زمانہ قرب نبوت اور موعود خلافت

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۷
جلد سوم
زمانہ قرب نبوت اور موعود خلافت
اس وقت ہماری جماعت کے لئے تو خلافت کا ہی سوال نہیں دو اور سوال بھی ہیں۔ایک قرب زمانہ نبوت کا سوال اور دوسرا موعود خلافت کا سوال۔یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جو
ہر خلیفہ کے ماننے والے کو نہیں مل سکتیں۔آج سے سو دو سو سال بعد بیعت کرنے والوں کو یہ
باتیں حاصل نہیں ہوسکیں گی۔اُس زمانہ کے عوام تو الگ رہے خلفاء بھی اس بات کے محتاج
ہوں گے کہ ہمارے قول ، ہمارے عمل اور ہمارے ارشاد سے ہدایت حاصل کریں۔ہماری
بات تو الگ رہی وہ اس بات کے محتاج ہوں گے کہ آپ لوگوں کے قول ، آپ لوگوں کے عمل
اور آپ لوگوں کے ارشاد سے ہدایت حاصل کریں۔وہ خلفاء ہوں گے مگر کہیں گے کہ زید
نے فلاں خلافت کے زمانہ میں یوں کیا تھا ہمیں بھی اس پر عمل کرنا چاہئے۔پس یہ صرف
خلافت اور نظام کا ہی سوال نہیں بلکہ ایسا سوال ہے جو مذہب کا سوال ہے۔پھر صرف خلافت
کا سوال نہیں بلکہ ایسی خلافت کا سوال ہے جو موعود خلافت ہے۔الہام اور وحی سے قائم
ہونے والی خلافت کا سوال ہے۔ایک خلافت تو یہ ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ لوگوں سے خلیفہ منتخب
کراتا ہے اور پھر اسے قبول کر لیتا ہے مگر یہ ویسی خلافت نہیں۔یعنی میں اس لئے خلیفہ نہیں کہ
حضرت خلیفہ اول کی وفات کے دوسرے دن جماعت احمد یہ کے لوگوں نے جمع ہو کر میری
خلافت پر اتفاق کیا بلکہ اس لئے بھی خلیفہ ہوں کہ حضرت خلیفہ اول کی خلافت سے بھی پہلے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے الہام سے فرمایا تھا کہ میں خلیفہ ہوں
گا۔پس میں خلیفہ نہیں بلکہ موعود خلیفہ ہوں۔میں مامور نہیں مگر میری آواز خدا تعالیٰ کی آواز
ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس کی خبر دی تھی۔گویا
اس خلافت کا مقام ماموریت اور خلافت کے درمیان کا مقام ہے اور یہ موقع ایسا نہیں ہے۔

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۸
جلد سوم
کہ جماعت احمد یہ اسے رائیگاں جانے دے اور پھر خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جائے۔جس
طرح یہ بات درست ہے کہ نبی روز روز نہیں آتے اسی طرح یہ بھی درست ہے کہ موعود خلیفے
بھی روز روز نہیں آتے۔پھر یہ کہنے کا موقع کہ فلاں بات ہم سے چھپیں تیس سال پہلے خدا
تعالیٰ کے نبی نے یوں کہی یہ بھی روز روز میسر نہیں آتا۔جو روحانیت اور قرب کا احساس اس
شخص کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ آج سے تیس سال پہلے خدا تعالیٰ کے ما مور
اور مرسل نے یہ فرمایا تھا اُس شخص کے دل میں کیونکر پیدا ہوسکتا ہے جو یہ کہے کہ آج سے
دوسو سال پہلے خدا تعالیٰ کے فرستادہ نے فلاں بات یوں
کہی تھی کیونکہ دوسو سال بعد کہنے والا
اس کی تصدیق نہیں کر سکتا لیکن ہیں تھیں سال بعد کہنے والا اس کی تصدیق کر سکتا ہے۔پس ضرورت ہے اس بات کی کہ جماعت
جماعت متحد الخیال ہو جائے متحد الخیال ہو کر خلیفہ کو اپنا ایسا استاد سمجھے کہ جو بھی
سبق وہ دے اسے یاد کرنا اور اس کے لفظ لفظ پر عمل کرنا اپنا فرض سمجھے۔اتحاد خیالات کے
ساتھ قو میں بہت بڑی طاقت حاصل کر لیا کرتی ہیں ورنہ یوں نظام کا اتحاد بھی فائدہ نہیں دیتا
جب تک اتحادِ خیالات نہ ہو۔یورپ کا حال کا تجربہ دیکھ لو۔اٹلی یورپ میں ذلیل ترین
حکومت سمجھی جاتی تھی لیکن جب مسولینی نے اٹلی میں اتحادِ خیالات پیدا کیا تو آج اٹلی کے
لوگ کہتے ہیں کہ یورپ کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور اتنا تو
ہم نے بھی دیکھا ہے کہ شیر انگلستان جس کے چنگھاڑنے سے کسی وقت دنیا کانپ جاتی تھی
اسے بھی اٹلی کے مقابلہ میں آکر دُم دبانی ہی پڑی۔یہ ایک کھلا ہوا راز ہے کہ اُس وقت
انگریزی حکومت لڑائی کو ضروری سمجھتی تھی اور وہ محسوس کرتی تھی کہ اس کی ذلت ہوئی ہے مگر
اس کے افسروں نے کہہ دیا کہ اگر اس وقت اٹلی سے لڑائی شروع کی گئی تو اس کا نتیجہ خوش کن
نہ ہوگا اور ہم لڑائی کے لئے تیار نہیں ہیں۔اس میں شک نہیں کہ یہ کمزوری صرف اس لئے نہ
تھی کہ اٹلی طاقتور ہے بلکہ اس لئے تھی کہ اور طاقتیں بھی اندرونی طور پر اٹلی کے ساتھ تھیں۔مگر ایک زمانہ کا انگلستان وہ تھا کہ دوسری طاقتوں کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھتا تھا۔اس
قدر طاقت اٹلی کو کہاں سے حاصل ہوئی ؟ اسی سے کہ مسولینی نے اٹلی والوں میں اتحادِ خیالات

