شوری میں راے کا اظہار دیانت داری سے کر یں
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۵۹
جلد سوم
شوری میں رائے کا اظہار دیانتداری سے کریں
دد بعض دوست ایسے موقع پر اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ خلیفہ وقت جب پہلے اپنی
رائے کا اظہار کر دے تو پھر شوری کا مشورہ مشورہ نہیں رہتا کیونکہ لوگ مجبور ہوتے ہیں کہ
خلیفہ وقت کی رائے کے مطابق رائے دیں خواہ اُن کو اس سے کیسا ہی اختلاف کیوں نہ ہو۔مگر میں سمجھتا ہوں جماعت کی تربیت کے لئے ایسا ہونا ضروری ہے۔میرے نزدیک جماعت
کو اپنے اندر ایسا رنگ پیدا کرنا چاہئے کہ باوجود اس اقرار کے کہ وہ خلیفہ وقت کی کامل
اطاعت کرے جب اس سے مشورہ لیا جائے تو وہ خواہ مشورہ لینے والا نبی ہی کیوں نہ ہو
جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنی دیانتدارانہ رائے کا اظہار کر دے اور ہر گز کسی اور رائے سے
متاثر نہ ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی ثابت ہے کہ آپ نے بعض
مقامات پر پہلے اپنی رائے کا اظہار فرمایا اور پھر لوگوں سے مشورہ لیا اس لئے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ یقین رکھتے تھے کہ جہاں تک رائے کا سوال ہے صحابہ رائے دیتے
وقت ہر قسم کے اثرات سے آزاد رہیں گے اور یہ دیانتدارانہ رنگ میں اپنا مشورہ پیش
کریں گے۔اسی طرح میں بعض دفعہ اپنی رائے کا پہلے ہی اظہار کر دیا کرتا ہوں تا مشورہ
دینے سے پہلے اُس کے مختلف پہلو جماعت کے سامنے آجائیں مگر اس کے باوجود میں سمجھتا
ہوں کہ جب دوستوں سے رائے لی جائے تو اُن کا فرض ہے کہ وہ وہی رائے دیں جس پر
اُن کے دل کو اطمینان حاصل ہو۔محض اس لئے کہ ایک نبی نے یا خلیفہ وقت نے اپنی رائے
کا اظہار کر دیا ہے بلا وجہ اپنی رائے کو بدل لینا درست نہیں۔ہاں اگر دلائل سن کر کسی شخص کی
رائے واقعہ میں بدل گئی ہو تو اسے کوئی شخص مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ اپنی پہلی رائے ہی پیش
کرے کیونکہ دلائل نے اسے پہلی رائے پر قائم نہیں رہنے دیا۔بہر حال اگر کوئی شخص
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۰
جلد سوم
دیانتداری سے اپنی رائے بدل لیتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کہ اس نے اپنی
رائے کو کیوں بدلا لیکن اگر کوئی شخص اپنی رائے کو نہیں بدلتا تو اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سچائی
کے ساتھ اپنی رائے پیش کر دے خواہ خلیفہ وقت اس رائے کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار
کیوں نہ کر چکا ہو۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء صفحه ۲۸، ۲۹)