مجلس مشاورت اور خلافت کا جوڑ
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۰
جلد سوم
مجلس مشاورت اور خلافت کا جوڑ
دو میں دیکھتا ہوں کہ مجلس مشاورت جماعت میں بہت اہمیت اختیار کر رہی ہے اور ایسا
ہی ہونا بھی چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِمَشْوَرَةٍ
کہ خلافت بغیر مشورہ کے نہیں اور یہ آپ نے خدا تعالیٰ کے حکم سے فرمایا۔یہ میں اس لئے کہتا
ہوں کہ خلافت کا حکم قرآن میں ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق کوئی
حد بندی اپنی طرف سے نہ کر سکتے تھے۔بات یہی ہے کہ خلافت کبھی مفید نہیں ہو سکتی جب تک
اس کے ساتھ مشورہ نہ ہو۔تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تو مجلس شوری کو پہلے ہی اہمیت حاصل تھی
مگر جماعت کی اس طرف کم توجہ تھی۔اب جماعت بھی اس کی اہمیت محسوس کر رہی ہے اور اس
دفعہ دو تین جماعتوں کی طرف سے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ فلاں نمائندہ ہو فلاں نہ ہو۔پہلے
یوں کہتے تھے کہ بھئی مجلس مشاورت میں جانے کیلئے کس کو فراغت ہے۔اگر کوئی کہتا مجھے ہے تو
اُسے بھیج دیتے مگر اب کے جماعتوں نے نمائندوں کے انتخاب کئے ہیں اور اچھے طریق پر
کئے ہیں۔اس بات پر بحث ہوئی ہے کہ کون نمائندہ بن کر جائے ، یہ ایک اچھی روح ہے۔ہماری جماعت کو سمجھنا چاہئے کہ ہماری مجلس شوریٰ کی عزت ان بنچوں اور کرسیوں کی وجہ
سے نہیں ہے جو یہاں بچھی ہیں بلکہ عزت اُس مقام کی وجہ سے ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک
اسے حاصل ہے۔بھلا کوئی کہہ سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اُس لباس کی وجہ
سے
تھی جو آپ پہنتے تھے۔آپ کی عزت اُس مرتبہ کی وجہ سے تھی جو خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا
تھا اسی طرح آج بے شک ہماری یہ مجلس شوری دنیا میں کوئی عزت نہیں رکھتی مگر وقت آئے گا
اور ضرور آئے گا جب دنیا کی بڑی سے بڑی پارلیمنوں کے ممبروں کو وہ درجہ حاصل نہ ہوگا جو
اس کی ممبری کی وجہ سے حاصل ہوگا کیونکہ اس کے ماتحت ساری دنیا کی پارلیمنٹیں آئیں گی۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۱
جلد سوم
پس اس مجلس کی ممبری بہت بڑی عزت ہے اور اتنی بڑی عزت ہے کہ اگر بڑے سے بڑے
با دشاہ کو ملتی تو وہ بھی اس پر فخر کرتا۔اور وہ وقت آئے گا جب بادشاہ اس پر فخر کریں گے پس
ضرورت ہے کہ جماعت اس کی اہمیت کو اور زیادہ محسوس کرے اور ضرورت ہے کہ سال میں
دود فعہ ہو تا کہ زیادہ مسائل پر غور کیا جا سکے۔( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء صفحه ۱۴، ۱۵)
دوسرے سوال کے متعلق
وو
سوال کرنے کی اجازت دینا خلیفہ کا کام ہے بولنا اور سوال کرنے کی
اجازت دینا چونکہ خلیفہ کا کام ہے اس لئے اس قسم کی سٹرائیک نہیں کرنی چاہئے کہ اگر جواب
دینے کے بعد پھر بولنے کی اجازت نہ ہو تو پھر سوال پیش ہی نہ کئے جائیں۔ان کو سوالات پیش کرنے چاہئیں تھے اور پھر ان کے متعلق مزید گفتگو کرنے کیلئے
درخواست کرنی چاہئے تھی کہ اجازت دی جائے۔اگر مناسب ہوتا تو میں اجازت دے دیتا اور
مناسب نہ ہوتا تو نہ دیتا۔اس طرح وہ بھی خوش ہو جاتے اور سوالات سے جو بہت سے فائدے
حاصل ہو جاتے ہیں وہ بھی حاصل ہو سکتے۔پس یہ کہنا کہ اگر لمبی گفتگو کی اجازت نہ ہو تو سوالات
بھی پیش نہ کئے جائیں یہ درست نہیں تھا“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء صفحہ ۳۱ )
