کوئی سلسلہ احمدیہ کو مٹا نہیں سکتا

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۲
جلد سوم
کوئی سلسلہ احمدیہ کو مٹا نہیں سکتا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر لوگوں نے خیال کیا کہ یہ سلسلہ تباہ
ہو جائے گا کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ سلسلہ کی روح رواں چلا گیا ہے مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے
کہ سلسلہ کی روح رواں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہ تھے بلکہ خدا نے اسے قائم کیا
تھا۔اُسی نے اسے قائم رکھا اور اُسی نے حضرت مولوی صاحب کو خلیفہ بنایا ہے۔کچھ لوگ جو
ہی کہتے تھے کہ اس سلسلہ کو مولوی نورالدین صاحب چلا رہے ہیں انہوں نے کہا ہم نہ
کہتے تھے سب کچھ مولوی نورالدین صاحب کرتے ہیں، ان کے بعد اس سلسلہ کا خاتمہ ہو
جائے گا اور جب حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے تو سب نے کہا اب فیصلہ ہو جائے گا۔مخالفت
کے کچھ اور سامان بھی پیدا ہو گئے یعنی کچھ لوگ جماعت سے علیحدہ ہو کر تفرقہ کرنے لگے مگر
خدا تعالیٰ قدرت نمائی کرنا چاہتا تھا۔جہاں سلسلہ کے کاموں کو اپنے ہاتھوں میں رکھنے والے
اختلاف میں پڑ گئے وہاں سلسلہ کی باگ اُس نے ایسے شخص کے ہاتھ میں دے دی جس کے
متعلق کہتے تھے یہ بچہ ہے اور جو دنیا کے تجربہ کے لحاظ سے بچہ ہی تھا۔اُس وقت میری عمر ۲۶
سال کی تھی اور میں نے یہ عمر قادیان میں ہی بسر کی تھی۔دنیا کا مجھے کوئی تجربہ نہ تھا اور نہ ہی
سلسلہ کے کاموں کا تجربہ تھا کیونکہ جن کے ہاتھوں میں کا م تھا وہ پسند نہ کرتے تھے کہ میں کوئی
کام کروں۔ایسی حالت میں جب یہ کام خدا تعالیٰ نے میرے سپرد کیا تو مخالف کہنے لگے اب یہ
سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور ان لوگوں میں سے جو جماعت سے علیحدہ ہو گئے تھے ایک نے کہا ہم
تو یہاں سے جاتے ہیں عوام الناس احمدیوں نے ایک بچہ کو خلیفہ مقرر کر لیا ہے دس سال کے
بعد دیکھنا ان عمارتوں پر عیسائی قابض ہو جائیں گے اور احمد بیت بالکل مٹ جائے گی۔یہ

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۳
جلد سوم
۱۹۱۴ء کے ابتداء کا واقعہ ہے جس پر ۱۸ سال ختم ہو گئے اور اُنیسواں شروع ہے۔گویا دودہا کے
ختم ہونے والے ہیں لیکن دیکھ لو کون قابض ہے اور آیا سلسلہ تباہ ہو گیا ہے یا خدا تعالیٰ کے
فضل سے اس نے اتنی ترقی کی ہے کہ کئی گنے زیادہ جماعت ہوگئی ہے۔جب خدا تعالیٰ نے
میرے ہاتھ میں سلسلہ کی باگ ڈور دی تو بیرونی ممالک میں کسی جگہ کوئی احمدی جماعت قائم
نہ تھی سوائے افغانستان کے۔مگر اب خدا کے فضل سے مختلف ممالک میں جماعتیں قائم ہیں
اور نہ صرف ہندوستانی جو دوسرے ممالک میں گئے ہوئے ہیں وہ سلسلہ احمدیہ میں داخل
ہوئے بلکہ ان ممالک کے باشندے بھی داخل ہو چکے ہیں اور غیر مذاہب کے باشندے بھی
داخل ہو چکے ہیں۔پھر جس وقت اُس انسان کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے سلسلہ کا انتظام دیا
جسے بچہ کہتے تھے اُس وقت خزانہ پر اٹھارہ ہزار قرض کا بار تھا اور صرف چند آنے خزانہ میں
موجود تھے۔اُس وقت کہا گیا کہ قادیان کے لوگ چند دن میں بھو کے مرنے لگیں گے لیکن
ابتداء ہی سے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے میرے اندر وہ طاقت اور قوت پیدا کی کہ مجھے ہر
موقع پر یہی یقین رہا کہ یہ سلسلہ ضرور بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔آج خدا کے فضل سے وہ
نظارہ نظر آ رہا ہے کہ سلسلہ کی اشاعت اور جماعت کی ترقی الگ رہی خدا تعالیٰ نے جوڑ عب
عطا کر رکھا ہے وہ جماعت احمدیہ سے سینکڑوں گنے زیادہ تعداد رکھنے والوں کو بھی حاصل
نہیں ہے۔اُس وقت جماعت احمدیہ کو ایک چھوٹی سی اور نا قابل التفات جماعت سمجھا جاتا
تھا مگر اب اسے زبر دست طاقت تسلیم کیا جاتا ہے۔اُس وقت مسلمان کہتے تھے احمدیوں کو کسی
کام میں اپنے ساتھ ملا کر کیا کرنا ہے مگر آج کہتے ہیں یہ ایک ہی جماعت ایسی ہے کہ اس کی
امداد کے بغیر مسلمان ترقی نہیں کر سکتے۔یہ عملی ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔کیا خدا تعالیٰ کی ان نصرتوں اور ان تائیدوں کو دیکھتے ہوئے ہم گھبرا سکتے
ہیں ؟ اور کیا ان حالات میں دنیا کی مشکلات روک ہو سکتی ہیں ؟
پس اپنے فیصلوں میں یہ بات مدنظر رکھو کہ اس جگہ ہم خدا تعالیٰ کے ایجنٹوں کی حیثیت
سے بیٹھے ہیں اور خدا تعالیٰ کا سپرد کیا ہوا کام کرنا ہمارا فرض ہے۔کسی صورت اور کسی
حالت میں بھی بزدل ، کمزور ہمت اور پست حوصلہ نہ بنو۔اپنی نظر میں بلند اور اپنے دل

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۴
جلد سوم
مضبوط رکھو۔ایک طاقتور آقا نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ ہم کس
طرح یہ کام کرتے ہیں۔جن نتائج کو خدا تعالیٰ پیدا کرنا چاہتا ہے ان میں وہ ہمارا محتاج نہیں وہ سخن کہہ سکتا ہے
اور جو کچھ چاہے فوراً ہو سکتا ہے لیکن وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ یہ سب کچھ اُسی کے حکم سے
66
ہوا ہے۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء صفحه ۱۳ تا ۱۶)

آج 10 میں سے 10 باقی