ہر حالت میں فتنہ انگیزی سے بچو
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۱۹
جلد سوم
ہر حالت میں فتنہ انگیزی سے بچو
دیکھو اگر کسی کی شکایت خلیفہ کے سامنے بھی نہ سنی جائے۔اگر خدانخواستہ خلیفہ بھی ظلم
میں ہمدردی کر کے کام کرنے والوں کی حمایت کرے تو بھی میں یہی کہوں گا کہ صبر کرو نہ کہ
کوئی فتنہ انگیزی کی حرکت کرو۔اگر خلیفہ واقعہ میں ظالم اور ظلم کی حمایت کرنے والا ہوگا تو
خدا تعالیٰ تمہارے راستہ سے اسے ہٹا دے گا کیونکہ جب خدا تعالیٰ خلیفہ مقرر کرتا ہے تو وہ
خلیفہ کو ہٹا بھی سکتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی کا رکن ظالم ہے تو اسے بھی خدا تعالیٰ ہٹا دے گا۔تم
خود نیک بنواور دعاؤں کے ذریعہ نہ کہ فتنہ انگیزی کے ذریعہ جو غلطی اور نقص معلوم ہو اس کی
اصلاح چاہو۔اگر اس بارے میں تمہاری غلطی ہوگی تو خدا تعالیٰ تمہارے دلوں کو صاف کر
دے گا اور تمہیں تباہی سے بچالے گا اور اگر تمہاری غلطی نہ ہوگی تو خدا ظالموں کی یا تو اصلاح
کر دے گا یا اُنہیں ان کی جگہ سے ہٹا دے گا۔اسلامی اصول کے مطابق۔جماعت کے انتظام کے متعلق آخری آواز صورت ہے کہ جماعت خلیفہ
کے ماتحت ہے اور آخری اتھارٹی جسے خدا نے مقرر کیا اور جس کی آواز آخری آواز ہے وہ
خلیفہ کی آواز ہے کسی انجمن ، کسی شوری یا کسی مجلس کی نہیں ہے۔یہی وہ بات ہے جس پر
جماعت کے دوٹکڑے ہو گئے۔خلیفہ کا انتخاب ظاہری لحاظ سے بے شک تمہارے ہاتھوں میں ہے تم اس کے متعلق دیکھ
سکتے اور غور کر سکتے ہومگر باطنی طور پر خدا کے اختیار میں ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے خلیفہ ہم قرار
دیتے ہیں اور جب تک تم لوگ اپنی اصلاح کی فکر رکھو گے ان قواعد اور اصول کو نہ بھولو گے
جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ضروری ہیں تم میں خدا خلیفہ مقرر کرتا رہے گا اور اسے
خلافة على منهاج النبوة
۵۲۰
جلد سوم
وہ عصمت حاصل رہے گی جو اس کام کے لئے ضروری ہے۔خلیفہ جماعت کو تباہ کر میں اس بات کا قائل نہیں کہ خلیفہ کو ئی غلطی نہیں کر سکتا
مگر اس بات کا قائل ہوں کہ وہ کوئی ایسی غلطی نہیں کر
دینے والی غلطی نہیں کر سکتا سکتا جس سے جماعت تباہ ہو۔وہ اس اور اس کام
میں غلطی کر سکتا ہے مگر سب کاموں میں غلطی نہیں کر سکتا اور اگر وہ کوئی ایسی غلطی کر بھی بیٹھے
جس کا اثر جماعت کے لئے تباہی خیز ہو تو خدا تعالیٰ اس غلطی کو بھی درست کر دے گا اور اس
کے بھی نیک نتائج پیدا ہوں گے۔یہ عصمت کسی اور جماعت یا کسی اور مجلس کو حاصل نہیں
ہوسکتی۔میں مانتا ہوں کہ خلفاء غلطی کرتے رہے اور اب بھی کر سکتے ہیں۔بعض اوقات میں
کوئی فیصلہ کرتا ہوں جس کے متعلق بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ غلطی ہو گئی ہے۔مگر سوال یہ ہے
کہ غلطی سے زیادہ محفوظ کون ہے۔اجتہادی اور سیاسی غلطیاں تو رسول سے بھی ہو سکتی ہیں پھر
خلیفہ ایسی غلطیوں سے کس طرح بچ سکتا ہے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہو
سکتا ہے کہ دو شخص میرے پاس لڑتے ہوئے آئیں۔ان میں سے ایک لستان ہو اور میں اس