خلافة على منهاج النبوة
۵۴۹
جلد سوم
پیدا کر دیا۔بے شک اس کے لئے اس نے جبر سے کام لیا ، اپنے مخالفین کو قتل کرایا ، اُن کی
جائدادیں چھین لیں اور ان کی اولادوں پر قبضہ کر کے ان کے خیالات کو ایک طرف لگا دیا
لیکن ذرائع خواہ کچھ ہوں اُس نے یہ کام کیا اور کامیاب ہو گیا۔یہی بات ہٹلر نے جرمنی میں
کی۔غرض اتحادِ خیالات کمزوروں کو بھی بڑا طاقتور بنا دیتا ہے۔پس جب تک اتحادِ خیالات پیدا کرنے کی ہم کوشش نہیں کرتے وہ نتائج نہیں دیکھ سکتے
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے مقدر ہیں۔اس میں شک نہیں کہ وہ آج نہیں تو کل
ضرور رونما ہوں گے مگر وہ کل ہمارے لئے خوشگوار نہیں ہوگا کیونکہ ہم میں سے بہت سے وہی
کھیل کھیل رہے ہیں جو ڈاکٹر اقبال نے حال ہی میں کھیلا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی
نماز چھوڑ دے تو مسلمان رہ سکتا ہے، اگر کوئی زکوۃ نہ دے تو مسلمان رہ سکتا ہے ، اگر عورتیں
پرده ترک کر دیں تو مسلمان رہ سکتی ہیں، غرض اسلام کے ہر حکم کو ترک کرنے والا مسلمان رہ
سکتا ہے لیکن اگر یہ نہ مانے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا تو
پھر مسلمان نہیں کہلا سکتا۔ہم میں سے بھی کئی ہیں جو کہتے ہیں ہم اگر اسلام کے کسی حکم پر عمل نہیں
کرتے یا کسی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو کیا ہوا ، ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام
کو تو مانتے ہیں۔اگر کوئی اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے اور اس سے اسلامی احکام کے مطابق
سلوک نہیں کرتا تو وہ یہ کہہ دینا کافی سمجھتا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا
ہوں ، اگر کوئی اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیتا تو کہہ دیتا ہے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو
مانتا ہوں ، اگر کوئی اپنے بچوں کو تعلیم اسلامی طرز کے مطابق نہیں دلاتا تو کہہ دیتا ہے میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا ہوں ، اگر کوئی ڈاڑھی منڈوا تا ہے تو کہہ دیتا ہے میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا ہوں مگر مانتا کیا ہے خاک ! جب وہ تفصیلی احکام نہیں
مانتا۔اس کی مثال اُس شخص کی سی ہے جس نے گودنے والے سے کہا تھا میری کلائی پر شیر گود
دو۔جب اس نے سوئی ماری اور اسے درد ہوا تو کہنے لگا کیا کر رہے ہو؟ گودنے والے نے
کہا شیر کا دایاں کان گود نے لگا ہوں۔اس نے کہا اگر دایاں کان چھوڑ دیا جائے تو پھر شیر
رہتا ہے یا نہیں ؟ گودنے والے نے کہا رہتا ہے۔وہ کہنے لگا اچھا اسے جانے دو اور آگے

