منصب خلافت کا احترام
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۳
جلد سوم
منصب خلافت کا احترام
اب کمیشن کی سفارشات میں سے صرف ایک بات باقی رہ گئی ہے میں اسے بغیر توجہ
کئے چھوڑ دیتا مگر خلافت کے مقام کے احترام نے مجھے اجازت نہ دی کہ میں اسے یونہی
چھوڑ دوں۔پہلے تو مجھے خیال آیا یہ پہلا کمیشن ہے جس نے کچھ کام کیا ہے اس لئے جہاں تک ہو سکے
اس کی سفارشات کو ر ڈ نہ کروں۔مگر پھر بھی میں نے سمجھا ذمہ داری کے لحاظ سے میری
خاموشی نقصان رساں ہوگی اور میں نے یہی سمجھا کہ کمیشن کے ممبر لائق اور تعلیم یافتہ اصحاب
ہیں وہ اپنی کسی رائے پر جرح بخوشی برداشت کریں گے اور جب انہوں نے میری بیعت کی
ہوئی ہے تو گویا اپنا سب کچھ میرے سپرد کر دیا ہے۔گو مجھے معلوم ہوا ہے ایک ممبر نے جرح کو
بہت بری طرح محسوس کیا ہے جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔بہر حال یہ ایسا سوال تھا جسے میں
نظر انداز نہیں کر سکتا تھا اور اگر میں نظر انداز کرتا تو خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ٹھہرتا۔وہ سوال یہ ہے کہ کمیشن نے دانستہ نہیں بلکہ نا دانستہ کیونکہ جب انہوں نے بیعت کی اور
مجھے خلیفہ تسلیم کر کے میری بیعت میں داخل ہوئے تو پھر خلافت کے منصب کا احترام کرنا ان کا
فرض ہے ، بعض باتیں ایسی لکھی ہیں کہ جو کام ان کے لئے مقرر کیا گیا تھا اس سے باہر ہیں حتی
کہ وہ خود منصب خلافت پر حملہ کرتی ہیں۔اس وجہ سے میں نے سمجھا اگر آج میں ان پر
خاموش رہتا ہوں خواہ کسی وجہ سے تو کل کہا جائے گا خلیفہ دوم نے تسلیم کر لیا تھا کہ خلافت کا
یہی منصب ہے۔منصب خلافت میں اس بات کی تفصیل میں پڑنے سے قبل بتانا چاہتا ہوں کہ وہ
خلافت کا منصب جس کے لئے ہم نے یہ ذمہ داری برداشت کی تھی
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۴
جلد سوم
کہ کسی اختلاف سے نہ ڈریں گے وہ کیا ہے؟ جب حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل فوت ہوئے تو
وہ لوگ جنہوں نے جماعت سے نکل کر الگ انجمن بنائی ان سے میری گفتگو ہوئی۔میں نے
ان سے کہا مجھے خلیفہ کے انتخاب میں اختلاف نہیں آپ لوگ جسے منتخب کریں میں اسے خلیفہ
ماننے کے لئے تیار ہوں۔اس موقع پر میں نے اپنے خاندان کے لوگوں کو جمع کیا اور ان سے
کہا کہ اگر دوسرا فریق اس بات پر اڑ جائے کہ خلیفہ ہمارے ہم خیالوں اور ہم عقیدہ لوگوں
میں سے نہ ہو تو ہمیں یہ بات منظور کر لینی چاہئے اور جسے وہ پیش کر یں جماعت کا اتحاد قائم
کرنے کے لئے اسے خلیفہ مان لینا چاہئے۔اس پر بعض نے کہا ہم یہ کس طرح برداشت کر
سکتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص خلیفہ ہو جسے ہمارے عقائد سے اختلاف ہو۔میں نے کہا اگر تم لوگ
یہ برداشت نہیں کر سکتے تو وہ کس طرح برداشت کر سکتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص خلیفہ ہو۔اگر تم لوگ ان کے پیش کردہ آدمی کو خلیفہ نہیں مانو گے تو میں تم سے علیحدہ ہو جاؤں گا اور اُسے
خلیفہ مان لوں گا۔آخر یہ بات طے ہوئی کہ کسی ایسے شخص کو جس نے ہمارے خلاف عقائد کا
اظہار نہیں کیا اور ان لوگوں کا بھی اس پر اعتماد ہوا سے خلیفہ منتخب کرنے کی کوشش کی جائے
اس کے لئے میر حامد شاہ صاحب اور مولوی محمد احسن صاحب کے نام تجویز ہوئے کہ ان
