آداب خلافت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۵۳
جلد سوم
آداب خلافت
" آج میں پھر اس امر کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری مجلس کوئی پارلیمنٹ (PARLIMENT)
نہیں ہے، کوئی لیجسلیٹو اسمبلی (LAGISLATIVE ASSEMBLY) نہیں ہے بلکہ
خالص اسلامی مجلس شوری ہے۔یعنی آپ لوگ خواہ جماعتوں کی طرف سے نمائندہ بن کر
آئیں ، خواہ مرکز کی طرف سے آپ کو نامزد کیا جائے ، خواہ صدار انجمن احمدیہ کے کارکن
ہوں ،خواہ دوسرے لوگ آپ کے اس جگہ جمع ہونے کی محض اتنی ہی غرض ہوتی ہے کہ آپ
خلیفہ وقت کو اپنی رائے اور اپنے خیالات سے آگاہ کر دیں پس جبکہ اس مجلس کی بنیاد ہی اس
اصول پر ہے کہ اس میں صرف احباب خلیفہ وقت کے سامنے اپنا مشورہ پیش کرنے کے لیے
جمع ہوتے ہیں تو خطاب گلی طور پر خلیفہ وقت سے ہوتا ہے نہ آپس میں ایک دوسرے سے مگر
باوجود بار بار سمجھانے کے دوست ایک دوسرے کو مخاطب کر نے لگ جاتے ہیں اور ایک
دوسرے کا نام لے کر اعتراض کرنے یا جواب دینے لگ جاتے ہیں حالانکہ اس مجلس کے
آداب کے لحاظ سے ہر دوست کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت اُس کے سامنے صرف ایک
ہی وجود ہے جو خلیفہ وقت کا وجود ہے۔جب تک کوئی نمائندہ اس مجلس میں بیٹھتا ہے اس کو
اپنے دائیں اور اپنے بائیں بیٹھنے والے آدمیوں سے ناواقف رہنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے
کہ میں ہی اکیلا خلیفہ وقت سے خطاب کر رہا اور اس کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کر
رہا ہوں۔مشورے کی غرض بالکل فوت ہو جاتی ہے اگر احباب اس بات کی پابندی نہ کریں
اور اُن کے دماغ پر یہ بات مستولی رہے کہ چند دوسرے لوگ ہیں جن کے خیالات کو رد کرنا
اُن کا کام ہے۔ان خیالات کو رد کرنا یا نہ کرنا یہ خلیفہ کا کام ہے۔اُن کا محض اتنا ہی کام ہے
کہ وہ اپنے خیالات ظاہر کر دیں اور خاموش ہو جائیں۔اس کو مدنظر نہ رکھنے کا نتیجہ یہ ہوتا
خلافة على منهاج النبوة
۵۵۴
ا
جلد سوم
ہے کہ بعض دفعہ باتوں میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے اور نامناسب الفاظ ایک دوسرے کے
متعلق استعمال ہونے لگ جاتے ہیں حالانکہ جب خطاب خلیفہ وقت سے ہے تو کسی دوسرے
کی بات کو رد کرنا کسی کے حق اور اختیار میں نہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس امر کو پھر
ذہن نشین کر لیں گے کہ آئندہ جب کبھی بات کہنے کے لئے کھڑے ہوں تو گو دوسرے کی بات
کی تردید کریں مگر رہِ خطاب کے طور پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اصولی طور پر ہونا چاہئے اور
ذاتیات کا سوال درمیان میں نہیں لانا چاہئے اور اگر کسی سے غلطی ہوئی ہو تو دوسرے کو نہیں
چاہئے کہ اس غلطی کو لمبا کرے۔اگر اس امر کو مدنظر نہ رکھا جائے اور ذاتیات کا سوال
درمیان میں لایا جائے تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پہلا ایک بات کہتا ہے اور پھر دوسرا شخص کھڑا ہوتا
ہے اور اس کا رد کرتا ہے۔اس کے بعد تیسرا کھڑا ہوتا ہے اور اس کا رد کرتا ہے اور اس
طرح آپس میں ہی تکرار شروع ہو جاتا ہے اور اُن آداب کو وہ بھول جاتے ہیں جو خلافت
کے لئے ضروری ہیں۔میں ڈرتا ہوں کہ اگر احباب نے اس طریق میں اصلاح نہ کی تو مجھے
کسی وقت زیادہ پابندی کے ساتھ اپنی اس بات کو قائم کرنا پڑے گا اور ایسے دوستوں کو مجھے
بولنے سے روکنا پڑے گا۔ہم یہاں اس لئے جمع ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل
کریں ، اسلام کی ترقی کی تجاویز سوچیں اور ایسی تدابیر عمل میں لائیں جن سے دین کو فائدہ
پہنچے۔بھلا اس میں ہماری کیا عزت ہے کہ کہا جائے فلاں کی بات کم عقلی والی ہے لیکن ہماری
بات بہت صحیح ہے۔عقل سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے کیونکہ عقل علم کے تابع ہے اور علم
خدا تعالی بخشتا ہے۔بے شک عقل انسانی خاصہ ہے اور خدا تعالیٰ کے متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے
کہ وہ بڑا عقلمند ہے کیونکہ عقل کے یہ معنی ہیں کہ بُری اور اچھی باتوں کا موازنہ کر کے بُری
باتوں سے رُکنا اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اچھی اور بُری باتوں کا اندازہ
کر کے بُری باتوں سے رُکتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی صفات میں علم داخل ہے عقل نہیں۔وہ علیم
تو ہے لیکن نہیں کہا جا سکتا کہ وہ عاقل ہے مگر بہر حال عقل علم کے تابع ہے اور جو عقل علم کے
تابع نہ ہو وہ عقل نہیں بلکہ جہالت ہوتی ہے۔پس چونکہ عقل علم کے تابع ہے اور علم اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آتا ہے اس لئے اس کے حصول میں کسی کی ذاتی خوبی نہیں ہوتی۔پس
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
ہمارے لئے یہ کوئی فخر کی بات نہیں کہ اپنی عقل پر ناز کریں اور دوسرے کی بے عقلی پر تمسخر
اُڑائیں اور نہ یہ ہمارے لئے جائز ہے کہ ہم معمولی باتوں میں جن میں تیزی کی کوئی وجہ نہیں
ہوتی تیز ہو جائیں اور ایسے فقرے استعمال کرنا شروع کر دیں جیسے ” میری تو سمجھ میں نہیں آتا
فلاں دوست نے فلاں خلاف عقل بات کس طرح پیش کر دی‘ اگر کسی کو کوئی بات سمجھ میں
نہیں آتی اور وہ دوسرے کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنا چاہتا ہے تو اُسے یا درکھنا چاہئے کہ اُس
مجلس میں جہاں خلیفہ موجود ہو دوسرے کو سبق دینا اور سکھانا خلیفہ کا کام ہے دوسرے کا کام
نہیں“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء صفحه ۴ ۵ تا ۶ ۵ )