرت سے آئے اور چیزیں گراں ہوگئیں ادھر اہل وعیال
بڑھنے لگے تو بعض صحابہ نے محسوس کیا کہ حضرت عمرؓ کا گزارہ تنگ ہے۔ایک نے دوسرے
سے ذکر کیا کہ حضرت عمرؓ کا گزارہ تنگ ہے ، کچھ انتظام کرنا چاہئے۔دوسرے نے کہا وہ خود تو
نہیں کہتے۔اُس نے کہا کہ وہ کبھی بھی نہیں کہیں گے۔اس لئے مشورہ ہوا اور حضرت حفصہ
سے ذکر کیا کہ چونکہ حضرت عمرؓ کا گزارہ تنگ ہے اس لئے ہم نے یہ تجویز کی ہے مگر ہم اُن
سے ذکر کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ، آپ ذکر کریں۔وہ گئیں اور جا کر کہا کہ بعض صحابہ آپ
کے گزارہ میں وسعت کرنا چاہتے ہیں۔اس پر حضرت عمر بہت ناراض ہوئے اور کہا کیا تو
مجھے فتنہ میں ڈالنا چاہتی ہے؟ کے اس سے ظاہر ہے کہ رقم گزارہ میں اضافہ کی کوشش کی گئی گو
حضرت عمرؓ نے منظور نہ کیا۔تیسری قرضہ کی صورت رکھی ہے۔یہ ثابت ہے کہ جب حضرت عمر فوت ہوئے تو ۴۲
ہزار درہم قرضہ ان کے ذمہ تھا۔یہ سب صورتیں خلفاء کے طرز سے ثابت ہیں۔پس خلیفہ کو
حق ہونا چاہئے کہ بیشی کا انکار کر دے۔ایسا نہ کرنے سے اس کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے اور
بدنتائج بھی ہوتے ہیں۔کچھ عرصہ کی بات ہے کہ انجمن میں کسی نے یہ سوال کیا کہ چونکہ گرانی
کا وقت ہے اس لئے خلیفہ کو اڑھائی سو ماہوار دیا جائے۔اس سے انجمن میں اوروں کی
تنخواہیں بھی بڑھائی گئیں۔میرے اپنے نفس کی یہ حالت ہے کہ میں اپنا گزارہ اس طرح
نہیں چاہتا گونا جائز نہیں کہتا کیونکہ اُنہوں نے اسے جائز رکھا ہے جن کا میں ادب کرتا ہوں
اور بزرگ سمجھتا ہوں۔تو میں یوں بھی اس رقم کو منظور کرنے سے انکار کرتا مگر یہ بھی خیال
آیا کہ اگر منظور کر لوں تو یہ کہا جائے گا کہ چونکہ اوروں نے اپنی تنخواہیں بڑھائی ہیں اس
لئے یہ رقم خلیفہ کو رشوت دی ہے تا کہ وہ اعتراض نہ کرے۔گو یہ بات نہ تھی کیونکہ تجویز
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۵
جلد سوم
حافظ روشن علی صاحب نے پیش کی تھی اور وہ انجمن کے ملازم نہ تھے۔مگر چونکہ اعلان نہیں ہوتا
کہ فلاں تجویز کس نے پیش کی اور لوگوں کے سامنے صرف فیصلہ آتا ہے اس لئے فتنہ پیدا ہو
سکتا تھا۔پھر میرے نزدیک اگر خلیفہ کو پابند کریں کہ مجلس شوری اگر اس کے گزارہ میں اضافہ
کرے تو وہ منظور کرے اس سے اس کے وقار کو صدمہ پہنچتا ہے اور کئی لوگوں کے لئے بدظنی کا
موقع پیدا ہوتا ہے اس لئے انتظام تو کرنا چاہئے کہ ضرورت کے وقت اضافہ کیا جائے مگر یہ
گنجائش رکھنی چاہئے کہ خلیفہ انکار بھی کر سکے۔ہاں یہ بات بتا دینا چاہتا ہوں گوامید کرتا ہوں
کہ ہماری جماعت کی آئندہ زیادہ توجہ تاریخ اسلام اور صحابہ کے اعمال کی طرف رہے گی نہ
کہ جھوٹی روایات پر کہ بعض لوگ نادانی سے یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر اور حضرت
عمر کو صرف ۱۵ روپے گزارہ کے لئے ملتے تھے۔ایک شخص نے میرے سامنے یہ کہا۔میں نے
کہا کہ ہم تو ۱۵ بھی نہیں لیتے مگر یہ میچ نہیں کہ ۱۵ روپیہ لیتے تھے۔شبلی جیسوں نے بھی لکھا ہے مگر