میں سے اگر کسی کو وہ خلیفہ منتخب کریں تو ہمیں فورا مان لینا چاہئے۔لیکن اگر وہ ضد کریں کہ
مولوی محمد علی صاحب ہی خلیفہ ہوں تو بھی انہیں ماننا ہوگا ورنہ میں تم سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔اس پر میں نے سب سے عہد لیا اور پھر مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ اگر آپ اپنے میں سے
کسی کو خلیفہ منتخب کرنا چاہتے ہیں تو ہم اسے ماننے کے لئے تیار ہیں لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ کوئی
خلیفہ ہی نہیں ہونا چاہئے تو اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس پر ہمارا آپ سے افتراق
ہے چنانچہ ہمیں اسی وجہ سے ان سے علیحدہ ہونا پڑا اور ان کی علیحدگی کی ہم نے کوئی پرواہ نہ
کی۔غرض یہ وہ مسئلہ ہے کہ جس پر ان لوگوں سے جو جماعت کے لیڈر سمجھے جاتے تھے ہمیں
علیحدگی اختیار کرنی پڑی اور ہم نے انہیں صاف طور پر کہہ دیا کہ اگر وہ خلافت کے قائل نہیں
تو ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۵
جلد سوم
اب بعض دوستوں نے مجھ سے شکایت کی کہ خلافت کا مسئلہ بعض لوگوں پر مخفی ہو رہا ہے
اور وہ اس کی حقیقی اہمیت سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں۔کمیشن کی رپورٹ سے ظاہر ہو گیا
کہ فی الواقعہ بعض لوگوں پر یہ مسئلہ مخفی ہو رہا ہے اس وجہ سے وضاحت کے ساتھ بیان کرنے
کی ضرورت ہوئی۔میں صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس مسئلہ میں اختلاف رکھنے والے کسی شخص
سے ہمارا اتحاد نہیں ہو سکتا۔خواہ وہ ہمارا بھائی ہو یا بیٹا یا کوئی اور قریبی رشتہ دار۔اگر جماعت
ہمارا ہوسکتا۔ہویا یا اور
کا کوئی فرد اس میں اختلاف رکھتا ہو تو اسے دیانتداری کے ساتھ علیحدہ ہونا چاہئے اور اپنے
لئے الگ نظام قائم کر لینا چاہئے۔اس وجہ سے ہم اسے بُرا نہ سمجھیں گے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ
ہم میں رہتے ہوئے خلافت تسلیم کرتے ہوئے پھر اس میں اختلاف کرے۔ہمارے اس عقیدہ کی بنیاد یہ ہے کہ جس کو خلیفہ تسلیم کیا گیا ، جس کی بیعت کی گئی اُس کی
اسی طرح اطاعت کرنی چاہئے جس طرح شریعت نے ضروری قرار دی ہے لیکن اگر کوئی یہ
سمجھتا ہے کہ اس نے کسی غلط فہمی کی وجہ سے خلافت کو تسلیم کیا اور خلیفہ کی بیعت کی تھی تو وہ تو
ہماری طرف سے آزاد ہے وہ جس وقت چاہے الگ ہو سکتا ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں
نہ ہم اسے بُرا سمجھیں گے۔غیر مبائعین کو ہم اس لئے بُرا نہیں سمجھتے کہ وہ خلافت سے الگ
ہو گئے بلکہ اس لئے بُرا قرار دیتے ہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں
ورنہ میں تو انہیں بھی اپنا بھائی سمجھتا۔پس پہلی بات جو اس وقت میں بتانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ خلافت کوئی سیاسی نظام نہیں
بلکہ مذہب کا جزو ہے۔میں اس وقت اسے مذہب کا جزو ثابت کرنے کے لئے دلائل میں
نہیں پڑوں گا۔کوئی اسے غلط کہہ دے مگر ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن نے مقرر کیا ہے کہ خلیفہ
ہو اس لئے یہ مذہبی مسئلہ ہے۔میں اس میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے تیار نہیں۔میرا
