خلیفہ کے گزارہ کا سوال

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۵۲۵
جلد سوم
خلیفہ کے گزارہ کا سوال
اس وقت جو تجاویز پیش ہیں ان میں سب سے پہلی تجویز میری طرف سے ہے جو بعض
دوستوں کی تحریک سے کی گئی ہے۔مجھ سے پوچھا گیا کہ جب جماعت ایک خلیفہ کے ماتحت
رہے گی اور امید ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ رہے گا تو اس لئے خلفاء کے گزارہ کے متعلق سوچنا
ضروری سوال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تو خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ
ہم تمہارے متکفل ہیں اور ہم تمہیں اُسی طرح دیں گے جس طرح سلیمان کو دیتے تھے اس
لئے خدا تعالیٰ لوگوں کو الہام اور وحی کے ذریعہ تحریک کرتا اور وہ آپ کے لئے ہدا یا لاتے جو
نہ صرف آپ کے لئے کافی ہوتے بلکہ لنگر خانہ پر بھی خرچ ہوتے اور اگر وہ ہدا یا نہ ہوتے تو
لنگر نہ چل سکتا تھا۔آپ کے بعد حضرت خلیفہ اول ہوئے وہ بھی دعویٰ رکھتے تھے اور تجربہ
سے ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ کا آپ سے وعدہ تھا کہ ہم تمہارے متکفل ہوں گے۔حضرت خلیفہ
اول فرماتے بسا اوقات ایسا ہوا کہ ایک شخص نے مجھ سے کسی رقم کا مطالبہ کیا اور خدا تعالیٰ
نے اتنی ہی رقم بھیج دی۔فرماتے ایک دفعہ ایک شخص نے آکر مطالبہ کیا میں نے اسے کہا کہ
بیٹھ جاؤ۔وہ بیٹھ گیا مگر میرے پاس کچھ نہ تھا۔اتنے میں ایک ہندو مریض آیا جو مٹھائی لایا۔میں نے اُسے نسخہ لکھ دیا اور وہ چلا گیا۔مٹھائی جب دیکھی گئی تو اس میں کچھ روپے بھی تھے مگر
جس قد ر روپے کا مطالبہ تھا اس سے کم نکلے۔میں نے کہا پھر دیکھو۔جب دوبارہ دیکھا گیا تو
اتنے ہی روپے نکل آئے جتنے روپوؤں کی ضرورت تھی۔اسی طرح میرے ساتھ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور اس کے فضل سے مجھے معقول رقم مل
جاتی ہے جو بعض اوقات عیسائیوں سے ، ہندوؤں سے ، غیر احمدیوں سے حتی کہ ایسے لوگوں
سے جنہیں بہت بڑا دشمن سمجھا جاتا ہے اُن کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے جن

خلافة على منهاج النبوة
۵۲۶
جلد سوم
کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور روحانی طور پر اُن کا بیان کرنا مناسب بھی نہیں
ہے۔بعض اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ قرض لینا پڑا ہے مگر میری جائداد ہے اس سے قرض ادا
کیا جا سکتا ہے لیکن دوستوں نے کہا یہ طریق ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت تو اس بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا تھا۔حضرت خلیفہ اول کے
وقت ہوسکتا تھا مگر نہ کیا گیا۔میرے وقت میں بھی ہو سکتا ہے اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا اور
تیسرے خلیفہ کے وقت یہ سوال اٹھایا گیا تو اُس کی وجہ سے اُس خلیفہ کو حقیر سمجھا جائے گا اور
اس سوال کو بدعت قرار دیا جائے گا۔پہلے بھی بعض لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ میں اپنا گزارہ
لوں مگر یہ میرے نزدیک مناسب نہ تھا مگر اب جس طرز پر انہوں نے بات پیش کی ہے بات
معقول معلوم ہوتی ہے اس لئے پہلا امر اس دفعہ یہ پیش ہے کہ خلیفہ کے اخراجات کے لئے
رقم مقرر ہونی چاہئے۔میں خود کچھ نہیں لیتا سوائے اس کے کہ قرضہ کے طور پر کچھ رقم لوں اور
کوشش کروں کہ خود ادا کر دوں۔اور اگر خود ادا نہ کر سکوں تو میں نے کہا ہوا ہے میری جو
جدی جائداد ہے اس سے جماعت وصول کر سکتی ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷، صفحہ ۸،۷ )
دو مجھے بعض لوگوں نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اس وقت تک خلفاء کا جو
طریق گزارہ کے متعلق رہا ہے وہ آئندہ خلفاء کے لئے تکلیف کا موجب ہوگا اور اُن کو اپنے
گذارہ کے متعلق کوئی تحریک کرنی بھی مشکل ہو جائے گی اس لئے گو آپ خود گزارہ نہ لیں
لیکن اس سوال کو پیش کر دیں تا کہ آئندہ اس سوال کا اٹھنا کسی خلیفہ کی ہتک نہ سمجھا جائے“۔میں طبعا اس سوال کے اٹھانے سے متنفر ہوں اور جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا اور
اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے گا اس کے بغیر ہی گزارہ کرنے کی کوشش کروں گا لیکن مذکورہ بالا
امر میں مجھے بھی بہت حد تک سچائی نظر آتی ہے اور میں جانتا ہوں کہ اگر آج میری زندگی میں
اِس امر کا فیصلہ نہ ہوا تو بعد میں آنے والوں کو اس کی وجہ سے تکلیف ہوگی۔میں نے دیکھا
ہے کہ عام طور پر لوگوں میں احساس ہے کہ خلیفہ کو جو ہدایا ملتے ہیں وہ غالبا اس کے گزارہ کے
لئے کافی ہوتے ہیں۔میرا اپنا تجربہ یہ ہے کہ اوسطاً ما ہوا را ایسے اخراجات ۱۵۰ سے ۲۵۰ روپیہ