یہ صریح غلط ہے۔تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ خلفاء کی چار قسم کی آمدنی تھی۔(۱) بیت المال سے وظیفہ۔یہ اڑھائی سو روپیہ کے قریب ہوتا ہے۔(۲) ایک وظیفہ مقرر کیا گیا تھا بحیثیت صحابی ہونے کے۔اس کے متعلق حضرت ابو بکر کا علم
نہیں مگر حضرت عمرؓ کو ۵۰۰۰ درہم سالانہ ملتے تھے۔یہ بدری صحابی کو ملتا تھا یعنی جو بدر
کی جنگ میں شریک ہوئے تھے انہیں دیا جاتا تھا۔(۳) جنگ میں جوفتوحات ہوتیں اور مال آتے وہ آ کر تقسیم ہوتے اور صحابہ کو دیئے جاتے۔اس کا ثبوت اسی واقعہ سے ملتا ہے جس سے کہتے ہیں خلفاء کو لوگ بُرا بھلا بھی کہہ دیتے
تھے۔لکھا ہے کہ حضرت عمرؓ نے جبہ پہنا۔وہ اُس کپڑے سے زیادہ کا تھا جو ان کے حصہ
میں آیا تھا۔کسی نے کہا اُس سے تو یہ نہیں بن سکتا تھا ، پھر کس طرح بنایا ہے ؟ حضرت عمرؓ
نے عبداللہ بن عمر کو بلایا اور اس نے آکر کہا کہ میں نے اپنے حصہ کا کپڑا بھی انہیں
دے دیا ہے۔(۴) دوست احباب ہدیہ دے دیتے تھے۔میرے نزدیک خلفاء کے متعلق یہ ایک فتنہ ہے جو
آئندہ زمانے میں پیدا ہو سکتا ہے اس لئے ہم ابھی سے گزارہ کے متعلق تشریح کر دیں
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۶
جلد سوم
تا کہ آئندہ خلفاء کو دقت نہ ہو۔اس کے متعلق میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ مجلس شوریٰ
ایک طرف اس بات کو مد نظر رکھے کہ ایسی بات نہ ہو کہ لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو کہ قوم
کے مال کا خلفاء بے جا تصرف کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ کہ ایسا گذارہ بھی مقرر نہ
کرے کہ خلیفہ کے وقار کو صدمہ پہنچے۔بعض ایسے اخراجات ہو جاتے ہیں جو دوسروں
کے لئے ان کو کرنے پڑتے ہیں۔مثلاً میں جب تک اس منصب پر قائم نہ ہوا تھا اپنے
ذاتی اخراجات اُس وقت کم ہوتے تھے مگر اب بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔پہلے
پرائیویٹ سیکرٹری کی ضرورت نہ تھی مگر اب جماعتوں کو ملنے ملانے اور دیگر کاموں کے
لئے ضرورت ہے۔پھر باہر جاتے وقت علماء کی ضرورت نہ ہوتی تھی مگر اب ہوتی ہے۔یہ خلافت کی وجہ سے اخراجات ہوتے ہیں۔اُس وقت اگر ایک روپیہ سفر پر خرچ ہوتا
تھا آج سو کرنا پڑتا ہے۔میں تو خرچ نہیں لیتا سوائے اُس سفر کے جو جماعت کے لئے ہو اور یہ بھی پہلے نہیں لیتا
تھا مگر اب مالی مشکلات کی وجہ سے لے لیتا ہوں۔مگر ذاتی ضروریات کے لئے کہیں جاؤں تو
خرچ نہیں لیتا لیکن جب آئندہ کے لئے غور کیا جائے گا تو ایسی باتوں
کو مدنظر رکھنا پڑے گا۔یہ حالات ہیں جن کے ماتحت یہ قانون تجویز کیا گیا ہے اور میں اس پر زور اس لئے دیتا
ہوں تا یہ ایسے آدمیوں کے ہاتھوں طے پا جائے جن کی اس میں کوئی ذاتی غرض نہیں اور پھر
اس لئے کہ ہماری جماعت کے خلفاء پر اموال یا انتظام کے نقص کا دھبہ نہ لگے۔کوئی یہ نہ کہہ
سکے کہ ایسا آدمی تم پر مقرر ہوا کہ تمہارے اموال محفوظ نہ رہے۔اس کے بعد فرمایا :۔چونکہ اب سوال کی بہت وضاحت ہو گئی ہے اس لئے دوسرے احباب بھی اگر کچھ کہنا