خیال ہے ایک دفعہ خان صاحب ذوالفقار علی صاحب غیر مبائعین کی طرف سے پیغام لائے
تھے کہ آپس کا اختلاف دور کر دینا چاہئے۔میں نے انہیں کہا تھا کہ اگر کسی دنیوی بات پر
اختلاف ہے تو میں اسے چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، اگر کسی جائداد کے متعلق اختلاف ہے تو
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۶
جلد سوم
وہ میں دینے کیلئے تیار ہوں لیکن اگر خلافت مذہبی مسئلہ ہے تو کس طرح خیال کیا جاسکتا ہے کہ
میں اسے قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاؤں گا۔دینی لحاظ سے تو ایک شعشہ کم کرنا بھی کفر
ہے۔پس میں یہی کر سکتا ہوں کہ وہ مجھے سمجھائیں ، میں انہیں سمجھا تا ہوں ، پھر جس کی بات حق
ثابت ہوا سے مان لیا جائے۔تو خلافت کا مسئلہ ایک مذہبی مسئلہ ہے اور مذہب کا جزو ہے اور
حق یہ ہے کہ خلیفہ قائم مقام ہوتا ہے رسول کا اور رسول قائم مقام ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا۔اللہ تعالیٰ نے بعض احکام دے کر اس کے بعد رسول کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان میں
دوسروں سے مشورہ لے کر فیصلہ کرے۔پھر لوگوں کو اس بات کا پابند قرار دیا ہے کہ جو فیصلہ
رسول کرے اسے بغیر چوں و چرا کے تسلیم کریں۔اس پر اعتراض کر کے پیچھے رہنے کا کسی کو
حق نہیں دیا۔اسی طرح خلیفہ کو حق دیا ہے کہ مشورہ لے اور پھر فیصلہ کرے۔دنیا وی مجالس مشاورت میں تو یہ ہوتا ہے ان میں شامل
مجلس شوریٰ کا منصب ہونے والا ہر شخص کہہ سکتا ہے کہ چاہے میری بات رد کر دو
مگر سن لو۔لیکن خلافت میں کسی کو یہ کہنے کا حق نہیں خلیفہ کا ہی حق ہے کہ جو بات مشورہ کے
قابل سمجھے اس کے متعلق مشورہ لے اور شوریٰ کو چاہئے کہ اس کے متعلق رائے دے۔شوریٰ
اس کے سوا اپنی ذات میں اور کوئی حق نہیں رکھتی کہ خلیفہ جس امر میں اس سے مشورہ لے اس
میں وہ مشورہ دے۔سوائے اس حق کے کہ وہ پہلے خلیفہ کی وفات پر نئے خلیفہ کا انتخاب کر سکتی
ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تو تحدید کر دی تھی کہ ان کے بعد چھ آدمی جسے خلیفہ منتخب کریں
وہ خلیفہ ہو۔ہم نے ان کی نقل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفات کے بعد مجلس شوریٰ
رائے عامہ اور شریعت کے احکام کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرے کہ فلاں شخص خلیفہ ہو۔تا اللہ تعالیٰ
کی آواز اس کی زبان پر جاری ہو کر دنیا میں پھیلے۔یہ مجلس شوری کی حیثیت ہے۔اس کے
سوائے خلیفہ کے کاموں میں اسے کوئی دخل حاصل نہیں۔یہ ہوسکتا ہے کہ ذاتی معاملات میں خلیفہ سے غلطی ہو جائے لیکن ان معاملات میں جن
پر جماعت کی روحانی اور جسمانی ترقی کا انحصار ہو ان میں اگر اس سے غلطی سرزد ہو تو
اللہ تعالیٰ جماعت کی حفاظت کرتا ہے اور الہام یا کشف سے اس غلطی پر مطلع کر دیتا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۷
جلد سوم
صوفیاء کی اصطلاح میں اسے حفاظت صغری کہا جاتا ہے اور قرآن کریم میں آتا ہے
وليمَكنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِی ارتضى لَهُمْ ے اس سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی