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طر یق تھا کہ
جب آپ مجلس میں بیٹھتے تو استغفار پڑھا کرتے
استغفار کیوں پڑھتے تھے تھے اور حدیث میں آتا ہے۔دفعہ استغفار
پڑھتے تھے یا اس کی غرض وہ نہ ہوتی تھی جو سوئے ادبی سے لوگ بیان کرتے ہیں کہ آپ
کے دل پر مجلس میں بیٹھنے سے زنگ لگتا تھا اسے دور کرنے کے لئے استغفار پڑھتے تھے۔جسہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے تو پھر آپ کے
دل پر زنگ لگانے والا کون ہو سکتا تھا۔لیکن یہ صحیح ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
زنگ کا ذکر فرمایا ہے مگر یہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر زنگ لگتا تھا بلکہ اس
لئے پڑھتے تھے کہ دوسروں کے دلوں پر زنگ نہ لگے اور خدا تعالیٰ انہیں اس سے بچا لے۔اور دوسرے لوگ اس لئے پڑھتے تھے کہ وہ اس زنگ سے بچ جائیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۲
جلد سوم
رسول اور خلفاء کی مجلس کے آداب رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مجلس
میں بیٹھنے اور زنگ کا کیا تعلق ہے۔موقع پر یا اُس موقع پر جب خلفاء بیٹھے ہوں کئی باتیں ایسی پیدا ہوسکتی ہیں کہ لوگوں کے
دلوں پر زنگ لگا دیں۔قرآن کریم میں حکم ہے کہ ایسی آواز سے نہ بولو کہ رسول سے
سوعاد بی ہو اور وہ بات جو رسول کے لئے ہو خلفا ء بھی اس کے حصہ دار ہیں۔اب اگر کوئی
کسی اور مجلس میں بے جاز ور اور تندی سے بولتا ہے تو اس کے متعلق کہیں گے بے ادب ہے۔لیکن اگر رسول کریم ﷺ یا خلیفہ کی مجلس میں اس طرح کلام کرتا ہے تو نہ صرف آداب مجلس
کے خلاف کرتا ہے بلکہ گناہ کا بھی مرتکب ہوتا ہے۔پس احباب کو اس بات کی عادت ڈالنی چاہئے کہ اس مجلس مشاورت میں زیادہ وقار
اور خشیت اللہ سے بات کریں مگر دیکھا گیا ہے بعض لوگوں نے یہ مدنظر نہیں رکھا کہ میں فیصلہ
کر چکا ہوں اور کئی نے کہا ہے کہ فلاں فیصلہ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔یہ تو دنیوی حکومتوں
میں بھی ہوتا ہے کہ جو فیصلہ پریذیڈنٹ کر دے پھر اس کے خلاف نہیں کہا جاتا حالانکہ ان
لوگوں کو پریذیڈنٹ سے کوئی اخلاص نہیں ہوتا ، کوئی مذہبی تعلق نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات دل
میں اُسے پاجی کہہ رہے ہوتے ہیں مگر اس کے فیصلہ کا لحاظ رکھتے ہیں۔ہماری جماعت کے
لوگ اخلاص رکھتے ہیں مگر آداب مجلس سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کی باتیں ان
سے سرزد ہو جاتی ہیں۔پچھلی دفعہ کی مجلس مشاورت میں ایسا نہیں ہوا مگر اب کے محسوس کیا گیا ہے کہ بعض نے مجھے
بھی ناظروں میں سے ایک ناظر سمجھا ہے حالانکہ خلیفہ کی پارٹی کا نہیں ہوتا بلکہ سب کا ہوتا ہے اور
سب سے اس کا یکساں تعلق ہوتا ہے۔اسے کسی محکمہ سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ سب سے اور سب افراد
سے تعلق ہوتا ہے اس لئے ان باتوں میں شریعت کے آداب کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ایک دفعہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں میں وعظ کا سلسلہ شروع کیا مگر ان کی مجلس میں شور ہوا تو آپ نے
فرمایا اب ہم وعظ نہیں کریں گے کیونکہ عورتوں نے ادب ملحوظ نہیں رکھا۔پس خلافت کے آداب اور
مجلس کے آداب مد نظر رکھنے چاہئیں“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء صفحه ۱۳۶، ۱۳۷)