خلافة على منهاج النبوة
۵۲۷
جلد سوم
تک ہوتے ہیں اور ان میں لائبریری ، امداد غرباء ( بعض ایسے غرباء بھی ہوتے ہیں جن کی
مخفی طور پر اپنے پاس سے بھی مدد کرنی پڑتی ہے ) معاملات تمدنی ، دعوتوں اور کئی قسم کے
اخراجات شامل ہیں۔ستر ، اسی روپے ماہوار صرف لائبریری اور دفتر کا ہی خرچ ہوتا ہے۔ہدایا کی تعداد عموماً اس رقم سے بھی کم ہوتی ہے۔پس یہ رقم بلکہ اس سے بھی زیادہ تو انہی
اخراجات میں خرچ ہو جاتی ہے جو جماعت کی غرض سے خلیفہ کی حیثیت میں خلیفہ کو کرنے
پڑتے ہیں۔میرے لئے اللہ تعالیٰ نے بعض ایسی راہیں کھول دی تھیں کہ ان کے ذریعہ پہلے
سات آٹھ سال خرچ چلتا رہا مگر اس کے بعد بعض اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے بعض راہیں بند
ہو گئیں اور اُس وقت سے ہیں پچیس ہزار روپیہ مجھے قرض لینا پڑا۔ان حالات میں میں سمجھتا
ہوں کہ بعد کے خلفاء کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔پس میں بھی اب یہ چاہتا ہوں کہ جماعت
مناسب غور کے بعد ایک رقم بجٹ میں خلیفہ کے اخراجات کے لئے بھی مقرر کرے۔میں
إِنْشَاءَ اللَّهَہ اس رقم کو نہیں لوں گا۔ہاں مجھے یہ فائدہ ہو جائے گا کہ بطور قرض مجھے صدرانجمن
احمد یہ سے ضرورت کے موقع پر جو رقم لینی پڑتی ہے وہ میں اس مد میں سے لے کر جب تو فیق
ہوا دا کر دیا کروں گا۔اس رقم کے متعلق جو خلیفہ کے لئے مقرر کی جائے میں پسند کرتا ہوں کہ اس کے متعلق یہ
قاعدہ ہو جائے کہ ہر سات سال کے بعد اس پر بلا خلیفہ کی تحریک کے مزید غور ہو جایا کرے
کیونکہ حالات کے ماتحت اس میں کمی بھی اور زیادتی بھی دونوں ہی کا سوال پیدا ہوسکتا ہے۔۱۹۲۴ء کی مجلس مشاورت میں ایک فیصلہ کیا گیا تھا جو اُس سال کی رپورٹ کے صفحہ ۳۹
پر اس طرح درج ہے۔ہر خلیفہ کے متعلق مجلس شوری فیصلہ کرے کہ اس کو کس قدر رقم گزارے کے لئے ملے
گی اور دوران خلافت میں بھی اگر حالات متقاضی ہوں تو مجلس شوری کے لئے ضروری ہوگا
کہ اُس رقم کو بڑھا دے۔ضروری ہوگا کہ یہ رقم وقت کی ضروریات اور حالات کے مطابق
ہوا اور خلافت کے وقار کو اس میں مدنظر رکھا جائے۔مجلس شوری کو جائز نہ ہوگا کہ بعد میں کبھی
اس رقم میں جو مقرر کر چکی ہے کمی کرے۔اس مشورہ کے دوران میں خلیفہ وقت اس مجلس میں