خلافة على منهاج النبوة
۵۵۰
جلد سوم
چلو۔پھر اس نے سوئی ماری تو کہنے لگا اب کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا شیر کا بایاں کان گود تا
ہوں۔کہنے لگا اگر بایاں کان نہ ہو تو کیا شیر رہتا ہے یا نہیں ؟ اس نے کہا ہاں رہتا ہے۔کہنے
لگا پھر آگے چلو۔اسی طرح اس نے ہر عضو کے متعلق کہنا شروع کیا آخر گودنے والے نے
سوئی رکھ دی اور کہہ دیا کہ اس طرح شیر کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔تو بے شک انسان کمزور ہے، اس سے قصور ہو جاتا ہے مگر ایک قصور ہو گیا دو ہو گئے یہ کیا
کہ ہر حکم کو چھوڑ دے۔پھر اس میں اسلام کا کیا باقی رہ سکتا ہے۔صرف یہ مان لینا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ سے نبی ہو سکتا ہے اور یہ سمجھ لینا کہ اس طرح اسلام
دنیا میں غالب آجائے گا ایسا ہی ہے جیسا کہ ڈاکٹر اقبال کا یہ کہنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو خاتم النبین مان لینے کے بعد پھر خواہ کچھ کرو کوئی حرج نہیں اور اسلام غالب
آ جائے گا۔پس ہمارا فرض اسلام کو اس کی جزئیات سمیت قائم کرنا ہے اور اپنی اصلاح کے لئے ہر
حکم پر عمل کرنا ضروری ہے مگر یہ اصلاح میرے خطبات اور تقریروں سے نہیں ہوسکتی کیونکہ ہر
کان وہ تقریریں نہیں سن سکتا اور ہر شخص اُس وقت نہیں سن سکتا جب تک اس کا کان قبول
کرنے کے لئے تیار نہ ہو بلکہ یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ جماعت کا ہر فر د میرے ساتھ تعاون
کرے۔ہر خطبہ جو میں پڑھتا ہوں ، ہر تقریر جو میں کرتا ہوں اور ہر تحریر جو میں لکھتا ہوں
اسے ہر احمدی اس نظر سے دیکھے کہ وہ ایک ایسا طالب علم ہے جسے ان باتوں کو یاد کر کے ان کا
امتحان دینا ہے اور ان میں جو عمل کرنے کے لئے ہیں ان کا عملی امتحان اس کے ذمہ ہے۔اس طرح وہ میری ہر تقریر اور تحریر کو پڑھے اور اس کی جزئیات کو یادر کھے۔پھر جب پڑھ
چکے تو سمجھے کہ اب میں استاد ہوں اور دوسروں کو سکھلانا میرا فرض ہے۔پس جو کچھ میں کہتا
ہوں وہ ایسا ہی ہے جیسے ایک کتاب تصنیف کر دی جائے اور سکول کا کورس تیار کر دیا جائے مگر
اس سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا جو اسے یاد نہ کرے اور حفظ نہ کرے جیسا کہ مدرسہ کی کتاب
یاد نہ کرنے والا فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔پس آپ لوگ اقرار کریں کہ میں جو کچھ کہوں گا آپ
طالب علم کی حیثیت سے اُسے سنیں اور یاد کریں گے اور جب یاد کر لیں گے تو پھر استاد کی