رضا مندی ان کی زبان پر جاری کرتا ہے اور اسے ان کے ذریعہ دنیا میں قائم کرتا ہے۔یہ خلافت کے متعلق ہمارا عقیدہ ہے اور یہ بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ سوائے ان اموال کے
جو وقتی ضروریات کے لئے آتے ہیں باقی سب اموال خدا تعالیٰ کے ہوتے ہیں۔یہ نہیں کہ
خلیفہ کے پاس جو ا موال آتے ہیں وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے کہ پبلک کے اموال گورنمنٹوں
میں جمع ہوتے ہیں۔زکوۃ اور صدقہ ایسے اموال ہیں جو محض خدا کے لئے دیئے جاتے ہیں۔انہیں جو شخص اس لئے دیتا ہے کہ اس کی مرضی سے خرچ ہوں وہ خدا تعالیٰ کے لئے نہیں دیتا
بلکہ اپنے لئے دیتا ہے۔جو خدا تعالیٰ کے لئے عشر ، زکوۃ اور صدقہ دیتا ہے وہ مال اللہ تعالیٰ کا
ہوتا ہے جس کا محافظ رسول اور پھر خلیفہ ہوتا ہے۔ہاں آگے اس کے لئے یہ رکھا کہ وہ مشورہ
لے مگر جس طرح چاہے خرچ کرے اس پر کوئی اعتراض کرنے کا حق نہیں رکھتا۔جب ایک موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غنیمت کے متعلق انصار میں سے
کسی نے اعتراض کیا کہ خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن مال دوسروں کو دے دیا
گیا تو آپ نے فرمایا کہ اب انصار کو دنیا میں کسی بدلہ کی اُمید نہیں رکھنی چاہئے ان کی
خدمات کا بدلہ قیامت میں ہی ملے گا سکے چنانچہ دنیا میں انصار کو حکومت نہ ملی اور دوسروں نے
آکر اُن پر حکومت کی کیونکہ ان میں سے کسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق
جو قول منہ سے نکالا تھا اسے خدا تعالیٰ نے ناپسند کیا۔تو یا درکھنا چاہئے مجلس شوری جماعت احمدیہ کی
جماعت کا ذمہ دار خلیفہ ہے ایگزیکٹو (EXECUTIVE) باڈی نہیں
ہے۔اسی بناء پر ہما را غیر مبائعین سے اختلاف ہوا تھا کہ وہ خلیفہ کی بجائے انجمن کو جماعت کا
ذمہ دار قرار دیتے تھے حالانکہ تولیت خلیفہ کی ہے۔آگے خلیفہ نے اپنے کام کے دو حصے کئے
ہوئے ہیں۔ایک حصہ انتظامی ہے اس کے لئے عہدہ دار مقرر کرنا خلیفہ کا کام ہے۔ان
کارکنوں پر مجلس شوری کی کوئی حکومت نہیں ہے۔یہ طریق عمل رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۸
جلد سوم
اور خلفائے راشدین کے وقت نظر آتا ہے۔اسامہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
لشکر کا سردار مقرر کیا باقی لوگ اس کے خلاف تھے مگر آپ نے کسی کی پرواہ نہ کی۔پھر حضرت
عمر نے جب حضرت خالد کو سپہ سالاری سے معزول کیا تو مجلس شوریٰ اس کے خلاف تھی مگر
آپ نے وجہ تک نہ بتائی۔دوسرا حصہ خلیفہ کے کام کا اصولی ہے اس کے لئے مجلس شوری سے
وہ مشورہ لیتا ہے۔پس مجلس معتمدین انتظامی کاموں میں خلیفہ کی ویسی ہی جانشین ہے جیسے
مجلس شوری اصولی کاموں میں خلیفہ کی جانشین ہے۔ان دونوں کا آپس میں سوائے خلیفہ کے
واسطہ کے کوئی واسطہ اور جوڑ نہیں ہے۔مگر ہمارے اس کمیشن نے اس بات کو نظر انداز کر کے
بعض تجاویز پیش کر دیں جن سے خلافت پر بھی زد پڑتی ہے۔۔کمیشن نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ مجلس
مجلس معتمدین کے
ممبروں
کا انتخاب معتقدین کے تمبر مجلس مشاورت میں
سے منتخب کئے جایا کریں۔مجلس معتمدین کے ارکان چونکہ جماعت کے کارکن ہیں اس لئے
وہ جماعت کے نمائندے نہیں ہو سکتے۔جماعت کی اصل نمائندہ مجلس شوری ہے اس میں
جلس معتمدین کے ارکان منتخب ہونے چاہئیں۔لیکن صحیح بات یہ ہے کہ سلسلہ کا اصل ذمہ دار خلیفہ ہے اور سلسلہ کے انتظام کی آخری