خلافة على منهاج النبوة
۵۲۸
جلد سوم
شریک نہیں ہوں گے“۔چونکہ اب جو تجویز پیش ہے اس میں کمی کا ذکر ہے جو پہلے فیصلہ کے خلاف ہے اس
لئے اس حصہ کو منسوخ کرتا ہوں۔باقی چونکہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس مشورہ میں خلیفہ
شریک نہ ہو اس لئے میں اب نواب صاحب کے ہاں جاتا ہوں۔چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب مجلس کا انتظام کریں گے۔جب اس امر کے متعلق فیصلہ ہو جائے تو مجھے اطلاع دے
دی جائے “۔( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء صفحه ۱۴۵ تا ۱۴۷)
(حضور کے اس ارشاد کے مطابق محترم چوہدری صاحب کی صدارت میں مجلس کی
کارروائی جاری رہی۔فیصلہ ہو جانے کے بعد اطلاع ملنے پر حضور مجلس میں واپس تشریف
لے آئے اور فرمایا )
یہ معاملہ جو مجلس کے سامنے پیش ہوا اس کے متعلق میری رائے یہی ہے کہ اس امر کے
متعلق فیصلہ جماعت کو کرنا چاہئے۔صحابہ کے زمانہ میں یہی طریق رہا ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ
اب اسے تبدیل کیا جاوے۔یہ سوال کہ خلیفہ کو اس بارے میں اختیا ر ہے پیش نہیں کیا جا سکتا
کیونکہ جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے خلیفہ کو اختیارات دیئے جاتے ہیں وہاں حد بندی بھی کی
جاتی ہے اور ان حد بندیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس معاملہ کو جماعت پر چھوڑا گیا ہے اور
جماعت کے فیصلہ کو مقدم رکھا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں نے ۱۹۲۴ء میں اس بارے میں جو
فیصلہ کیا تھا اُس میں بیان کر دیا تھا کہ اس کا فیصلہ مجلس شوری کرے۔اس معاملہ میں شوری کا
اختیار مشورہ دینے کا نہیں بلکہ خود فیصلہ کرنے کا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ ۱۹۲۳ء تک قرضہ کے طور پر بھی بیت المال سے کوئی رقم لینے کی مجھے
ضرورت پیش نہ آئی تھی ممکن ہے کبھی کوئی قلیل رقم کی ہو۔بہت سے اخراجات سلسلہ کے متعلق
ایسے تھے کہ وہ بھی میں اپنے پاس سے کرتا رہا مگر بعض حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ مجھے قرضہ
لینا پڑا۔اس قرضہ کو لئے تین سال ہو گئے ہیں۔اس میں سے بعض رقوم ادا بھی کی گئیں مگر
بیشتر حصہ ایسا ہے کہ جو ابھی ادا نہیں کر سکا گو میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ میرے قرضہ کی
ذمہ دار میری جائداد ہے مگر میں اللہ تعالیٰ سے اُمید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی زندگی میں ہی

خلافة على منهاج النبوة
۵۲۹
جلد سوم
قرض ادا کرنے کی توفیق دے گا لیکن جیسا کہ کہا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ کسی خلیفہ کو اخراجات کی
ضرورت پیش آئے اس لئے کوئی انتظام ہونا ضروری ہے۔حضرت خلیفہ اول کے پاس تو
ایک ایسا فن تھا جس کی وجہ سے آمد ہو جاتی تھی۔اسی طرح مجھے بھی پہلے سالوں میں معقول رقم
خاص ذرائع سے مل جاتی تھی مگر یہ طریق ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا۔اب چوہدری صاحب
کا بیان ہے کہ ۵۰۰ روپیہ ماہوار خلیفہ کے ذاتی اخراجات کے لئے اور ۱۵۰۰ سالا نہ سفر خرچ
کے لئے مجلس نے تجویز کیا ہے اور پانچ سال کا عرصہ اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مقرر
ہوا ہے۔میری اپنی تجویز سات سالہ تھی اگر اس دوران میں کوئی وجہ خاص پیش آجائے تو
دوسرے اسے پیش کر سکتے ہیں۔اگر ہر سال اس پر غور کیا جاوے تو یہ مشغلہ ہی بن جائے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء صفحہ ۱۵۷، ۱۵۸)

آج 10 میں سے 10 باقی