خلافة على منهاج النبوة
۵۵۱
جلد سوم
حیثیت سے دوسروں کو پڑھانا اپنا فرض سمجھیں گے۔جب تک ہم یہ صورت اختیار نہ کریں
تب تک کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا یعنی انسانی ہاتھوں کے ذریعہ۔ورنہ خدا تعالیٰ تو کرے گا ہی
جو کچھ کرنے کا اس نے وعدہ کیا ہوا ہے۔خلیفہ استاد ہے اور جماعت کا ہر فردشاگرد مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا
ہے کہ باوجود اس کے کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے ایک نہایت مخلص جماعت دی ہے اور آپ لوگوں میں اتنا اخلاص ہے کہ
جس کا نمونہ کسی اور جگہ نہیں مل سکتا اس نقطۂ نگاہ کے نہ پیدا ہونے کی وجہ سے کہ آپ لوگ
شاگرد ہیں اور خلیفہ استاد ہے، پھر پڑھ لینے کے بعد تم استاد ہوا اور دوسرے لوگ شاگر د وہ
کامیابی نہیں حاصل ہو رہی جو ہونی چاہئے۔اس کے مقابلہ میں ایک ایک دن جو گزررہا ہے
ہمارے لئے زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ایک گزرنے والے دن ہم جس قدر
زمانہ نبوت سے قریب ہوتے ہیں دوسرے دن اس سے دور ہوتے جاتے ہیں اور یہ کوئی
معمولی بات نہیں۔بظاہر تو یہ نظر آ رہا ہے کہ ہم ہر روز ترقی کی طرف جا رہے ہیں لیکن اصل
بات یہ ہے کہ ہم روز بروز ساحل عافیت سے دور ہوتے جارہے ہیں۔جن کوششوں ، محنتوں
اور قربانیوں سے کل ہم اپنے مقصد اور مدعا میں کامیاب ہو سکتے تھے آج اُن سے زیادہ کی
ضرورت ہے کیونکہ کل ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے جس قدر قریب
تھے آج اس سے دور ہیں۔پس تم لوگ اس ظاہری کامیابی اور شان و شوکت کو نہ دیکھو جو
نصیب ہو رہی ہے۔یہ مت دیکھو کہ کل جہاں ایک سو احمدی تھے وہاں آج ایک ہزار ہو گئے
ہیں اور یہ مت خیال کرو کہ کل جہاں سے چندہ ایک ہزار آتا تھا آج دو ہزار آتا ہے بلکہ یہ
سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی برکت کل ہمیں کتنی حاصل تھی اور آج کتنی حاصل ہے۔کیا کل جتنی ہی
ہے یا آج کم ہے؟ یقیناً ہر گزرنے والا دن اسے کم کرتا جا رہا ہے۔اس کے لئے یہی صورت
ہے کہ ہم اپنی جد و جہد کو بڑھاویں تا کہ جو کمی روحانی طور پر ہو رہی ہے اس کا ازالہ اپنی جد و جہد
میں اضافہ کر کے کر سکیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ جو باتیں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں پوری ہو
سکتی ہیں وہ سال بھر میں بھی نہیں ہوتیں۔ہمیں اس سے کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ فلاں سکیم پیش کی

خلافة على منهاج النبوة
۵۵۲
جلد سوم
گئی ہے جبکہ اس پر عمل نہ کیا جائے۔میں نے تعاون نہ کرنے کے متعلق شکایت کی ہے مگر اس
کا یہ مطلب نہیں ہے کہ خدانخواستہ جماعت میں اخلاص نہیں۔اخلاص ہے مگر جب تک
جماعت کے لوگ اس نقطہ کو نہ سمجھیں گے کہ ان کا تعلق مجھ سے شاگرد کا ہے اور وہ دنیا کے
اُستاد ہیں اُس وقت تک ترقی نہ کر سکیں گے اور اگر وہ اس نکتہ کو سمجھ لیں گے تو خدا تعالیٰ کے
فضل سے روز بروز ترقی کرتے جائیں گے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء صفحه ۱۶ تا ۲۱)
صدر انجمن سے خطاب پھر میں صدر انجمن کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو
خلیفہ کا ہاتھ سمجھے، پورا پورا تعاون کرے۔ایسے لوگوں کو
سلسلہ کے کام پر لگایا جائے جو خلیفہ کا پورا ادب اور احترام کرنے والے ہوں ، تعاون
کرنے والے ہوں اور جو ایسا نہ ہو اُس کی اصلاح کی جائے اور اگر اصلاح نہ ہو تو انہیں
نکال دیا جائے۔اسی طرح جو کارکن ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ ہتھیار ہیں ان کا اپنا کوئی وجود نہیں ،
جب خلافت قائم ہو تو سارے وجود اس میں مدغم ہو جاتے ہیں کیونکہ خلیفہ دماغ ہوتا ہے اور
تمام جوارح کا فرض ہوتا ہے کہ دماغ کے تابع چلیں اور اگر کوئی شخص نہیں چل سکتا تو وہ کام
چھوڑ دے اور تفرقہ یاستی سے اس سکیم کو نقصان نہ پہنچائے جو جاری کی گئی ہے۔“
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء صفحه ۱۴۶، ۱۴۷)

آج 10 میں سے 10 باقی