چاہیں تو کہہ سکتے ہیں۔اس پر بعض ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس کے بعد حضور نے اس اہم
تجویز کے بارہ میں درج ذیل فیصلہ فرمایا )
فیصلہ ” ہر خلیفہ کے متعلق مجلس شوری فیصلہ کرے کہ اُس کو کس قدر رقم گزارے کے لئے
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۷
جلد سوم
ملے گی اور دورانِ خلافت میں بھی اگر حالات متقاضی ہوں تو مجلس شوری کے لئے ضروری
ہوگا کہ اس رقم کو بڑھا دے۔ضروری ہوگا کہ یہ رقم وقت کی ضروریات اور حالات کے
مطابق ہو اور خلافت کے وقار کو اس میں مد نظر رکھا جائے۔مجلس شوری کو جائز نہ ہوگا کہ بعد
میں کبھی اس رقم میں جو مقرر کر چکی ہے کمی کرے اس مشورہ کے دوران میں خلیفہ وقت اس
66
مجلس میں شریک نہیں ہوں گے۔“
(اس کے بعد فرمایا )
کوئی خلیفہ اپنے کسی رشتہ دار حضرت عمر کا طریق ہے اور میرے نزدیک عقلاً
کو اپنا جانشین نہیں مقرر کر سکتا ہی ہونا چاہئے اور وہ یہ ہے کوئی خلیفہ اپنے بعد
اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی اپنے باپ یا بیٹے
یا بھائی یا بہنوئی یا داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا نیچے کی طرف کے
رشتہ داروں کو اپنا جانشین مقرر نہیں کر سکتا۔نہ کسی خلیفہ کی زندگی میں مجلس شور کی اس کے کسی
مذکورہ بالا رشتہ دار کو اس کا جانشین مقرر کر سکتی ہے۔نہ کسی خلیفہ کے لئے جائز ہوگا کہ وہ
وضا حنا یا اشارتاً اپنے کسی ایسے مذکورہ بالا رشتہ دار کی نسبت تحریک کرے کہ اس کو جانشین
مقرر کیا جائے۔اگر کوئی خلیفہ مذکورہ بالا اصول کے خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ جائز نہ
سمجھا جائے گا اور مجلس شوری کا فرض ہوگا کہ خلیفہ کی وفات پر آزادانہ طور سے خلیفہ
حسب قواعد تجویز کرے اور پہلا انتخاب یا نامزدگی چونکہ نا جائز تھی وہ مستر د کبھی جائے گی۔مفتی محمد صادق صاحب نے فرمایا کہ قریبی رشتہ دار کے الفاظ اڑا دیئے جائیں۔حضور
نے فرمایا کہ لفظ یعنی سے ان الفاظ کی گوتشریح ہو جاتی ہے مگر ان کو اڑا ہی دیتے ہیں۔چنانچہ
66
ان کو اڑا کر اس طرح عبارت کر دی گئی۔د کوئی خلیفہ اپنے بعد باپ یا بیٹے۔اس سلسلہ میں ایک تجویز حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے تحریراً
حضور کی خدمت میں بھجوائی اس کے متعلق حضور نے فرمایا )
خلافت کے متعلق برادر عزیز مرزا بشیر احمد صاحب نے ایک تجویز لکھ کر بھیجی ہے گو
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۸
جلد سوم
خوشی یہ تھی کہ وہ خود ہی بیان کرتے یہ تجویز بہت معقول ہے۔اس سے وہ دقت بھی حل ہو گئی
ہے جس کے متعلق او پر خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسے پہلے فیصلہ کے ساتھ بطورشق (ب ) کے
شامل کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے“۔یہ ضروری ہوگا کہ وہ خلیفہ وقت جس کو پہلے خلیفہ نے منصب خلافت کے لئے نامزد کیا
ہے اپنے جانشین کو خود نامزد نہ کرے۔نامزد شدہ خلیفہ کا جانشین صرف مجلس شوری ہی منتخب کر
سکتی ہے۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء صفحه ۳۴ تا ۴۲،۴۰)