نمائندوں کے انتخاب میں احتیاط
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۲۲
جلد سوم
نمائندوں کے انتخاب میں احتیاط
احمدی جماعتوں کو نمائندوں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور بہترین
آدمی کو منتخب کر کے بھیجنا چاہئے۔مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ جماعت میں مجلس مشاورت
کے متعلق احساس پیدا ہو رہا ہے اور بعض جماعتیں اس کی نمائندگی کے حق پر زور دیتی اور
بہترین آدمی چن کر لاتی ہیں۔مگر اکثر حصہ میں ابھی سستی اور لا پرواہی پائی جاتی ہے۔اس
سال پہلے کی نسبت حاضری زیادہ ہے مگر اس کی وجہ یہ نہیں کہ جماعت کا احساس اس بارے
میں بڑھ گیا ہے بلکہ جب میں نے دیکھا کہ بہترین آدمی منتخب ہو کر نہیں آتے تو میں نے ایسے
آدمی جو سلسلہ میں پرانے ہیں یا بہترین کام کرنے والے ہیں یا ایسے نوجوان ہیں جنہیں کام
کرنے کے لئے شوق دلانا مد نظر ہے انہیں چٹھی بھیج کر بلایا ہے۔یہ لوگ جماعت کے
نمائندے نہیں ہیں بلکہ میرے ہی نمائندے ہیں کیونکہ جماعت نے ان کو منتخب کر کے نہیں بھیجا
اور نہ خود ان کے دل میں شوق اور ولولہ پیدا ہوا ہے کہ بہترین آدمی منتخب کر کے بھیجے
جائیں۔غرض ہمارے مشورے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ اپنی اپنی
جماعتوں میں جا کر اس اہمیت سے واقف کریں۔دیکھو ان نمائندوں پر یہی ذمہ داری کتنی
بڑی ہے کہ آئندہ جب خلافت کے انتخاب کا سوال در پیش ہوگا تو مجلس شوری کے ممبروں
سے ہی اس کے متعلق رائے لی جائے گی۔یہ کتنا اہم اور نازک سوال ہے۔پھر کیوں با اثر
لوگوں کو نمائندہ منتخب نہیں کیا جاتا۔اگر خدا تعالیٰ کی حفاظت نہ ہو تو کتنے خطرناک نتائج نکل
سکتے ہیں۔ایک شخص جو خود واقف نہ ہو گا کسی شخص کی لسانی یا ظاہری حالت کو دیکھ کر کہہ سکتا
ہے کہ یہی خلیفہ ہو حالانکہ خلافت کے لئے جتنے اوصاف کی ضرورت ہے وہ اس قدر مختلف
اور پیچ در پیچ ہیں کہ اگر اس بارے میں ذرا بھی غفلت سے کام لیا جائے تو جماعت کی تباہی
خلافة على منهاج النبوة
آسکتی ہے۔۵۲۳
جلد سوم
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء صفه ۳ ، ۴)
یہ بھی بحث کی گئی ہے کہ اس مجلس میں تجویز پیش کرنے سے خلیفہ پر پابندی عائد ہوگی
اور اس کے جواب میں کہا گیا ہے یہ تو بطور مشورہ ہے۔میرے نزدیک یہ صحیح بات ہے کہ
یہاں جو ریزولیوشن پیش ہوتا ہے مشورہ کے طور پر ہوتا ہے نہ کہ پاس قرار پاتا ہے اس لئے یہ
اعتراض درست نہیں ، اس سے خلیفہ پر پابندی نہیں ہوتی۔مگر ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور
وہ یہ کہ کسی بات کے گردو پیش کے حالات اور روح کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا
ہے کہ درخواست میں التجاء ہوتی ہے مگر اس میں مخفی فیصلہ بھی ہوتا ہے۔اس کے متعلق ہر شخص کو
عموماً تجربہ ہوگا کہ بسا اوقات ایسی درخواستیں ہوتی ہیں جن کے الفاظ تو درخواست کے
ہوتے ہیں مگر مخفی طور پر ان میں جبر پایا جاتا ہے کہ ہم یوں کرنے دیں گے اور یوں نہیں کرنے
دیں گے۔میرے نزدیک وہ امور جو خلیفہ کی ذات سے وابستہ ہیں ان میں اس قسم کی
مداخلت بھی درست نہیں ہو سکتی۔در حقیقت سلسلہ کے سب امور کا ذمہ دار خلیفہ ہے۔بعض کے متعلق یہ ہوتا ہے کہ خلیفہ
خود نہیں کرتا دوسروں سے کراتا ہے اور بعض خلیفہ کی ذات سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کرنا یا نہ
کرنا اوروں سے تعلق نہیں رکھتا۔اس مجلس میں کسی ایسے امر کو پیش کرنا گو یہ نہیں کہلا تا کہ جبر
اس میں پایا جاتا ہے لیکن اس سے یہ احتمال ضرور ہے کہ اس قسم کے ریزولیوشن سے آہستہ
آہستہ اس بات کی جرات پیدا ہو کہ خلیفہ کے اعمال کی حد بندی کرنے کے لئے لوگ اُٹھ
کھڑے ہوں کیونکہ یہ تجویز خلیفہ کے اعمال کے متعلق ہے ، جو اساس عمل ہے اس کے خلاف
ہے۔بحث کسی کی ہتک کے طور پر نہیں کی گئی مگر اس کا نتیجہ تو یہ ہے کہ خلیفہ کے اعمال پر بحث ہو
اور اگر اس طریق کو جاری رکھا گیا تو ہو سکتا ہے کہ کل یہ التجاء اور درخواست پیش ہو کہ ہم
تجویز کرتے ہیں فلاں فلاں قسم کے خطوط کا جواب خلیفہ خود دیا کرے۔مطلب یہ کہ وہ امور
جن کا فیصلہ صرف خلیفہ کی رائے کر سکتی ہے اور اس کی مرضی پر منحصر ہے کہ مجلس مشاورت
بلائے یا نہ بلائے وہی مجلس خلیفہ کے اعمال کی حد بندی کرتی ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۲۴
جلد سوم
میں یہ تو نہیں کہتا کہ یہ تجویز پیش کرنے والوں کی نیت یہی تھی مگر اس بات سے متفق
ہوں جو ذوالفقار علی خاں صاحب نے بیان کی ہے۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق جو نوٹ
تقریر کرنے کے لئے لکھے تھے ان میں یہ بات موجود ہے۔تجویز کرنے والوں کا اخلاص اس
بات کو برداشت نہیں کرتا مگر اس ریزولیوشن کو اگر کوئی غیر دیکھے گا تو وہ یہی کہے گا کہ اس میں
کمزور طاقت نے زبر دست حاکم کو توجہ دلائی ہے جسے اپنے فرائض کی طرف خیال نہ تھا پس
یہاں اس وقت یہ سوال در پیش ہے کہ دنیا اس ریزولیوشن سے کیا نتیجہ نکالے گی۔کسی کے
اخلاص پر حملہ نہیں ، کسی کی نیت پر حملہ نہیں مگر جو بھی اس ریزولیوشن کو سنے گا اس پر یہی اثر ہوگا
کہ خلیفہ کی طرف سے غفلت ہو رہی تھی جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء صفحه ۲۷، ۲۸)