کڑی بھی خلیفہ ہے۔خلیفہ مجلس معتمدین مقرر کرتا ہے اور وہی مجلس شوری مقرر کرتا ہے۔دونوں مجلسیں اپنی اپنی جگہ خلیفہ کی نمائندہ ہیں۔اگر مجلس معتمدین مجلس شوری کے ماتحت ہو تو
اس کا مطلب ہوا کہ خلیفہ مجلس شوری کے فیصلہ کا پابند ہو۔مجلس شوریٰ جو کا رکن مقرر کرے
خلیفہ ان سے کام لے حالانکہ کوئی دنیا کی مہذب حکومت ایسی نہیں ہے جس کی پارلیمنٹ
وزراء مقر ر کرتی ہو۔اور کمیشن کا یہ ایسا مشورہ ہے کہ دنیا وی حکومتوں کے نام کے بادشاہوں
کے حقوق بھی اس کے لحاظ سے محفوظ نہیں رہتے اور ان پر بھی ایسی پابندی نہیں ہے جو کمیشن
نے خلیفہ پر عائد کی ہے۔اس بات کا خیال کمیشن کو بھی آیا اور انہوں نے سمجھا کہ اس طرح
خلیفہ کے اختیارات پر تو پابندی عائد نہیں کی جا رہی؟ اس وجہ سے انہوں نے یہ لکھ دیا کہ
مجلس مشاورت میں مجلس معتمدین کا کس طرح انتخاب ہو ، اس کے متعلق بعد میں غو ر ہو۔۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۳۹
جلد سوم
مگر میں صاف طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ کارکنوں کا انتخاب سوائے خلیفہ کے اور کسی
کے اختیار میں نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انتخاب کارکنان کے متعلق تو
مشورہ بھی ثابت نہیں ہوتا۔خلفاء کے وقت بھی اس کے لئے مشورہ کی پاپندی نظر نہیں آتی۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت سارے کہتے رہے کہ حضرت خالد کو معزول نہ کیا جائے مگر
انہوں نے ان کی بجائے ابو عبیدہ کو مقرر کر دیا۔کمیشن کا یہ فقرہ کہ ”اصولاً ہمیں یہ درست نہیں معلوم ہوتا کہ انجمن معتمدین صرف
ناظروں کی جماعت کا نام ہو۔انجمن معتمدین خلیفہ وقت کی ماتحتی میں سلسلہ کی تمام جائداد کی
نگران اور مالک مقرر ہوتی ہے اس واسطے وہ صحیح معنوں میں جماعت کی نمائندہ ہونی
چاہئے۔ناظر صاحبان جو جماعت کے ملازمین میں سے ہیں کسی طرح بھی جماعت کے
نمائندہ نہیں کہلا سکتے۔ہمارے خیال میں انجمن معتمدین کے ممبران جماعت کے انتخاب سے
مقرر ہونے چاہئیں“۔یہ خلافت پر تبر ہے کیونکہ اس کا یہ مطلب ہے خلیفہ کا انتخاب صحیح نمائندہ جماعت نہیں۔اور اس سے یہ نتائج نکلتے ہیں۔اول یہ کہ مجلس معتمدین سلسلہ کی تمام جائداد کی نگران اور مالک ہے گو خلیفہ کے ماتحت ہے۔ہے
(۲) خلیفہ کا ناظر صاحبان کو مجلس معتمدین کے ممبر مقرر کرنا درست نہیں۔(۳) مجلس معتمدین کا انتخاب خلیفہ کی طرف سے نہیں بلکہ جماعت کے انتخاب سے ممبر
مقرر ہونے چاہئیں۔اور یہ تینوں نتیجے ہماری خلافت کے متعلق عقیدہ کے خلاف ہیں اور دنیا کی کانسٹی ٹیوشنز
کے بھی خلاف ہیں۔کوئی پارلیمنٹ وزراء مقر ر نہیں کرتی مگر کمیشن کہتا ہے کہ مجلس شوریٰ
مجلس معتمدین مقرر کرے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ہم اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتے کہ کس
طرح انتخاب ہو اور کس طرح وہ ممبران اجلاس کریں۔ممبران کی تعداد کیا ہو اور کتنے عرصہ
کے بعد ان کا انتخاب ہو۔کس قدر حصہ نامزدگان کا ہو اور کس قد رمنتخب شدہ کا۔پھر کمیشن کرنا
کیا چاہتا ہے۔
خلافة على منهاج النبوة
۵۴۰
جلد سوم
منصب خلافت کے خلاف تجویز یہ تجویز منصب خلافت کے بالکل خلاف ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں اس قسم کی باتوں کا علم نہ