کے حق میں فیصلہ کر دوں لیکن اگر فی الواقعہ اس کا حق نہیں تو وہ یہ نہ سمجھے کہ میرے دلانے سے
اس کے لئے جائز ہو گیا۔ایسی حالت میں اگر وہ لے گا تو آگ کا ٹکڑا لے گا لے
اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اقرار کیا ہے کہ ممکن ہے آپ ایک فیصلہ کریں اور
وہ غلط ہو۔ایک شخص کو کچھ دلائیں مگر وہ اس کا حق نہ ہو لیکن باوجود اس کے قرآن کریم کہتا ہے
فَلا وَ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا
يجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
میری ہی ذات کی قسم ! ان میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے تمام جھگڑوں کا
تجھ سے فیصلہ نہ کرائے اور پھر جو تو فیصلہ کرے گو یہ ممکن ہے کہ تو غلط کرے یا درست کرے مگر
کچھ ہو ، انتظام کی درستی اور قیام امن کے لئے ضروری ہوگا کہ اس کے متعلق دلوں میں تنگی نہ
ہوا اور پھر اس فیصلہ پر عمل بھی کریں۔یہ وہ معاملات ہیں جن میں نبوت کا تعلق نہیں ہے۔اگر نبوت کا تعلق ہوتا تو پھر ان میں
خلافة على منهاج النبوة
۵۲۱
جلد سوم
بھی غلطی کا امکان نہ ہوتا۔خلفاء اور نبی کی وراثت نبی اجتہاد کی غلطی کرتا ہے۔بحیثیت فقیہ غلطی کر سکتا ہے ،
بحیثیت با دشاه غلطی کر سکتا ہے ، لیکن بحیثیت نبی غلطی نہیں
کر سکتا اور وہ باتیں جو نبی سے بحیثیت فقیہہ اور بحیثیت حاکم تعلق رکھتی ہیں ، خلفاء
ان میں نبی کے وارث ہوتے ہیں۔خلفاء نبی کی ہر بات کے وارث ہوتے ہیں سوائے
نبوت کے اور جو احکام نبوت کے سوا نبی کے لئے جاری ہوتے ہیں وہی خلیفہ کے لئے جاری
ہوتے ہیں۔اگر نبی ان مسائل میں غلطی کر سکتا ہے تو خلیفہ بھی کر سکتا ہے اور یہ آیت کہ
فلا وَ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا
يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا رسول کے
لئے ہی نہیں بلکہ ہر مسلمان حاکم اور گورنر کے لئے بھی ہے اور اس کے ماتحت عمل کئے بغیر دنیا
کا کام نہیں چل سکتا۔کیا ہائی کورٹ اور پریوی کونسل غلطی نہیں کر سکتی ؟ کر سکتی ہے اور کرتی
ہے۔مگر کیا یہ ہو سکتا ہے کہ وہ فیصلہ کرے اور لوگ اُسے نہ مانیں؟ بات یہ ہے کہ انسان کا ہر
کام نامکمل ہے مگر جب تک بعض نا مکمل با تیں تسلیم نہ کی جائیں دوسری مکمل نہیں ہو سکتیں۔اور
جب تک اس نامکمل بات کو تسلیم نہ کیا جائے کہ حاکم غلطی کر سکتے ہیں اُس وقت تک یہ بات
مکمل نہیں ہو سکتی اور کبھی فساد دور نہیں ہو سکتا۔بے شک خلفاء غلطی کر سکتے ہیں مگر اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ اگر ان کے آگے سر تسلیم خم نہ کیا جائے تو کوئی جماعت جماعت نہیں رہ سکتی۔پس
خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے اور تم بھی غلطی کر سکتے ہو مگر فرق یہی ہے کہ خلیفہ کی خطرناک غلطی کی
خدا تعالیٰ اصلاح کر دے گا مگر آپ لوگوں سے خدا کا یہ وعدہ نہیں ہے۔“
66
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء صفحه ۲۳ تا ۲۵ مطبوعه اکتوبر ۱۹۲۵ء)
ابو داؤد کتاب القضاء باب فى قضاء القاضى اذا اخطا صفحه ۵۱۵ حدیث نمبر ۳۵۸۳
مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
النساء: ٦٦