ہونے کی وجہ سے انہیں یہ خیال آیا ور نہ کمیشن کے پریذیڈنٹ صاحب اور سرے ممبر
صاحب نے جس بشاشت سے اپنی رپورٹ میں میری جرح سنی ہے اس سے میں خیال بھی
نہیں کرسکتا کہ انہوں نے منصب خلافت کو نقصان پہنچانے کے لئے یہ تجویز کی ہے۔چونکہ یہ
ایک غلط خیال تھا اور آئندہ کے لئے نقصان رساں ہوسکتا تھا جو نا دانستہ طور پر پیش کیا گیا اس
لئے میں نے اس کی اصلاح کر دی ہے لیکن گو کمیشن کے ممبروں کے متعلق میں سمجھتا ہوں ان
سے نادانستہ غلطی ہوئی ہے مگر ممکن ہے کسی نے ان کے دل میں یہ خیال پیدا کیا ہو اور کوئی اور
ہو جو دیدہ و دانستہ یہ خیال رکھتا ہو اس لئے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں اور کہتا ہوں لکھنے
والے جلد لکھ کر اسے شائع کر دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا گواہ ہے ہم ایسے لوگوں سے تعاون کر کے
کام نہیں کر سکتے۔ہم نے اس قسم کے خیالات رکھنے والے ان لوگوں سے اختلاف کیا جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں رہے، آپ کے پاس بیٹھے ، آپ کی باتیں
سنیں۔ہم اپنے جسم کے ٹکڑے الگ کر دینا پسند کر لیتے لیکن ان کی علیحدگی پسند نہ کرتے مگر ہم
نے انہیں چھوڑ دیا اور اس لئے چھوڑ دیا کہ خلافت جو برکت اور نعمت کے طور پر خدا تعالیٰ نے
نازل کی وہ اس کے خلاف ہو گئے اور اسے مٹانا چاہتے تھے۔خلافت خدا تعالیٰ کی ایک
برکت ہے اور یہ اُس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک جماعت اس کے قابل رہتی ہے لیکن
جب جماعت اس کی اہل نہیں رہتی تو یہ مٹ جاتی ہے۔ہماری جماعت بھی جب تک اس کے
قابل رہے گی اس میں یہ برکت قائم رہے گی۔اگر کسی کے دل میں یہ خیال ہو کہ مجلس شوریٰ
جماعت کی نمائندہ ہے اور اس کی نمائندہ مجلس معتمدین ہو تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ہم یہ خیال
سننے کے لئے بھی تیار نہیں ہو سکتے اور ہم اس کے مقابلہ میں ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے
تیار ہیں لیکن خلافت کو نقصان پہنچنے دینے کے لئے تیار نہیں۔اللہ تعالیٰ گواہ ہے میں صاف
صاف کہہ رہا ہوں ایسے لوگ ہم سے جس قدر جلدی ہو سکے الگ ہو جائیں اور اگر وہ
ہمارے ساتھ رہتے ہیں تو منافق ہیں اور دھوکا دے کر رہتے ہیں۔اگر سارے کے سارے
خلافة على منهاج النبوة
۵۴۱
جلد سوم
بھی الگ ہو جائیں اور میں اکیلا ہی رہ جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ میں خدا تعالیٰ کی اس تعلیم
کا نمائندہ ہوں جو اس نے دی ہے مگر یہ پسند نہ کروں گا کہ خلافت میں اصولی اختلاف رکھ کر
پھر کوئی ہم میں شامل رہے۔یہ اصولی مسئلہ ہے اور اس میں اختلاف کر کے کوئی ہمارے
ساتھ نہیں رہ سکتا۔( اس موقع پر ہر طرف سے پُر زور آوازیں آئیں کہ ہم سب اس کے
ساتھ متفق ہیں )
میں نے اس مجبوری کی وجہ سے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گناہ گار نہ بنوں ضروری سمجھا کہ
اس غلطی کا ازالہ کر دوں۔ورنہ مجھے یقین ہے کہ کمیشن کے ممبران یہ خیال نہیں رکھتے۔اس
پر میں نے جب ان کے سامنے جرح کی تو انہوں نے یہی جواب دیا کہ ہم نے یہ بات کبھی
نہیں،
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء صفحه ۳۹ تا ۴۷ )